جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: سینٹر آف ایکسلینس فارویمن اسٹڈیز جامعہ کراچی کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پرسینٹر ہذا میں سیمینار کاانعقاد کیا گیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمدﷺ نے نہ صرف خواتین کے حقوق وضع کئے بلکہ ان پر مکمل عملدرآمد کرکے معاشرے میں ان کو وہ مقام دلایا جس سے وہ دورجاہلیت میں محروم تھیں۔ اسلام سے قبل معاشرہ جہالت میں ڈوباہواتھا،اسلام نے عور ت کو وہ عظیم مقام دیاجو آج تک کوئی اور نہیں دے سکا، ہمیں مغربی معاشرے کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنے معاشرے کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پڑھی لکھی باشعور عورت ہی اپنی اولاد کی اچھی پرورش کرسکتی ہے جو آگے چل کر ملک کی ترقی میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اس کی افراد ی قوت پر ہوتاہے اور افرادی قوت کی بات کی جائے تو اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ ملک کی تقریباً نصف آباد ی خواتین پر مشتمل ہوتی ہے۔

عصر جدید میں تعلیم یافتہ اور با شعور خواتین کو جاگیردارانہ نظام کے تناظر میں خواتین کے ساتھ رونما ہونے والے امتیازی رویے اور افسوسناک طورطریقے کے خلاف اقدامات کرنے ہوں گے اور خواتین کو خود بھی اپنے حقوق کے لئے ہمت وعز م سے کام لینا ہوگا۔

رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم وڈائریکٹر سینٹر آف ایکسلینس فارویمن اسٹڈیز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی ملازمت کو برا سمجھا جاتا ہے اس لیے بے شمار تعلیم یافتہ خواتین مختلف شعبوں میں جو اپنی خدمات سرانجام دے کر معاشرے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہیں مگر بدقسمتی سے وہ معاشرے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے سے قاصر ہیں۔ مرد کی تعلیم صرف ایک فرد واحد کی تعلیم ہے مگر عورت کو تعلیم دینا حقیقت میں پورے خاندان کو تعلیم دینے کے برابرہے۔ دنیا میں ترقی کے لئے مردوں اور عورتوں کوتعلیم کے زیور سے روشناس کرانا ضروری ہے۔

اس موقع پر سینٹر کی جانب سے ریسرچ جرنلز ”پاکستان جرنل آف جینڈر اسٹڈیز، شمارہ نمبر-21“ اور ”پاکستان جرنل آف اپلائیڈ سوشل سائنسز، شمارہ نمبر-12“ کا اجراء بھی کیا گیا۔تقریب میں اساتذہ وطلبہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

کراچی:سر سید یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی کےنئےکیمپس میں شجرکاری مہم کاافتتاح کیاگیا۔

سر سید یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر نے ایجوکیشن سٹی میں دوسوایکڑ پرواقع سرسید یونیورسٹی کے نئے کیمپس پر پودا لگا کرموسمِ بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔مہم کے دوران 100 سےزائد پودے لگائے گئے۔

تقریب کے شرکاء میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکریٹری جنرل محمد ارشد خان، سابق وائس چانسلر کموڈور (ر) سلیم صدیقی، رجسٹرار سید سرفراز علی، فنانس ڈائریکٹر مناف ایڈوانی، اسٹریٹیجک پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر شاہدعزیز، افشاں جمشید، ممتاز کاظمی ودیگر شامل تھے ۔

شجرکاری کے فوائد کو اجاگرکرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ درخت ہر کمیونٹی کا ایک اہم جز ہیں کیونکہ درخت نہ صرف ہماری زندگی کے معیار میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ فطرت کے حسین عناصر اور جنگل کی کشش کو شہری زندگی میں منتقل کردیتے ہیں ۔ کئی قدیم درخت تاریخی حیثیت رکھتے ہیں اور شہرکے لیے افتخار کا باعث ہوتے ہیں ۔ درخت غذا اور آکسیجن جیسی زندگی کی لازمی ضروریات کے علاوہ ادویات، پناہ گاہ اور اوزار جیسی اضافی سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں ۔

چانسلرجاوید انوار نے سرسید یونیورسٹی کے ملازمین اور علیگ حضرات کو اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کے ساتھ شجرکاری کی اس مہم کو کامیاب بنانے اور ہرے بھرے پاکستان کی تعمیرکے لیے اس مہم میں سنجیدگی سے حصہ لینے پر زور دیا ۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ درخت سورج ، بارش اور ہواءوں کے اثرات کو معتدل کرکے آب و ہوا کوکنٹرول کرتے ہیں اور موسمِ سرما میں سورج کی تپتی شعاءوں کی شدت کو کم کرکے ماحول کو ٹھنڈا رکھتے ہیں ۔ ہمیں درختوں کو بچانے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ درختوں کی کٹائی کی وجہ سے فضاء کی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اس ضمن میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے اور نہ صرف درخت اگانے پر توجہ دینی ہے بلکہ درختوں کو بچانا بھی ہے ۔

کراچی: خواتین کے عالمی دن کے موقع پرسرچ انجن گوگل نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سرچ انجن گووگل کی جانب سے اپنے صفحہ پر 8 مارچ کی مناسبت سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

گوگل عالمی دنوں کی مناسبت سے وقتاً فوقتاً اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے اہم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے لیکن آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گووگل نے اپنے ڈووڈل میں خواتین کو دکھایا ہے جو ہاتھوں میں ہاتھ تھامے دکھائی دے رہی ہیں۔

گووگل کی ڈوڈل کی خاص بات ویڈیو ہے جو اس ڈوڈل پر کلک کرنے سے شروع ہوجاتی ہے۔ ویڈیو میں بھی گووگل نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کامیابیوں کو تصویروں کے ذریعے دکھایا ہے جس کا مقصد دنیا کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوانے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

کراچی: جامعہ کراچی نے بی کام سال اول و دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت بی کام پرائیوٹ/ریگولر سال اوّل اور دوم کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے۔

No photo description available.

جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات کا آغاز 22 مارچ 2021 سے جامعہ کراچی کے شعبہ خصوصی تعلیم اور شیخ زیداسلامک ریسرچ سینٹر میں منعقد کیا جائے گا۔

تمام طلبا و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ امتحانی مراکز میں مقررہ کردہ وقت اور تاریخ پر اپنے ایڈ مٹ کارڈ اور انرولمنٹ کارڈ کے ہمراہ شرکت کریں

لاہور: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہےپاکستان کی بہتری کے لئے آپ نے ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئیٹرپر انہوں نے ٹوئیٹ میں کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پرمیری تمام خواتین سے گزارش ہے کہ وہ پاکستان کی بہتری کے لئے مثبت کردار ادا کریں۔

میں خواتین کے عالمی دن پر تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرتاہوں

آپ نے ملک و قوم کی بہتری کے لئے ہمیشہ بہتر کارکردگی دکھائی ہے اورمیں جانتا ہوں کہ آپ ہمیشہ کریں گے۔

انہوں نے اس موقع پر خصوصی دعا کی کہ اللہ ہمیشہ آپ کی رہنمائی اور حفاظت فرمائے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےخواتین کےعالمی دن پرپیغام دےدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے شفقت محمود نے خواتین کو ان کے عالمی دن کےحوالے سےخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ " کسی بھی معاشرے کی ترقی ، امن اور خوشحالی خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ممکن نہیں۔حکومت ہرشعبے میں خواتین کو یکساں مواقع کو یقینی بنا رہی ہے بالخصوص تعلیم کے شعبے میں۔

ملک کی ہربچی کوتعلیم کا بنیادی حق دینا ہماری اولین ترجیع ہے۔ میں خواتین کے عالمی دن پر تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جن کی وجہ سےیہ دنیا زیادہ پر امن اور خوشحال ہے"۔

لاہور: پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام مختلف پوسٹوں کےلیے امتحانات دو ماہ بعدبھی شروع نہ ہوئےاورنہ ہی مختلف پوسٹوں کےلیےنتائج کا اعلان ہوسکا ہے ۔ ہزاروں امیدوار انتظار کی سولی پر لٹک گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پی پی ایس ای میں مختلف پوسٹوں پربھرتی کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ۔ ٹیسٹوں کے بعد امیدواروں کے انٹرویوز بھی التوا کا شکار ہیں ۔

تین جنوری کو تحصیلدار کی پوسٹ کا پرچہ وقت سے پہلے لیک ہونے کے بعد امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے اوراس کے بعد سے کوئی بھی تحریری امتحان منعقد نہیں ہوا ۔ ہزاروں امیدوار نتائج کے منتظر ہیں ۔

امیدواروں کاکہنا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر نتائج جاری نہیں ہوتے تو وہ پی پی ایس سی کے سامنے احتجاج کریں گے ۔

اس معاملے پر سیکرٹری پی پی ایس سی محمد خالد کاکہنا ہے کہ پی پی ایس سی کے فل کمیشن کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا جس میں امتحانات سمیت انٹرویوز کے حوالے سے فیصلہ ہوگا ۔

کراچی: جامعہ اردونے 15 مارچ سے کیمپس میں نئے سیمسٹر 2021 کی باقاعد کلاسزہ بحال کرنےکااعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اردو وفاقی یونیورسٹی نے 15 مارچ2021 سے کراچی کے دونوں کمپسز میں نئےسیمسٹر کی کلاسوں کاتدریسی عمل باقاعدہ بحال کیا جارہاہے۔

تمام طلبا کو ہدایت کی جاتی ہےکہ اپنے شعبہ سے رابطہ کرکے کلاسوں کا نظام الاوقات حاصل کرلیں،طلبہ و طالبات شعبہ جات میں حکومتی سطح پردیئےگئے ایس او پیز کے مطابق اپنی حاضری کو یقینی بنائے۔

 

اسلام آباد:ایچ ای سی نےحصول تعلیم کےخواہشمندطلباسےدرخواستیں مانگ لیں۔

بلوچستان کے طلبہ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نےملکی اور غیرملکی اداروں میں حصول تعلیم کے سلسلے میں  ایل ایل ایم،ایل ایل بی اور پی ایچ ڈی کے وظائف کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔

انڈیجنس ایل ایل بی (5سال)، انڈیجنس ایل ایل ایم، فارن ایل ایل ایم اور فارن پی ایچ ڈی کیلئے بلوچستان کے ڈومیسائل یا لوکل سرٹیفکیٹ کے حامل طلبہ وظائف کیلئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔

متعلقہ کیٹگری کیلئے اہلیت کے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے طلبہ ایچ ای سی کی آن لائن پورٹل hec.gov.pk کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

امیدواروں کیلئے ضروری ہو گا کہ انہوں نے رجحان ٹیسٹ میں50 فیصد نمبر (مجموعی ٹیسٹ اسکور) حاصل کئے ہوں۔ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد ایل ایل بی کے لئے 25 سال، ایل ایل ایم کے لئے 30 سال اور پی ایچ ڈی کے لئے 35 سال ہے ۔ایل ایل بی کی تعلیم کیلئے ضروری ہے کہ امیدواروں نے 12 سالہ تعلیم انٹرمیڈیٹ یا مساوی امتحان میں کم ازکم 50فیصد مارکس کے ساتھ مکمل کر رکھی ہو۔

ایل ایل ایم او رپی ایچ ڈی کیلئے لازمی ہوگا کہ امیدواروں نے ایچ ای سی کے تسلیم شدہ ڈگری جاری کرنے والے اداروں سے بالترتیب ایل ایل بی اور ایل ایل ایم مکمل کر رکھا ہو اور بیچلر ڈگری میں کم ازکم 50فیصدمارکس حاصل کئے ہوں۔50سے 20فیصد تک وظائف اگست 2016 میں کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکے سے متاثرہ خاندانوں کے بچوں کے لئے مخصوص ہیں، جو امیدوار پہلے سے ملازمت کر رہے ہیں ان کا قانون کے متعلقہ شعبے سے ہونا ضروری ہو گا۔

انہیں این او سی فراہم کرنا ہوگا اور اپنے متعلقہ ادارے سے تدریسی رخصت لینی ہو گی۔

غیرملکی وظائف کے امیدواروں کو اپنے انتخاب کے بعد کیو ایس رینکنگ کے مطابق چوٹی کی 500 یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیٹر فراہم کرنے ہوں گے ۔

پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری کےسالانہ امتحانات کی رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن برانچ برائےپنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری( آرٹس سائنس اور کامرس )کےپرائیوٹ امیدواروں کےسالانہ امتحان2021ء کی ڈبل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی تاریخ میں 8 تا22مارچ تک توسیع کردی ہے ۔