بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز نے باآسانی پشاور زلمی کو6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد عامر نے شاندار بولینگ کا آغاز کرتے ہوئے ٹام بینٹمینز کامران اکمل اور حیدر علی کو پہلے ہی اوور میں پویلین بھیج دیا۔شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کی اور 55 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بناکر نمایاں رہے مگر دوسری جانب سے وقفے وقفے سے پشاور کی وکٹیں گرتی رہیں ۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامرنے 4، کرس جورڈ نے 2، عامر عامین اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کی طرف سے ایلکس ہیلز اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ پر 101 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔ایلکس ہیلزنے 27 گیندوں پر 49رنز بنائےجبکہ بابر اعظم 59 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز نے 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ محمد عامر 4 وکٹوں کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔
گزشتہ میچ کے بعد کراچی کنگز کے چھ پوائنٹ ہوگئے ہیں جبکہ پشاور زلمی کے پانچ پوائنٹ ہیں۔پوائنٹ ٹیبل پر اس وقت ملتان سلطان 5 میں سے 4 میچز جیت کر نمبرون پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندر مسلسل 3میچ میں شکست کے بعد ٹیبل کی آخری پوزیشن پر ہے۔

 

 

فن لینڈ: موبائل کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی نوکیا نے اپنے پرانے ماڈل کو اپ ڈیٹ کر کے ایک بار پھر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ  کے مطابق نوکیا نے مقبول ترین موبائل 5130 ایکسپریس میوزک کو اپ گریڈ کر کے دوبارہ مارکیٹ میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔

اب تک سامنے آنے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق نوکیا 5130 ایکسپریس میں سائیڈ پر میوزک والے بٹنز نہیں ہوں گے، علاوہ ازیں اس کا پراسیسر 0.36 گیگا ہرٹز کور ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق نوکیا 5130 ماڈل میں 8 ایم بی ریم اور 16 ایم بی اسٹوریج ہوسکتی ہے جبکہ میموری کو بڑھانے کے لیے علیحدہ سے سلاڈ دی جائے گی۔

یہ بات بھی سامنے آئی کہ فون کی اسکرین 2.4 انچ ہوگی جبکہ بیٹری 1200 ایم اے ایچ اور فون کا وزن صرف 88 گرام ہوسکتا ہے۔ نوکیا اس فون میں بھی ایم پی تھری پلیئر  شامل کرے گی جو دیگر کمپنیوں سے مختلف ہوگا۔

کیمرے کی بات کی جائے تو امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس فون میں ایک ہی کیمرہ 3 میگا پکسل کا ہوگا۔ نوکیا کی جانب سے فون کی تیاری یا اسے متعارف کرائے جانے کی ابھی تک تصدیق یا تردید نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کی قیمت سامنے آسکی۔

 

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو17 رنزسے شکست دے کرسیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ لو اسکورننگ میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنزبنائے۔ جواب میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز ہی بناسکی۔


جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ڈین نی کریک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ویمنز ٹیم کی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 17 کے مجموعی اسکور پر حریف ٹیم کی دونوں اوپنرز کو پویلین واپس بھجوادیا۔ اوپنر کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کی ماریزانے کاپ اور لاورا وولوارٹ نے فائٹ بیک شروع کیا۔ ماریزانے کاپ 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں مگر لاوراوولوارٹ نے کریز کے دوسرے اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اوربہترین نصف سنچری اسکور کی۔ وہ 36 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 53 رنزبناکر ناقابل شکست رہیں۔ ڈو پریز 17، سونے لوس 12اورکلوئے ٹائرون10 رنزبناکر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کی ڈیانا بیگ نے 19 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انعم امین، عروب شاہ، ندا ڈاراور ایمن انور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم اننگز کا متاثرکن آغاز کرنے میں ناکام رہی اور محض 72 رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔ کپتان جویریہ خان 31 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئیں۔ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والی آلراؤنڈر عالیہ ریاض نے ارم جاوید کے ہمراہ 47 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی تاہم دونوں بیٹرز جارحانہ انداز اپنانے کے باوجود قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہیں۔ عالیہ ریاض32گیندوں پر 39رنز بناکر ناقابل شکست رہیں جبکہ ارم جاوید 17 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہیں۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ او آئی سی سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف ایم الدوبیے 6 مارچ تک پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی وفد کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی، او آئی سی وفد لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کرے گا جہاں وہ بھارتی فائرنگ سے شہری آبادی کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لے گا۔

یاد رہے کہ آج اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کا خصوصی وفد بھی دورہ پاکستان پر آ رہا ہے وفد کشمیر کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر دورہ کر رہا ہے، وفد وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خ

 ارجہ سے ملاقات کرے گا، ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آئے گا۔

نیدر لینڈ کے سفیر والٹر پلائپ نے اہلیہ دیگر غیر ملکی وفد کے ہمراہ خان پور بدھ مت اسٹوپہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر نیدر لینڈ کے سفیر والٹر پلائپ نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے جنت نظیر اور پر امن ملک ہے، سیاحت کے حوالے سے آثار قدیمہ کی بے شمار سائیڈ اور وادیاں پاکستان میں موجود ہیں۔

مزیدکہا کہ پاکستان نے دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں اور مقدس مقامات کو محفوظ بنانے کیلیے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں، پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی خان پور کا ریڈ بلڈ مالٹا اپنی پہچان رکھتا ہے۔

علی ظفر نے مداحوں سے کیا وعدہ پورا کردیا جسے شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی دی جارہی ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں علی ظفر سے پی ایس ایل کے لیے گیت تیار کرنے کی خواہش کی گئی تھی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ عوام کے لیے جان بھی حاضر ہے، اگر وہ چاہتے ہیں کہ میں پی ایس ایل کے لیے کوئی گانا بناؤں تو میں کوشش کرنے کو تیار ہوں۔

اس کے بعد چند ہی دنوں میں علی ظفر نے نا صرف گیت تیار کیا تھا بلکہ مداحوں کو بھی گیت کے لیے ڈانس کی ویڈیوز بھیجنے کا کہا تھا۔

گزشتہ روز انہوں نے ویڈیوز بھیجنےوالوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ہم آپ کی بھیجی ہوئی ویڈیوز کو ایک ساتھ کر کے اپنے گانے میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔

علی ظفر نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ’بھائی نے اپنا وعدہ پورا کیا صرف اپنے مداحوں کے لیے، تیز آواز میں بجا دو اور میلہ لوٹ لو۔ امید ہے کہ شائقین اسے بے حد پسند کریں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
جس میں کپتان شاداب خان نےلیوک رونکی کے ساتھ مل کر زبردست شراکت داری قائم کی اور دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں ۔184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ شروع ہوئی تو کھلاڑیوں ایلکس ہیلز نے 52, ڈیل پورٹ اور شرجیل خان نے 38، 38 رنز کپتان عماد وسیم نے 32 رنز اسکور کیے اور کراچی کنگز نے 184 کا ہدف 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
گزشتہ میچ کے بعد کراچی کنگز کے چار پوائنٹ ہوگئے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پانچ پوائنٹ ہیں۔ آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گی۔پوائنٹ ٹیبل پر اس وقت ملتان سلطان 5 میں سے 4 میچز جیت کر نمبرون پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندر مسلسل 3میچ میں شکست کے بعد ٹیبل کی آخری پوزیشن پر ہے۔

معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے پہلے مرحلے کی احساس اسکالر شپس طلبا کو دیں گے۔ تعلیمی سال 2020-2019ء کے لیے ملک کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے منتخب ہونیوالے 50 ہزار طلبا کو احساس اسکالرشپس دیے جائیں گے۔

ایچ ای سی کے آن لائن پورٹل پرپہلے مرحلے کے لیے موصول شدہ احساس اسکالرشپ درخواستوں پر جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔ تعلیمی سال 2020-2019 کے لیے ملک کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے منتخب ہونے والے پچاس ہزار طلباء کو احساسا

سکالرشپس دیئے جا رہے ہیں۔ احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام ہے۔

 
کوئٹہ: آج پورے پاکستان میں بلوچ کلچر ڈے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، پاکستان کے چاروں صوبوں میں آباد بلوچ پرجوش طریقے سے اس ثقافتی دن کو منائیں گے۔
 
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلوچ کلچر ڈے کو پنجاب میں حکومتی سطح پر منانے کے کی منظوری دی تھی، اس سلسلے میں مختلف مقامات پر رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
 
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچ کلچر ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا صوبہ مختلف اقوام اور قبیلوں کا گل دستہ ہے، منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب یہاں کے لوگوں کی پہچان ہے، با شعور قومیں اپنے ثقافتی ورثے کا ہمیشہ تحفظ کرتی ہیں۔
 
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلوچ کلچر ڈے پر بلوچ بھائیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہیں، بلوچستان کی ثقافت امن کی ثقافت ہے، بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کا فروغ ہے۔
 
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے، میرا اپنا قبیلہ بلوچستان میں آباد ہے، دیگر ثقافتوں کے دن بھی بھرپور طریقے سے منائیں گے۔