اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے پہلی موبائل لائبریری کا افتتاح کردیا۔

محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نےنوجوانوں کے لئےیہ سروس کتابوں کی فراہمی کے لیے شروع کی ہے۔پہلی موبائل لائبریری کا افتتاح وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کیا۔

محکمہ سیاحت کے مطابق پہلے مرحلے میں 2 گاڑیوں میں لائبریری قائم کی گئی ہے، دونوں گاڑیاں طلبا کے لئے پشاور یونیورسٹی کی حدود میں کھڑی ہوگی،

طلبا 30 فیصد رعایت کے ساتھ کتابیں خریدنے کا موقع ملے گا، منصوبہ نظامت امور نوجوانان، خیبرپختونخوا کے زیر انتظام 12ملین روپے سے مکمل ہوا ہے۔ منصوبے کی کامیاب تکمیل کے بعد اس کا دائرہ کار دیگر کالجز اور یونیورسٹیوں تک کیا جائے گا۔

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تمام تعلیمی اداروں کو ایس او پیزپر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا بین الصوبائی وزیر تعلیم اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں اسکول کھلے رہیں گے تمام خبریں بے بنیا د ہیں۔ کوویڈ 19 کی صورتحال اس وقت قابو میں ہے اس لئے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

انہوں نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برائے کرم اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے
جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزراء تعلیم نے بذریعے وڈیو لنک شرکت کی۔

Image

اجلاس میں وزارت صحت کے حکام نے کورونا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی اور حالات کا بغور جائزہ لیا ۔

Image

جس کے بعد تمام صوبائی وزرات تعلیم کے حکام ، تعلیمی بورڈز سربراہوں اور دیگرنے متفقہ فیصلہ کیا ہےکہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں۔

 

Image

کوروناصورتحال فی الحال قابو میں ہے لہذا تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس ریگولرگروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کی مارکس شیٹس تیار کرلی۔

کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کےنمائندے پرنسپل کےاتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز جمعرات5 نومبر 2020 سے بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک : واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی اب تک کی سب سے بڑی مشکل آسان کردی، جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ واٹس ایپ پر ہمیں تصویریں، وڈیوز، جی آئی ایف،سمیت دیگر مواد موصول ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں فون کی اسٹوریج اسپیس بھر جاتی ہیں۔

صارفین کے مسئلے کودیکھتے ہوئےواٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو فائلز کو دریافت اورر ڈیلیٹ کرنے کا عمل آسان بنا دے گا۔

دنیا بھر میں رواں ہفتےاس نئے ٹول کو صارفین کےلئےمتعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

یہ نیا ٹول مواد کا تھمب نیل صارفین کے سامنے پیش کرے گا جبکہ گروپ کے ڈیٹا کو مختلف کیٹیگریز جیسے فارورڈڈ مینی ٹائمز اور لارجر دین 5 ایم بی کی شکل میں پیش کرے گا۔

واٹس ایپ نے ایک ٹوئٹ پیغام میں اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مواد کو ریویو، ڈیلیٹ اور اسپیس خالی کرنے کا عمل آسان بنادیا ہے۔

اس سے صارفین کے لیے اس مواد کو شناخت کرنا آسان ہوجائے گا جو ان کی نظر میں غیرضروری یا اب اس کی ضرورت نہیں رہی اور ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

یہ نیا فیچر استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کریں اور سیٹنگز میں جاکر اسٹوریج اینڈ ڈیٹا اور پھر مینج اسٹوریج میں جائیں۔

مانیٹڑنگ ڈیسک : امریکی پابندیوں سے پریشان ہواوے کا اپنی چپ فیکٹری لگانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ماہ اگست میں رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے کو اپنے اسمارٹ فونز کی تیاری کے لیے پراسیسر چپس بنانے میں مسائل کا سامنا ہے۔ جس کے بعد یہ چینی کمپنی اپنے چپ سیٹ پلانٹ کو لگانے کی تیاری کررہی ہے تاکہ اسے دیگر کمپنیوں پر انحصار نہ کرنا پڑے۔

فنانشنل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہواوے کا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سیکشن اس پلانٹ کو چلائے گا اور اسے چینی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔

ہواوے کو امریکی پابندیوں کے نتیجے میں مختلف پرزوں کے آلات میں حصول کا سامنا ہے جس میں چپس کی سپلائی قابل ذکر ہے۔آغاز میں ہواوے کی جانب سے 45 این ایم چپ سیٹس کو تیار کیا جائے گا جن کو سب سے پہلے 2007 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اس نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 28 این ایم چپ سیٹس کی تیاری 2021 تک ہوگی جو کہ انٹرنیٹ آف ڈیوائسز کے لیے کارآمد ہوتی ہیں۔ تاہم ہواوے اسمارٹ فونز کے لیے چپس کو اگلے کئی سال تک تیار نہیں کرسکے گی کیونکہ اس کا عمل کافی پیچیدہ اور 5 این ایم پراسیس ٹیکنالوجی درکار ہوگی۔

مگر ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ کوالکوم کو امریکی حکومت کی جانب سے لائسنس مل جائے گا اور وہ چینی کمپنی کو چپس اور پراسیسر کی سپلائی کرسکے گی۔

گزشتہ ہفتےکی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سونی اور اومنی ویژن کو ہواوے کو پرزہ جات کی سپلائی کے لیے لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ یہ دونوں کممپنیاں کیمرا امیجنگ سنسرز فراہم کرنے کی 2 بڑی کمپنیاں ہیں۔

اس کے علاوہ انٹیل، اے ایم ڈی اور سام سنگ ڈسپلے کو بھی ہواوے کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے کے لیے امریکی اجازت ملنے کی رپورٹس ہیں۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکا کی جانب سے ان پرزہ جات کے لیے لائسنس جاری کیے جائیں گے جو کمپنی کے 5 جی بزنس سے متعلق نہ ہوں۔

مانیٹرنگ ڈیسک: دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی انتخابات کے حوالے سے غلط اور بے بنیاد معلومات پھیلانے والے درجنوں اکاؤنٹس بند کردیئے

گزشتہ روزامریکا میں انتخابات ہوئے اور پولنگ کے ختم ہونے کے فوراًبعدہی سوشل میڈیا پر نتائج کے حوالے سے پوسٹس آنا شروع ہوگئیں، جن میں سے زیادہ تر بے بنیاد تھیں۔

ٹوئٹر کے مطابق بند کیے گئے پیجز کو پہلے انتباہ جاری کیا گیا تھا مگر پیجز نے غلط معلومات کو پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھا، جس وجہ سے انہیں بلاک کیا گیا۔

دوسری جانب فیسبک نےبھی تصدیق کی کہ اس نے بھی امریکی انتخابات پر غلط معلومات پھیلانے والے نام نہاد نیوز پیجز کو بند کردیاہے۔اسکے علاو ہ فیس بک نے ان پیجز کو بھی بند کردیا، جنہیں ٹوئٹر نے بند کردیا تھا

واضح رہےدونوں ویب سائٹس نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی انتخابات کے دوران قبل از وقت دعووں کی پوسٹس پر وارننگ جاری کریں گے اور ساتھ ہی کہا تھا کہ وہ امریکی انتخابات کے نتائج کو مانیٹر بھی کریں گے

بالی: غریب طلباوطالبات سےفیس نہ ہونے کی صورت میں انڈونیشیا کے مشہور صوبے بالی میں ایک کالج نے ان سے تازہ ، پودے، ناریل اور جڑی بوٹیوں کو بطور فیس قبول کرنا شروع کردیا ہے۔

طالبعلموں کو سیاحتی صنعت سکھانے والی وینس ون ٹورزم اکیڈمی سے حال ہی میں 165 طالبعلم فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔ یہ اکیڈمی ٹیگالالنگ مٰں واقع ہے۔ جہاں میزبانی اور سیاحت کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس مرتبہ کورونا وبا کے تحت طلباوطالبات سے فیس کی بجائے ان سے ناریل وصول کئے گئے۔ اس کے علاوہ طالبعلموں کی جانب سے جڑی بوٹیاں اور سوہنجنا کے پتے بھی بطور فیس قبول کئے گئے ہیں۔

اگرچہ کورونا وبا پوری دنیا کے لیے سخت معاشی پیغام تھا لیکن ون وینس اکادمی نے اپنے طالبعلموں کا خاص احساس کیا اور ہر درجے پر انہیں سہولت فراہم کی۔ اکیڈمی کے سربراہ ویان پاسک ادی پوترا نے بتایا کہ طالبعلموں سے تین قسطوں میں فیس لی گئی ہے۔ پہلی قسط میں 50، دوسری میں 20 ار تیسری میں 30 فیصد فیس وصول کی گئی۔

جو طالبعلم فیس نہ دے سکے انہیں کہا گیا کہ وہ ناریل دے سکتے ہیں جس کا تیل نکال کر فروخت کیا گیا۔ اس کے علاوہ مورنگا درخت کے پتے اور ایک مشہور ادویاتی پودے گوتو کولا کے پتے بھی قبول کئے گئے۔ ان اشیا کو ملاکر نباتاتی صابن بناکر کیمپس میں فروخت کئے گئے تاکہ اس سے رقم حاصل کی جاسکے۔

ون وینس اکیڈمی کے شاگردوں کو تین گروپوں میں تقسیم کرکے مکمل احتیاط کے ساتھ تین شفٹوں میں پڑھایا گیا۔ لیکن ہر موقع پر سینی ٹیشن، ہاتھ دھونے اور ماسک پہننے کا سخت خیال رکھا گیا۔ اس وقت بھی انڈونیشیا میں کورونا لاک ڈاؤن اور کرفیو کی سی صورتحال ہے

لاہور: پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 50کروڑ روپے کے ابتدائی فنڈ سے رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ کے اجرا کا اعلان کر دیا۔

عثمان بزدار نے پنجاب میں 50کروڑ روپے کے ابتدائی فنڈ سے رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ کے اجرا کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ نبی کریم ؐ سے ہر مسلمان کی بے حد جذباتی وابستگی ہے، اللہ کے نبیﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس میں ہونے والی اس مذموم حرکت اور فرانسیسی صدر کے قابل مذمت بیان کا بھرپور جواب دینے کیلیے ہم نے فیصلہ کیا کہ ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ سرکاری سطح پر منایا جائے گا۔

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم برائے سال 2021 جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔

ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر نے کہا ہے کہ یہ امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 3 نومبر سے 15 دسمبر2020تک جمع کرائے
جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائنس وجنرل گروپ ریگولر کے امتحانی فارم بورڈ ہذا کے اکاؤنٹ سیکشن میں جمع ہوں گے اور فارم کے ساتھ پریکٹیکل سیکشن سے جاری کردہ سوالنامہ کی فوٹو کاپی منسلک کرنا ضروری ہے جبکہ پرائیویٹ طلبا وطالبات کے امتحانی فارم متعلقہ بینکوں میں جمع کئے جائیں گے ۔

انہوں نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا کہ وہ امتحانی فارم نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بورڈ آفس بوتھ سے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ یہ فارم بورڈ کے امتحانی اسٹور پر بھی دستیاب ہوں گے جو سیکرٹری بورڈ کے نام فارم کی قیمت کے پے آرڈر کے ذریعے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔

امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 3نومبر سے 15دسمبر تک جمع کئے جائیں گے ، اس کے بعد 16دسمبر سے 31دسمبر تک 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ، یکم جنوری2021 سے 15جنوری تک500 روپے، 18جنوری سے 29جنوری تک 800 روپے، یکم فروری سے 12فروری تک 1200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کئے جائیں گے۔