جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جامعہ این ای ڈی اورترکش معارف فاؤنڈیشن کے مابین ترک زبان سیکھنے اور سکھانے سے متعلق Memorandum of Intent (ایم او آئی) پر دستخط کیے گئے۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ترک کاؤنسل جزل تلگا اوجاک کا کہنا تھا کہ زبان کو جاننا یقیناًدونوں ممالک کے عوام میں قربت کا ذریعہ ہوگا۔
اس موقع پر شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ مختلف زبان و بیان پر عبور ترقی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترک زبان کو اختیاری حیثیت دی جائے گی، بعد ازاں ضرورت و اہمیت کے مدنظر اسے لازمی بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ ترک حکومت اور بالخصوص ترک کاؤنسل جزل تلگا اوجاک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شیخ الجامعہ کا کہنا تھا کہ زبان، قربت کا ذریعہ ہے لہذا میں چاہتا ہوں کہ مختلف زبانوں کو سیکھنے اور سکھانے کے حوالے جامعہ این ای ڈی کو جدید بنیادوں پر اُستوار کروں تا کہ کمیونیکشن گیپ کو ختم کیا جاسکے۔ مزید کہا کہ ہم پاکستان کی پہلی یونی ورسٹی ہیں جہاں چینی زبان کی تعلیم کوبھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے ٹیکنیکل اسسٹنٹ ٹو دی وائس چانسلر دانش الرحمان خان کا کہنا تھا کہ ترک زبان سیکھنا اور سکھانا پاکستانیوں کے لیے یقیناً خوش آئند ہوگااس موقعے پرتمام مہمانانِ گرامی حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر نعمان احمد(تمغہ امتیاز)اور چیئرمین ترکش معارف فاؤنڈیشن بیرول اخگن نے ایم اوآئی پر دستخظ کیے

اس موقعے پرپاکستان اور ترکی کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ترکش معارف فاؤنڈیشن کے ممبر آف ٹرسٹیزپروفیسر ڈاکٹر جہات ڈیمیرلی، کنٹری ڈائریکٹر ہارون کوچاکلاداگی، ریجنل ڈائریکٹر اہمت سمیع بھی موقعے پر موجود تھے۔

کےپی کےاسکولوں کےلئےامتحانات کےانعقادکاشیڈول تیارکرلیاگیا

وزیر تعلیم برائے خیبر پختون خواہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات 21 مئی 2021 سےہوں گے
جبکہ ہائر سیکنڈری کے امتحانات 17 جون 2021 کو ہوں گے

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایبٹ آباد ، بنوں ، ڈی آئی خان ،کوہاٹ ، مالاکنڈ ، مردان اور پشاور کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈریایجوکیشن نےامتحانات کےحوالےسےایجنڈاپیش کیاجس میں امتحانات ہالوں ، طلباء کے سہولت مراکز اور نگران عملے کے لئے آن لائن ڈیٹا کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں پر مشتمل
فہرست ایجنڈے میں شامل ہیں۔
وزیرتعلیم کےپی کے شاہرام خان نےمعیار تعلیم کےلئے سہولیات کی فراہمی کو تیزکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے

کراچی:سندھ کی تمام پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کی مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلیا۔

سندھ کی تمام پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کی مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس کل مورخہ 7 اپریل بروز بدھ دو پہر 2 بجےکراچی پریس کلب میں منعقد کی جا رہی ہے۔

تمام صحافی بھائیوں سے شرکت کی درخواست ہے تاکہ ہم پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنا موقف آپ کے سامنے بیان کر سکیں۔

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کاکہنا ہے کہ ۔اس وقت سندھ میں کوئی مخصوص ضلع متاثر نہیں ہےسندھ کے تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح2.6فیصد ہے۔

کورونا وباء کی تیسری لہر کے باعث تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کےاجلاس کے بعد وزیر تعلیم سعید غنی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ محکمہ تعلیم سندھ نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ یکم سے آٹھویں جماعت تک میں عملی طور پر تدریسی عمل معطل کر دیا گیا ہے۔

22 اپریل سے سندھ بھر میں عملی طور پر تعلیمی عمل بحال ہوگااگر خدانخواستہ صوبے کے کسی اضلاع میں کوروناوائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا ہے تو وہاں کی ضلعی انتظامیہ اس اضلاع کے حوالے سے فیصلہ کرسکتی ہے۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ الحمدللہ اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔اس وقت سندھ میں کوئی مخصوص ضلع متاثر نہیں ہےسندھ کے تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح6.2فیصد ہے۔

بورڈ کے امتحانات کے حوالےسے انہوں نے بتایاکہ نویں سے بارہویں جماعت تک کا تعلیمی عمل بلا تعطل جاری رہے گا

نویں جماعت سے بارہویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگےبغیر امتحانات کے کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک کے کورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل اور 9 ویں سے 12 ویں تک کلاسز 18 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کورونا وباء کی تیسری لہر کے باعث تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شریک ہوئے۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے اور ساتھ ہی امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوروناسےمتاثرہ اضلاع میں پہلی سے8 ویں جماعت تک کلاسیں 28 اپریل تک بند رہیں گی، 28 اپریل کو دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں اسکول کھولنے یا عید تک بند رکھنے سے متعلق جائزہ لیں گے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ نویں سے بارہویں تک کلاسز 19 اپریل سے کھل جائیں گی اور طلبا سخت ایس او پیز کے ساتھ اسکول آئیں گے اور امتحانات کی تیاری کریں گے، متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیز بھی بند رہیں گی اور آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی، لیکن جو اضلاع متاثر نہیں ہیں وہاں جامعات کھلی رہیں گی۔

شفقت محمود نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت کے 40 لاکھ طلبہ ہیں، جن کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مختلف صوبوں نے اپنے اپنے ٹائم ٹیبل بنائے ہیں، کچھ امتحانات جون اور کچھ جولائی میں بھی ہوں گے، اس لیے یونیورسٹیز سے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخیں بڑھانے کا کہا ہے، اے اور او لیول کے 85 ہزار طلبہ ہیں جن کے امتحانات مکمل ایس او پیز کے ساتھ اپنے وقت پر مئی میں ہوں گے جس کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

لاہور:وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس کاکہناہےکہ نویں سےبارہویں جماعت اوراے/اولیول کےامتحانات شیڈول کےمطابق ہونگے۔

این سی او سی کے اجلاس کے بعدوزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نےپنجاب کے لاہورسمیت13اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے عیدتک بند رکھنےکااعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپرٹوئیٹ کیاہےکہ کوروناسےمتاثرہ پنجاب کے 13 اضلاع میں پہلی سےآٹھویں جماعت تک تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارےعید تک بند رہیں گے۔

ان اضلاع میں لاہور،راولپنڈی،گجرات،گوجرانوالہ،ملتان،بھاولپور،سیالکوٹ،سرگودہا،فیصل آباد،ٹی ٹی سنگھ ،رحیم یارخان،ڈی جی خان اور شیخوپورہ شامل ہیں۔

ان 13متاثرہ اضلاع میں نویں تابارہویں جماعت کی کلاسز کا دوبار ہآغاز19 اپریل سے ہوگا کلاسز صرف پیر اور جمعرات کو ہونگی

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دو ہفتوں بعد فیصلے پرپھرمشاورت کی جائے گی۔

امتحانات کےحوالے سے ان کاکہنا ہےکہ پنجاب میں نویں تا بارہویں اور او لیول کے امتحانات جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہونگے۔

 

کراچی: جامعہ کراچی کے تحقیقاتی ادارے ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلوفائٹ یوٹیلائزیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد اجمل خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک سہہ روزہ ورچول بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ”ہیلوفائٹ پودوں کی ماحولیاتی فعلیات اور پائیدار استعمال“ کی افتتاحی تقریب انسٹی ٹیوٹ ہذا میں 06 اپریل 2021 ء کو صبح9:30 بجے منعقد ہوگی۔

مذکورہ کانفرنس کا مقصد شوریدہ زمینوں پر قدرتی طور پر پائے جانے والے نباتات یا ہیلوفائٹس پر ہونے والے تحقیق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔یہ نباتات ساحلی اور دیگر شوریدہ زمیوں پر کثرت سے پائے جاتے ہیں اور معاشی اور ماحولیاتی نقطہ نگاہ سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلوفائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل کانفرنس کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالیں گی جبکہ یونیسکو تھائی لینڈ کے قدرتی علوم کے سربراہ ڈاکٹر بینوبوئر خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔

کانفرنس میں پاکستان سمیت 9 ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدان اپنے مقالہ جات پیش کریں گے۔یہ کانفرنس مقامی سائنسدانوں،طلبہ اور دیگر متعلقہ حلقوں میں ہیلوفائٹس کے بطور غیر روایتی فصل استعمال کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرے گی۔

کراچی : محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی(ماجو ) کے یونیورسٹی کیمپس میں لائبریری کے شعبے کے زیراہتمام آج سے (منگل ) 2 روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے ،جس میں ملک کے ایک درجن کے قریب پبلشنگ ہاؤسز شرکت کریں گے۔

یونیورسٹی کےصدر، پروفیسر ،ڈاکٹر زبیر شیخ کتب میلے کا افتتاح کریں گے۔ یونیورسٹی کے لائبریرین سید محمد اقبال کے مطابق کتب میلے میں خریداری کرنے والے طلبہ اور اساتذہ کو کتابوں کی خریداری پر 25 فیصد ڈسکاؤنٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ کتب میلے میں کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ، بائیو سائنسز ، مینجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز، نفسیات، تاریخ ، فنانس اینڈ اکاونٹس ، سپلائی چین، ھیومن ریسورس، اردو انگلش ڈکشنری ،گرامر ، بزنس را ئٹنگ اور اردو و انگلش ادب پر کتابیں دستیاب ہونگی۔

کراچی: جامعہ سندھ مدرستہ الاسلام کے سینٹ ممبران نے سابقہ وائس چانسلر کے دور میں ہونے والی ترقیوں کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔

پروموشن پالیسی بھی منظرِعام پر لانے کا مطالبہ جامعہ سندھ مدرستہ الاسلام کے سینٹ ممبران نے سابقہ وائس چانسلر کے دور میں ہونے والی مبینہ غیر قانونی ترقیوں کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سینٹ ممبران نے متعلقہ حکام کو خط لکھ کر مبینہ غیر قانونی ترقیوں پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے۔ اس کے ساتھ سینٹ ممبران کی طرف سے ڈائریکٹر ایچ آر سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ آنے والے سنڈیکیٹ اجلاس میں ترقیوں کا پورا ریکارڈ پیش کریں۔ ساتھ ہی ساتھ سینٹ ممبران نے ڈائریکٹر ایچ آر سے پروموشن پالیسی کو بھی منظرِعام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے جس کے تحت ساری ترقیاں کی گئی ہیں۔

یہ خط وزیراعظم ہاؤس، وزیرِاعلیٰ سندھ، چیئرمین نیب اور چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (سمیوٹا) کے صدر آصف حسین سموں کا کہنا ہے کہ میڈیا میں گردش کرنے والی مبینہ غیر قانونی ترقیوں کی خبریں تشویشناک ہیں۔ اعلیٰ حکام کو اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہییں۔ سمیوٹا کے صدر نے واضھ کیا کہ سمیوٹا ہمیشہ میرٹ اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

کراچی:وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاہےکہ رواں سال ہرصورت بورڈکےامتحانات ہونگے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نےسندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ کل ہم نے ایک صوبے کے اسکولوں سے متعلق نوٹیفیکشن جاری کیا جس میں کہا گیا تھاکہ آٹھویں جماعت تک کے بچوں کی فزیکل کلاسوں کو بند کرنے سے متعلق تھا یقیناً اسکولوں کی بندش کچھ عرصے کے لئے ہے

کراچی: نویں اور دسویں جماعتوں کی کلاسزجاری رہیں گی انہوں نے واضح کیا کہ اس سال بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا

ٹاسک فورس کے اجلاس میں مختکف محکموں اور اسپتالوں کے لوگ بھی ہوتے ہیں ٹاسک فورس میں فیصلے کرنے میں آسانی ہوتی ہے وہاں یہ تجویز دی گئی تھی کہ دو ہفتے کے لئے تعلیمی ادارے بند کرنے چاہیے جسےدو روز قبل اسٹیئرنگ کمیٹی کےاجلاس میں تجاو یزپیش کی گئی تھیں اسکول ایسوسیشن کے کچھ رہنما نے کل کے نوٹیفکیشن پر اختلاف کیا پرائیویٹ اسکول حکومت سندھ کی مجبوری کو سمجھیں گے ۔

سندھ بھرمیں سرکاری و نجی اسکولز بند کرنےکااعلان 

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سمیت کوئی نہیں چاہتا ہے کہ تعلیمی نقصان ہو پرائمری سے آٹھویں جماعت تک فزیکل کلاسز معطل کرنے کا مقصد صرف یہ ہے اسکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہوگی تو ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جاسکے گا۔

کراچی: حکومت سندھ نے وفاق سے انٹر پروونشل ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کی درخواست کی تھی جسے ابھی تک وفاق نے اس متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہم سب جانتے ہیں کہ روزانہ ہزاروں لوگ دوسرے شہروں سے کراچی آتے ہیں پچھلے کئی دنون سے کراچی اور حیدرآباد میں مریضوں کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ۔