اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور :  پاکستان سری لنکا ہائر ایجوکیشن کوآپریشن پروگرام کے تحت ایچ ای سی نےخزاں 2020اور بہار 2021کیلئے 91سری لنکن طلباکو علامہ اقبال سکالرشپس کیلئے منتخب کر لیا ہے

سری لنکن طلباپاکستانی جامعات میں اپنے متعلقہ شعبوں میں اعلٰی تعلیم حاصل کریں گے ۔ منتخب طلبامیں سے 27طلبااسلام آباد، لاہور، کراچی اور سکھر پہنچ گئے ہیں اور باقی طلباکی اپنی متعلقہ جامعات آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

لاہور: ایچ ای سی لاہور نے جامعات بند ہونے کے حوالے سے ہدایت جاری کردی۔
لاہور سمیت صوبے بھر میں کوئی بھی جامعہ بند نہیں کی جارہی طلبہ کسی بھی قسم کی فواہوں پر دھیان نہ دھریں

ایچ ای سی کی جانب سے جاری مراسلےمیں وضاحت کی گئی ہے کہ جامعات بند کرنے کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دی گئیں

مراسلے میں کہا گیا ہے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز تمام جامعات کو دئیے جاچکے ہیں طلبہ جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ علم الدین بلو شریک تھے۔ اجلاس کے دوران سندھ بھر میں پبلک سیکٹر کی کل جامعات کے حوالے سے آگاہی لی گئی۔ سندھ بھر کی 25 جامعات میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لئے 162 سیٹیں فی الفور مختص کی گئیں۔

اجلاس میں سندھ کی 9 جامعات میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی 58 سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ 16 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں سیٹیں بڑھانے کیلئے پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی سے اجازت لی جائے گی

جن یونیورسٹیز میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیٹیں بڑھائی گئی ہیں ان میں سندھ یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 4 اور گلگت بلتستان کی 7 سیٹیں بڑھائی گئیں ہیں این ای ڈی یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 2 اور گلگت بلتستان کی 2 مزید سیٹیں، ڈائو میڈیکل یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 3 اور گلگت بلتستان کی 3 سیٹوں کو مزید اضافہ* مہران یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 3 اور گلگت بلتستان کی 2 مزید سیٹوں کا اضافہ ، دائود انجنیئرنگ یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 3 اور گلگت بلتستان کی 3 مزید سیٹیں بڑھائی گئیں، پیپلز یونیورسٹی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ایک ایک مزید سیٹوں کا اضافہ ، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مزید 2-2 سیٹوں کا اضافہ، زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں گلگت بلتستان کی مزید 4 سیٹیں بڑھائی گئیںہیں۔

جبکہ کراچی یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 8 اور گلگت بلتستاں کی مزید 8 سیٹوں کا اضافہ کیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ نے طلبہ کی سیٹیں بڑھانےکے فیصلے پر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی عوام کو مبارکباد دی اور کہا حکومت کے اس فیصلے سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بچوں کو تعلیم کے شعبے میں فائدہ ہوگا،

کراچی: آئی بی اے ٹیسٹنگ ڈپارٹمنٹ نے سندھ ریونیو بورڈ(ایس آربی)کی بھرتیوں کے امتحان میں نئی تاریخ رقم کر دی

آئی بی اے کراچی میں محکمہ ٹیسٹنگ نے ڈپارٹمنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی ایک روزہ ریکروٹمنٹ ڈرائیوکا انعقاد کیا جس میں سند ھ ریونیوبورڈ کی جانب سے منظورشدہ سیلزٹیکس ٓفیسرکے عہدے کے لئے لگ بھگ 5000امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔امتحان بیک وقت کراچی، حیدرآباد اور سکھرمیں منعقد ہوئے جس میںمخصوص صلاحیتوں کے حامل امیدواروں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔کامیاب امیدوار گروپ ڈسکشن کے مرحلے سے گزارنے کے بعد40 اسامیوں کے لئے اہل قرار پائیں گے۔

یاد رہےگزشتہ کئی سالوں سے آئی بی اے ٹیسٹنگ ڈپارٹمنٹ بیشمار نامورنجی اور سرکاری اداروں کواپنی خدمات سے مستفید کرچکا ہے۔پچھلے برس آئی بی اے محکمہ ٹیسٹنگ ملک کی پہلی ٹیسٹنگ ایجنسی کے طور پرابھر کر سامنے آیا جس نے بیک وقت دنیا کے مختلف کونوں بشمول برطانیہ ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں وزارتِ تجارت ، حکومت پاکستان کی منظور شدہ اسامیوں کے لئے امتحان کا انعقاد کرایا۔

2019سے تاحال تقریبا 20ریکروٹمنٹ ڈرائیوزمنعقد ہوئیں جن میں10،000سے ذائد امیدواروں نے سندھ ہیلتھ کئیرکمیشن، وزارتِ بیرون ملک مقیم پاکستانی و انسانی وسائل ، این آئی سی ایل، پی ڈبلیوسی فرگوسن، سندھ یونیورسٹیزاور بورڈز اور وزارتِ تجارت کی اسامیوں میں شرکت کی۔

علاوہ ازیں آئی بی اے ٹیسٹنگ ڈپارٹمنٹ اپنے انڈرگریجویٹ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے لئے داخلہ ٹیسٹ کرواتا ہے جس میں پاکستان بھر سے 11000سے ذائد امیدوار شرکت کرتے ہیں۔ رواں سال کووڈ 19 کے باعث ٹیسٹنگ ڈپارٹمنٹ نے تمام ڈگری پروگراموں میں داخلے کے امتحانات کوملتویٰ کر کےa Alternative Assessment Criteriکومتعارف کروایا جس کو تعلیمی حلقوں میں سراہا گیا۔

کراچی: جامعہ کراچی نےبی ایڈ سیکنڈ ایئر (ایوننگ پروگرام) سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردی۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ایڈ سیکنڈ ایئر (ایوننگ پروگرام) سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق امتحانات میں 09 طلبہ شریک ہوئے،03 طلبہ کو اے گریڈ جبکہ 02 طلبہ کو بھی گریڈ میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیابی کا تناسب 55.56 فیصدرہا۔

جامعہ کراچی نے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے بلاک ٹو(II) کی افتتاحی تقریب کل ہوگی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے ثقافت،سیاحت،نوادرات وآرکائیوز سید سردارعلی شاہ ہوں گے۔

جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے بلاک ٹو(II) کی افتتاحی تقریب کا آغازکل سہہ پہر3:30 بجے منعقد ہوگی ۔

جسکی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کریں گے جبکہ سندھ کے صوبائی وزیر برائے ثقافت،سیاحت،نوادرات وآرکائیوز سید سردارعلی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے۔

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم اے اکنامکس سال آخراوورسیز سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق نتائج کے مطابق ایم اے اکنامکس کے امتحانات میں 05 طلبہ شریک ہوئے،03 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا جبکہ 02 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 60.00 فیصدرہا

کراچی: جامعہ کراچی نےایم بی بی ایس (فائنل پروفیشنل) کے ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم بی بی ایس (فائنل پروفیشنل) سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم بی بی ایس (فائنل پروفیشنل) کا 19 اکتوبرکو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 29 اکتوبر، 21 اکتوبر کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 31 اکتوبراور 23 اکتوبر 2020 ء کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 03 نومبر2020 ء کو منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ مقررہ وقت اور امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم بی اے ایگزیکیٹو(ای ایم بی اے) کی داخلہ فہرست جاری کردی ۔

کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت ایم بی اے ایگزیکیٹو(ای ایم بی اے) کی داخلہ فہرست جاری کردی گئی ہے،جبکہ ایم بی اے(ڈیڑھ سالہ اورڈھائی سالہ) پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 10نومبر2020 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

ایم بی اے ایگزیکیٹو(ای ایم بی اے) اور ایم بی اے(ڈیڑھ سالہ اورڈھائی سالہ) پروگرام کے ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں،وہ کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول سے صبح10:00 تاسہہ پہر 3:00 بجے تک اپنے متعلقہ دستایزات کی تصدیق کرانے کے بعد10 نومبر2020 ء تک اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ انٹر سال دوم کامرس ریگولر گروپ کے نتائج آج کرےگا۔
نتائج دوپہر 2بجے سیکرٹریٹ کانفرنس ہال میں کیاجائے گا اعلان کے فوراً بعد ہی نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا جائے گااس کے علاوہ طلبا اپنے نتائج بورڈ کی اینڈرائڈ ایپ پربھی دیکھ سکتے ہیں