منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 
 
 
 
 
 
 
 
 
اسلام آباد : جاپانی حکومت کے امداد کے اعلان کے بعد جاپانی سفیر نے ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات میں کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدامات اور کوششیں قابل تحسین ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزاسے جاپانی سفیر کونینوری متسودا نے ملاقات کی ، جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
 
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے بچا‌ؤ کے موثر او رضروری اقدامات کیے ہیں،وزیراعظم عمران خان صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
 
جاپانی سفیر نے کہاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے جاپان نے پاکستان کوفنڈز دیئے ہیں،کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے پاکستان کے اقدامات اور کوششیں قابل تحسین ہیں۔
 
گذشتہ روز جاپان کی حکومت نے کرونا وائرس سے نبردآزما پاکستان کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔
 
وفاقی دارالحکومت میں قائم جاپانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جاپان کی جانب سے پاکستان کو 2.16 ملین ڈالر کی امداد دی جائے گی، پاکستان کو امداد اقوام متحدہ، آئی او ایم کے ذریعےفراہم کی جائے گی جس کا مقصد کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
 
جاپانی سفارت خانے نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ رقم سے پاکستان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہواگا اور مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں آلات اور دیگر سامان فراہم بھی کیا جائے گا۔
 
جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف پاکستان کی کاوشیں اور اقدامات قابلِ تعریف ہیں، جاپان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، پولیوکےخاتمےکے حوالے سے بھی جاپان نے بھرپور تعاون کیا۔
 
 
 
 
اسلام آباد: کوروناریلیف ٹائیگر فورس میں ملک بھر سے ایک دن میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرا لی۔
 
تفصیلات کے مطابق کوروناریلیف ٹائیگر فورس کی ملک بھر کےنوجوانوں میں زبردست پذیرائی ہوئی، ایک دن میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرا لی۔
 
رجسٹریشن کے نام پر عوام کو لوٹنے والے جعلساز عناصر بھی سرگرم ہیں اور نوجوانوں کو رجسٹریشن کےلئےجعلی ٹیلی فون کالز موصول ہونا بھی شروع ہوگئی ہے۔
 
کال میں تنخواہ،موٹر سائیکل اور وردی فراہم کرنے کا جھانسہ دیا جا رہا ہے اور جعلساز عناصر رجسٹریشن ایزی پیسہ کے ذریعے پیسے بھیجنے کا کہہ رہے ہیں۔
 
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اےسائبر کرائم سمیت متعلقہ اداروں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
عثمان ڈار نےفیک کال کرنے والی کی گفتگو اور فون نمبر میڈیا پر جاری کر دیا اور نوجوانوں سے کسی قسم کی فیک ٹیلی فونک گفتگو سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
 
عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن صرف اورصرف سٹیزن پورٹل سےہو گی، سوشل میڈیا پر رجسٹریشن کے دیگر تمام طریقہ کاراور فارم جعلی ہیں، رجسٹریشن کےنام پر کسی نوجوان سے رقم کا تقاضا نہیں کیا جا رہا۔
 
 
 
 
 
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران افغان امن عمل کے لیے قطر کے کردار کو سراہا۔
 
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ٹیلی فونک گفتگو میں کرونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے تمام اقدامات کر رہا ہے۔
 
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے افغان امن عمل کے لیے قطری کردار کو سراہا، وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
 
گفتگو میں مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیری لیڈرز، نوجوان اور سول سوسائٹی ممبرز کی رہائی پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
 
چند روز قبل وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے بھی فون پر رابطہ کیا تھا، وزیر خارجہ نے ایران میں کرونا وائرس سے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی حکومت اور عوام کا جوانمردی سے وبا کا مقابلہ قابل تحسین ہے۔
 
شاہ محمود قریشی نے ایران پر پابندیوں کے خلاف پاکستان کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ جرمن وزیر خارجہ نے یورپی یونین میں مسئلہ اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
 
 
 
 
کویت سٹی : کویت نے جان لیوا کرونا وائرس کے نقصانات کم کرنے کےلیے ریلیف پروگرام جاری کردیا جس کے تحت سرکاری پابندیوں سے متاثر ہونے والے کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت کی کابینہ نے چین سے پھیلنے والے ہلاکت خیز وائرس کرونا کے نقصانات کو کم کرنے کےلیے ریلیف پروگرام جاری کرنے کردیا، مذکورہ پروگرام کے تحت ان اداروں کی معاونت کی جائے جو پابندیوں کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔
 
حکومت نے چھوٹی کمپنیوں کے مالکان کو ریلیف پروگرام کے تحت معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کے نقصان کی بھی تلافی کی جاسکے۔
 
کویتی حکومت ریلیف پروگرام کے ذریعے متاثر ہونے والے ملازمین کے نقصانات کو کم کرنا چاہتی ہے جس کےلیے انہیں اشیاء صرف اور طبی ضروریات کا سامان و ادویہ اصل قیمت میں فراہم کی جائے گی۔
 
حکومت کا کہنا ہے کہ ان مالکان اور ملازمین کو طویل مدتی قرضے آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے۔
 
واضح رہے کہ کویت میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، ریاست میں ابھی تک کرونا وائرس 317 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں سے 81 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کراچی :ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کےوائس چانسلر پروفیسر سعید محمد قریشی کی سربراہی میں کام کرنے والی ریسرچ ٹیم نےنوول کورونا 2019میں مقامی طور پر ہونے والی تبدیلیوں کا پتہ لگا لیا ہے.

ماہرین کاکہنا ہے کہ وائرس میں ہونے والی جینیاتی تبدیلیاں ہوئی ہیں اور یہ عمل ابتک جاری ہے. جینیاتی تبدیلیوں کاسلسلہ ترتیب معلوم ہونےسے کورونا کی تشخیص ,علاج اور ویکسین کی تیاری میں مدد ملے گی.

 اس لحاظ سےاس مقامی طور پرپھیلنے وائرس کے جینوم سیکوینس کاپتہ لگاناایک اہم پیش رفت سمجھی جارہی ہے. ریسرچ عمل ابھی جاری ہےاسکی تکمیل ابھی وقت لگے گا. 

 
 
کراچی کے علاقے بن قاسم میں ایک نیا قبرستان بنایا گیا ہے جہاں کرونا سے مرنے والے شہریوں کو دفنایا جائے گا، یہ قبرستان 80 ایکڑ پر محیط ہے، جہاں پہلے شخص کی تدفین بھی کر دی گئی ہے جو کرونا وائرس کا مریض تھا جن کا دو دن قبل انتقال ہوا تھا اور ان کی عمر 74 سال تھی۔
 
خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے 5 قبرستان مختص کیے گئے تھے، جن میں محمد شاہ، مواچھ گوٹھ، کورنگی، اورنگی ٹاؤن گلشن ضیا اور سرجانی کے قبرستان شامل تھے۔
 
گورکنوں کے حفاظتی لباس کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا جس پر پی ڈی ایم اے سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
 
 
ادھر محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 34 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سندھ بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔
 
چین سے پھیلنے والے جان لیوا وائرس کو وِڈ نائنٹین سے متاثرہ افراد کی تعداد میں سندھ بھر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ کراچی میں مزید 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، حیدر آباد میں 9، شہید بے نظیر آباد میں 6 اور جامشورو میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر سندھ بھر میں 743 لوگ کرونا وائرس کا شکار ہیں۔

لاہور: وزیراعظم عمران خان نےراولپنڈی کنٹونٹ جنرل اسپتال کے توسیع کے منصوبے کا افتتاح کر دیا. 

افتتاح تقریب کے دوران وزیر اعظم نے کورونا سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر کو ہوا میں اڑادیا. افتتاحی تقریب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کوئی ماسک نہیں پہنا تھا. 

تقریب کی ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وزیراعظم گاڑی سے اترتے ہیں تو شیخ رشید پاک فوج کے ہمراہ ان کے استقبال کے لئے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں.  عمران خان مسرت کااظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے افسر سے ہاتھ ملانے کے لئے ہاتھ بڑھاتے ہیں لیکن وزیر اعظم کی صحت کاخیال اور پروٹوکول کو دیکھنے ہوئے وہیں رک جاتا ہے جس پر وزیر اعظم مسکراتے ہوئے اپنا ہاتھ واپس کھینچ لیتے ہیں. 

کورونا وائرس کے پھیلاؤ  کے پیش نظر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں اسکارف پہننے کامشورہ دے دیا. 

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس  امریکہ کے 50 ریاستوں میں اپنے پنجے گاڑ چکا ہے جس کے بعدماسکس,  سینینٹائزرز. وینٹی لینٹرز سمیت دیگر طبی امداد کی قلت ہوگئی ہے.

انہیں خدشات کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لئےاسکارف پہن سکتے ہیں. انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ یہ صرف مختصر وقت کےلئے ہے. 

امریکی صدر نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ کورونا وائرس سے 2لاکھ اموات ہوسکتی ہیں جبکہ خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے خطرناک ہوسکتے ہیں. 

لندن :کورونا کےخلاف جنگ میں فنڈجمع کرنے کےلئے انگلینڈ کے وکٹ کیپر اور بیٹسمین جوز بٹلرنے ورلڈکپ 2019 میں پہننے والی ٹی -شرٹ کو نیلام کرنے کا اعلان کردیا. 

انگلش کرکٹر نے ایک وڈیو کے زریعےپیغام دیاہے کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز,طبی عملہ . نیشنل ہیلتھ سروس اسٹاف کورونا وائرس کےخلاف اپنی خدمات انجام دےرہے ہیں. آنے والے وقتوں میں ہماری بھی  ضرورت پڑ سکتی ہے. 

جوز بٹلرکاکہنا ہےگزشتہ ہفتے تا برمپٹن ور ہیئرفیلڈ اسپتال کی جانب سے کووڈ 19 کے مریضوں کےلئے طبی امداد کئ اپیل کی تھی.ایسےمیں انکی مدد کےلئے ورلڈ کپ فائنل کی شرٹ  عطیہ کرنے جارہا ہوں. جس پر ورلڈ کپ اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کےدستخط ہونگے. 

 
 
 
 
 
اسلام آباد : ہائی کورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کے لئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی اور کہا موجودہ حالات میں عدالت کسی بھی تنازعے میں نہیں پڑےگی۔
 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایران میں پھنسےزائرین کو واپس لانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی ۔
 
وکیل نے بتایا ایران میں ہزاروں پاکستانی پھنسےہیں،انکےویزے بھی ختم ہو چکے ہیں ، جس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ یہ عالمی مسئلہ ہے، عدالت ان میں مداخلت نہیں کرسکتی، متعلقہ فورم سےرجوع کریں یہ اخذنہ کریں کہ حکومت کچھ نہیں کررہی۔
 
چیف جسٹس نے وکیل سے استفسارکیا کیا درخواست گزارنے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ؟یہ معاملہ پارلیمنٹ، وزارت خارجہ کا ہے، عدالتوں کا نہیں، موجودہ حالات میں عدالت کسی بھی تنازعے میں نہیں پڑے گی۔
 
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کے لئے درخواست خارج کردی۔