منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 87 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزار ہو گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کم از کم 17سو ہلاکتیں ہوئیں جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں انفیکشنز کی تعداد 1 لاکھ65 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 3200 کے قریب ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 11600 ہے، جرمنی میں متاثرین کی تعداد67 ہزار جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 645 ہے،اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 7716 تک پہنچ گئی ہے۔  

ایران میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2757 ہے،فرانس میں بھی پہلی بار 30 مارچ کو 418 ریکارڈ ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد وہاں بھی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

جاپان میں اب تک کورونا کے 1953 مصدقہ مریض ہیں جبکہ 56 ہلاکتیں ہوچکی ہیں،روس میں اس وبائی مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 1836 تک پہچ گئی اور زمبابوے میں کورونا وائرس سے ایک شخص ہلاک جبکہ 6 مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا سے بچاؤ کے لئے پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کردیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں کریانہ، گروسری اور جنرل اسٹورز کے نئے اوقات کار مقرر کر دئیے گئے ہیں جن پرعملدرآمد آج (یکم اپریل) سے شروع ہوگا۔

نئے شیڈول کے مطابق جنرل اسٹورز، گروسری اور کریانے کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گی، تاہم میڈیکل اسٹورز اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے شیڈول کا فیصلہ عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے، اور اس کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے رہیں گے۔

 
سکھر : سکھرکےقرنطینہ سینٹر میں کورونا کے 101 مریض صحتیاب ہوگئے ، تمام افراد کا دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو ان کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔
 
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس تیزی سےپھیلنے لگا تاہم سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے151 مریضوں میں سے 101 صحتیاب ہوگئے ہیں۔
 
ڈویژنل کمشنر شفیق مہیسر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ان افراد کا ایک بار پھر ٹیسٹ لیا جائے گا، دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو مریضوں کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔
 
شفیق مہیسر کا کہنا تھا کہ چودہ مارچ کو تفتان بارڈر سے تین سو دوافراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیاتھا، ان میں سے 151 کے مثبت اور 151 کے منفی آئے۔
 
دوسری جانب ،خیرپور،حیدرآباد،ڈسکہ اور سانگھڑاور رائے ونڈ میں مختلف مقامات کو قرنطینہ سیںٹرمیں تبدیل کردیا گیا ہے، خیرپورمیں تبلیغی جماعت کے مزیددوسوانہترافراد کوآئسولیٹ کردیا گیا ہے۔
 
حیدرآبادمیں انتظامیہ کی غفلت کوہسار قرنطینہ سینٹرکےعملےکے دس اراکین میں وائرس کاخدشہ ظاہر کیا گیا، قرنطینہ میں ڈاکٹرز،طبی عملے کوحفاظتی کٹس بھی نہیں دی گئیں ،عملہ کادوبارہ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
 
خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2039 ہو گئی ہے، وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 26 ہو گئی۔

اقوام متحدہ نے کورونا وبا کے پیش نظر غریب ممالک کے لیے عالمی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کورونا کے تباہ کن سماجی و معاشی اثرات کو دور کرنے کے منصوبے کا آغازکردیا۔ منصوبے میں کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے لیےعالمی فنڈ قائم کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوویڈ 19 اقوام متحدہ کی تشکیل کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا امتحان ہے، کورونا وائرس معاشروں اور لوگوں کی زندگیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جس سے معیشت پر طویل مدتی اثرات ہوں گے جنہیں حل کرنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

کورونا وائرس سے اب تک 33 ہزار 257 اموات ہو چکی ہیں، جب کہ 204 ممالک میں 6 لاکھ 97 ہزار 244 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے اعلان کے بعد یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ دنیا 2009 کے بعد سے اب تک کے سب سے بدتر بحران کا شکار ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ نے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے لئے رسپانس اینڈ ریکوری فنڈ قائم کیا ہے، جس سے بحران کی شکار حکومتوں کو تیزی سے مدد فراہم کرنے اور ان کی بحالی میں مدد کی جائے گی۔

انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں تمام پرائیویٹ اسکولوں اور کالجز کو انتظامی دفاتر کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ آج یکم اپریل سے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے دفاتر کھل گئے۔

ضلعی تعلیمی آفیسر کے مطابق اجازت ٹیچرز اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو تنخواہ ادا کرنے اور تدریسی عمل آن لائن کرنے کے لئے دی گئی ہے۔ اجازت ملنے کے بعد 3 ملازمین دفتری اوقات میں بیٹھ سکیں گے۔

ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی عرفان مظفر کیانی کے مطابق کھولے گئے دفاتر میں ملازمین کے لئے ماسک،گلوز، سینی ٹائزر کا استعمال لازمی ہوگا جب کہ سماجی فاصلے کے ایس او پی پر عملدرآمد بھی لازمی ہوگا۔

 
 
 
 
 
 
ڈسکہ: پنجاب کی ایک تحصیل ڈسکہ میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد 600 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق اتوار 29 مارچ کو ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد علاقے کے چھ سو گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے۔
 
گھروں کے دروازے بند کر کے ان پر نوٹس چسپاں کر دیے گئے، میل جول پر پابندی عائد کر دی گئی اور پہرہ بٹھا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آصف حسین نے بتایا کہ قرنطینہ میں راشن اور ادویات پہنچائی جا رہی ہیں۔
 
ادھر کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اساتذہ بھی پیش پیش ہیں، ڈسکہ میں اساتذہ نے قرنطینہ 600 گھروں کے باہر ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں، ٹیچرز 8،8 گھنٹے کی شفٹ میں 24 گھنٹے ڈیوٹی دیں گے، تاہم اساتذہ حفاظتی سامان کے منتظر ہیں۔ گزشتہ روز ڈسکہ میں پولیس اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے کچی آبادیوں میں گھر گھر پکے ہوئے کھانے تقسیم کیے گئے تھے۔
 
 
ڈسکہ میں قرنطینہ کیے گئے گھروں پر ڈیوٹی کے لیے منتخب ہونے والے اساتذہ حفاظتی سامان کے لیے احتجاج کر رہے ہیں
خیال رہے کہ اتوار 29 مارچ کو ڈسکہ میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ شہری 12 روز قبل فرانس سے آیا، جسے قرنطینہ منتقل کر دیا گیا، متاثرہ شہری کی فیملی، اہل علاقہ کو بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی تھی۔
 
دوسری طرف ڈسکہ میں کرونا سے احتیاط کے پیش نظر سول اسپتال میں ٹیلی میڈیسن ایپ کے ذریعے علاج کیا جانے لگا ہے، مریضوں کو گھر بیٹھے واٹس ایپ پر بیماری کی تشخیص اور مشورے دیے جا رہے ہیں، اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آصف کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کے علاوہ مریضوں کو گھر بیٹھے علاج بتائیں گے۔

راولپنڈی میں کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین میں کورونا وائرس پھیلا تو اندازہ تھا کہ پاکستان بھی آئے گا، 15 جنوری سے کورونا وائرس کے خلاف تیاری کررہے ہیں۔ کورونا وائرس نے بڑھنا ہے، کس تیزی سے بڑھنا ہے یہ نہیں پتہ تاہم پورے پاکستان سے ڈیٹا جمع کر رہے ہیں اور ایک ہفتے بعد اس کا بھی اندازہ ہوجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں، پوری قوم ہیلتھ ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان میں تمام میڈیکل سامان چین سے آرہا ہے جب کہ امریکا نے بھی ہیلتھ ورکرز کے لیے ویزے کھول دیے ہیں۔

مزید کہا کہ ماضی میں ہیلتھ سیکٹر کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی، سرکاری اسپتالوں کی صورتحال 70 کی دہائی تک بہتر تھی جب کہ تعلیم کی طرف بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ پاکستان پر اللہ کا کوئی خاص کرم ہے کہ یہاں کورونا اتنی تیزی سے نہیں پھیلا جتنا مغربی ممالک میں پھیلا ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2039 ہوگئی ہے، جب کہ وائرس کے باعث اب تک 26 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2039 ہوگئی ہے جب کہ وائرس کے باعث اب تک 26 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، کورونا وائرس سے متاثر 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جب کہ 82 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 708، سندھ میں 676، خیبر پختونخوا میں 253، بلوچستان میں 158، اسلام آباد میں 54، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 6 مریض موجود ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک : کورونا لاک ڈاؤن کےباعث گھروں میں محصور کئی افراد بوریت کاشکار ہورہے.  انکی بوریت کودور کرنے کے لئے جرمنی نے "ڈرائیو ان سینما" کئ سہولت فراہم کی ہے. 

ترک میڈیا کے مطابق جرمنی کےشہر اسین میں شہریوں کئ بوریت دور کرنے کے لئےڈرائیو ان سینما  کی سہولت فراہم کی ہے جس سے لوگ فلموں سے لطف اندوز ہوسکیں گت. 

ذرائع کےمطابق ڈرائیو ان سینما ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کرہی فلم دیکھ سکتے ہیں. 

ڈرائیو ان سینما کے ٹکٹس آن لائن فروخت کئے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کوکسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو. 

ڈرائیو ان سینما کے لئے صرف دو ہی افراد کو اجازت دی جائے گی جس میں بچے شامل نہیں ہیں.  تاکہ کورونا کی احتیاطی تدابیر کو بھی اپنایا جائے. 

 
 
 
لندن: برطانوی ماہرین نے ایسا آلہ تیار کرلیا جس کی مدد سے کرونا کے مریض کو آئی سی یو میں داخل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
 
میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کے ماہرین نے مرسڈیز فارمولا ون ریسنگ ٹیم کے مشترکہ تعاون سے ایک ایسا آلہ تیار کیا جو مریض کو سانس لینے میں مدد فراہم کرے گا۔
 
ماہرین کے مطابق اس آلے کو لگانے کے بعد مریض کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ یہ آلہ آکسیجن اور ہوا کو مریض کے پھیپھڑوں تک پہنچا سکتا ہے۔
 
 
یوسی ایل کے پروفیسر کے مطابق اس آلے کی مدد سے ہوا کو دھکیل کر مریض کے پھیپھڑوں میں پہنچایا جاسکتا ہے۔ آلے کی آزمائش کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا جس کے بعد لندن کے شمالی علاقے میں واقع اسپتال میں اس کی ٹیسٹنگ جاری ہے۔
 
پروفیسر ٹم بیکر کے مطابق یہ آکسیجن اور ہوا کو ناک اور منہ کے ذریعے پھیپھڑوں تک پہنچایا جائے گا جس سے سانس لینے میں پیش آنے والی دشواری ختم ہوگی جبکہ اس آلے کے بعد آکسیجن ماسک یا وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوگی