پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ کا معاملہ مزید التوا میں چلا گیا۔ تعلیمی بورڈز کو اجازت نہ ملنے کی وجہ سے مقررہ وقت پر مارکنگ کا عمل شروع نہیں ہوسکا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 15 جون سے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ کا اعلان کیا گیا تھا ۔تاہم بورڈ زکو اجازت نہ ملنے پر معاملہ طوالت اختیار کرگیا ۔
 
ذرائع کاکہنا ہے کہ پرچے چیکنگ کے حوالے سے ایک سمری چیف سیکرٹری کو بھجوائی گئی تھی جس پر اعتراض لگا کر مسترد کردیا گیا ۔
 
ہائر ایجوکیشن ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کا کہنا ہے اجازت کابینہ کمیٹی برائے کورونا سے لی جائے ۔ اعلان کے مطابق چیکنگ شروع ہونے کے 90 روز بعد نتائج جاری کئے انے ہیں، تاہم نتائج تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔لاہور بورڈ کے تین لاکھ بچوں کے پرچے چیک ہونے ہیں ۔
اسلام آبا د: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کو رونا کی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں سمسٹر بہار 2020 کی پوسٹ گریجو یٹ سطح کی تمام ورکشاپس بذریعہ جدید ٹیکنالوجی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے
 
تمام طلبہ کو ورکشاپس میں شریک ہونے کی ہدایت کی ہے ، اس ضمن میں یونیورسٹی کی طرف سے سسٹم(LMS) لرننگ مینجمنٹ کو فعال کر دیا گیا ہے.
 
 

کراچی: ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے طلبا اور فیکلٹی کو متنبہ کیا ہے کہ تعلیم دشمن عناصر کی طرف سے واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات اور اعلانات کی تشہیر کی جارہی ہے ، اس لیے طلبا کو نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ ایچ ای سی سے متعلق تمام معلومات ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر ضرور دیکھیں اور اُ ن کی تصدیق کریں۔

ایچ ای سی نے واضح کیا کہ گزشتہ دنوں پھیلی افواہ کے برعکس ایچ ای سی کی ویب سائٹ ہیک نہیں ہوئی بلکہ چند تعلیم دشمن عناصر کی طرف سے جعلی اعلانات پر مبنی معلومات فوٹوشاپ کے ذریعے تیار کرکے پھیلائی گئیں۔

ایسی جعلی تصاویر میں مختلف موضوعات پر غلط اعلانات مثلاً امتحانات کی تنسیخ، آن لائن تعلیم کا اختتام، داخلوں اور وظائف کی فراہمی میں تعطل وغیرہ درج کیے جارہے ہیں جن کا مقصد صرف تعلیمی معیار کو نقصان پہنچانا ہے ۔ اگرچہ ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کیے گئے اور بظاہر یہ حملے ملک سے باہر سرورزکی مدد سے ہوئے ، تاہم ایچ ای سی کی تکنیکی ٹیم اِن حملوں کے خلاف مسلسل کام کررہی ہے۔

ایچ ای سی کے پروگراموں اور خدمات سے متعلق معلومات کیلئے طلبا، تعلیمی و تحقیقی حلقوں اور عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایچ ای سی کی اصل ویب سائٹ دیکھے بغیر کسی بھی ایسی معلومات یا اعلانات پر توجہ نہ دیں اورصرف مصدقہ سوشل میڈیا صفحات جو کہ ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے منسلک ہیں پر بھروسہ کریں یا فوکل پرسن سے رابطہ کریں۔

کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے مختلف شعبہ جات کے آن لائن فائنل امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔
سافٹ ویئر انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بائیو انفارمیٹکس، بائیومیڈیکل سائنسز، آرکیٹیکچر اور بزنس ایڈمنسٹریشن (BBA) کے آن لائن فائنل امتحانات ۲۲/جون ۰۲۰۲ء سے شروع ہوں گے جبکہ الیکٹرانک انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ، سول انجینئرنگ اور بائیومیڈیکل انجینئرنگ کے امتحانات کا آغاز 29/جون 2020ء سے ہوگا (اس کا انحصار پاکستان انجینئرنگ کونسل کی پالیسی کے اعلان پر ہے) ۔ تاہم پوسٹ گریجویٹس کے آن لائن امتحانات بھی 29/جون 2020ء سے ہی ہوں گے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تمام آن لائن امتحانات اوپن بُک کی بنیاد پر ہوں گے ۔ سرسید یونیورسٹی کے ویب سائیٹ پر آن لائن فائنل امتحانات کا ٹائم ٹیبل اور شیڈول موجود ہے جسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا ہے ۔ امتحانات کا طریقہ کار، تیکنیکی معاونت اور آن لائن ایگزام سسٹم کے بارے میں عمومی ہدایات سرسیدیونیورسٹی کی ویب سائٹ پر حوالے کے طور پر موجود ہے ۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ماڈل ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر غور کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر وزارت تعلیم میں اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود نے کی۔ اجلاس میں ماڈل ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ زیر غور آیا۔

ذرائع کے مطابق ماڈل ایس او پیز پر عملدرآمد تجرباتی طور پہلے اسلام آباد میں نافذ العمل ہوں گے۔ اسلام آباد میں ماڈل ایس او پیز کے کامیاب ہونے کے بعد صوبوں کو بھی تجاویز بھجوائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ماڈل ایس او پیز کے نفاذ سے متعلق حتمی فیصلہ پندرہ جولائی کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا

وفاقی ا ردو یونیورسٹی کی انتظامیہ اپنے ہی کیمپسز سے لاعلم نکلی،جامعہ کے فیکلٹی ممبران کو آن لائن کلاسز کے حوالے سے سوالات و جوابات کے سیشن میں مدعو کرنے کے پیغام میں کراچی اور اسلام آباد کیساتھ تاشقند کیمپس بھی متعار ف کرا دیاجس پرفیکلٹی ممبران حیران رہ گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے 13جون کو آن لائن کلاسز کے حوالے سے جامعہ کے تمام فیکلٹی ممبران و اساتذہ کو سوالات و جوابات کے سیشن میں زوم پر مدعو کرنے کے لیے واٹس ایپ پیغام کے ذریعے مطلع کیا تھا جس میں وفاقی اردو یونیورسٹی انتظامیہ نے اسلام آباد، کراچی اور تاشقند کے کیمپس کے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئےاجلاس لائن اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی

 حیران کن امر یہ ہے کہ جامعہ انتظامیہ نے تمام فیکلٹی ممبران کو یہ پیغام ارسال کیا گیا مگر تاحال اسکی انتظامیہ کی جانب سے وضاحت نہ کی جا سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ غلطی آئی ٹی کے شعبے کی جانب سے ہوئی جنھوں نے زوم پر اساتذہ کو آن لائن مدعو کرنے کیلئے مواد تحریر کیاتھا۔

 سان فرانسسکو: فیس بک نے لوگوں، مقامات اور واقعات کی سرچ اور اس سے وابستہ نتائج کو مزید بہتر کرنے کے لیے اب سرچ بار کے نتائج کے ساتھ ایک پینل میں کھلنے والی معلومات ظاہر کرنا شروع کردی ہے جس میں متعلقہ موضوع پر وکی پیڈیا کے صفحات سامنے آجاتے ہیں۔

اس کا اعتراف فیس بک ایپ استعمال کرتے ہوئے بعض افراد نے کیا ہے۔ لوگوں کے مطابق وکی پیڈیا کا خلاصہ سامنے آتا ہے اور اگر مشہور شخصیت کا انسٹاگرام یا کوئی اور آفیشل اکاؤنٹ ہو تو وہ بھی سامنے آجاتا ہے۔ اس کے علاوہ شخصیت یا موضوع سے وابستہ دیگر معلومات بھی سامنے آجاتی ہیں۔

اگرچہ فیس بک نے یہ ابھی متعارف کرایا ہے لیکن یہ فیچر گوگل نالج فیچر جیسے ہی ہیں جو 2012 میں پیش کئے گئے تھے اور ان میں بھی وکی پیڈیا سے ہی معلومات لی جاتی ہے۔ اس طرح کے معلوماتی باکس یا پینل کا ایک فائدہ تو یہ ہوتا ہے کہ اس سے تلاش کی جانے والی شے کا پس منظر مل جاتا ہے اور تحقیق کرنے والا مزید کچھ دیر پلیٹ فارم پر رہتا ہے۔ 

فیس بک کے معاملے میں یہ معلومات یا تو ظاہر کرتی ہیں کہ وہ شخص کس طرح کی شہرت رکھتا ہے یا کسی منفی گروہ سے تعلق ہے اور اس طرح کسی بھی شخص کے بارے میں معلومات اور حقائق کی تصدیق میں بھی مدد ملتی ہے۔ اسی طرح اگر کوئی فائیو جی سرچ کرتا ہے تو فیس بک اس سے وابستہ درست حقائق اور تمام سازشی نظریات پر مضامین اور دیگر معلومات کو سامنے لے آتا ہے۔

فیس بک پر اس وقت جعلی معلومات کی زبردست بھرمار ہے۔ اب چونکہ فیس بک کا الگورتھم کچھ اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ان ٹرینڈز اور رحجانات کو اہمیت دیتا ہے جہاں دھواں دار بحث جاری ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ انتہائی متنازعہ اور گرما گرم موضوعات پر اس کا الگورتھم دھیان دیتا ہے اوریوں غلط معلومات اور جعلی خبریں مزید تیزی سے آگے پھیلتی ہیں۔

تاہم فیس بک نے اپنی جانب سے اس آپشن پر کوئی خاص معلومات یا پریس ریلیز جاری نہیں کی ہے بلکہ بعض صارفین نے اسے اپنے اپنے انداز میں نوٹ کیا ہے

کیلیفورنیا:  یونیورسٹی آف کیلیفورنیا نےمختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 12 ہزار ادھیڑ عمر اور عمر رسیدہ افراد کا تجزیہ کرنے کے بعد برکلے کے ماہرین نے رگوں میں سختی اور بے خوابی یعنی نیند نہ آنے کی شکایت میں واضح تعلق دریافت کیا ہے۔

آن لائن ریسرچ جرنل ’’پی ایل او ایس بائیالوجی‘‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ رگوں میں چربی جمع ہونے لگتی ہے جس کے نتیجے میں یہ رگیں سخت ہوجاتی ہیں اور جسم کے اندر خون کا بہاؤ بھی متاثر ہوتا ہے۔

رگوں کی سختی اور ان میں دورانِ خون متاثر ہونے سے اگر ایک طرف فالج سے لے کر دل کے دورے تک، درجنوں خطرناک اور جان لیوا بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے تو دوسری جانب نیند کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے۔ 

لہذا بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ بے خوابی کی شکایت کو رگوں کی سختی اور اس سے وابستہ دیگر خطرات کا پیش خیمہ سمجھا جاسکتا ہے۔ تاہم اس تحقیق میں شریک ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ علامت صرف ان ہی امراض کے خدشات تک محدود نہیں بلکہ یہ اعصابی اور دماغی بیماریوں کو جنم دینے کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

بے خوابی سے بچنے کےلیے ماہرین کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تو رات کو سونے اور صبح کو جاگنے کا وقت متعین کیا جائے جبکہ سونے سے پہلے اسمارٹ فون، ٹیبلٹ، ٹی وی اور کمپیوٹر وغیرہ کا استعمال نہ کیا جائے، بلکہ ان سب چیزوں کو اپنے بیڈ روم سے نکال باہر کردیا جائے؛ ورزش کرنے کی عادت ڈالی جائے؛ سونے سے کم از کم ایک کیفین (چائے اور کافی وغیرہ) اور الکحل کا استعمال بالکل نہ کیا جائے؛ نیند نہ آرہی ہو تو کوئی جسمانی یا ذہنی مشقت (مثلاً مطالعہ) کی جائے، یہاں تک کہ نیند آنے لگے۔ اگر ان تمام کوششوں کے باوجود بھی بے خوابی کی شکایت برقرار رہے تو بہتر ہے کہ کسی اچھے اور مستند ڈاکٹر سے مشورہ کرلیا جائے۔

لاہور: صوبےپنجاب کی تمام جامعات میں ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑ ھانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
 
گورنر پنجاب اور یونیورسٹیز چانسلر چوہدری محمد سرور نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے یونیورسٹیز میں ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑ ھانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ کو ترجمہ کیساتھ قرآن پڑ ھائیں گے جس کے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔
 
قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ قرآنِ پاک مکمل ضابطہ حیات ہے جو دنیا کی رہنمائی کے لیے ہمارے نبی حضرت محمدﷺ پر نازل ہوا، قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے، قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے۔
اسلام آباد :ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چھتیسویں اجلاس میں ممبران نے متفقہ طور پر مالی سال 2020-21کے بجٹ میں 70 ارب روپے کی انڈی کیٹو بجٹ سیلنگ(Indicative Budget Ceiling)سے 5.90ارب روپے کی کٹوتی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اعلیٰ تعلیمی نظام کو شدید نقصان ہوگا اورجامعات جو مالی مسائل اور کورونا بحران کے سبب مشکلات سے دوچار ہیں بندش کی طرف جا سکتی ہیں۔
چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کی زیر صدارت کمیشن کے اراکین نے حکومت پر زور دیا کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور جامعات کی مناسب فنڈنگ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے ۔
مختص شدہ فنڈنگ کو بنیادی اور ضروری گرانٹس کے طور پر لیا جائے گا اور 85فیصد کے ساتھ 15فیصد کارکردگی گرانٹ تصور ہوگا جس میں اشاعتوں کی تعداد، تحقیقی پر خرچ ہونے والی رقوم، اور پی ایچ ڈی فیکلٹی اور طلباء کی تعداد کو دیکھا جائے گا۔