جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور:وزیرتعلیم پنجاب نےنویں سےبارہویں جماعت کی باقاعدہ کلاسز آغازکرنےکااعلان کردیا.

وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر کہناہےکہ پنجاب کے 11متاثرہ اضلاع کے اسکولوں میں نویں سےبارہویں جماعت کی فزیکل کلاسزکاآغازکل سےہونگی. 

ان کامزیدکہنا ہےکہ لاہور سمیت ملتان, فیصل آباد, بہاولپور, رحیم یارخان,شیخوپورہ, سیالکوٹ,روالپنڈی, گجرات, ڈیرہ غازی خان,ٹی ٹی سنگھ ان 11اضلاع میں کل سےایس اوپیزکےتحت فزیکل کلاسزکاآغازکل سےہوگا.

نویں سےبارہویں جماعت کی کلاسزہفتےمیں دو روز ایس اوپیزکےتحت ہونگی. 

کراچی: سندھ بھرکے تمام نجی وسرکاری اسکول مزید 10روزکےلئےبندکرنےکااعلان کردیاگیا. 

صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نےاین سی اوسی کےاجلاس کےبعدسندھ بھرکےتمام سرکاری وغیرسرکاری اسکولوں میں فزیکل کلاسزکی بندش میں مزید 10روزکےلئےتوسیع کردی ہے. 

وزیر تعلیم سعیدغنی کا کہناہےکہ کووڈکےبڑھتے ہوئےکیسزکےپیش نظر پہلی سےآٹھویں جماعت تک فزیکل کلاسز10روزکےلئےمعطل رہیں گی البتہ تعلیمی سرگرمیاں آن لائن,واٹس ایپ, ای میل سمیت دیگرذرائع سےجاری رہیں گی.

جبکہ نویں اور دسویں جماعت کی کلاسز ایس او پیزکےتحت روٹیشن پالیسی کےتحت جاری رہیں گی.

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نےسالانہ امتحانات برائے2021میں شریک امیدواروں کومزہدمہلت دےدی.

کراچی انٹربورڈکےچیئرمین پروفیسرسعیدالدین کی ہدایت اورطلباکی آسانی کےلئےانٹرسال اول, سال دوم اور سال اول ودوم کےامتحانی فارم جمع کرانےکی مزیدمہلت دےدی. 

انٹرمیڈیٹ کےتمام گروپس کےاہل امیدوار جو امتحانات میں شرکت کےخواہشمندہیں وہ اپنے امتحانی فارم 20اپریل سے5مئی تک جمع کراسکتےہیں. 

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےسائنس گروپ کےماڈل پیپرزکااجراء خردیا. 

چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈکراچی شرف الدین شاہ کاکہناہے کہ ایجوکیشن اینڈلٹریسی ڈیپارٹمنٹ کےاسٹیئرنگ کمیٹی میں ہونےوالےفیصلےکےمطابق تخفیف شدہ نصاب کومدنظررکھتےہوئےسائنس گروپ کےماڈل پیپرزجاری کردیئےگئےہیں. 

دسویں جماعت کےماڈل پیپرزپرانے اسکیم آف اسٹڈیزکےتحت تیار کیئےگئے ہیں جبکہ نویں جماعت کےماڈل پیپرز نئی اسکیم آف اسٹڈیز کےتحت تیار کئےگئےہیں. 

نویں جماعت سائنس گروپ کےاسلامیات, اردو(لازمی), انگریزی پرچہ اول,  کیمیا(نظری عملی) اخلاقیات,  کمپیوٹراسٹڈیز,  حیاتیات (نظری وعملی)طبیعات(نظری وعملی)  ,سندھی نارمل کورس,  جغرافیہ, انگریزی ادب کے ماڈل پیپرز شامل ہیں 

جبکہ دسویں جماعت کے ماڈل پیپرز میں ریاضی,اردو لازمی,  انگریزی پرچہ دوم, جغرافیہ(غیرمسلم طلبا کےلئے), اردو سلیس,اخلاقیات(غیرمسلم طلباکےلئے)شامل ہیں. 

دوسری جانب جنرل سائنس گروپ کےماڈل پیپرز تیاری کےمراحل میں ہیں. 

لاہور:رمضان المبارک میں کالج کےاوقات کارجاری کردیاگیا. 

ڈائریکٹریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجزنےماہ رمضان کےلئےنوٹیفکشن جاری کردیا. 

جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق پیر سےہفتہ تک صبح 9بجےسے 1بجے تک تدریسی عمل جاری رہیں گی جبکہ بروزجمعۃ المبارک کےاوقات کارصبح 9بجےسے12بجےتک ہونگی.

پرنسپل اوراسٹاف آفس سہہ پہر3بجےتک کھلا رہےگا.

اسلام آباد: وفاق المدارس العربیہ کےشعبہ تحفیظ کےنتائج جاری کردیئےگئے. 

وفاق المدارس العربیہ پاکستان ملتان کےشعبہ تحفیظ القرآن الکریم کےنتائج جاری کردیئے. 

شعبہ تحفیظ القرآن الکریم کےمطابق رواں سال 74ہزار 605 طلباوطالبات نےامتحانات میں حصہ لیا.  جس میں 62404طلبا جبکہ 12ہزار161طالبات نےحصہ لیا. 

وفاق المدارس العربیہ ملتان کی جانب سےجاری کردہ نتائج دیئےگئے  لنکپر کلک کرکےدیکھے جاسکتے ہیں. 

کراچی: جامعہ اردونے داخلہ ٹیسٹ برائے2021 (شام پروگرام) کی دوسری میرٹ لسٹ جاری کردی.

تفصیلات کےمطابق جامعہ اردو نے چارسالہ بیچلرزایوننگ پروگرام کے مختلف شعبہ جات میں داخلہ لینےوالوں امیدواروں کی میرٹ لسٹ جاری کردی ہےجن میں شعبہ کیمیا,  شعبہ طبیعات, شعبہ کمپیوٹرسائنس, شعبہ کامران,  بی بی اے, بائیوکیمسٹری, بائیوکیمسٹری سمیت دیگرشعبہ جات شامل ہیں. 

داخلہ ٹیسٹ میں شریک امیدوار ویب سائٹ پراپنا نام دیکھ سکتےہیں. 

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےیکساں نظام تعلیم کےفروغ کےلئےرحمت العالمین اسکالرشپ پروگرام کاآغازکردیا. 

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنےاس حوالےسےکہاہےکہ اس پروگرام کےتحت 129پرائیوٹ یونیورسٹیزمیں 69,000اسکالرشپس فراہم کی جائےگی.

یہ پروگرام اعلی تعلیم کےیکساں مواقع کی جانب اہم سنگ میل ہے . رحمت العالمین پروگرام پاکستان کی تاریخ کاسب سےبڑاضرورت پرمبنی انڈرگریجویٹ پروگرام ہے جس میں 27.93ارب روپےکی لاگت سے50ہزار اسکالرشپس سالانہ جبکہ آئندہ پانچ سالوں میں ڈھائی لاکھ اسکالرشپس فراہم کی جائےگی. 

اس پروگرام کےتحت 50%خواتین اور 2%کوٹہ خصوصی طلباکےلئےمضتص کیاگیا ہے. 

کوئٹہ: کوروناکیسزسامنےآنےپرسرداربہادرخان وومین یونیورسٹی سمیت4 اسکول بندکردیئےگئے.

کوئٹہ کےضلاع ایجوکیشن کاکہناہےکہ بندکئےجانےوالےچاروں اسکولوں میں کوروناکے51کیسزرپورٹ ہوئے.

کوئٹہ کےگورنمنٹ ہائی اسکول ریلوےکالونی, گورنمنٹ گرلزہائی اسکول ہدہ منوجان روڈاورگورمنٹ مڈل گرلزاسکول بشیرآبادنواں کلی سے 14,14کیسز رپورٹ ہوئے. 

جوکہ گورنمنٹ گرلزہائی اسکول پسٹل کالونی سےکوروناکے9 مثبت کیس رپورٹ ہوئے. جس کےبعد4اسکولوں کو ایک ہفتے کےلئےبندکردیاگیاہے.

ایجوکیشن آفیسرکاکہناتھاکوروناوائرس کاشکارہونےوالوں میں طلبااوراساتذہ شامل ہیں ان اسکولوں کومحکمہ صحت کی جانب سےڈس انفیکٹ کیاجائےگا. 

جبکہ دوسری جانب کوروناکی تیسری لہرکےباعث سردار بہادرخان یونیورسٹی کوبھی 15روز کےلئےبندکردیاگیاہے. 

کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی کےتحت دومفاہمتی یاداشت پردستخط کئےگئے. 

پہلامفاہمتی یاداشت پردستخط جامعہ این ای ڈی اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اورانجینئرنگ اینڈمینجمنٹ سائنسزکوئٹہ کےمابین آرٹیفیشل انٹیلیجنس جبکہ دوسری جانب این ای ڈی اورنیشنل فوڈفارہیلتھ اینڈانوائرمنٹ کےمابین STEM Education پردستخط کئےگئے. 

اس موقع پرشیخ الجامعہ ڈاکٹرسروش حشمت لودھی کاکہناتھاکہ ان یاداشتوں کےذریعےجامعہ کےروابط دوسری جامعات سمیت دیگرصنعتوں سےہوناہماری طالبعلموں سمیت تعلیم کےلئےسودمندہیں. 

اس موقع پرمہمان خصوصی کاشکریہ اداکرتےہوئےپرووائس چانسلرپروفیسرمحمدطفیل نےٹیم کی کاوشوں کوسراہا. 

پروفیسرمحمدنعیم قریشی (پریزیڈنٹ این ایف ای ایچ)انجینئرندیم اشرف(وائس پریزیڈینٹ این ایف ای ایک) رجسٹرار سیدغضنفر حسین نقوی, ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈکمپیوٹرانجینئرنگ پروفیسرڈاکٹرسعدقاضی,ٹیکنیکل اسسٹنٹ ٹودی وائس چانسلر دانش الرحمان خان بھی اس موقع پرموجودتھے.