جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 کراچی :کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجانےوالےدوسرےمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکاٹکراؤ ملتان سلطانزسےہوگا.

مسلسل شکست سےدوچارکوئٹہ گلیڈی ایٹرزنئےعزم کےساتھ میدان میں اترے گی. دونوں ٹیموں کےدرمیان میچ شام 7بجےشروع ہوگا.

یادرہےدونوں ٹیمیں چار, چارمیچزکھیل چکی ہیں ملتان سلطانزایک میچ جیت کرپوائنٹس ٹیبل پرپانچویں نمبرپرموجود ہےجبکہ گلیڈی ایٹرزکومسلسل ناکامی کاسامناہے.

واضح رہےکل ہونےوالےاسلام آباد کےخلاف کھیلنےوالی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایرز کوسرفراز احمدکی جارحانہ بیٹنگ کےباوجود شکست کا سامنا تھا. 

کراچی: پاکستان سپرلیگ سیزن 6 میں آج دو میچزکھیلےجائیں گے 

پی ایس ایل 6 کاتیرہواں میچ دفاعی چیمپئن کراچی کنگزاور پشاورزلمی کےدرمیان دوبجے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا.

 

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نےبی کام پارٹ ون اور ٹوکےآن لائن داخلہ فارم جمع کرانےکااعلان کردیا. 

پنجاب یونیورسٹی کےشعبہ امتحانات کےمطابق ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس گروپ سال اول و دوئم کےسالانہ امتحانات برائے 2021کےآن لائن داخلہ فارم جمع کرانےکااعلان کردیا. 

داخلہ فارم بمع سنگل فیس کےساتھ 31مارچ اورڈبل فیس کےساتھ 9اپریل تک جمع کراسکتے ہیں. 

واضح رہے داخلہ فارم ایسےطلبہ بھی جمع کراسکتےہیں جوکووڈ کےباعث امتحانات دینےسےقاصررہے یاایسےامیدوار جنکاسپلیمنٹری امتحان 2020میں آخری چانس تھا .

کراچی : کراچی سمیت سندھ بھرمیں آئی بی اےٹیسٹ پاس ہیڈماسٹرزنےکراچی پریس کلب میں دھرنےکاآغازکردیا. 

ذرائع کےمطابق آئی بی اےکےاساتذہ نےنوکریاں مستقل ہونےتک احتجاج جاری رکھنےکااعلان کیا ہے. 

احتجاج کرنے والےاساتذہ کاکہناہےکہ ہمیں جبری طورپرنوکریوں سےبرطرف کیا, ہم نے4سال بہترکارکردگی دکھائی مگرمحکمہ تعلیم سندھ نےنوکری مستقل کرنےکےبجائےدوبارہ ٹیسٹ دینےکی شرط مسلط کردی ہے. 

مظاہرین نےمزیدبتایاکہ محکمہ تعلیم سندھ نے 937اساتذہ کومستقل نہیں کیا.اس سے قبل 2019میں بھی احتجاج کیاگیاتھا حکومت سندھ نےمطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس کےباوجود مسئلےکاحل نہ ہوکا. 

یاد رہے آج صبح سےکراچی پریس کلب پر آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ مطالبات کی منظوری کےلئے جمع ہیں.

لاہور: پنجاب محکمہ اسکول ایجوکیشن نےاساتذہ کےتبادلوں کاشیڈول جاری کردیا.

جاری کردہ شیڈول کےمطابق یکم مئی سےجنرل تبادلوں کاآغازہوگا تمام کیٹیگریز کےاساتذہ کےتبادلےمئی سےشروع یونگے جو جون و جولائی میں مکمل ہونگے.

جبکہ سال کےآخردوماہ نومبر اور دسمبر میں پروموشن ڈسپوزل پراساتذہ کےتبادلے ہونگے.

ٹیکسلا: ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلاکےزیراہتمام پی ایچ ڈی مقالے کےدفاع کےلئےتقریب کل منعقدہوگی.

ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا میں کل پی ایچ مقالےکی دفاع کےلئےتقریب کل دوپہر 2بجےہوگی جس میں شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کےاسکالرسیدسعیدجعفراپنا پی ایچ ڈی مقالہ دفاع کےلئےپیش کریں گے.

ان کاتحقیقی مقالہ ڈاکٹرعاشق حسین کی زیرنگرانی تیارکیاگیاہے. 

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےگریجویٹ, پوسٹ گریجویٹ اورڈپلومہ پروگرام کےنتائج کااعلان کردیا.

تفصیلات کےمطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےسمسٹرخزاں 2020کےگریجویٹ,پوسٹ گریجویٹ اورڈپلومہ پروگرامزکےنتائج جاری کردیئےہیں. 

پی ایچ ڈی, ایم فل,  ایم ایس,  ایم ایس سی,  اہم بی سے, ایم پی اے,دو ڈپلومہ اور سات بی ایس کےنتائج آفیشل ویب سائٹ سےاپلوڈ کردیئےگئےہیں.

جبکہ رزلٹ کارڈ طلبہ کودئےگئے پتہ پرارسال کردیئے گئےہیں. 

راولپنڈی: اسکول ایجوکیشن پنجاب نےاساتذہ کو 100فیصدحاضررہنےکی ہدایت جاری کردی.

ذرائع کےمطابق اسکول ایجوکیشن پنجاب نےاساتذہ کی 100فیصدحاضری یقینی بنانےکےاحکامات جاری کردیئے.

ڈٹسرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزراولپنڈی کوہدایت کی گئی ہےکہ اساتذہ کی سوفیصد حاضری کویقینی بنانےپرعمل درآمدکرے. 

کراچی: ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت  نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےطلبا و طالبات کےلئےتقریب منعقد کی گئی

تقریب میں میٹرک و انٹر امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ۱۰۴ طلبہ میں شہید پاکستان حکیم محمد سعید میموریل اسکالر شپس کی اسناد تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سندھ کے سیکریٹری معین الدین صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی معین الدین صدیقی نےطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید حکیم محمد سعید کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہم بچپن ہی سے ان کو اپنا ایک آئیڈل سمجھ کر زندگی گزارتے آئے ہیں ۔ حکیم صاحب ملنا ان سے ہاتھ ملانا فخر سمجھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آکر میں اپنے آپ پر فخر محسوس کر رہا ہوں کہ میں اس عظیم شخصیت کی بنائی ہوئی درس گاہ میں موجود ہوں۔ یہ ادارہ نہ صرف تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اس قوم کے نونہالان کو اپنی تقریبات کے ذریعہ تربیت کر رہا ہے بلکہ ان کو وظائف و اسکالر شپس دے کر ان میں حوصلہ افزائی اور اعتماد پیدا کر رہا ہے تا کہ وہ سیکھیں اور محنت و لگن سے پڑھائی کر کے اس ملک کا اور اپنے والدین کا نام روشن کریں

اس موقع پر انہوں نے ہمدرد فاؤنڈیشن کی روح رواں محترمہ سعدیہ راشد کو خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ حکیم محمد سعید کے مشن کو انہوں نے جاری رکھا ہوا ہے اور ہمدرد اپنا فرض بخوبی احسن نبھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ ہمدرد مزید ترقی کرے اور پاکستان کی اسی طرح خدمت کرتے رہے۔

ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر اور ہمدرد یونی ورسٹی کی چانسلر محترمہ سعدیہ راشد، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن، ہمدرد پاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او فاطمہ منیر احمد ،رجسٹرار پرویز علی میمن، روفیدہ نرسنگ اسکول کی پرنسل عالیہ ناصرصاحبہ، ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید ارسلان ، ہمدردیونی وسٹی کے فیکلٹی ممبران، اساتذہ ، والدین اور طلبہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن نے کہا کہ ہمدرد یونی ورسٹی نے سالانہ بنیادوں پر بہترین طلبہ کو ایک کروڑ سے ذائد کی اسکالر شپس دی ہیں تقریب میں ہمدرد یونی ورسٹی کےطلبہ(بلاگرز) کی بنائی ہوئی مختصر Vlog بھی دکھائی گئی جس میں انہوں نے یونی ورسٹی اور اس کے مختلف شعبوں ، کیفے ٹیریا بالخصوص بیت الحکمہ (لائبریری) کے بارے میں خوبصورت انداز میں آگاہی دی، اس کاوش کو شرکا ء نے کافی پسند کیا۔

تقریب کے آخر میں یونی ورسٹی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ، کیمونی کیشن اینڈ ایکسٹرنل لنکیج فیصل ہارون نے اپنے کلمات تشکر میں شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے منتظمین کو بھی پروگرام کی کامیابی پر مبارک دی ۔

کراچی: جامعہ کراچی نےایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل(MODULAR) سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل(MODULAR) سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق امتحانات میں 253 طلبہ شریک ہوئے،249 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 04 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 98.42 فیصدرہا۔