جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جامعہ کراچی کےانسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی کےسربراہ جاویداقبال کےمطابق عیدالفطرکےچاندکی پیدائش 11اور12مئی کےدرمیان ہوگی 

تفصیلات کےمطابق رواں سال 30روزےہونگےجبکہ عیدالفطر14مئی کومنائی جائےگی جامعہ کراچی کےشعبہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی کےسربراہ جاویداقبال کاکہناہے کہ اس بات کاقوی امکان ہےکہ رواں سال پورے30روزےہونگےجبکہ عیدلفطر14مئی کوہوگی کیونکہ شوال 1442ہجری کاچاند11اور12مئی کی درمیانی شب تقریباً 12بج کر1منٹ پرہوگاجب سورج 12مئی کوغروب ہوگاتواس وقت چاندکی عمر19گھنٹے31منٹ ہوگی غروب آفتاب اورغروب قمرکادرمیانی وقت صرف 36منٹ ہوگا.

غروب آفتاب کےوقت چاندافق سے6.5ڈگری پرہوگا لہٰذہ 12نئی کوچاند نظرآنےکاکوئی امکان نہیں. 

چنانچہ رواں سال 30روزےہونگےجبکہ عیدالفطر14مئی کوہوگی 

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےتمام تعلیمی ادارےبندکرنےکافیصلہ کرلیا.

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کےترجمان کےمطابق کوروناکےبڑھتےکیسزکےپیش نظر اہم فیصلےکئےگئےہیں. 

سندھ بھرکےتمام کالجز, اسکولزاوردیگرتعلیمی ادارےبند کرنےکافیصلہ کیاگیاہے. 

 جبکہ سندھ بھرکےتمام سرکاری دفاتربھی بندرہیں گےباقی تمام آفس اسٹاف گھروں سےکام کریں گے صرف سیکرٹریز کواپنےضروری اسٹاف کوبلانےکی اجازت ہوگی. 

 

کراچی: کیمبرج انٹرنیشنل کےتحت ملک بھرمیں اےلیول/اولیول کےامتحانات کاآغازہوگیاہے. 

تفصیلات کےمطابق کیمبرج کےتحت پہلےمرحلےمیں اےلیول کےامتحانات ہونگے جبکہ دوسرےمرحلےمیں او لیول کےامتحانات10مئی سےہونگےجو 11جون تک جاری رہیں گے

 اےلیول میں 35ہزار جوکہ اولیول میں 55ہزار امیدوارامتحانات میں حصہ لیں گے. 

ملک بھرمیں امیدواروں کےلئے100سےزائدامتحانی مراکزبنائےگئےہیں.

کراچی میں 23,اسلام آباد اورراولپنڈی میں امتحانی مراکز قائم کئےگئےہیں جبکہ پشاورمیں 5 اوربلوچستان میں ایک امتحانی مراکز بنایاگیاہے 

13 امتحانی مراکز لاہوراور دیگراضلاع میں قائم کیاگیاہے

امتحانی مراکزمیں ایس اوپیزپرسختی سےعمل درآمدکرنےکی ہدایت کی گئی ہےجبکہ طلباکےدرمیان 2میٹرکافاصلہ رکھاگیاہےاورہرسینٹرمیں طلباکوباربارہاتھ سینیٹائزکرنےکی ہدایت کی گئی ہے. 

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات بھی طلباکےحق میں میدان میں آگئیں. 

انہوں نےوفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود سےامتحانات منسوخ کرنےکی درخواست کی ہے.

انہوں نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئیٹرپروزیرتعلیم شفقت محمودکو مینشن کرتےہوئےٹوئیٹ کیاہےکہ امتحانات کےلئےطلباکےساتھ زبردستی کرنا زیادتی ہے یہ نہ صرف کوروناکی تیسری لہر میں خطرناک ثابت ہوگابلکہ منتشرتعلیمی ماحول میں ناانصافی بھی ہوگی.

انہوں نےشفقت محمودسے اپیل کی ہےکہ باقی ممالک کہ طرح پاکستان میں بھی امتحانات منسوخ کیے جائیں

اسلام آباد: لاہور اورراولپنڈی سمیت پنجاب کے25اضلاع میں سرکاری و نجی کالجزغیرمعینہ مدت کےلئےبندکردیئےگئے. 

تفصیلات کےمطابق کوروناکےبڑھتےہوئےکیسزکےپیش نظرپنجاب بھرکے 25اضلاع میں نجی وسرکاری کالجزتاحکم ثانی بندکردئےگئےہیں جسکاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے. 

نوٹیفیکشن کےمطابق جہاں کورونا کیسزکےشرح زیادہ ہےوہاں کالجز بھی بندرہیں گےان اضلاع میں راولپنڈی, گجرانوالہ, ٹوبہ ٹیک سنگھ, بہاولپور, شیخوپورہ, رحیم یارخان میں کالجزمیں فزیکل کلاسز معطل رہیں گی 

جبکہ نوٹیفیکشن کےمطابق جھنگ, ملتان, خانیوال, اوکاڑا, قصور, بھکر,چکوال, ڈی جی خان میں بھی کالجزبندرہیں گے.

نوٹیفیکشن میں مزیدبتایاگیاہےکہ حافظ آباد, خوشاب, فیصل آباد, منڈی بہاؤالدین, خوشاب,لودھراں, ساہیوال, پاکپتن اور سیالکوٹ میں تمام سرکاری وغیرسرکاری کالجز بندرہیں گے.

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈنےنویں اور دسویں جماعت کےامتحانی فارم جمع کرانےکی آخری تاریخ کااعلان کردیاہے. 

میٹرک بورڈکراچی کاکہناہےکہ نویں اوردسویں جماعت کے عملی امتحانات جون جبکہ سالانہ امتحانات یکم جولائی سےہونگے.

اسلئےایسےامیدوارجوامتحانات میں شرکت کےخواہشمندہیں وہ اپنےامتحانی فارم 30اپریل تک جمع کراسکتےہیں. 

کراچی: محکمہ کالجزکے اساتذہ کےلئےخوشخبری,  اساتذہ کوترقی دےدی گئی.

تفصیلات کےمطابق محکمہ تعلیم نےکالجزکے 40اساتذہ کو 17گریڈ سے18گریڈدیکر دےکراسسٹنٹ پروفیسربنادیاگیاہے. 

ترقی پانےوالوں میں 141فیمیل, 259میل,12لائبریرین کو18گرہڈپرترقی دےکرسینئرلائبریرین بنادیاگیاہےجن میں4فیمیل اور8میل شامل ہیں. 

ترقی پانےوالے اسسٹنڈپروفیسرزاورلائبریرینزکی مختلف جگہوں پرتعیناتی کی گئی ہے جسکاباقاعدہ نوٹیفکیشن محمکہ کالج ایجوکیشن نےجاری کردیاہے. 

دبئی: آئی سی سی کی ٹی 20کی نئی رینکنگ میں بابراعظم دوسرےنمبرپرپہنچ آگئے

تفصیلات کےمطابق (آئی سی سی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے. 

نئی رینکنگ کےمطابق بابراعظم ایک درجہ ترقی پاکر دوسرے نمبرپرپہنچ گئےہیں جبکہ پہلےنمبرپرانگلینڈ کے ڈیوڈملان پہلےاورآسٹریلیاکےایرون فنچ تیسرےنمبرپرہیں. 

رینکنگ میں بابراعظم 844نمبرزکےساتھ دوسرےنمبرپر جبکہ ڈیوڈ ملان 899پوائنٹس کےساتھ پہلےنمبرپر پہنچ گئےہیں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ایک درجےتنزلی کےساتھ تیسرے , نیوزیلینڈکےڈیون کونوے کاچوتھاجبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی پانچویں نمبر پرموجودہیں. 

ٹاپ ٹین بالرزمیں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے شاہین آفریدی 11ویں نمبرپرموجودہیں 

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نےنیٹ بیسڈ اسکالرشپس کےلئےانٹرویوز شروع کردیئے. 

تفصیلات کےمطابق جامعہ پنجاب نےمستحق طلبا کےلئےاسکالرشپس کےلئےانٹرویزکاآغازکردیاہے. اسکیم کےتحت 9کروڑپچاس لاکھ کی نیٹ بیسڈاسکالرشپس طلباوطالبات کودی جائےگی. 

اس خبرکوپڑھیں:مستحق طلباوطالبات کےلئےاسکالرشپس کااعلان, پنجاب یونیورسٹی

اسکالرشپس متعلقہ شعبہ جات کی جانب سےقائم کی جانےوالی کیمٹی انٹرویو کررہی ہے انٹرویومکمل ہونےکےبعدکمیٹی ڈین کورپورٹ پیش کرےگی

نیٹ بیسڈ اسکالرشپس ڈین کی منظوری کےبعد فراہم کئےجائیں گے. 

لاہور: پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےاساتذہ پروفائل مکمل نہ ہونےکانوٹس لیتےہوئےجواب طلب کرلیا.

تفصیلات کےمطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نےاساتذہ کی پروفائل مکمل نہ ہونےپرجواب طلب کرلیاہے.

ان کاکہناہے کہ پروفائل مکمل نہ ہونےکےباعث اسکول ایجوکیشن کواساتذہ کی پینشن کی ادائیگی, آن لائن ریٹائرمنٹ, تبادلہ, پوسٹنگ اورسنیارٹی لسٹ مرتب کرنےمیں مسائل کاسامناہے. 

جبکہ دوسری جانب اسکول ایجوکیشن نےساری ذمہ داری اسکول سربراہان پرڈال دی ہے. 

محکمہ تعلیم نےپروفائل مکمل کرنےکےلئے15روزکی ڈیڈلائن دےدی ہے