بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

  ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے اعلامیے کے مطابق کورونا کے مریضوں کے لیے 10بستروں کے آئسولیشن وارڈز قائم کیےہیں ، اس میں کوروناوائرس کا کوئی متاثر مریض تاحال موجود نہیں ہے۔اب تک کورونا وائرس کے جو بھی مشتبہ کیسز آئے ہیں، ان کی آمد اور ٹیسٹ کی رپورٹس تک تمام مراحل سے لمحہ بہ لمحہ حکومتِ سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے مقرر کئے گئے افسران، خصوصی سیلزاور یونٹس کو آگاہ کیا جاتاہے، جس کے بعد پوری سرکاری مشینری متحرک ہوجاتی ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ممالک میں کرونا وائرس کی وبا کے پھیلنے کے بعد حکومت کی سطح پر انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں، ایسے مشکل وقت میں بعض غیر ذمہ دارافراد کی جانب سے سوشل میڈیاپر افواہوں کوپھیلانانہ صرف قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے، بلکہ قابلِ مذمت عمل بھی ہے۔
ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی اس نازک موقع پر اپنی بھر پور صلاحیت کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کیلیے ہمہ وقت موجود ہے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) کو پاکستان نہ آنے کے لئے ایک نیا بہانہ مل گیا جس نے کورونا وائرس کے خدشات پر پی سی بی سے بات چیت اور صورتحال پر کڑی نگاہ رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ معاملات کی بہتری کے بعد ہی بنگلا دیشی ٹیم کو پاکستان بھیجا جائے گا۔ بی سی بی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی بھی قیمت پر مفاہمت نہیں کی جا سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں پی سی بی سے بات چیت کریں گے اور انہیں کسی بھی قسم کا خطرہ محسوس ہوا تو وہ اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجیں گے البتہ فی الوقت کوئی فیصلہ کرنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ ان کے پاس ابھی کافی وقت موجود ہے ۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 16 ہویں میچ میں لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل تھے۔
بین ڈنک اور سمت پٹیل کی دھواں دھار اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور لاہور نے میچ 37 رنز سے جیت لیا۔
93 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے پر بین ڈنک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی پہلی فتح ہے۔ اس سے قبل اسے 3 میچز میں شکست ہوئی تھی اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، دوسرے نمبر پر کراچی کنگز (6 پوائنٹس)، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (6 پوائنٹس)، اسلام آباد یونائیٹڈ (5 پوائنٹس) اور پشاور زلمی بھی پانچ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

 www.fuuast.edu.pkوفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمشن کے مطابق بیچلر اور ماسٹر پروگرامز2020(شام) کے تمام شعبہ جات میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 13مارچ2020تک توسیع کردی گئی ہے۔ خواہشمند امیدوار داخلہ فارم جامعہ اردوکی ویب سائٹ سے آن لائن پُرکرکے ایڈمیشن سیل ایڈمن بلاک گلشن اقبال و عبدالحق کیمپسز میں جمع کراسکتے ہیں۔

کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وسائل بہتر ہوجائیں گے تو سب سے زیادہ پیسہ ہاؤسنگ، تعلیم، انصاف پر خرچ کیا جائے گا، 2020ء لوگوں کو نوکریاں دینے اور شرح نمو بڑھانےکا سال ہوگا۔ مزیدکہا کہ اعتماد ہی خیراتی ادارے کی کامیابی کا رازہے، عوام کو اعتماد ہوجائے کہ ان کا پیسہ صحیح جگہ پرخرچ ہوگا تو وہ پیسہ دیتے ہیں۔ خیراتی ادارے کی طرف سے کم لاگت گھروں کی فراہمی بڑااقدام ہے، لوگوں کو اخوت پروگرام پراعتماد ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتی ہے،  یہ ریاست کا کام ہے کہ محروم طبقے اور زندگی کی ریس میں پیچھےرہ جانے والوں کی مدد کرے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کمزورطبقے کو اٹھائے، قرضہ دے کر گھر بنانے میں پاکستان برصغیرمیں سب سے پیچھے ہے، وسائل بہتر ہوجائیں گے تو سب سے زیادہ  پیسہ ہاؤسنگ، تعلیم، انصاف پرخرچ کیا جائے گا۔

کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ڈیرن سیمی اور سر ویوین رچرڈز کو تاحیات اعزازی ممبرشپ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تاحیات اعزازی ممبر شپ دینے کا فیصلہ سرویوین رچرڈز اور سیمی کی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے خدمات کے اعتراف میں کیا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے خدمات پر ڈیرن سیمی کو یوم پاکستان 23 مارچ کو صدر مملکت عارف علوی اعزازی شہریت اور سول ایوارڈ سے بھی نوازیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے نئے چیئرمین اور نادرا  اکاؤنٹس کے مالی سال 30 جون 2019ء کے آڈٹ کی منظوری دے دی جبکہ نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کردی، تاہم بھارت سے کیمیکل منگوانے کا معاملہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اس حوالے سے کابینہ اراکین نے عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کروناوائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے جسکے بدولت جنوبی کوریا میں آئی فون اور سام سنگ کی سپلائی فیکٹریز بند کردی گئیں کےجسکی وجہ سے ملازمین بھی متاثر ہورہے ہیں۔
جنوبی کوریا کا شہر ’جومی‘ اسمارٹ فونز سپلائی کرنے والا بڑی شہر تصور کیا جاتا ہے جبکہ کروناوائرس کے سب سے زیادہ کیسز بھی یہیں ریکارڈ ہوئے ہیں۔
فیکٹریاں بند ہونے سے سام سنگ اور آئی فون کی پروڈکشن شدید متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، جبکہ سام سنگ کے لیٹس فون ’گیلکسی ایس 20‘ اور گیلکسی زی فلپ‘ کی ریلیز بھی ملتوی ہوسکتی ہے۔
رواں ماہ کے دوران ایسا دوسری بار ہوا ہے کہ سام سنگ کی سپلائی فیکٹری بند کی گئی، اسی دورانیے میں ایک ملازم میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سے پوری کمپنی میں کروناوائرس پھیلنے کا خطرہ سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب آئی فون کمپنی نے کروناوائرس کے پیش نظر اپنے سرمایہ کاروں کو کم آمدنی کے خطرے سے بھی آگاہ کردیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری ہمیشہ سے اپنے ملازمین، کسٹمرز اور پارٹنرز کی صحت اولین ترجیح رہی ہے۔

ایک آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی پالیسی دس سال سے نہیں بنائی جا سکی، اس اتھارٹی کو متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے قائم کیا گیا تھا، پالیسی نہ ہونے کے سبب اتھارٹی کا کردار فعال نہیں رہا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق انسانی ساختہ آفات سے نمٹنا بھی اتھارٹی کی بنیادی ذمہ داری تھی، تاہم کسی بھی آفت سے نمٹنے کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پالیسی کا ہونا ضروری تھا، اتھارٹی ولنریبلیٹی سروے بھی نہیں کرا سکی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی امدادی سامان کی خریداری کا بھی ریکارڈ نہیں دے سکی، امدادی سامان کی خریداری کا ریکارڈ نہ دینا قواعد کی خلاف وری ہے، امدادی سامان کے چوری، ضیاع یا غلط استعمال کے خدشات ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں کراچی میں ہونے والی بارشوں میں نقصانات پر سندھ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک متنازع بیان جاری کیا تھا، اتھارٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ تین دن تک جاری طوفانی بارشوں میں کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، حالاں کہ بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں 2 سگے بھائی بھی شامل تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ اجلاس ہوا ، جس میں مراد علی شاہ نے کابینہ کو کرونا وائرس پر بریف کیا، بریفنگ میں بتایا گیا چین سے آنے والوں کو 14 دن قرنطنیہ میں رکھ رہے ہیں، ایران سے بغیر قرنطنیہ آئے2 لوگوں میں وائرس ظاہر ہوا ، ذاتی طور پر اس مسئلے کو دیکھ اورمتعلقہ اداروں سےاجلاس کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نےلوگوں کو گھروں میں بھی آئسولیشن میں رکھاہے، بچوں کااسکول جانا لازمی ہے اور شاپنگ سینٹر جانا لازمی نہیں ، جو ایران سےآئے ہیں ان کے بچے بھی اسکول جاتے تو مسئلہ سنگین ہوجاتا، یہ ہی وجہ ہے کہ اسکول بند کیےہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جو لوگ ایران سےآئے ان کی آئسولیشن 13مارچ کو14دن ہوجائےگی ، آئسولیشن 14 دن ہوجانے پر اسکول کھول دیں گے، سندھ حکومت نے 10کروڑ کرونا وائرس ایمرجنسی ریلیف فنڈ جاری کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  2301 ایران سے آنے والے لوگوں کو شناخت کیا گیا ہے، 900 پاکستانی ابھی تک ایران میں ہیں، 53 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سےصرف 2مثبت آئے۔

سندھ کابینہ نے انڈس اسپتال سےایم او یو کرنے اور کورونا وائرس کی روک تھام کےلیے10کروڑفنڈ کی منظوری دے دی، سید مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ ہم نے 5ہزارٹیسٹنگ کٹس منگوالی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم ٹیسٹ ان افراد کا ٹیسٹ کریں گے ، جنہوں نےایران اور چین کاسفر کیا ہو یا جو ایران یاچین کاسفرکرنےوالےکےساتھ رہاہو،یا جس میں علامات ہوں۔