منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

آل پاکستان پرائیویٹ اسکول اینڈ کالج ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی اور مرکزی رہنمائوں انور علی بھٹی ،شہاب اقبال، دوست محمد دانش مرتضیٰ شاہ اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے کہا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ تعلیمی سال کے آغاز، گرمیوں کی چھٹیوں ،آئندہ سالوں کے لئے سیشن اور چھٹیوں کا فیصلہ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج ایک ماہ قبل، کالجز کا تعلیمی سیشن دو ماہ قبل شروع کرنا تعلیم دوست فیصلے ہیں۔ میٹرک پاس کرنے والے طلبہ کو کالج میں پڑھائی کے لیے کم از کم دو مہینےاضافی ملیں گے۔ انٹرمیڈیٹ کے نتائج ایک ماہ جلد آنے سے ضمنی امتحان بھی جلد از جلد مکمل ہوجائے گا ۔امتحانی مراکز میں بیرونی مداخلت روکنا، اسٹاف کے لیے موبائل فون کی پابندی کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد سے تعلیمی معاملات میں بہت زیادہ بہتری لائی جاسکتی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2275 پوائنٹس کی کمی کے نتیجے میں کریش کرگئی اور سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی بازار حصص شدید مندی کا شکار ہوگیا اور لین دین معطل کردیا گیا۔ کورونا وائرس اور سعودی عرب کے سیاسی حالات نے تیل کی عالمی مارکیٹس اور بازار حصص پر گہرا اثر ڈالا اور سعودی حکومت نے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی کے باعث کئی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس کریش کرگئیں جس کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی شدید منفی اثرات مرتب ہوئے اور مارکیٹ تیزی سے نیچے آگئی۔ صورتحال اس حد خراب ہوگئی کہ مارکیٹ عارضی طور پر بند کرنی پڑی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 2 ہزار 275 پوائنٹس کی کمی سے 35 ہزار 943 کی سطح تک گر گیا اور 6.33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تیل کمپنیوں نے اپنے حصص فروخت کرنے شروع کردیے جس کے نتیجے میں مارکیٹ بے یقینی کا شکار ہوگئی اور چھوٹے سرمایہ کار بھی دھڑا دھڑ اپنے حصص بیچنے لگے۔شدید مندی کے سبب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار 45 منٹ کے لیے معطل کردیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ پہلی مرتبہ رسک مینجمنٹ کے لیے باضابطہ طور پر بند کی گئی ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے دفاتر کی کمی کو پورا کرنے کیلیے شروع کیا گیا ۔منصوبہ سندھ سیکریٹریٹ کمپلیکس ایک بڑے عرصے سے مکمل نہ ہونے کے باعث ایک طرف مذکورہ منصوبے کی مالیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا تو دوسری جانب کئی سرکاری دفاتر پرائیویٹ بلڈنگز میں قائم ہونے کی وجہ سے حکومت سندھ کو ہر سال کرایے کی مد کروڑوں روپے ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔

جبکہ مذکورہ خرچ میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ سرکاری دفاتر سے محروم بیشتر سرکاری اداروں کے افسران اپنے دفاتر ڈیفنس، کلفٹن اور پی ای سی ایچ جیسے مہنگے علاقوں میں قائم کرتے جارہے ہیں جہاں ہر دفتر کا ماہانہ کرایہ لاکھوں روپے ہے، جن اداروں کے دفاتر کرایے پر لیے گئے ہیں ان میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، محکمہ ثقافت و سیاحت، محکمہ صنعت، محکمہ عشر و زکٰوۃ، محکمہ تعلیم، محکمہ محنت و افرادی قوت، محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن، سندھ فوڈ اتھارٹی، شہید بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل، سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن، سندھ کول اتھارٹی، سندھ کول اینڈ انرجی بورڈ اور دیگر ادارے شامل ہیں، نیو سندھ سیکریٹریٹ کمپلیکس منصوبے کے تحت سندھ ہائی کورٹ کے ایک طرف سندھ سیکریٹریٹ نمبر 7 اور دوسری جانب سندھ سیکریٹریٹ نمبر 8 تعمیر ہونی تھیں۔

دونوں سیکریٹریٹس میں مجموعی طور پر 10 عمارتیں تعمیر ہونا تھیں جن میں دو عمارتیں 15، 15 منزلہ اور باقی عمارتیں گراؤنڈ پلس 5 بنانے کا منصوبہ تھا، مذکورہ منصوبے کی منظوری 2012 میں دی گئی، جبکہ 2014 میں سندھ سیکریٹریٹ نمبر 7 پر کام شروع ہوا لیکن تقریباً 3سال سے کام بند ہے، جبکہ سیکریٹریٹ نمبر 8 پر ابھی تک کام شروع ہی نہیں ہوسکا ، مذکورہ منصوبہ مجموعی طور پر 9 ارب 40 کروڑ روپے تھا جبکہ تاخیر کی وجہ سے اس کی لاگت میں بڑی حد تک اضافہ ہوچکا ہے جس کا تخمینہ لگانا ابھی باقی ہے، اس منصوبے کے ابھی تک 8 پروجیکٹ ڈائریکٹر تبدیل ہوچکے ہیں۔

گلوبل ڈویلپمنٹ کے تحت فوڈ سیکیورٹی ،غذائیت اور سستی صحت کے چیلنجز کے عنوان سے ورکشاپس سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحقیق کے شعبے میں ہم برطانیہ سے جڑ گے ہیں، اسی طرح کا ایک گروپ یورپ اور امریکا میں بھی بنائیں گے۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اس سال 12 ارب روپے کی اسکالر شپس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کو شش ہے کہ اسکالر شپس کی رقم ایسے شعبوں پر خرچ کی جائے جس سے بیرون ملک در آمدات میں کمی آئے اس حوالے سے ہمیں اپنی ترجیحات پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت سائنس کے بجٹ میں 600 فیصد اضافہ کیا ہےاورآئندہ بجٹ میں 1300 فیصد اضافہ ہدف ہے، جب کہ ملک میں الیکٹرانکس کی لیبارٹریز بھی لگائی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا کے 16 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم باضابطہ شروع کردی گئی ہے۔3 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پشاور، بونیر،ڈی آئی خان، لوئردیر، اپر دیر،ہنگو، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، خیبر باجوڑ، اورکزئی،کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں 5 سال سے کم عمر کے 34 لاکھ 50 ہزار 847 بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ خصوصی پولیو مہم کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے کئے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق مہم میں تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 12 ہزار 81 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ان پولیو ٹیموں میں 10 ہزار 485 موبائل ٹیمیں، 871 فکسڈ ٹیمیں،619 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 106 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جب کہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے 3 ہزار 565 ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سال رواں میں خیبر پختونخوا سے اب تک پولیو کے 12 کیسز سامنے آچکے ہیں. کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر عبدالباسط نے معاشرے کے تمام طبقات پر زوردیا ہے تاکہ بچوں مستقبل کوپولیو کے ہاتھوں معذوری سے بچانے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے اس پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

کے الیکٹرک نے شہر بھر میں بجلی کے کھمبوں پر تجاوزات کی صورت میں موجود غیرمتعلقہ اور خطرناک ٹی وی کیبل اور انٹرنیٹ کے تاروں کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے اس دوران کے الیکٹرک کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کےانفرااسٹرکچرسے 35 ہزار کلو گرام سے زائد غیرمتعلقہ ٹی وی و انٹرنیٹ کیبلز کا خاتمہ کر دیا ۔یہ کیبلز اور متعلقہ انفرااسٹرکچر مثلاکیبلز باکسز اور سگنل بوسٹرز کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کو مسلسل نقصان پہنچا رہے تھے،جبکہ حفاظتی اقدامات کے طریقے کار کو نظر انداز کرتے ہوئے عوام کے لیے شدید خطرے کا باعث بن رہے تھے کے الیکٹرک کے مطابق ماضی میں شہر میں رونما ہونے والے کرنٹ لگنے کے واقعات اور دیگر سنگین حادثات کی بنیادی وجہ بجلی کے کھمبوں پر نصب غیرمتعلقہ ٹی وی و انٹرنیٹ کیبلز اور اسٹریٹ لائٹ کے سوئچز ہیں۔ 

آسٹریلیا نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، آسٹریلیا نے پانچویں بار ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے جس کے جواب میں پوری بھارتی ٹیم 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ بھارت ویمن ٹیم کی 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکیں، آسٹریلیا کی جانب سے میگن اسکٹ نے 4 اورجیس جونیسن کی 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب پاکستانی امپائر احسن رضا نے پہلی بار ویمن ورلڈکپ کے فائنل میں امپائرنگ کرکے ریکارڈ قائم کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مدرسے جدید طرز تعلیم سے آراستہ ہیں، جامعہ بنوریہ عالمیہ دینی اور عصری علوم کا حسین امتزاج ہے ۔مدارس کے طلباء کو دینی علوم کے ساتھ عصری علوم بھی حاصل کرنی چاہیں، دینی تعلیم کے فروغ میں پاکستانی مدارس اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ان کی صلاحیتوں کو استعمال کرنا انتہائی ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاؤن میں تقریب ختم بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ملکی اور غیرملکی 228 حفاظ اور مختلف شعبہ جات سے سند حاصل کرنے والے 355 طلبہ کو دستار فضیلت سے نوازا گیا۔ آخری حدیث کا درس ناظم تعلیم شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری نے دیا ۔حفاظ کو قاری عبدالناصر نے ختم پڑھایا، جبکہ شیخ الحدیث مولانا عزیزالرحمن نے اجتماعی نکاح پڑھائے۔

اس موقع پر  خطاب میں رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے گورنر سندھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینی تعلیم کو عام کر رہے ہیں، پاکستان کے دینی مدارس دنیا بھر میں دینی ترویج و اشاعت کا سبب بن رہے ہیں یہاں سے طلبہ فارغ ہوکر پاکستان کے سفیر بن کر نکلتے ہیں۔

سرکاری اساتذہ کی جبری طور پر بند تنخواہوں پر گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن( گسٹا )مہیسر کے سخت موقف اور اقدامات کے بعد تنخواہیں بحال ہوگئیں۔ گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن( گسٹا )مہیسر کراچی ڈویژن کا ہنگامی اجلاس ماڈل اسکول اورنگی ٹاون نمبر9 میں منعقد ہوا ،جس میں اساتذہ کی جبری طور پر بند تنخواہوں کی بحالی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔( گسٹا )مہیسر کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اگر مستقبل میںکوئی اساتذہ بالخصوص خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کرے گا تو ہم اس کی ہر فورم پر مذمت کریں گے۔


ٹوکیو اولمپک گیمزکے لیے ایشیا اوشیانا سے اولمپک باکسنگ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے تینوں باکسرز ہارگئے۔
اردن کے شہرعمان میں منعقدہ کوالیفائنگ مقابلوں میں محمود الحسن کو 75کلوگرام میں چینی باکسر نے مات دی، 52 کلو گرام میں سید محمد آصف انڈونیشیا کے باکسر سے ہارگئے جبکہ 69کلوگرام میں گل زیب کوچینی حریف نے زیر کرلیا۔
ان پری اولمپک باکسنگ مقابلوں میں مجموعی طورپرمینزکیٹیگری کے8 درجات میں41 باکسر جبکہ ویمن کیٹیگری کے 5 درجات میں 22باکسرز ٹوکیواولمپک کے لیے ٹکٹ حاصل کرپائیں گے۔
پاکستانی باکسرزکی ناکامی کے بعد اولمپک میں رسائی کاآخری موقع 13سے 24 مئی کو فرانس کے شہر پیرس میں شیڈول ورلڈ اولمپک کوالیفائنگ باکسنگ ٹورنامنٹ ہے۔پاکستان نے آخری مرتبہ 2004کے ایتھنزاولمپک گیمزکے باکسنگ مقابلوں میں رسائی پائی تھی، اس میں5 قومی باکسرز شریک ہوئے تھے۔