بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

چینی ماہرین نے کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والا اسمارٹ ہیلمٹ تیار کرکے اس کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پولیس افسران کو جدید ہیلمٹ دے دیے گئے تاکہ وہ متاثرہ افراد کو شناخت کے بعد باآسانی پکڑ سکیں۔ یہ ہیلمٹ جسم کا درجہ حرارت (بخار) اور کرونا وائرس کی دیگر علامات کو باآسانی پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’چین اس وقت مشکل حالت میں ہے، سب کو مل کر’’کووڈ 2019 وائرس‘‘ کے بحران سے نکلنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پیپلز ڈیلی چائنا کی شیئر کردہ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ ہیلمٹ کی مدد سے مریض کی شناخت آسانی سے ہوجائے گی۔
ہیلمٹ میں ایسا کیمرہ نصب کیا گیا جو پانچ میٹر کی دوری پر موجود بخار یا کرونا کی علامات والے شخص کی نشاندہی کردے گا۔
 

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل جیت گئے تو شوکت خانم اسپتال کے لیے ایک لاکھ ڈالر عطیہ کریں گے۔کراچی کنگز کی ٹیم اور آفیشلز نے شوکت خانم کینسر اسپتال کا دورہ کیا اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کرکے ان کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ اندازہ نہیں تھا اتنے بڑے فنکشن میں آؤں گا، میرا وعدہ ہے ان بچوں کے لیے ٹیم اور اچھا کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل جیت گئے تو ایک لاکھ ڈالر شوکت خانم اسپتال کے لیے دوں گا، انشا اللہ فائنل میچ ہم لاہور میں کھیلیں گے۔جبکہ کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال میں میرٹ پر علاج ہوتا ہے، شوکت خانم میں کوئی سفارش نہیں چلتی، دنیا میں کوئی اسپتال ایسا نہیں جہاں کینسر کا مفت علاج ہوتا ہو۔

دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک وائرس کووڈ 2019 نے سب کو خوف زدہ کیا ہوا ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اس حوالے سے بہت ساری افواہیں بھی زیر گردش ہیں۔
 
سوشل میڈیا کمپنیز نے کرونا وائرس سے متعلق بے بنیاد افواہوں کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے تاکہ صارفین کسی بھی بڑی پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔
 
فیس بک نے سرجیکل ماسک کے حوالے سے شائع ہونے والے تمام اشتہارات فی الفور بند کرنے کا اعلان کردیا۔
 
کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ ہر شخص مارکیٹ سے ہی ماسک خریدے اور کوئی بھی کرونا وائرس کے حوالے سے ناجائز فائدہ نہ اٹھا سکے۔
 
فیس بک نے اس سے قبل ڈبلیو ایچ او کو پیش کش کی تھی کہ وہ کرونا وائرس کی آگاہی سے متعلق اشتہارات فراہم کرے جنہیں بالکل مفت شائع کیا جائے گا۔
 
یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا مہلک کرونا وائرس دنیا کے90 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 3400 سے زائد اموات بھی ہوئیں۔
 
عالمی ادارۂ صحت نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دنیا بھر کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچیں وگرنہ بہت ساری انسانی جانوں کا ضیاع ہوسکتا ہے۔
گوگل نے پلے اسٹور پر موجود کرونا وائرس سے متعلق تمام ایپس کو بلاک یا ڈیلیٹ کرنا شروع کردیا ہے۔
 
صارفین اگر گوگل پلے اسٹور پر کرونا وائرس سے متعلق کچھ بھی سرچ کریں گے تو انہیں کوئی نتائج نظر نہیں ملیں گے۔یکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کمپنی نے یہ قدم اٹھایا کیونکہ چند دنوں میں غیر متعلقہ ایپس اسٹور پر شیئر کی گئیں تھیں جن پر صارفین آنکھیں بند کر کے بھروسہ کررہے ہیں۔
 
علاوہ ازیں گوگل نے کرونا وائرس کے حوالے سے پلے اسٹور پر موجود گیمز کو بھی بلاک کرنا شروع کردیا۔
 
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کرونا وائرس سے متعلق جعلی معلومات کی روک تھام کے لیے فیس بک نے بھی بڑا قدم اٹھایا تھا اور تمام غیر مصدقہ پوسٹیں ڈیلیٹ کردی تھیں جب کہ آن لائن ریٹیل ایمازون کی جانب سے کرونا وائرس کا خاتمہ کرنے والی تمام تر جعلی پروڈکٹس کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
کراچی: مسلم لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز بہت جلد ٹوئٹر پر متحرک نظر آئیں گی جبکہ شہباز شریف عنقریب پاکستان آجائیں گے۔
 
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جلد پاکستان واپس آجائیں گے جبکہ نوازشریف علاج مکمل ہونے والے بعد ہی آئیں گے۔
 
انہوں نے دعویٰ کیاکہ مریم نواز بہت جلد ٹویٹر پر متحرک نظر آئیں گی جبکہ حسن اور حسین نواز بھی پاکستان واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورشہبازشریف لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں ہی رہائش پذیر ہیں۔
 
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ’پیپلزپارٹی کوشش بہت کررہی ہے لیکن وہ پنجاب نہیں جاپا رہی‘۔ اُن کا کہنا تھاکہ شہبازشریف نےڈیڑھ سال میں پنجاب سےڈینگی ختم کردیا تھا، نئے پاکستان میں ڈینگی پھر آگیا، حکومت کو اب بھی شہبازشریف کی ضرورت ہے‘۔
 
عورت مارچ میں شرکت کروں گی
 
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عورت مارچ میں شرکت کرنے کے لیے ہی کراچی آئی ہوں، ایک نعرے کا غلط تاثر دیا جارہا ہے، ہمیں ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ اس مارچ کا مقصد صحیح ہے۔
 
اُن کا کہنا تھا کہ عورت مارچ کےتمام نعروں کی حمایت نہیں کرتی، اس بارعورت مارچ بہت زیادہ متنازع ہوگیا ہے۔
پشاور: پی ڈی ایم اے نے تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں بارشوں سے مجموعی طور پر 17 افراد جاں بحق ہوئے۔
 
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں حالیہ بارشوں میں اب تک 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، بارشوں سے مختلف حادثات میں 39 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
 
پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں میں مجموعی طور پر 59 گھروں کو نقصان پہنچا۔ گھروں کے جزوی انہدام سے متعدد لوگ زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
 
حادثات میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ نے بروقت امدادی کارروائیاں کیں، خیال رہے کہ کے پی، پنجاب اور بلوچستان میں چند دن قبل ایک بار پھر تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس میں تین دن قبل آندھی اور طوفان کے سبب شانگلہ اور تورغر کے مابین رابطہ پل بھی ٹوٹ گیا تھا، ڈی آئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، دیر، مالاکنڈ، سوات، پشاور، مردان، ہزارہ میں بھی طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا، مسلسل بارش کے باعث مالاکنڈ، دیر اور ہزارہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
 
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیش تر علاقوں میں بارشیں برسیں، گزشتہ دنوں کوئٹہ میں بارش کے ساتھ ہلکی برف باری بھی ہوئی، کوہ چلتن، کوہ زرغون پر ہلکی برف باری ہو رہی ہے، پنجگور اور گرد و نواح میں طوفانی ہوائیں چلیں جس سے بجلی کا نظام اور معمولات زندگی متاثر ہوئے، چمن شہر اور گرد و نواح میں بارش جب کہ کوژک ٹاپ، خواجہ عمران اور دوبندی کے پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے، قلعہ عبداللہ میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

 معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز چھپانے کی بات 200 فیصد غلط ہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے 5 مریض ہیں تاہم پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز چھپانے کی بات 200 فیصد غلط ہے۔ جب کہ ہر نزلے اور زکام کو کورونا وائرس نہ سمجھا جائے، صوبائی اور وفاقی سطح پر مل کر کام کررہے ہیں، صوبائی حکومتیں خودمختار ہیں اور اپنے لوگوں کے لیے بہتر فیصلے کررہی ہیں۔ مزید کہا کہ چین میں کل 2 ہزار طلبہ موجود ہیں۔ جس میں سے ووہان میں 620 طلبہ ہیں اور ان تمام سے رابطہ ہے جب کہ چین نے پاکستانیوں کے لیے بھی وہی پابندی لگائی ہیں جو اپنے لوگوں کے لیے لگائی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت پر ڈیرن سیمی کومبارکباد دی۔اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سیمی کا کردار لائق تحسین ہے۔وزیراعظم نے جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین اور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ کو بھی خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے اورشائقین کی بڑی تعداد میں موجودگی اورجوش و جذبہ حوصلہ افزا ہے، یہ پوری دنیا کو پاکستان کا مثبت پیغام ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے خدمات پر ڈیرن سیمی کو یوم پاکستان پر 23 مارچ کو صدر مملکت عارف علوی اعزازی شہریت اور سول ایوارڈ سے نوازیں گے۔
کراچی پریس کلب نے بھی ڈیرن سیمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز کو تاحیات اعزازی رکنیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کے 13 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کے فیصلے کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں کے نجی اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ جاری رکھے جانے پر دو روز میں 70 اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی گئی۔حکومت سندھ کے 13 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کے فیصلے کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں کے نجی اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ جاری رہا۔ ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز کی ٹیموں نے شہر کے درجنوں اسکولوں کی ریجسٹریشن معطل کردی۔ تمام تر کارروائی ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹوشنز کی ہدایت پر کی گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید اجمل بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے نادہندہ نکلے، 26 لاکھ روپے سے زائدٹیکس کا نوٹس سابق کرکٹر کو بھجوادیا گیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق جائیدادوں کی خریدوفروخت کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ قومی ٹیم کے سابق آف اسپنر سعید اجمل نے فیصل آباد کے مہنگے ترین علاقے گلبرگ میں جائیداد خریدی تھی۔
ایف بی آر نے آمدنی چھپانے پر 6 کرکٹرز کو نوٹس جاری کردیئے۔اپنی جائیداد کو کمرشل کروانے کے لیے انہوں نے فیس بھی ادا کی لیکن اس مد میں انہوں نے ایف بی آر کو ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی۔

ایف بی آر نے سعید اجمل کو جائیداد کے ٹیکس کی مد میں واجب الادا 26لاکھ 57ہزار 500 روپے ادا کرنے کا نوٹس جاری کر کے فوری طور پر رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔