Reporter SS
ریاض:سعودی عرب نے کوروناوائرس کے باعث دنیا بھرکےممالک کو حج کی تیاریاں مؤخر کرنے پرزور دیا ہے.
سعودی وزیر حج محمد بنتن نے کہا ہے کہ سعودیہ کو مسلمانوں کئ صحت زیادہ عزیز ہے اس لئے صورتحال بہتر ہونےتک کوئی معاہدہ نہ کیا جائے.
سعودی وزیر حج نے مزید کہا ہے کہ سعودیہ عرب حج اور عمرہ زائرین کی خدمت کےلئے تیار ہے. حکومت نے رواں سال حج ہونے یا نہ ہونے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے.
پرتگال : پرتگال کےشہرآفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کےفٹبال کلب جووینٹس کےکوچ ماریزیوسری نےاپنے دیگر ساتھیوں سمیت 4 ماہ کی تنخواہیں نہ لینے کا ا فیصلہ کیاہے.
ذرائع کاکہنا ہےرونالڈو اور انکے ساتھی مارچ سے جون تک تنخواہ نہیں لیں گے.
جووینٹس کلب نے ایک مراسلے میں کہا ہے کہ جووینٹس کلب اس مشکل وقت میں کوچ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے.
اس ضمن میں کریسٹیانو رونالڈو اور دیگرلوگ مجموعی طور پر 90 ملین یوروز یعنی 100کروڑ ڈالرز معاوضہ نہیں لیں گے.
واضح رہے کہ جووینٹس کلب کے 3 کھلاڑیوں ڈینئل روگانی, بلیزماتیوڈی اورپالاڈیبالا کےکورونا وائرس کئ رپورٹ مثبت آئی ہے.
وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کے لیے ملک کے طول و عرض میں کورونا کے بارے میں تمام ضروری معلومات مقامی زبانوں میں پہنچانے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن تیار کر لی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے انگریزی، اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبان پر مبنی ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ہے جس کی کی بدولت شہری کورونا کے بارے میں اپ ڈیٹ، خطرے کی صورتحال اور کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے نزدیکی لیبارٹری کے بارے میں جان سکیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، واٹس ایپ ہیلپ لائن عوام کو مستند معلومات کی فراہمی میں اہم قدم ہے ، واٹس ایپ ہیلپ لائن پر پیغام بھیجتے ہی مطلوبہ معلومات فراہم کردی جائیں گی۔
وزیراعظم آفس میں کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کا ٹیسٹ رن مکمل کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج شام سے نوجوانوان کی رجسٹریشن کا آغازکریں گے۔ اس حوالے سے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرزعثمان نے کہا کہ ڈیٹا بیس سسٹم پرکام شروع کردیا گیا ہے۔ رجسٹریشن پورٹل وزیراعظم کی منظوری سے آج شام آن لائن دستیاب ہوگا۔ نوجوان سیٹیزن پورٹل پرخود کورجسٹرکرسکیں گے۔
عثمان ڈارکا کہنا تھا کہ ٹائیگرفورس قومی سطح پرسیاسی وابستگی سے بالا ترہوکرتشکیل دی جائیگی، رضاکاروں کی رجسٹریشن 10 اپریل تک جاری رہے گی، ٹائیگرفورس مکمل لاک ڈاؤن یا ہنگامی صورت میں کام کرے گی۔
مزید کہا کہ نوجوانوں کوگھروں تک راشن سپلائی کی تربیت دی جائیگی، وزیراعظم نے نوجوانوں کو ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیاررکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔