پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹر ساجد جہانگیر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیچلر اور ماسٹر پروگرام2020(صبح و شام) ریگولر کی سمسٹر فیس جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس 20جون 2020 تک توسیع کردی گئی ہے۔

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20فیصد اسکول فیس معافی کےخلاف درخواست پرسماعت مقررکردیا. 

اسلام آباد ہائی کورٹ کےجج جسٹس عامر فاروق نجی اسکولوں کی درخواست پرسماعت کرینگے. 

واضح رہے حکومتی فیصلے کےخلاف پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ سےرجوع کیا ہے. 

سان فرانسسکو: پوری دنیا میں کئی مقامات پر اب بھی ذرائع ابلاغ آزاد نہیں اور ان پر کئی طرح کی پابندیاں ہیں جن کی ایک مثال مقبوضہ کشمیر، شام ، شمالی کوریا اور دیگر ممالک میں دیکھی جاسکتی ہے۔

لیکن اب انہی ممالک نے اپنی خبروں اور پروپگینڈا کے لیے سوشل میڈیا کے محاذوں کو بھی استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ لیکن اس ضمن میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے فیس بک نے حکومتی زیرِ اثر خبروں، پوسٹ اور بیانات پر اپنی طرف سے لیبل یا ہدایت نامہ چسپاں کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔

دنیا بھر میں اب بھی حکومتیں اپنی من پسند خبروں کی تشہیر ہی چاہتی ہیں اور اس کے لیے ہر حربہ استعمال کرتی ہیں۔ فیس بک کی خواہش ہے کہ اسی خبروں پر بحث چھیڑنے یا شیئر کرنے سے قبل خود فیس بک کا انتباہی نوٹ پڑھ لیا جائے تاکہ قارئین اور فیس بک صارفین اس پوسٹ یا خبر کی نوعیت کو سمجھ سکیں۔

فیس بک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم خبریں پوسٹ کرنے والے پبلشروں کے متعلق مزید شفافیت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ کئی میڈیا اداروں پر یا تو حکومتوں کا دباؤ ہوتا ہے یا پھر وہ ادارے براہِ
راست سرکاری کنٹرول میں ہوتے ہیں۔ لوگوں کا یہ حق ہے کہ انہیں یہ معلومات فراہم کی جائیں اور اس ضمن میں صفحے کی معلومات ( پیج انفو) والے حصے میں اپنے لیبل یا نوٹ کا اضافہ کریں گے۔

اس کا اطلاق فیس بک اشتہارات اور دیگر پوسٹ پر بھی ہوگا۔ اس طرح خود لوگ کسی بھی خبر یا پوسٹ کا ازخود جائزہ لے سکیں گے یا پھر اس کا موازنہ دوسری ویب سائٹ سے کرسکیں گے۔

  مظفرگڑھ:  ضلع مظفرگڑھ کے 28 ہیڈماسٹرز اور سینئر سکول ٹیچرز اور ان کی بیگمات بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد لینے والے نکلے جس کے بعد اعلی سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ڈی پی آئی ایلیمنٹری ایجوکیشن پنجاب اعزاز احمد جوئیہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی. جس نے ایجوکیشن اتھارٹی مظفرگڑھ کے سی ای او سید کوثر حسین شاہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے. جن ہیڈماسٹرز اور سینئر اسکول اساتذہ کے خلاف انکوائری کی جا رہی ہے

ان میں نجمہ ناہیدتاج والی، مشتاق احمد، محمد امجد علی، اختر حسین مزاری، ڈاکٹر عابد حسین،محمد بوٹا،عارف علی، ڈاکٹر محمد سبطین طاہر، سجاد حسین،غلام قاسم، ضیاءالحسن، پرویز اختر، شوکت علی قریشی، ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول بصیر،نادیہ ریاض ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اڈہ نلکا علی پور، شاہد فرید sst جہان پور،  فیاض حسین sst عمرپور جنوبی،  عبدالرحیم sst ہائی اسکول بنڈہ اسحاق ,رحیم بخش sst ہائی سکول گجرات، نذیر احمد خادم سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول دوست علی والہ،  کاشف عباس sst ہائر سیکنڈری اسکول روہیلانوالی،  ریاض حسین قمر ہیڈماسٹر ہائی اسکول بدلے والہ،  عبدالحمید sst ہائر سیکنڈری اسکول محمود کوٹ، محمد اقبال sst ہائی سکول لعل پیر،  محمد اسماعیل sst ہائی اسکول قصبہ گجرات، عبدالمجید sst ہائی سکول گرمانی  شامل ہیں.

ان اساتذہ اور سکول سربراہوں پر الزام ہے کہ انہوں نے خود یا ان کی بیگمات نے بینیظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سالوں مالی فائدہ حاصل کیا ہے اور BISP سے مستفید ہوئے. ان کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد پیڈا ایکٹ کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پاکستان اسکولز مینجمٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین شرف الزمان انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ مرحوم شرف الزماں کی نجی اسکولوں کے حوالے سے خدمات قابل ستائش ہیں

اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے. آمین اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے بچا نہیں جا سکتا۔
 
ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس ادہانوم نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلے، ہاتھ صاف رکھنے اور پبلک ہیلتھ کو بھی یقینی بنایا جائے۔
انھوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، دکانوں اور مجمع  میں ماسک پہنیں، کلینکوں میں کام کرنے والا عملہ ماسک پہنے جب کہ 60 برس سے زائد عمر کے افراد اور بیمار افراد میڈیکل ماسک پہنیں۔
ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کپڑے کے ماسک ایسے تیار کیے جائیں جن کی 3 تہیں ہوں۔
انھوں نے بتایا کہ کاٹن، پولی پروپائلین اور پولی ایسٹر پولی پروپائلین کے ماسک بنائے جائیں۔

کراچی: سندھ بھرمیں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اوراس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ بھرمیں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیا،سیکریٹری تعلیم نے سرکاری اسکولوں کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے 12 ویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیسیف اورمائیکرو سافٹ کی مدد سے آن لائن کلاسز شروع کی جائیں گی جب کہ اس ضمن میں 75 ماسٹر ٹرینر اساتذہ کو آن لائن کلاسز کے لیے ٹریننگ بھی دیںگے، سیکریٹری تعلیم نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹرزکو17 جون تک اساتذہ و طلبا کاڈیٹادینے کی ہدایت کی ہے،آن لائن سیشن کے لیے آئی ٹی کے ماہرین کو بھی رکھا جارہا ہے  

واضح رہے کہ کورونا کی وبائی صورتحال کے پیشن نظر سندھ حکومت نے تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ، طلبا کے گزشتہ جماعتوںکے نتائج کودیکھتے ہوئے اگلی کلاس میںترقی دی جائے گی ۔

کراچی: پاکستان کے محمد راشد نے 50 عالمی ریکارڈز کا سنگ میل عبور کر لیا۔
محمد راشد دنیا میں مارشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گئے اور گنیز ریکارڈ میں مزید 3 عالمی ریکارڈزکے ساتھ ان کے اعزازات کی تعداد 51 ہوگئی جبکہ ان کی اکیڈمی کے ریکارڈز 65 تک جاپہنچے۔
محمد راشد نسیم نے پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کےزیر اہتمام مزید 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیے۔ انہوں نے بوتل کیپ اوپن چیلنج میں ریکارڈ بنایا اور 5 کے مقابلے میں 29 بوتلوں کو لگاتار کھول دیا۔
 
محمد راشد نے نن چکو کیٹیگری میں اپنا چھٹا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ انہوں نےنن چکو کی مدد سے دو بوتل کے درمیان رکھے تاش کے پتے ایک منٹ میں گرائے۔
تیسرے ریکارڈ میں نن چکو کی مدد سے 17 اعشاریہ 82 سیکنڈ میں بوتل کے ڈھکنوں کو کھولا۔ اس کیٹگری میں سابقہ ریکارڈ 34.60 سیکنڈ کا تھا۔ محمد راشد نےاپنے 50 ویں عالمی ریکارڈ کو کورونا وائرس کے مریضوں کے نام کردیا۔
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے پرائمری اسکولوں کے لیے آن لائن ایجوکیشن متعارف کرادی۔
 
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کے جی سے 5 ویں جماعت تک طلبہ کو آن لائن ایجوکیشن دی جائے گی
 
آن لائن تعلیم کے لئے ایس ای ایل ڈی لرننگ نامی ایپ تیار کرلی گئی ہے.
 
جس میں میتھس، سائنس، انگلش اور اردو کے مضامین آن لائن پڑھائے جائیں گے.
 
آن لائن کورس انگریزی، اردو اور سندھی زبان میں موجود ہیں جب کہ چھٹی سے 12ویں جماعت تک آن لائن ایجوکیشن پر ابھی کام جاری ہے

کراچی: این ای ڈی یوینویرسٹی میں ملکی تاریخ میں پہلی بارپرو چانسلراور ایڈوائزریونی ورسٹیز اینڈ بورڈز نثار کھوڑو کی زیرصدارت اٹھائیسویں سینٹ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نثار کھوڑوکاکہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں کوالٹی ایجوکیشن اور ریسرچ کے ذریعے ہی دنیا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،سندھ نے یونی ورسٹیزایکٹ منظور کیا جس کے بعد اب سندھ 25سے زائد پبلک یونی ورسٹیز کام کررہی ہیں،ایکٹ کے تحت یونی ورسٹیز کے ہر ضلعے میں کم از کم دو کیمپسز ہونے چاہیں، کیمپس کی تعداد زیادہ ہونے سے طالبِ علموں کو سندھ کے ہر ضلعے میں اعلی تعلیم کی سہولت میسرہوگی، سی پیک کے لیے چینی زبان کو لازمی قرار دینا ہو یا کرونا جیسی ناگہانی وبا کے مقابل سستے داموں وینٹی لیٹر تیار کرنا،اسی جامعہ کا کارنامہ ہے،

 سندھ نے ہمیشہ بڑے نام کیے ہیں اور بڑے ادارے بنائے ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کی جامعات دنیا بھر کی 100جامعات کی رینکنگ میں شامل ہوں،

 تھر میں این ای ڈی کے سب کیمپس کا آغاز،این ای ڈی کا بڑھتا ہوا معیار اور اس کے فارغ التحصیل انجینئرز تمام جامعات کے لیے مثال ہیں۔پچھلے تین سالہ دورمیں جامعہ کا بجٹ سرپلس میں تبدیل ہونے پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہا،اس موقعے پر انہوں نے شیخ الجامعہ سمیت تمام اساتذہ اور اسٹاف کو مبارک باد پیش کی۔مزید کہا کہ سندھ حکومت جامعہ این ای ڈی کو پہلے بھی سپورٹ کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔ا۔سینٹ کے اس اٹھائیسویں اجلاس میں 2018تا2019کے سالانہ اکاؤنٹ کی رپورٹ کی منظوری، 2019تا 2020کی رپورٹ جب کہ 2020تا2021 کا بجٹ بھی پیش کیا گیا۔

اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے بجٹ کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ 2019-20کے بجٹ کاآغاز188.660) (ملین خسارے سے ہواتھالیکن یونی ورسٹی اسے اسے2.040 ملین کے سرپلس سے اختتام کررہی ہے جب کہ 2020-21کابجٹ3,109.268 ملین کا ہے، اس بجٹ کی ابتدا بھی 179.236))ملین کے خسارے سے ہورہی ہے اسے بھی گذشتہ بجٹ کی طرح سرپلس کرنے کی کوشش کی جائے گی۔