بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے بڑے میگا پروجیکٹ کی منصوبہ بندی مکمل ہوگئی جس کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم عمران خان خود سائٹ پر پہنچ گئے۔
 
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر بنانے کی منصوبہ بندی مکمل ہوگئی، وزیر اعظم عمران خان ’نیو بلیو ایریا‘ منصوبے کا جائزہ لینے خود سائٹ پر پہنچ گئے۔
 
وزیر اعظم عمران خان بغیر پروٹوکول اور سیکیورٹی منصوبے کی سائٹ پر پہنچے۔ جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم کو نیلامی کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔
 
 
 
وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے لیے ایف 9 پارک کے سامنے 170 کنال زمین مختص کی گئی ہے۔ جدید تعمیرات اور ہائی رائز بلڈنگ پر مبنی کمرشل سٹی عالمی طرز پر تعمیر ہوگا۔ اوور سیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی خصوصی دعوت دی جائے گی۔
 
بریفنگ کے مطابق لندن، دبئی، مانچسٹر، شکاگو اور گلاسکو سمیت بڑے شہروں میں روڈ شو ہوں گے، وفاقی ترقیاتی ادارہ اپریل کے پہلے ہفتے میں کمرشل نیلامی کرے گا۔
 
وزیر اعظم کی ہدایت پر نیلامی میں حصہ لینے والوں کو سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مکمل ایڈوانس ٹیکس دینے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ کامیاب بولی دہندگان کو رقم کی ادائیگی کے لیے 30 دن کا وقت ملے گا۔ اوور سیز پاکستانیوں کو رقم کے انتظام کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا۔
 
حکام کے مطابق منصوبے سے ابتدائی طور پر حکومت کو 25 سے 30 ارب ملیں گے، حکومت آمدن کا کچھ حصہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ میں استعمال کرے گی اور رقم بے گھر اور غریب افراد کے لیے سستے گھروں کی تعمیر پر خرچ ہوگی۔
 
منصوبے سے روزگار اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے سمیت تعمیراتی انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا۔

ملتان : پی ایس ایل 5 میں آج ملتان سلطانز ہوم گراؤنڈ پر مسلسل تیسری فتح کا عزم لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے نبرد آزما ہوں گے۔

ملتان سلطانز ہفتے کو ہوم گراؤنڈ پر مضبوط حریف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقابل ہوں گے، میزبان ٹیم نے 4میچز میں 3فتوحات حاصل کی ہیں، ان میں سے آخری 2اپنے شہر میں تھیں ذیشان اشرف جارح مزاج اوپنر ہیں، معین علی بیٹنگ فارم بحال کرچکے، شان مسعود بھی ٹیم کی ضرورت کے مطابق ثابت قدمی کا مظاہرہ کررہے ہیں،رلی روسو طوفانی بیٹنگ کرسکتے ہیں،خوشدل شاہ کے ساتھ آل راؤنڈرز شاہد آفریدی اور روی بوپارا بھی موجود ہوں گے۔

عمران طاہر اسپن کا جادو جگائیں گے، پیس بیٹری میں سہیل تنویر اور محمد عرفان بیٹسمینوں کا امتحان لیں گے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ابھی تک 3فتوحات کے ساتھ ایونٹ کی دوسری کامیاب ترین ٹیم ہیں، شین واٹسن فارم کے متلاشی جبکہ جیسن روئے ردھم میں آچکے ہیں،اعظم خان چھکے چھڑا سکتے ہیں، احمد شہزاد کو باہر بٹھانے کا امکان بڑھ گیا،سرفراز احمد امیدوں کا مرکز ہوں گے،محمد نواز اور بین کٹنگ بہترین آل راؤنڈر ہیں، ٹیم میں محمد حسین، نسیم شاہ اور ٹائمل ملز جیسے پیسرز بھی موجود ہیں۔

 ثانوی تعلیمی بورڈزکراچی میں صوبےبھرکےناظم امتحانات پرمشتمل ایک اہم اجلاس ہوا

۔ اجلاس میں سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے ناظم امتحانات نے میٹرک کے نمبر 850 نمبرز سے بڑھا کر 1100نمبرز کرنے کی حتمی منظوری دیدی ہے جس کا اطلاق آئندہ سال 2021 سے ہوگا

اجلاس میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر، حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور زئی، میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے سربراہ انور علیم خانزادہ، لاڑانہ تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات فخرالدین ابڑو، سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ناطم امتحانات ارباب علی تھیم، اور سکھر تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عبدالسمیع سمور نے شرکت کی۔

اجلاس میں رواں سال کے امتحانات نویں اور دسویں کے حتمی انتظامات کے علاوہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق سندھ کی مارکس شیٹ کو پاکستان کے دیگر بورڈز کے مارکس سرٹیفکیٹ کے مساوی کئے جانے کے طریقہ کار اور اس پر عمل درآمد کے اقدامات پر غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ رواں سال سے متعلق امتحانی انتظامات میں نقل کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔

سیشن کورٹ کی معاونت سے امتحانی مراکز میں بیرونی مداخلت پر قابو پایا جائے گاکمشنرز صاحبان کی معاونت سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز علاقے کی امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لئے مؤثر انتظامات کو ممکن بنائیں گے اگر کسی سینٹر میں کوئی ٹیچر شفاف امتحان کو متاثر کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف فوری کارروائی کی سفارشات کی جائیں گی۔

اگر کسی سینٹر میں فرنیچر کی کمی ہو تو اس کمی کو پورا کرنا محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہو گی موبائل کسی سینٹر میں لے کر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امتحانی اوقات میں موبائل سروس کو معطل کئے جانے کی بھی سفارش زیر غور لائی گئی ویجیلینس کمیٹیز کو مزید مؤثر بنانے کے نکات بھی مرتب کئے گئے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کےفیصلے کے مطابق سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے کنٹرولرز نے سندھ کے مارکس سرٹیفکیٹ کو 850 نمبر سے بڑھا کر 1100نمبرز تک لانے کے لئے نویں اوردسویں کی کتب کو اسباق کی تقسیم کی منظوری دی گئی اور اس کے ساتھ مکمل سفارشات متعلقہ تعلیمی اداروں کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور طے کیا گیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق آئندہ سال 2021 کے سالانہ امتحانات اس طرح لئے جائیں گے کہ جو مضامین صرف نویں کے پڑھاتے جاتے ہیں وہ اب نویں اوردسویں دونوں کلاسوں میں پڑھائے جائیں گے.

ایک سال ان کی تدریس کے بعد تمام بورڈز ماڈل پیپر شائع کریں گے اور اس طرح آئندہ سال کا امتحان اس طرح لیا جائے گا کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کی مارکس سرٹیفکیٹ 850 نمبرز سے بڑھا کر 1100 نمبر کردی جائے گی اس سلسلے میں یہ بھی طے پایاگیا کہ اس فیصلے پر عمل کرنے سے قبل چند امتحانی مراکز میں تجرباتی بناء پر ایسے امتحانات منعقد کئے جائیں گے تاکہ اس کی تشہیر سے طلبا و طالبات کو ذہنی اورعملی طورپر تیار کیا جاسکے۔ کراچی کردی جائے گی اس سلسلے میں یہ بھی طے پایاگیا کہ اس فیصلے پر عمل کرنے سے قبل چند امتحانی مراکز میں تجرباتی بناء پر ایسے امتحانات منعقد کئے جائیں گے تاکہ اس کی تشہیر سے طلبا و طالبات کو ذہنی اورعملی طورپر تیار کی ا جاسکے۔

 

انجینئر پروفیسر ڈاکٹر بلال احمد علوی  نذیر حسین یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر مقررکردیئےگئے۔

نذیر حسین یونیورسٹی کے فیکلٹی آف انجینئرنگ کے ڈین کی حیثیت سے انجام دینےوالے پروفیسر انجینئر ڈاکٹر بلال احمد علوی کو وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔

پروفیسر بلال ماہر تعلیم، تحقیق کے طریقہ کار مہارت رکھنے والے شعبہ تعلیم کے ایک سینئر پروفیسر ہیں۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 15996 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 15438 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 5650امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 36.60فیصد رہا۔
 
نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ (Android App) کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔
 

کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احتیاطی تدابیر پر مشتمل ویڈیو جاری کردی۔

 چین سمیت کئی ممالک میں تباہی مچانے کے بعد جان لیوا کورونا وائرس پاکستان بھی پہنچ چکا ہے اور ایران سے واپس آنے والے 2 زائرین میں اس خطرناک بیماری کی تصدیق ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے ملک میں خوف کی فضا ہے اور ہر شخص احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہے۔ ایسے میں غلط معلومات خصوصا سوشل میڈیا پر جعلی ٹونے ٹوٹکوں کا بھی بازار گرم ہے۔

ایسے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کےلیے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل ویڈیو جاری کی ہے۔