بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


شیڈول میں تبدیلی کی درخواست بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے کی تھی۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لیے کراچی ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کے لیے مزید کچھ روز کاوقت دیا جائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کی درخواست پر پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان واحد ون ڈے میچ 3 اپریل کے بجائے یکم اپریل کو شیڈول کردیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچ 5 اپریل سے شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم اب 29 مارچ کو بنگلا دیش سے کراچی پہنچے گی۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایک روزہ ٹیم رینکنگ میں پاکستان چھٹے اور بنگلا دیش ساتویں نمبر پرہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 12 پوائنٹس کا فرق ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مہمانوں کے ساتھ تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے لہٰذا پی سی بی اب زیادہ عرصے کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی کراچی میں میزبانی کرے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور 44 رنز سے جیتا تھا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان فی الحال پانچ ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد 140 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ کراچی ٹیسٹ میں کامیابی پاکستان کو پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے اوپر لے جائے گی۔ دونوں ٹیمیں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔نئے شیڈول کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم 29 مارچ کو کراچی پہنچے گی، 30 اور 31 مارچ کو پریکٹس کرے گی اور یکم اپریل کو واحد ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد 2 تا 4 اپریل ٹیم پریکٹس کرے گی اور پھر 5 تا 9 اپریل آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روپیہ مستحکم اور خسارہ 73 فیصد کم ہوگیاہے، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روپیہ مستحکم اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73  فیصد کمی ہو چکی ہے، ملکی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور سیمنٹ کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے، پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔


ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن سے فوری خطرہ ٹل گیا۔تازہ ترین اکھاڑ پچھاڑ نے پاکستانی ماسٹر بیٹسمین بابر اعظم پرکوئی اثر نہیں ڈالا اور ٹیسٹ رینکنگ میں ان کی 5ویں پوزیشن برقرار ہے جب کہ اسد شفیق بھی ترقی پاکر 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔دوسری جانب بولرز میں محمد عباس ایک درجہ تنزلی سے14ویں نمبر پر پہنچ گئے، بیٹنگ میں اسٹیون اسمتھ کی ٹاپ پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی۔

چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں توانائی کے شعبے میں 12.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔سی پیک اتھارٹی اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2019ء تک اس نے 12 توانائی کے12 پیداواری منصوبوں پر کام کیا،جن میں زیادہ تر نے کمرشل آپریشنز شروع کردیئےہیں جبکہ کچھ کے کام مختلف مراحل میں داخل ہیں۔ان تمام منصوبوں پر12.4ارب ڈالر لاگت جبکہ 7240 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

نیپال میں ایک بندر کے تالاب میں گر جانے کے بعد اسے بچانے کی کوشش میں یکے بعد دیگرے جانے والے 12 بندر بھی ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ نیپال کے ایک گاؤں میں رات بھر ہونے والی بارشوں کے باعث تالاب کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا تھا اور اس دوران وہاں پانی پینے کی کوشش میں ایک بندر تالاب میں گر گیا جیسے بچانے کے لیے یکے بعد دیگرے درجن سے زائد بندروں نے چھلانگیں لگائیں تاہم ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ایک بھی بندر باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

گورکھا میونسپل ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے تالاب سے 13 جنگلی بندروں کی لاشیں نکال لی ہیں۔ اس تالاب میں بندروں کے ڈوبنے کا 6 ماہ کے اندر یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے اس سے قبل اسی تالاب میں ایک ہی وقت میں 16 بندر ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔اس حوالے سےشہریوں نے مقامی انتظامیہ سے بندروں کی حفاظت کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں۔

پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس کا میلہ جمعے سے سجے گا، سلووینیا سے ڈیوس کپ ٹائی مقابلے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹ میں کھیلے جائیں گے۔
قومی ٹیم کو معروف اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان کے علاوہ مزمل مرتضیٰ ، ہیرا عاشق اور محمد عابد کی خدمات میسر ہیں، اس حوالے سے قومی ٹیم کے نان پلیئنگ کوچ مصحف ضیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کوگراس کورٹ پر ڈیوس کپ کے میچز کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔لووینیا کی ٹیم پہلی بار ڈیوس کپ ٹائی کیلیے پاکستان کی مہمان بنی ہے۔ایک سوال پر مصحف ضیاء نے کہا کہ ٹائی ایک دفعہ گراس پرہوتوشفٹ نہیں ہوسکتی، بارش ہوئی توانتظار کیا جاتا ہے،اسکے بعد متفقہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ میچ منسوخ کرنا ہے منتقل کرنا ہے۔
اعصام الحق نے کہاکہ نمبر ون اور نمبر ٹو کے آنے سے فرق نہیں پڑتا،سلووینیا کے پلیئرز تواتر سے کھیلتے رہتے ہیں، ہمیں ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہے۔ عقیل کے ساتھ ہمیشہ میرا اچھا تال میل رہا ہے، اپنے تجربہ کا فائدہ اٹھانا چاہیں گے، پانچوں میچزکھیلنا میرے اور عقیل خان کے لیے مشکل ہے، دنیا کے بہترین گراس کورٹ پاکستان میں ہیں۔
انگلینڈ اور آئی ٹی ایف کے آفیشلز نے دورہ کیا ہے اور وہ لوگ انٹرنیشنل سطح کے معیار کے مطابق گراس کورٹ دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں، عقیل خان نے کہاکہ گذشتہ 10دن سے ڈیوس کپ مقابلوں کیلیے کیمپ میں محنت کر رہے ہیں، ہماری تیاری بہت اچھی ہے۔
مزمل مرتضی نے کہاکہ ڈیوس کپ میں کھیلنے کا موقع ملا تو اچھی کارگردگی دکھائیں گے، ہیرا عاشق نے کہا کہ گراس کورٹ پر کھیلنے سے ہماری کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں کے قریب تربیتی علاقے کا دورہ کیا اور وہاں جاری انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کے مقابلوں کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان مقابلوں میں کراچی کور نے پہلی، ملتان کور نے دوسری اور راولپنڈی کورنے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ترکی نے بین الاقوامی ٹیموں میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ سعودی عرب، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کو سلور میڈلز دیئے گئے۔ پاک فضائیہ کی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ ایسے مقابلوں اور بہترین تجربوں کے تبادلے سے لڑنے کی مہارت بہتر ہو گی،ایسے مقابلوں سے شریک ملکوں کی افواج کو جوڑنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مقابلے کی کامیاب تکمیل پر شرکاء کو مبارکباد بھی دی۔انہوں نے کہا کہ تربیت اور ٹیم ورک ہر سپاہی کا درپیش چیلنجز میں طرہ امتیاز ہوتا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ کے تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش پر طلباء وطالبات کا تعلیمی سال بچانے کے لیے کیمبرج ایجوکیشن سسٹم سے منسلک کراچی کے نجی کالجز نے آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا۔کراچی میں آن لائن کلاسز کے لیے اے لیول کے کالجز سیڈر، نکسر اور لائسیم نے پہل کی ہے، تعلیمی اداروں نے طلبہ کو اینڈرائیڈ، ایپل موبائل فونز، آئی پیڈز، لیپ ٹاپس اور کمپیوٹر پر آن لائن کلاسز کی سہولت فراہم کی ہے۔فونز پر ’زوم‘ نامی ایپ کے ذریعے طلبہ گھر بیٹھ کر لائیو اپنی ٹیچر سے اپنے ہی کلاس روم میں لیکچر میں شرکت کرتے ہیں، ہر طالب علم کو اس کے اسکول اور کلاس کا کوڈ فراہم کیا گیا ہے۔
آن لائن لیکچر کے دوران طالب علم کی حاضری بھی مانیٹر کی جاتی ہے، موڈریٹرز اس دوران کلاس میں موجود ہوتے ہیں جو آن لائن اٹینڈنس چیک کرتے ہیں۔دوران لیکچر طالب علم کو کوئی سوال پوچھنا ہو تو ’ریز یور ہینڈ‘ کے آپشن میں جاکر تحریری طور پر لکھ سکتا ہے، یہی نہیں متعلقہ لیکچر سے متعلق ٹیچنگ میٹیریل اور نوٹس طالبعلم کو ای میل کیے جاتے ہیں۔

 سندھ کابینہ نے تفصیلی غور و خوص کے بعد 8 جامعات کے وائس چانسلروں کی معیاد میں توسیع کی منظوری دیدی۔ ان 8 وائس چانسلرز کی میعاد/ عہدہ جاری رہے گا۔ ان آٹھ وائس چانسلروں میں آئی بی اے کے ناصر صدیقی، این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈاکٹر سروش لودھی، جناح سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر طارق رفیع، مہران یونیورسٹی کے ڈاکٹر اسلم عقیلی، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی پروفیسر پروین شاہ،ایل یو ایم ایچ ایس جامشورو کیپروفیسر بیکھا رام، ڈائو یونیورسٹی کے ڈاکٹر فیض اللہ عباسی اور بی بی ایس یونیورسٹی خیرپور کے ڈاکٹر مدد علی شاہ شامل ہیں۔


پی ایس ایل فائیو کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل کیوی کرکٹر کولن منرو پاکستان سپر لیگ کے نوجوان فاسٹ بولرز سے ہی متاثر نہیں ہیں بلکہ یہاں پی ایس ایل کھیل کر خود کو محفوظ بھی سمجھتے ہیں۔

کولن منرکا کہنا تھاکہ میں پاکستان میں بہت محفوظ ہوں، میری بھی زندگی ہے، اگر میری زندگی محفوظ نہ ہوتی تو میں یہاں نہ آتا، میرے علاوہ بھی دیگر کرکٹرز یہاں آکر کھیل رہے ہیں، وہ خوش ہیں تو ہی کھیل رہے ہیں۔
‏کیوی بلے باز نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنے کا مزہ آ رہا ہے، کراؤڈ نے بہت متاثر کیا ہے، پاکستانی عوام کرکٹ کا بہت شوق رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پیس اٹیک کی وجہ سے دوسری لیگز سے مختلف ہے، غیر معروف بولرز بھی خوب مہارت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں، انہوں نے بیٹنگ اور بولنگ میں صلاحیتیوں کے جوہر دکھائے۔

‏نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹرز کو ایشین پچز پر کھیلنے میں اکثر مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کولن منرو کہتے ہیں کہ پی ایس ایل میں پچز اب تک بہت اچھی ہیں، جہاں پہلے بیٹنگ کرنا پڑی وہاں پچز میں ڈبل پیس کا سامنا کرنا پڑا لیکن ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔