جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کوئٹہ : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ماسٹرز ان پبلک ہیلتھ کے نئے بیچ کے لیے بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے کوئٹہ سرینا ہوٹل میں انٹری ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ٹیسٹ میں33 امیدواروں نے شرکت کی

جے ایس ایم یو کےایپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی چیئرپرسن پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ نے بتایا کہ یہ قدم جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کا حصہ ہے۔

اس پروجیکٹ میں مالی تعاون یو ایس ایڈ کی پارٹنر تنظیم جان سنو انکارپوریٹڈ جے ایس آئی نے کیا ہے جو دنیا بھر میں شعبہ صحت کو بہتر بنانے کے لیے کام کر تی ہے۔

پروفیسر لبنیٰ بیگ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی پی ایچ-جے ایس ایم یو جدید ترین طبی تعلیم کے نصاب کے مطابق صحت عامہ کے ماہرین کو تربیت دے کر ملک میں صحت اور ترقی کے چیلنجوں کے پائیدار حل پیدا کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر ناصر علی بگٹی ٹیسٹ اور انٹرویو کی نگرانی کے لئے خود موجود تھے اور انہوں نے بلوچستان ہیلتھ سسٹم کے مختلف امور کو اجاگر کرتے ہوئے جے ایس ایم یو کی کاوشوں کو سراہا۔

پرو وائس چانسلر جے ایس ایم یو پروفیسر شاہد رسول نے اس اقدام کو پاکستان میں صحت کے شعبے اور صحت کی تعلیم کی بہتری کے لئے جے ایس ایم یو کی مستقل کوششوں کا تسلسل قرار دیا۔پروفیسر شاہد رسول نے کہایہ دیکھنا حوصلہ افزا ہے کہ جے ایس ایم یو کی صوبہ سندھ میں کی جانے والی کوششوں کو ملک کے دیگر حصوں تک بڑھایا جارہا ہے۔
جے ایس ایم یو ٹیسٹ اور انٹرویوٹیم میں نوشابہ خاتون ، ڈاکٹر زعیمہ احمر اور ڈاکٹر گریش مہیشوری اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمشنز ڈاکٹر فاطمہ عابد اور علی کاشان شامل تھے۔ جے ایس آئی ، یو ایس ایڈ کی نمائندگی ڈاکٹر بابر تسنیم شیخ ، عدنان ، اور ڈاکٹر بابر انصاری نے کی۔

لوئردیر: بیٹے کو نقل کرانے پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈر ی ایجوکیشن مالاکنڈکے کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈر ی ایجوکیشن کے کنٹرولرامتحانات میاں وزیر جان کواختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پرو زیر اعلیٰ بلوچستان محمود خان نے عہدے سے دستبردار کردیا جسکا باقاعدہ نوٹیفکشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ، قانون کے مطابق مزید ضروری کارروائی کے لئے انھیں ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے محکمہ میں واپس بھیج دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ، سیکریٹری BISE ملاکنڈ کو اختیارات دیئے گئے ہیں کہ وہ امتحانات کے کنٹرولر کا اضافی چارج مزید دیگر تک برقرار رکھیں۔

دریں اثنا ، طلباء اور نوجوانوں نے امتحانات کے کنٹرولر کے خلاف ایس ایس سی امتحان میں مبینہ طور پر سہولت فراہم کرنے کے الزامات کے تحت ٹائمرگارا اور چکدرہ میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

ٹائم گرگہ میں مظاہرین کا دعویٰ تھا کہ میاں وزیر جان کا بیٹا باہر سے بند کمرے میں ایک مددگار کے ساتھ کیمسٹری کا کاغذ حل کررہا تھا ، جبکہ اس موقع پر کوئی نگران عملہ موجود نہیں تھا۔

کراچی: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کےصدر کاشف مرزا کاکہنا ہےکہ غیرملکی پبلشرآکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے قوانین کا احترام نہیں کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ کی تصویر قومی ہیروزکے ساتھ شائع کرنے پر وزیراعظم اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکتب ضبط کرنےپر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نےخیرمقدم کرتے ہوئے حمایت کااعلان کیاہے۔

اس حوالے سے انہوں نے کہاہے کہمتنازعہ کتاب میں متنازعہ ملالہ کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح،علامہ اقبال،لیاقت علی خان عبدالستار ایدھی،بیگم رعنا لیاقت علی خان اور میجرعزیز بھٹی کی تصاویرکےساتھ شامل کرکے قومی ہیروز اور شہدا وطن کی توہین کی گئی۔ملالہ کو قومی ہیروز کے ساتھ ملانا آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کااپنامغربی ایجنڈا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کےحوالےسے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی پبلشرآکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے قوانین کا احترام نہیں کرتا ہے۔ FIR درج کرکےآکسفورڈ یونیورسٹی پریس کو بلیک لسٹ کیا جائےآکسفورڈ یونیورسٹی پریس ماضی میں بھی بغیراین او سی غیر قانونی طور پر اپنامغربی ایجنڈامسلط کرنے کے جرم میں ملوث رہا ہے۔

لاہور: ملالہ کی تصویر قومی ہیروزکےساتھ شائع کرنےپر وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا اہم بیان سامنے آگیا۔

مائیکرو بلاگنگ ٹوئیٹرپر انہوں نے ٹوئیٹ پرملالہ کی تصویر قومی ہیروزکے ساتھ شائع کرنےپر وضاحت کی ہے کہ متنازعہ کتاب آکسفورڈ نے چھاپی تھی جسے کبھی بھی پنجاب نصاب نصابی کتاب بورڈ کی جانب سے این او سی نہیں دیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ این او سی نہیں ملنےکامطلب قانون کی خلاف ورزی ہے

کراچی: جامعہ کراچی کے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں ا منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےبین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں تباہی پھیلانے والے ڈیلٹا ویرینٹ کی سندھ میں موجودگی تحقیق سے ثابت ہے۔جبکہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے تحت چلنے والے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے ماہرین کراچی شہر میں اس وائرس کے پھیلاو کا مسلسل مشاہدہ کر رہے ہیں۔

سالِ رواں میں 25جون سے9جولائی کے دوران نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں 229نمونے منتخب کیے گئے جن کا بعد میں جینوٹائپ ہوا، یہ نمونے کُل مثبت نموں کا24فیصد تھے، ان جینوٹائپ کیے گئے نمونوں میں سے15فیصد نمونے ڈیلٹا ویرینٹ پائے گئے۔ انہوں نے کہا یہ ڈیلٹا ویرینٹ شہر کے مختلف علاقوں میں مشخص ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں 12نمونے بطور ڈیلٹا ویرینٹ پائے گئے جبکہ23ضلع وسطی میں پائے گئے ہیں۔ پروفیسر اقبال چوہدری نے متنبہ کیا کہ شہر میں ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ متعلقہ ویرینٹ نے بھارت میں دوسری لہر کے دوران بہت زیادہ تباہی مچائی تھی، اس وقت دنیا بھر میں اس کے پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا عالمی ادارہئ صحت نے ڈیلٹا ویرینٹ کو باعثِ تشویش قرار دیا یتے ہوئے اسے ایلفا ویرینٹ کے مقابلے میں مرض پھیلانے کے عنوان سے60فیصد زیادہ وبائی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ڈیلٹا ویرینٹ اسپائیک پروٹین میں دو میوٹیشن(L452R) (E484Q)رکھتا ہے جو اس کی مخصوص خصوصیت کا سبب ہیں، اس کی نمایاں خصوصیات میں مرض کا تیزی سے پھیلنا، مرض کی شدت، گزشتہ انفیکشن یا ویکسین سے پیدا شدہ اینٹی باڈیز کا خاتمہ جبکہ علاج اور ویکسین کی تاثیر کوکم کرنا شامل ہے۔ واض رہے کہ متعلقہ ویرینٹ اکتوبر2020ء میں بھارت میں مشخص ہوا تھا۔ انہوں نے کہا اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا گیا تو متعلقہ وائرس بہت طاقتور ہے جو بہت مختصر وقت میں ملک کی بڑی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک : صارفین کیلئےعالمی شہرت یافتہ ایپلی کیشن واٹس ایپ نےکالزمیں تبدیلی کےساتھ ایک نیافیچرمتعارف کروایاہے۔

ایپلی کیشن کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹاانفو کی حالیہ رپورٹ کےمطابق واٹس ایپ نےآئی او ایس بیٹا ورژن استعمال کرنےوالے صارفین کیلئے کال کرنے اور موصول ہونے پر نیا انٹرفیس متعارف کروایا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے شیئر کردہ اسکرین شاٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ نیا انٹرفیس ایپل کی انٹرفیس ایپ سے مماثلت رکھتا ہے۔

اس انٹرفیس کے تحت اب صارف باآسانی کال کے دوران آپشنز ڈھونڈ سکے گا، علاوہ ازیں اسکرین کے نیچے رِنگ کا آپشن بھی موجود ہوگا

واٹس ایپ کی اس نئی اپ ڈیٹ سے صارف مِس کی ہوئی گروپ کالز کو بھی دوبارہ جوائن کرسکے گا۔

فی الحال یہ فیچر آئی او ایس بیٹا ورژن کے صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے۔

خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ہی اس تبدیلی سے اینڈرائیڈ کے صارفین بھی مستفید ہوسکیں گے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ترجمان نے 13جولائی 2021کوبعض اخبارات میں شائع ہونے والی لاعلمی پر مبنی خبروں پرسخت افسوس کا اظہار کیا ہے جس سے ادارے سے تعلق رکھنے والے احباب کو تکلیف پہنچی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافتی اقدار کا تقاضہ ہوتا ہے کہ خبر کی اشاعت سے قبل خبر کی تصدیق کرلی جائے نہ کہ کسی مخصوص گروپ کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کو شائع کیا جائے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ موجودہ انتظامیہ ہر قسم کے دباؤ سے آزاد ہوکر سلیکشن بورڈ جو آٹھ سال سے زیر ِ التواء تھا منعقد کرارہی ہے اور اساتذہ کرام کی ایک بڑی تعداد اس شفاف طریقہ کار کو سراہ رہی ہے البتہ چند ناکام اور اہلیت پر پورا نہ اترنے والے امیدواروں کے ذریعے ادارے اور انتظامیہ کو بدنام کرنے کی شعوری کوشش کی جارہی ہے اس پر طرہ یہ کہ ذرائع ابلاغ پر ادارے کا موقف صحیح طور پر پیش نہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ24جون کو جس خط کا حوالہ دیا گیا ہے وہ خط سرے سے جاری نہیں ہوا جس کی بنیاد پر قائم مقام وائس چانسلر اور رجسٹرار کو فارغ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئر نے طلب کرنے کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں اور اس اجلاس میں وائس چانسلر کے عہدے کے لئے 3نام چانسلر کو بھیجے جائینگے۔

سر سید یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز نے عیدالضحیٰ کےحوالےسے تعطیلات کااعلان کردیا۔

یونیورسٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جامعہ 19 جولائی سے 23 جولائی تک بندرہےگی.

جبکہ 16 جولائی کو ہاف ڈے صبح 9 سے دوپہر 12:30 تک کلاسز ہونگی۔

 کراچہ: سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے بختاورکیڈٹ کالج فار گرلز،شہید بینظیرآباد میں 49 طلبہ کےلئےاسکالرشپ ایوارڈکی منظوری دے دی گئی۔

دو دہائیوں سے زائد عرصے بعدسندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن مختلف تعلیمی پروگرامز کے ذریعے سندھ کے بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ اس سلسلے میں ، فاؤنڈیشن اپنے اسکالرشپ پروگرام: سندھ اسکول ایجوکیشن اسکالرشپ پروگرام (ایس ایس اِی ایس پی) جوکہ ایک قابل ذکر اور عمدہ پروگرام ہے کے تحت 2791 طلباء سندھ اور پاکستان کے دیگر معیاری اداروں میں پوسٹ پرائمری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ایس ای ایف نے چھ قابل اعتماد انسٹی ٹیوٹس کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس میں آئی بی اے پبلک اسکول اینڈ کمیونٹی کالجز سکھر ، حیدرآباد ، پبلک اسکول میرپورخاص ، گڈاپ پبلک اسکول کراچی، این جے وی ایچ ایس اسکول کراچی اور ڈاکٹر اے کیو خان اسکول سسٹم اسلام آباد شامل ہیں۔ ان 6 تعلیمی اداروں کے ذریعہ ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد طلبا کو میرٹ پر منتخب کر کے انہیں اسکالرشپ دی گئی ہیں۔

مزید برآں ، اس سال فاؤنڈیشن نے ، 49 طلباء جو سندھ کے سرکاری اور ایس اِی ایف کے اسکولز میں پڑھنے والے طلباء جنہوں نے بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز، شہید بینظیر آباد میں جنرل میرٹ پر داخلہ حاصل کیا، ان کے لئے اسکالرشپ منظور کی ہے۔ یہ اسکالرشپ طلبہ کو سندھ کے بہترین تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کے لیےکارآمد رہے گی خاص کر کووڈ -19کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال جس میں بہت سے خاندان معاشی مشکلات کا شکار ہیں مدد گار ثابت ہو گی۔

مزید برآں ، فاؤنڈیشن سرکاری اسکولوں کے طلبا و طلبات کی مدد کے لئے سندھ کے دیگر کیڈٹ کالجز کے ساتھ بھی اسی طرح کے انتظامات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ حکومت سندھ پرعزم ہے کہ سندھ کے عوام کو قابل اعتماد تعلیمی اداروں تک رسائی فراہم کی جاسکے - سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن خاص طور پر کووڈ -19کے دورانیے میں حکومت سندھ کے اس نظریہ کو حاصل کرنے کے لئے اہم کردار رہا ہے

راولپنڈی: اپسما کے زیراہتمام سی۔ای۔او ایجوکیشن اعظم کاشف کےاعزازمیں عشائیہ کااہتمام کیا گیا۔

عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس فورس شیخ راشدشفیق نےکہاکہ تعلیمی اداروں کی طویل بندش سے تعلیمی عمل کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ احتجاج کا راستہ ترک کریں اور صرف تین اختیاری مضامین کا امتحان دے کر اپنا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچائیں۔

عشائیہ میں ڈویژنل صدر اپسما ابرار احمد خان، ڈاکٹر عبید اللہ، شمیم حیدر سید، شیخ وقار احمد، رشید اعوان، محمد فرقان ، ابرار احمد ایڈووکیٹ ، مسز سکینہ تاج و دیگر نے شرکت کی۔