بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

مانیٹرنگ ڈیسک: چائنہ کے بعد کروناوائرس کی وبا نے دنیا کےبیشترممالک کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی اسٹیٹ میڈیا نے انکشاف کیاہے ہے کہ ایران میں کروناوائرس سے مزید3ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد15ہوگئیں ہیں جبکہ افغانستان میں بھی کروںاوائرس کاپہلاکیس سامنا آگیا ہے۔اٹلی میں کروںاوائرس کے 7 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد حفاظتی اقدامات کاآغازکردیا گیا۔

کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کے پیشِ نظرعالمی ادارہ برائے صحت نے پینڈیمک کالفظ استعمال کیا ہے

کراچی: اقرا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ڈرگ فری یوتھ پر پروگرام کل دوپہر 12 بجے اقرا یونیورسٹی کی مرکزی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا
سیمینار میں وزیر مملکت شہریار آفریدی اور فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ بریگیڈیر منصور جنجوعہ خطاب کرینگے۔

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رشاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال کو ضمانت پررہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ایل این جی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

نیب نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی مہنگے داموں خریدی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے تفتیش کی کہ دنیا میں کہیں اس سے سستی ایل این جی خریدی گئی ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسارکیا کہ کیا نیب نے گرفتاری سے قبل وزارت خارجہ سے رابطہ کیا تھا، اس کیس میں بہت حساس معاملات ہیں، دوسرے ممالک سے تعلقات کا معاملہ ہے، آپ نے تفتیش ہی نہیں کی اور اس کو گرفتاری کی بنیاد بنا رہے ہیں۔

عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی بھی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شاہد خاقان عباسی کوایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ احسن اقبال پرالزام ہے کہ انہوں نے تین ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جس کی اصل لاگت 30 کروڑتھی۔

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رشاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال کو ضمانت پررہا کرنے کا حکم دے دیا۔
دورکنی بنچ نے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میںمسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کرپشن کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔
عدالت میںایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب پیش ہوئے اورکہا کہ متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے بغیر نارووال اسپورٹس سٹی بغیرکسی فز یبیلٹی کے بنایا گیا، ملزم کے بیرون ملک فراراورریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا خدشہ ہے، درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔
عدالت نے احسن اقبال کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا اور انہیں ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

راولپنڈی: ملتان اور راولپنڈی میں پہلی بار پی ایس ایل کا میلہ سجانے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، دونوں شہروں میں جوش و خروش بڑھنے لگا۔

پی ایس ایل 5 کا پہلا مرحلہ کراچی اور لاہور میں مکمل  پی ایس ایل 5 کا آغاز 20فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب کیساتھ ہوا، مجموعی طور پر اس کا رنگ پھیکا رہا، میدان میں روشنی اور آواز کے مسائل سامنے آئے، موسیقی بھی جوش و خروش سے عاری رہی،البتہ آخر میں آتشبازی متاثر کن تھی، بعد ازاں میچز کا سلسلہ آگے بڑھا تواسٹینڈز میں شائقین کی کمی محسوس ہوتی رہی، اتوار کو فیملیز کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیمز کا رخ اور خوب ہلہ گلہ کیا۔

23 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرزکوایک وکٹ سے مات دی، سنسنی خیز مقابلے نے پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی بڑھادی،اسی روز نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے بابر اعظم کا کیچ ٹیکنالوجی کے دھوکا دیے جانے کی وجہ سے متنازعہ ہوگیا۔

دوسرے مرحلے میں اب میلہ ملتان اور راولپنڈی میں سجایا جائے گا، دونوں شہر پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے اس لیے شائقین میں خاصا جوش و خروش بھی پایا جاتا ہے، سیکیورٹی انتظامات سمیت تیاریاں بھی مکمل ہیں، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بدھ کو شام 7بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا جوڑ پڑے گا،دونوں ٹیمیں منگل کو شام 6 بجے پریکٹس سیشن کریں گی،اس سے قبل پریس کانفرنس میں دونوں طرف سے ایک ایک کھلاڑی اپنے عزائم کا بھی اظہار کریں گے

  مانیٹرنگ ڈیسک : نابینا  افراد کے لیے ایک جدید سلائی مشین ڈیزائن تیار کرنے والی طا لبہ ،لیکسس ڈیزائن ایوارڈ 2020ء کے حتمی 6 فائنلسٹ میں شامل ہو گئیں ہیں

اقصیٰ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کی طالبہ ہیں اور انہوں نے ’پرس وِٹ‘ نامی سلائی مشین تیار کی ہے جس کی بدولت متاثرہ بصارت کے حامل خواتین و حضرات سلائی کرکے اپنے روزگار میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

اقصی نے بتایا کہ کس طرح ان کی دوست اور پڑوسی ایک الم ناک حادثے میں نابینا ہوگئی تھی اور پڑھائی کا سلسلہ موقوف ہوگیا تھا، پاکستان میں بریل سے تعلیم دینے والے نظام بہت مہنگے ہیں جس پر انہوں نے اپنی دوست اور اس جیسے لاتعداد افراد کے بارے میں سوچنا شروع کیا اور یہ ڈیزائن بنایا۔

اقصیٰ کی ڈیزائن کردہ سلائی مشین استعمال میں آسان ہے اور اس میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جن کی بنا پر غریب اور متاثرہ افراد بغیرکسی رکاوٹ کے کام کرسکیں گے ۔اب وہ چاہتی ہیں کہ اس کا عملی نمونہ بنایا جاسکے تاکہ فنڈنگ کے بعد اسے بڑے پیمانے پر اس کی تیاری شروع ہوسکے

اقصی  کا کہنا تھا کہ لیکسس فائنلسٹ ایوارڈ کا انتخاب بہت مشکل تھا کیونکہ اس میں 79 ممالک میں سے 2042 افراد نے اپنی ایجادات اور ڈیزائن بھیجے تھے۔ تمام ڈیزائن کو تین اہم خواص کی بنا پر منتخب کیا گیا تھا؛ اول، جدت، مستقبل کے لیے ضروری اور متاثر کن ڈیزائن جس سے بھلا ممکن ہوسکے۔

 

 

 

کراچی: کراچی کے سابق سٹی ناظم اورجماعت اسلامی کے رہنما نعمت اللہ خان طویل عرصے کی علالت کےبعد 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
وہ زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے اور بعد ازاں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی وہ 2001 سے 2005ء تک کراچی کی شہری حکومت کے ناظم اعلی رہے اور ان کے دور نظامت کو کراچی کا سنہری دور قرار دیا جاتا ہے۔

یکم اکتوبر1930ء کو نعمت اللہ خان ہندوستان کے علاقے اجمیر شریف میں پیدا ہوئے تھے۔ 1948ء میں پاکستان ہجرت کی اور کراچی میں آبسے۔ وہ ایک متحرک فلاحی شخصیت کے ساتھ ساتھ کامیاب وکیل بھی تھے اور کراچی کی خدمت پر بابائے کراچی کہلائے جاتے تھے۔نعمت اللہ خان نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن اور فارسی ادب میں کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔ کراچی یونیورسٹی سے ہی انہوں نے صحافت میں ڈپلومہ کیا اور ساتھ ساتھ ایل ایل بی کا امتحان بھی پاس کیا۔ وہ کامیاب وکیل اور انکم ٹیکس معاملات کے ماہر جانے جاتے تھے۔
وہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر تھے لیکن شہری حکومت کے ناظم کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ضابطے کی کارروائی کے تحت جماعت اسلامی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔
نعمت اللہ خان نے1957ء میں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔ 1985ء کے غیر جماعتی الیکشن میں سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور ساڑھے تین سال تک اپوزیشن لیڈر کے منصب پر فائز رہے۔

انہوں نے انتھک محنت اور دیانت کے ذریعے شہر کراچی کی بے مثال خدمت کی اور4 سال کے مختصر عرصے میں شہر قائد کی شکل بدل کے رکھ دی۔

بحیثیت ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے شہر میں سڑکوں، فلائی اوورز، انڈر پاسز اور پلوں کا جال بچھادیا۔ اربن ٹرانسپورٹ اسکیم شروع کی، امراض قلب کے جدید ترین اسپتال قائم کیا، سیکڑوں ماڈل پارکس بنائے، کے تھری واٹر سپلائی پروجیکٹ شروع کیا جبکہ المرکز الاسلامی بھی قائم کیا۔ وہ الخدمت ویلفئیر سوسائٹی کے سربراہ بھی تھے اور اس حیثیت سے کراچی میں اسپتالوں، ڈسپنسریوں، اسکولوں اور مدارس کا جال بچھادیا۔

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گلستانِ جوہر میں واقع Deaf Reach School & College کا دورہ کیا اوراسکول و کالج کے مختلف کلاس رومز میں جاکر طالب علموں کو فراہم کی جانے والی تعلیم کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

گورنرسندھ نے کمپیوٹر لیب، سائنس لیب کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کو سراہا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کاکہنا تھاکہ سماعت سے محروم بچوں کو اعلیٰ درجہ کی تعلیم کی مفت فراہمی پر ادارہ کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اس ادارہ کے طالب علموں کا ٹیلنٹ دیکھ کر وہ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ اس ادارے سے فارغ التحصیل بچے معاشرے میں اہم خدمات انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل بچے صلاحیتوں کے اعتبار سے دوسرے بچوں سے کسی طور کم نہیں ہوتے بلکہ بعض اسپیشل بچے عام بچوں سے کہیں زیادہ ٹیلنٹڈ ہوتے ہیں جس کا ثبوت اس ادارے کے طالب علم ہیں۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر اسکول کے لئے اپنی جانب سے ایک لاکھ روپے ماہانہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

ادارہ کے بانی اور ڈائریکٹر رچرڈ گیری نے گورنر سندھ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسکول کی 7 برانچیں ملک بھر میں کام کر رہی ہیں جن میں سے 5 سندھ میں ہیں جوکہ کراچی، سکھر، نواب شاہ، ٹنڈو الہ یاراور حیدرآباد میں واقع ہیں۔ رچرڈ گیری نے مزید بتایا کہ اسکول میں تمام سہولیات بالکل مفت ہیں جن میں ٹیوشن فیس، لَنچ اور ٹرانسپورٹیشن بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سہولیات کی فراہمی پر فی بچہ ماہانہ 7500 خرچ آتا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے اداروں کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کے کام کو سراہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ رچرڈ گیری اور ان کی اہلیہ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ایک نیک مقصد کے لئے پاکستان کو اپنا دوسرا وطن بنایا اور ایک طویل عرصہ سے سماعت سے محروم بچوں کو تعلیم دینے میں مصروف ہیں۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گندم کے بعد اب چینی اور مختلف اقسام کی خام چینی کی درآمد پر عائد 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے ، جس کے تحت ایف بی آر نے چقندر سے تیار کردہ چینی اور دیگر اقسام کی خام چینی کی درآمد پر عائد 40 فیصد ریگولیٹری ختم کردی ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ملک میں چینی کی دستیابی کو یقینی بنانا اور رمضان المبارک کے دوران چینی کی معقول قیمت پر دستیابی کے حوالے سے پیشگی اقدامات ہیں تاکہ اگر ضرورت پڑے تو چینی درآمد کی جاسکے۔