جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی:انٹرمیڈیٹ کے نظری امتحانات کامستندطریقہ سےانعقاداورعملی امتحانات کی شفافیت کو برقراررکھنےکےلیےایکسٹرنل کولازمی تعینات کیاجائے۔

انٹرمیڈیٹ کے نظری امتحانات کا مستند طریقہ سے انعقاد اور عملی امتحانات کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیےسندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا)نے ایکسٹرنل کو لازمی تعینات کرنے کیساتھ امتحانی مراکز میں موبائل لانے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے

 سپلا رہنماؤں پروفیسر شاہجہاں پنہور، پروفیسر کریم ناریجو، پروفیسر سید اصغر شاہ، پروفیسر منور عباس و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا کہ انٹر میڈیٹ کے امتحانات کو اس کی اصل روح کے مطابق لیا جانا چاہیے۔

کراچی: سندھ بھرمیں اسکولوں کی بندش کےحوالے سے آل پرائیویٹ اسکولزمینجمینٹ ایسوسی ایشن سندھ نےتشویش کااظہارکیاہے۔

ان کاکہنا ہے کہ جب تمام اساتذہ کو ویکسینیشن لگوائی جا چکی ہیں اور اسکول تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کر رہے ہیں تو پھر اسکولوں کو بند کرنے کی تجویز کا کیا مطلب ہے؟بچوں کی تعلیم کا جتنا نقصان ہوچکا ہے حکومت کو چاہیے کہ تعلیمی اداروں کا مکمل ساتھ دیں۔ صرف ان جگہوں پرلاک ڈائون لگایاجائے جہاں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جارہاہے۔

تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے حکومت سنجیدہ نہیں ہے ایک دفع بتا دیں ہم تمام تعلیمی اداروں پر تالے لگا دیتے ہیں۔ مکمل طور پر اس ملک میں تعلیم کو لاک ڈاؤن کر دیتے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے درخواست کی ہے کہ تعلیمی اداروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھا جائے تاکہ بچوں کا جو تعلیمی نقصان ہوا ہے اسے اس آنے والے نئے تعلیمی سال میں میں پورا کیا جا سکے-

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت سائنس وجنرل گروپ(ریگولر) کے سالانہ عملی امتحانات (پریکٹیکل)2021کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات سید محمد علی شائق نے بتایا کہ27جولائی سے 7 اگست 2021تک سالانہ عملی امتحانات لئے جائیں گے۔بورڈ سے الحاق شدہ اسکول دیئے گئے شیڈول کے مطابق سالانہ عملی امتحانات لے کر 3 دن کے اندر امتحانی کاپیاں، حاضری شیٹ، اصل ایوارڈلسٹ اور دیگر سامان بورڈ کے پریکٹیکل سیکشن میں لازمی جمع کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 13جولائی سے پریکٹیکل کا سامان بورڈ آفس کے ایگزامینشن اسٹور سے صبح ساڑھے 9بجے سے شام4بجے تک جبکہ ہفتہ اور اتوار کو صبح10بجے سے سہ پہر2بجے تک حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی سامان میٹرک بورڈ سے دی گئی تاریخوں میں مکمل ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے حاصل کر سکتے ہیں۔

کراچی: کراچی انٹربورڈ کی جانب سےطلباووالدین کےلئےہدایت جاری کردی ہے۔

جار ی کردہ ہدایت کے مطابق امتحانی مراکز کےاطراف دفعہ144نافذ ہوگی جس کے مطابق امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افرادکےداخلےپر پابندی ہوگی۔

بامتحانی مراکز میں موبائل فونز، الیکٹرنک ڈیوائسزیا نقل کا مواد لانا قانوناً جرم ہے اگر کوئی امیدوار نقل کرتے ہوئے یا غیرمتعلقہ افراد نقل کاموادفراہم کرتے ہوئےپکڑاگیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

انٹرمیڈیٹ سال دوم کے سالانہ امتحانات 2021 کی ڈیٹ شیٹ جاری

خیال رہے 26 جولائی سے انٹر کےتمام گروپس کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگا۔

کراچی: جامعہ اردو نے کووڈ19کی ویکسنیشن سینٹر قائم کردیا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کی ڈپٹی رجسٹرار کے اعلامیے کے مطابق جامعہ اردوتدریسی و غیر تدریسی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لئے کووڈ19کی ویکسنیشن کیلئے سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں پر ملازمین اور انکے اہل خانہ صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک میڈیکل آفس(گلشن اقبال کیمپس) سے رابطہ کرکے جامعہ کی جانب سے فراہم اس سہولت سے مستفیدہوسکتے ہیں۔

لاہو: 4 تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرزاورسیکرٹریز کی مستقل کی تعیناتی کامعاملہ حل نہ ہوسکا۔

تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرز اور سیکرٹریز کی مستقل کی تعیناتی کے لیے 6 ماہ بعد بھی انٹرویوز کا آغاز نہ ہوسکا۔ 8 افسروں کی تعیناتی دو سال سے التوا کا شکار ہے

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مستقل تعیناتی کے بجائے ایک دفعہ پھر عارضی افسروں کی مدت میں توسیع کردی ہے ۔

انٹرویوز کیلئے امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ مکمل ہوچکی ہے تاہم انٹرویوز کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا جارہا ۔

کراچی: تحریک انصاف کےاراکین اسمبلی نےمیٹرک بورڈکےامتحانات میں بدنظمی کیخلاف سندھ اسمبلی میں قراردادجمع کروادی

قرارداد پارلیمانی لیڈر بلال غفار، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان ودیگر نے جمع کرائی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں میٹرک کے امتحانات شفافیت کی بنیادپرکرانےمیں ناکام رہی امتحانی مراکز سے پرچے وقت سے پہلے آؤٹ ہونا سوالیہ نشان ہے۔امتحانی مرحلے میں کھلم کھلا نقل طلباء کے مستقبل کو مزید خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

قرار داد میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ سندھ حکومت امتحانات میں غفلت برتنے والوں کیخلاف تحقیقات کرے، قرار دادسندھ حکومت سے تحقیقاتی رپورٹ 15 روز میں ایوان میں پیش کرے۔

کراچی: سندھ میں بورڈکے پرچے لیک ہونے پر پی ٹی آئی کے رکن حلیم عادل شیخ نےشدیدغم وغصےکااظہارکیاہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نےاپنے بیان میں کہاہے کہ ایک مدہوش یونیورسٹیز، بورڈز کے مشیر ہیں ایک زیر تعلیم وزیر تعلیم کے وزیرہیں دونوں نے تعلیم کا جنازہ نکال دیاہے، شرمناک عمل ہےکہ ہر روز پرچےآؤٹ ہورہےہیں بلاول کشمیرمیں ٹھنڈی ہوائی لے رہے ہیں بلاول زرا پیچھے تو دیکھو سندھ میں کیا ہورہا ہے۔بلاول کشمیر میں ایسے ہی گھوم رہے ہیں، ان کی وہی حالت ہوگی جو گلگت بلتستان میں ہوئی

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رجیکٹڈ، نااہل، نالائق لوگوں کی سندھ میں حکومت ہےفوری طور مدہوش مشیر اور زیر تعلیم وزیر کو فوری فارغ کیا جائے،سندھ کی عوام اس تعلیم، صحت دشمن سندھ حکومت کو معاف نہیں کرے گی۔

13 سالوں میں 1450 ارب تعلیم پر خرچ کیے گئے، پچھلے سال 244 ارب اس سال 277 ارب تعلیم کا بجٹ ہے،اربوں روپوں کے باوجود تعلیم کا یہ حال ہے۔

 

کراچی : جامعہ اردو نے امتحانی فارم جمع کرانے کااعلان کردیا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کلیہ سائنس،کلیہ فارمیسی،کلیہ نظمیات کاروبار،کامرس،کلیہ قانون جبکہ کلیہ فنون،کلیہ تعلیمات،کلیہ معارف اسلامی، شعبہ بین الاقوامی تعلقات، ابلاغ عامہ،نفسیات اورشعبہ انگریزی گلشن اقبال و عبدالحق کیمپسز(صبح وشام)کےامتحانی فارم 16جولائی 2021 تک جامعہ اردو کی ویب سائٹ http://www.fuuast.edu.pk سے صبح9سے شام5بجے تک(علاوہ ہفتہ،اتوار) آن لائن پُر کرکے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

جبکہ فیس واؤچر حبیب بینک لمیٹڈ یونیورسٹی روڈ برانچ میں جمع کرائیں۔ناکام امیدوار ہر سمسٹرکاعلیحدہ علیحدہ امتحانی فارم اور فیس واؤچرجمع کرائیں۔

کراچی: محکمہ تعلیم میں 46500 پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی اساتذہ کی بھرتیوں کےلئےصاف و شفاف ٹیسٹ کے انعقاد کے لئے آئی بی اے سکھر کو ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت گزشتہ روز سیکرٹری تعلیم کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں 46500 پی ایس ٹی اورجے ای ایس ٹی اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے ملنے والی 5لاکھ درخواستوں کے بعد اب ان امیدواروں کے ٹیسٹ اگست کے دوسرے ہفتہ میں لئے جائیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ صوبے بھر سے یونین کونسل کی سطح پر پی ایس ٹی اور جےای ایس ٹی کی 46 ہزار 500 سے زائد اسامیوں کے لئے ملنے والی 5 لاکھ درخواستوں اور ان کے ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر سے تفصیلی بریفنگ لی ہے۔

ٹیسٹ کے حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیوں اور صاف و شفاف ٹیسٹ کے انعقاد کے لئے آئی بی اے سکھر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ان ٹیسٹ کے ڈویژن کے تحت ٹیسٹ کے امتحانات کے لئے بائیو میٹرک، سی سی ٹی وی کی تنصیب سمیت تمام اقدامات کو یقینی بنائے۔

اجلاس میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ کے طریقہ کار، سینٹرز، امیدواروں کی بائیومیٹرک حاضری اور صاف و شفاف فوری نتائج سمیت دیگر پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ڈویژن کی سطح پر 6 ڈویژن کراچی، حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص اور لاڑکانہ میں منعقد کئے جائیں گے اور تمام سینٹرز کی روزانہ ہونے والے ٹیسٹ کی مکمل سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ایسا معاملہ ہو کہ امیدواروں کو یہ محسوس ہو کہ اس کو کھلے اور صاف و شفاف طریقے سے ٹیسٹ دینے کا موقع نہ ملے اور نتائج کے شفاف ہونے کے لئے بھی تمام اقدامات کو بروئے کار لیا جائے اور اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے۔

سعید غنی نے کہا کہ تمام امیدواروں کو مکمل طور پر کھلی فضا میں ٹیسٹ دینے کا موقع میسر آسکے اور ٹیسٹ کے شفاف انعقاد اور اس کے میرٹ پر نتائج کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں جائیں۔ ہمیں امید ہے کہ ان ٹیسٹ کے نتائج کے بعد جو اساتذہ بھرتی ہوں گے اس سے ہمارے تعلیم کا معیار مزید بہتر ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام اساتذہ کی بھرتی مکمل میرٹ پر ہو تاکہ اس کے مثبت نتائج ہمیں میسر آسکیں۔

اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، وائس چانسلر سکھر آئی بی اے سید میر محمد شاہ،رجسٹرارسکھر آئی بی اےڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ، آئی ٹی ایکسپرٹ ظفر احمد، ڈائریکٹر ایچ آر محمد جنید اور دیگر موجود تھے۔

سعید غنی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام اساتذہ کی بھرتی مکمل میرٹ پر ہو تاکہ اس کے مثبت نتائج ہمیں میسر آسکیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر آئی بی اے سکھر سید میر محمد شاہ نے کہا کہ اس بار ٹیسٹ کا انعقاد ڈویژن کی سطح پر ہوگا اور ٹیسٹ پہلے مرحلے میں پی ایس ٹی اور دوسرے مرحلے میں جے ای ایس ٹی کے منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کا انعقاد ماہ اگست کے دوسری ہفتہ میں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیدوار کی انفرادی جوابی شیٹ ہوگی، جس پر اس کی تصویر اور مکمل معلومات پہلے سے ہی درج کی ہوگی۔ وائس چانسلر آئی بی اے سکھر نے کہا کہ ٹیسٹ کے بعد امیدوار آئی بی اے سکھر کی ویب سائٹ پر جاکر اپنی جوابی شیٹ اور جوابی کی ازخود بھی چیک کرسکے گا۔