بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: حج درخواستوں کی وصولی کےلئےحکومت نےتاریخ کا اعلان کردیا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی اور وزارت کی جانب سے تمام مجاز بینکوں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جائیں گے، حج درخواست فارم کو کمپیوٹرائزڈ اور آسان بنایا گیا ہے جب کہ حج درخواست فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا۔

 

کراچی: کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ہیلتھ کیئر کمیشن کے اشتراک سے تیسری پاکستان ہیلتھ کیئر سمٹ 25 فروری بروزمنگل کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی ۔

کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کو کب اقبال کے مطابق کانفرنس دو سیشن پر مشتعمل ہوگی ، پہلے سیشن کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلارضا ہونگی، ان کے علاوہ وزیراعلی کے معاون خصوصی راشد ربانی سابق سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو، ڈاکٹر منہاج اے قدوائی سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ابرار الدین، ڈاکٹر سید عمران علی شاہ سیکرٹری ہیلتھ، ڈاکٹر سیمیں جمالی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر ،معیدالحسن، ڈاکٹر قیصر سجاد سیکریٹری جنرل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، نجم الثاقب ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستا ن و دیگر بھی خطاب کریں گے۔

کراچی: انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل گروپ کے ضمنی امتحان 2019 کے نتائج کا اعلان آج 24فروری بروز پیر کو کیا جائے گا۔
نتائج کے اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ  www.beik.edu.pk  پر بھی اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ پاکستان سپر لیگ سیزن 5 میں بھارتی مینجمنٹ کی شمولیت ہونے کاانکشاف ہوا ہے۔
معروف پاکستانی سماجی کارکن نے وڈیو جاری کیا ہے جس میں انکشاف کیاہے کہ پاکستان سپر لیگ سیز 5 مختلف شعبے سے منسلک 130 بھارتیوں کو شامل کیاگیاہے۔ جن میں گرافک آپریٹر، آڈیو، ایسوسی ایٹ پروڈیوسر، گرافک سپر وائزر، اسپائڈر کیم کریو،، رن ڈاؤ ن پروڈیسر سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔جاری کردہ وڈیو میں سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کی افتتاحی تقریب میں بہت سے پاکستانی فنکاروں کی پرفارمنس نہیں دکھائی گئی جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے،
ان کا کہنا ہے کہ پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے کس کی اجازت سے بھارتیوں کو پی سی ایل میں شامل کرنے کی اجازت دی۔ ایک طرف بھارت نے کشمیر میں جو بربریت اور ظلم برپا کررکھاہے اسکے باوجود بھارتیوں پر ایسی مہربانی کیوں کی جارہی ہے ؟علاوزایں بھارت کا پاکستانی فنکاروں کےساتھ غیرامتیاز ی سلوک اور بھارت میں کام نہ دینےکے بعد بھی ایسا عمل قابلِ مذمت ہے،
سماجی کارکن نے سوشل میڈیاپر وڈیوکے ساتھ #PCBjawabdo کا ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا ہے ۔

کراچی : پاکستان سپر لیگ 2020کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 157رنز کا ہدف دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔

جس میں ہیلز 29 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اوپننگ پر آنے والے بابر اعظم 26 سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے.

Image may contain: one or more people, people playing sports and outdoor

ان کے علاوہ افتخار احمد 25 ،ڈلپورت 22 ،اور جورڈن 14 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے ۔

Image may contain: one or more people, people playing sports, stadium and outdoor

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین تین کھلاڑیوں کو پولین پہنچانے کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ ملز نے دو ، محمد نواز اورسہیل خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

Image may contain: one or more people, people playing sports, stadium and outdoor 

انقرہ: ترکی کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

Image result for turkey earthquake 2020

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ زلزلہ ترکی کی ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں آیا۔ زلزلےکی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 5 کلو میٹر ہے۔

Image result for turkey earthquake 2020

زلزلے کے جھٹکے ترکی کے 43 دیہاتوں سمیت ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئےہیں۔

Image result for turkey earthquake 2020

زلزلے کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور لوگ ملبے تلے دب گئے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

Image result for turkey earthquake 2020

کراچی: سندھ میں رواں سال کا چھٹا پولیو وائرس کیس سامنے آگیا، ضلع کشمور کے رہائشی ڈھائی سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔جس کے بعدسندھ سمیت ملک بھر میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیاہے

انسداد پولیو سیل کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور کے رہائشی ڈھائی سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، والدین کے مطابق متاثرہ بچے نے پولیو کی 7 خوراکیں لی ہیں مگر معمول کے حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے گئے، کراچی میں فروری کی انسداد پولیو مہم کے دوران 97.4 فیصد ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، قومی ای او سی اور سندھ ای او سی نے پولیو کے خاتمے کے لئے دوبارہ لڑائی شروع کر دی ہے۔
واں سال سندھ بھر میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد6 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 18 پولیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں
2020کے دوسرے نصف حصے میں وائرس کی منتقلی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہو گی، ر، واضح رہے کہ گذشتہ سال 2019 میں پولیو وائرس کے 144 کیس ملک بھر سے جبکہ سندھ سے30 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا سامنا آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

شاداب خان کی زیرقیادت کھیلنے والی اسلام آباد کی ٹیم کو پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست ہوئی مگر اس نے گذشتہ روز ملتان سلطانز کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

لیوک رونکی، ڈیوڈ میلان اور کولن منرو صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے، ایک اور جارح مزاج بیٹسمین آصف علی بھی ٹیم میں شامل ہیں، پیسر عماد بٹ ملتان کی چار وکٹیں اڑا کر صلاحیتوں کا اظہار کر چکے، محمد موسیٰ، فہیم اشرف اور عاکف جاوید موجود ہوں گے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز پہلی آزمائش میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں مات کھاگئے تھےجس کے بعد انہیں ایک مضبوط ٹیم سے مقابلہ کرنا پڑے گا۔

ٹیم میں ، کرس لین ، فخرزمان اور بین ڈنک میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں، سہیل اختر ثابت قدم ہیں، ٹیم کو بولنگ میں حارث رؤف، شاہین آفریدی، اور عثمان شنواری کا ساتھ میسر ہے۔

کراچی : پی ایس ایل5میں کراچی کنگزکا آج ہوم گراؤنڈ پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے ٹکراؤ ہوگا گلیڈی ایٹرزناقص کارکردگی اور پشاور زلمی سے شکست کے بعد ازالہ کرنے کیلیے بے چین ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو زیر کرتے ہوئے فاتحانہ آغاز کیا تھا مگر دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے 6 وکٹ سے ہرا دیا
اعظم خان ایک اچھی اننگز کھیلنے کے بعد کراچی سے میچ میں ناکام رہے جبکہ جیسن روئے نے گزشتہ میچ میں ففٹی بنائی یہ دونوں بھی امیدوں کا محور ہوں گے ۔جبکہ احمد شہزاد اور شین واٹسن اب تک بڑی اننگز نہیں کھیل سکے،ان سے مینجمنٹ کو خاصی امیدیں وابستہ ہیں۔، پیس بیٹری میں محمد حسنین اور ٹائمل ملز موجود ہیں

جبکہ دوسری جانے عماد وسیم زیر قیادت میں کھیلنے والی پُر اعتماد ٹیم کی بیٹنگ لائن میںشرجیل خان، بابر اعظم،رچیڈوک والٹن اور کیمرون ڈیلپورٹ شامل ہیں،بولنگ میں عمید آصف کے ساتھ محمد عامر اور کرس جورڈن سے امیدیں وابستہ ہیں۔واضح رہے کراچی کنگز پہلے پشاور زلمی کو مات دے چکی ہے،

کورونا وائرس نے ایران میں بھی وبائی صورت حال اختیار کرلی ہے، قم میں اس وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ جس کے بعد قم میں تمام تر مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
 
ایرانی وزارت صحت کی ترجمان مینو مہریز نے تصدیق کی ہے کہ یہ وائرس ایران کے تمام شہروں میں پھیل چکا ہے۔ اب تک اٹھارہ افراد میں اس وائرس کی نشاندہی ہو چکی ہے۔
 
دوسری جانب سعودی عرب نے اپنے شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے ایران سفر پر پابندی عائد کی ہے۔ محکمہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صحت کے حوالے سے کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکیں۔ کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ایسے غیر ملکی افراد جو ایران گئے ہوں تو ان افراد پر مرض کی انکیوبیشن کی مدت 14دن سے قبل مملکت میں داخلے پر پابندی ہوگی