بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ہبلی: بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع ہبلی کے قریب بدار شنگی گاؤں میں واقع ایک گورنمنٹ اسکول کی دیوار اور دروازوں پرنامعلوم افراد نے چاک سے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ لکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق استاد اور طلبا پیر کی صبح جب اسکول آئے تو اسکول کی دیوار پر ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے درج دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ پاکستان کے حق میں نعرے دیکھ کر وہاں ہنگامہ برپا ہوگیا اسکول انتظامیہ نے اس سلسلے میں مقامی تھانہ میں شکایت درج کرادی، جب کہ مقامی افراد نے احتجاج کیا اور اسکول کی دیوار پر نعرے درج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے شکایت درج کرکےمعاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ حال ہی میں ہبلی کے نجی انجنیئرنگ کالج کے 3 کشمیری طلبا کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے اور پاکستان کے حق میں ویڈیو شیئر کرنے پرگرفتار کیاگیا تھا اوران پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں مسلم کش فسادات میں انتہا پسند ہندوؤں کے مسلمانوں پر بدترین تشددکے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دہلی میں جگہ جگہ اور گلی گلی ہنگامے چھڑ گئے ہیں۔ لوگوں کو روک روک کر ان کا مذہب پوچھا جانے لگا اور بھارتی پولیس کی سرپرستی میں مسلمان مظاہرین پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے۔

بھارت میں مسلم کش فسادات اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ انتہا پسند ہندوؤں نے دہلی کے علاقے اشوک نگر کی مسجد پر حملہ کردیا اس دوران چند انتہا پسند مسجد کے مینار پر چڑھ گئے اورانہوں نے وہاں بھارتی جھنڈے کے ساتھ ہندوؤں کے مذہبی رنگ والا پرچم لہرادیا۔

اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 27 فروری کو پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں آج سرکاری سطح پر تقریب منعقد کی جائے گی۔ ’’بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب‘‘ کے موضوع پر تقریب وزیرِ اعظم آفس میں ہوگی۔

تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے جب کہ وزیراعظم عمران خان تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔

تقریب میں 26 فروری 2019ء کو بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو اجاگر کیا جائے گا اور پاک افواج کے جواب پر خصوصی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی جائے گی۔

کراچی:  ضیاءالدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم انتہائی شریف النفس اور سادہ طبیعت کے مالک تھے. ان کی سماجی خدمات اور بطور سٹی ناظم کراچی کے لئے بیش بہا خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا. مرحوم نعمت اللہ خان نے کراچی کی ترقی کیلئے دن رات محنت کی اور اس شہر کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا.

اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین

27 فروری کو موسم بہار کی پہلہ بارشوں کا سسٹم ملک میں داخل ہو جائے گا جس سےپی ایس ایل میچز بری طرح متاثر ہوں گے۔

ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارشوں کا طاقتور ترین سسٹم 27 فروری کو ملک میں داخل ہو جائے گا ۔ بارشوں کی اس سسٹم کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے میچز بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ خاص کر کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول میچز بارش کی وجہ سے متاثر ہوں گے

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آج سے پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7:00 بجے کھیلا جائیگا۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیموں کے درمیان 27فروری کو راولپنڈی میں میچ کھیلا جائیگا ۔ یہ میچ بھی شیڈول کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ۔ اگلے 2 روز کے دوران صرف 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کے سلسلے میں راولپنڈی اور ملتان میں میچز کا انعقاد ہوگا۔

 اسلام آباد: بارشوں کا انتہائی طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیارہے 27 فروری کو موسم بہار کی پہلا بارشوں کا سسٹم ملک میں داخل ہو جائے گا

 محکمہ موسمیات کےمطابق ملک میں موسم بہار کی آمد کے بعد بارشوں کا پہلا سسٹم جلد شروع ہونے والا ہے۔ ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارشوں کا طاقتور ترین سسٹم 27 فروری کو ملک میں داخل ہو جائے گا۔

 اس سسٹم کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں میں کئی روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ خاص کر کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول میچز بارش کی وجہ سے متاثر ہوں گے۔ 

پنجاب : شیخوپورہ سےتعلق رکھنےوالےایک ریٹائرڈ  ماسٹراللہ رکھا کےبچوں نے والدین کاسرفخرسےبلند کردیں۔

ریٹائرڈ ماسٹرکے10 بچوں گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ہیڈ ماسٹرکی چار بیٹیاں اور چھ بیٹےہیں۔ جن میں کوئی ایم بی اے، پی ایچ ڈی، ایم پی ایل ہیں۔  ماسٹراللہ رکھاکی پانچ بچوں نے ایم فل اور پانچ بچوں نے پی ایچ ڈی میں گولڈ میڈل حاصل کیا، ہیڈ ماسٹرکی چھوٹی بیٹی نے اردولٹریچر میں 5گولڈ میڈل حاصل کرکے پنجاب یونیورسٹی کا126 سال کاریکارڈ توڑدیا۔

ماسٹراللہ رکھاکے بچوں نےثابت کردیاکہ تعلیم کے ہرشعبے میں ثابت کیاہےکہ جستجو اور لگن ہو تو کامیابی حاصل کی جاتی ہے۔

کراچی : پاک فضائیہ کی جانب سے ساحل سمندر پر 27 فروری کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسل کا انعقادکیاگیا۔ ڈریس ریہل سہل کے دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا جہازوں کی گھن گرج سے فضائیں گونج اٹھیں

ریہرسل میں پاکستان ائیر فورس کے جے ایف سیونٹین تھنڈر،ایف سولہ،ہیلی کاپٹرحصہ لے رہے ہیں،پاکستان ائر فورس کے شیردل اسکوارڈن نے پیشہ ورانہ تربیت کا شاندار مظاہرہ کیا شیر دل اسکوارڈن منوور،ائروبیٹکس کے دوران ایک دوسرے کے انتہائی قریب سے گذرے۔

شیر دل اسکوارڈن نے خصوصی فارمیشن کے دوران پاکستانی پرچم کے رنگ بکھیرے۔27 فروری کی دوپہر پاک فضائیہ کی جانب سے سی ویو پر ائر شو منعقد کیا جائے گا۔

کراچی: جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں منعقدہ سہہ روزہ کتب میلے کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ کتب میلوں کے انعقاد کا مقصد طلباوطالبات میں کتب بینی کے رجحان اور کتاب سے لگاؤ کو فروغ دینا ہے کتب بینی عقل ودانش،فہم وفراست تاریخ وتہذیب زبان وبیان کی آبیاری کرتی ہے،کتابیں وہ سرمایہ ہے جو دنیا اور دین کے شعور کو اجاگر کرتاہے،اقوام کی تاریخ وتہذیب کا تجزیاتی وصف پیداکرتا ہے۔

مطالعہ کتب علم دوستی کی ترغیب دلاتی ہیں،یہی وجہ ہے کہ جامعات میں کتب میلوں کے انعقاد کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔کتاب نہ صرف انسان کا بہترین معلم ہے بلکہ یہ انسان کے علم وفضل اور ذہنی ارتقاء کا موجب ہوتی ہے۔ عصر حاضر میں جدید ٹیکنالوجی کے باعث انٹرنیٹ پر موجود مواداور ای بک کی موجودگی کے باوجود کتابوں کی افادیت کبھی کم نہیں ہوسکتی،کتب بینی آپ کا مرکز ومحور ہونا چاہیئے۔پہلے کتابیں کم دستیاب تھیں لیکن کتابیں پڑھنے کا شوق عروج پر تھا اب کتابوں تک رسائی آسان ہے لیکن مطالعے کا شوق کم ہوتا جارہا ہے


ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ عصر حاضر میں تعلیم اور نالج کے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے،انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون میں وقت ضائع کرنے بجائے اپناوقت کتابوں کے مطالعے پر صرف کریں جس سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو ملے گا۔

موجودہ دور ڈیجیٹل کتابوں کا دور ہے اور امریکہ میں ڈیجیٹلائز کتابوں کی کثیر تعدادکے باوجود آج بھی صرف 10 فیصد لوگ ڈیجیٹلائز کتابیں جبکہ باقی لوگ پرنٹ شدہ کتابیں پڑھتے ہیں۔مطالعے کی عادت بڑھانے میں کتب میلے اہم کردار اداکرتے ہیں اور مہنگائی کے اس دور میں کتب میلے کے ذریعے کم قیمت پر کتابوں کی فراہمی سے نہ صرف طلبہ بلکہ عام آدمی کے لئے بھی مطالعہ کے مواقع بڑھتے ہیں۔

کراچی :عاصم اظہر نے گلوکار علی ظفر کی جانب سےپی ایس ایل 5کا اپنا نغمہ بنانے کے اعلان پرردعمل میں کہا ہے کہ علی ظفر میرے سینئرہیں اور میں ان کے کام کی قدرکرتا ہوں۔

علی ظفر کی جانب سے نغمہ بنائے جانے پر پی ایس ایل فائیو کا نغمہ گانے والے گلوکار عاصم اظہرنے بھی لب کشائی کرتے ہوئے ٹویٹ میں ردعمل کااظہارکردیاہے۔سوشل میڈیا صارف کی جانب سے عاصم اظہر سے پوچھا گیا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کے پی ایس ایل فائیو کے نغمے کے بعد علی ظفرکاگانا جاری کرنا آپ کی بے عزتی ہے؟

جس پر عاصم اظہر نے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں بے عزتی کی کیا بات ہے؟ وہ میرے سینئر ہیں، میں اُن کے کام کی قدر کرتا ہو یہاں تک کہ اگر کوئی پاکستان کی ترقی کے لیے کچھ بھی کرتا ہے تو میں خوشی کے ساتھ اُس کی حمایت کروں گا۔عاصم اظہر نے یہ بھی کہا کہ یہی مسٔلہ ہے کہ ہم لوگ آپس میں ہی بٹے ہوئے ہیں لیکن اس وقت ہمیں ایک دوسرے کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے علی ظفر نے چند روز قبل شائقین کی خواہش پر اپنا نغمہ بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھاجس کی مختصر سی ویڈیو بھی انہوں نے جاری کی جس کا عنوان تھا ’ بھائی آرہا ہے۔

کراچی: علی ظفر نے مداحوں کو پی ایس ایل کے لیے بنائے گانے پر وڈیو بناکر بھیجنے کی دعوت دے دی ہے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن5 کے آفیشل نغمے’’تیارہو‘‘ کی ناپسندیدگی اور عوام کے پرزور اصرار کے بعد علی ظفر نے خود گانا بنانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد علی ظفر نے سوشل میڈیا پر گانے کے دوٹیزر جاری کیے جنہیں عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

علی ظفر نےگزشتہ روز سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے پی ایس ایل 5 کا نیا گانا تیار کرلیاہے لیکن ویڈیو میں نہیں بناؤں گا بلکہ آپ لوگ یعنی کرکٹ شائقین بناکر بھیجیں گے۔
علی ظفر نے پیغام میں لکھا آپ سب کو ویڈیو میں میرے ساتھ ڈانس کرنے کا موقع مل سکتا ہے بس آپ کو میری طرح ڈانس کی ویڈیو بناکر مجھے بھیجنی ہے ویڈیو میں علی ظفر نے ڈانس اسٹیپس بھی کرکے دکھائے۔ علی ظفر نے مزید لکھا آئیں مل کر کام کریں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفر کے گانے کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے جب کہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ علی ظفر کا گانا علی عظمت کے علی ظفر پر لگائے جانے والے الزامات کا بہترین جواب ہوگا۔