جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: آن لائن گیم پب جی کھیلنے سے روکنے پر نوجوان نےفائرنگ کرکے بھابھی اوراپنےدوست کوقتل جب کہ 3 گھروالوں کو زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں نوجوان نے آن لائن گیم پب جی کھیلنے سے روکنے پر گھر والوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون سمیت 2 افراد کی موت کی تصدیق کردی گئی جب کہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون ملزم کی بھابھی جب کہ نوجوان اس کا دوست تھا۔

ڈی ایس پی عمر بلوچ کے مطابق فائرنگ کرنے والا نو جوان آن لائن گیم پب جی کا جنونی کی حد تک رسیا تھا ۔ ملزم کے گھر والے اسے پب جی کھیلنے سے روکتے تھے، اسی بات پر گھر میں گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر جھگڑا ہوگیا۔

آج ملزم کہیں سے پستول لے آیا اور آن لائن گیم ہی کے انداز میں گھر والوں پر فائرنگ کردی۔ اس دوران بیچ بچاؤ کرانے کے لیے ملزم کا دوست بھی زد میں آگیا۔

ٹیکساس: نت نئی جدت سے ہم آہنگ نہ ہونےکی وجہ سےاپنےوقت کامشہوراورمحفوظ ترین فون’بلیک بیری‘قصہ پارینہ بن گیا۔

محفوظ ترین سمجھاجانےوالابلیک بیری ایک بارپھر 5 جی ٹیکنالوجی اوراپنے مخصوص فزیکل کی بورڈ اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار ہے۔

بلیک بیری 5 جی کو ایک نئی موبائل کمپنی ’ آن ورڈ موبیلیٹی‘ شیائو می، نوکیا، گیمنگ کنسول اور بلیک بیری کے نئے ماڈل بنانے والی کمپنی ’فوکس کون‘ کے اشتراک سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

فزیکل کی بورڈ والے اس 5 جی فون کو رواں سال کے وسط میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی حتمی قیمت ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے لیکن فیچر کے حساب سے اس کی قیمت 800 امریکی ڈالر یا اس سے زائد ہوسکتی ہے۔ ابتدائی طور پر اس فون کو شمالی امریکا اور یورپ کی مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

آن ورڈ موبیلیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹر فرینکلن نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویوکہا ہے کہ بلیک بیری5 جی اس سال کی ’گلوبل فلیگ شپ ڈیوائس‘ ثابت ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ فزیکل کی بورڈ والے اس موبائل فون کو صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلکل نئے سرے سے ڈیزائن کیا جائے گا، طاقت ور بیٹری، زیادہ ریم اور اسٹوریج کے ساتھ اس فون کو اینڈرائیڈ 11 ورژن میں متعارف کروایا جائے گا۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے مابین طلبہ اور فیکلٹی کے تبادلہ پروگرام اور باہمی مفاد کے متعلقہ تعلیمی شعبوں میں ایک دوسرے کی مدد کے لئے مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخطوں کی تقریب ہوئی۔

تعلیمی و تحقیقی تعاون کے اِس معاہدے پر اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم اور ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز نے دستخط کئے ۔

پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ویمن یونیورسٹی بہاولپور کو آن لائن تعلیم ، فیکلٹی اور سٹاف کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ میں تعاون کی پیشکش کی،پروفیسرصاعقہ امتیاز آصف نے کہا کہ ہم فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام ، مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں ، جرائد کے تبادلے اور آن لائن یا ای لرننگ کے شعبے میں اوپن یونیورسٹی کے اشتراک کے خواہاں ہیں۔

اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے خواتین یونیورسٹی بہاولپور کو آن لائن یاای لرننگ تعلیم میں فیکلٹی کی صلاحیت سازی میں مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا،ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور ڈائریکٹر اکیڈمکس ، ڈاکٹر زاہد مجید نے آگہی ایل ایم ایس سسٹم کی تفصیلات بیان کیں ۔

 لاہور : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لائبریری کے لیےاولڈراوین یونین کی جانب سےکتابوں کاتحفہ دیا گیا

اولڈراوین سابق آئی جی طارق کھوسہ نے اپنی بیش قیمت کتابیں اولڈ راوین یونین کے توسط سے وقف کیں۔

تاریخ، آرٹ، لٹریچر اور دیگر موضوعات پر مشتمل کتابوں کایہ تحفہ صدر اولڈراوین یونین ڈی آئی جی جہانزیب نذیر خان اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹرعبدالباسط نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے حوالے کیا۔

پروفیسر اصغرزیدی نے یونیورسٹی کو کتابیں ہدیہ کرنے پر طارق کھوسہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا یونیورسٹی لائبریری میں ایک بڑا حصہ ایسی کتب پر مبنی ہے جو اولڈ راوینز کی طرف سے وقف کی گئی ہیں اور ان کتابوں کی تعدادایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد ہے ۔

کراچی:وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے سندھ بھرمیں سرکاری و نجی اسکولز بند کرنےکااعلان کردیا

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کاکہناہےکہ کوروناکےبڑھتےہوئے کیسز کےباعث پرائمری, پہلی سےآٹھویں جماعت کی فزیکل کلاسز پندرہ روزکےلئےمعطل رہیں گی جبکہ تدریسی سرگرمیاں آن لائن جاری رہیں گی. 

لاہور :وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نےعیسائی برادری کےلئےپیغام جاری کردیا. 

مائیکروبلاگنگ ٹوئیٹرپرمراد راس نےتمام عیسائی برادری کوایسٹر کےموقع پرمبارکباد کاپیغام جاری کردیا. 

یاد رہے آج پاکستان سمیت دنیابھرمیں عیسائی برادری ایسٹرکاتہوار منارہے ہیں.

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نےایم اے/ایم ایس سی کےسالانہ امتحانات کے لئے داخلہ فارم 2021کاریوائزڈشیڈول جاری کردیا. 

پنجاب یونیورسٹی کےمطابق ایم اے/ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ 2کےسالانہ امتحانات میں شرکت کےلئےآن لائن داخلہ فارم 2021 جمع کرانے کا ریوائزڈشیڈول جاری کردیا. 

ایسےامیدوارجنکاسپلیمنٹری امتحان 2020میں آخری چانس تھا وہ بھی اپنا فارم جمع کراسکتے ہیں. 

لاہور: پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےپرائیوٹ اسکول اساتذہ کو یکساں نظام تعلیم کےحوالےسےتربیت فراہم کرنےکافیصلہ کیا ہے.

محکمہ اسکول ایجوکیشن کاکہناہےکہ ڈسرکٹ کے تمام پرائیوٹ اسکولز کےاساتذہ کی یکساں نظام تعلیم کےحوالےسےتربیت کی جائےگی. 

اسلام آباد:کوروناوائرس کےبڑھتےہوئے کیسزکےپیش نظرتعلیمی اداروں کےحوالے سےحتمی فیصلہ منگل کو ہوگا. 

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئیٹرپرٹوئٹ میں کہاہے کہ منگل 6اپریل کواین سی او سی کااجلاس بلایاگیاہے جس میں صوبائی وزرائےتعلیم اورصوبائی وزراء صحت شرکت کریں گے. 

اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کاجائزہ لیاجائےگااوراس کےبعدکالائحہ عمل پر فیصلہ کیاجائےگا. 

تعلیمی ادارے کھلیں رکھےجائیں یابند کیا جائےاس حوالے سےباہمی مشاورت سے حتمی فیصلہ اجلاس میں کیاجائےگا.  

کراچی: کراچی میں گرمی کی شدید لہر نے ماضی کےتمام ریکارڈ توڑ دیئےہیں۔

محکمہ موسمیات کے،مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دوپہر ایک بجے شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جو یکدم 2 ڈگری اوپر چلا گیا، شہر میں 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں اور اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 5 فیصد ہے، تاہم شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔
اس سے قبل 14 اپریل 1947 کو کراچی کا درجہ حرارت 44.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔