بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں دو روزہ  نیشنل پروجیکٹ مقابلوں کا آغازآج سے ہوگیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شرکت کی۔ قومی پروجیکٹ مقابلہ میں شریک طالب علموں سےان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آئیڈیاز کو مزید بہتر بنانے اور پروفیشنل طریقے سے آگے بڑھانے کے لئے وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں کہا کہ بڑے خواب دیکھنے میں کوئی ہرج نہیں لیکن صحیح وقت پر صحیح فیصلہ ضروری ہے کیونکہ مستقبل بہتر بنانے کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے تاکہ بعد میں کسی قسم کا پچھتاوا نہ ہو

انہوں کہا کہ داﺅد یونیورسٹی سے فارغ التحصیل پروفیشنلز کئی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں اور آج کی یہاں موجودگی اور اپنی جامعہ کی مدد لائق تحسین ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وائس چانسلر فیض اللہ عباسی، فیکلٹی اور طالب علموں کے باعث یہ جامعہ ایک نمایاں تعلیمی ادارہ بن کر اُبھر رہی ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ فارغ التحصیل پروفیشنلز کی ایک بڑی تعداد بیرون ملک جاکر قسمت آزمانے کی خواہش رکھتی ہے کیونکہ ان کے ذہن میں پاکستان میں آگے بڑھنے کے مواقع نہ ہونے کا تصور موجود ہوتا ہے

وائس چانسلر پروفیسر فیض اللہ عباسی نے بتایا کہ اس مقابلہ کے انعقاد کا تمام تر کریڈٹ طالب علموں کو جاتا ہے جنہوں نے 6 ماہ تک شب و روز محنت کرکے اس مقابلہ کے انعقاد کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں کہا کہ گزشتہ 7 سال میں جامعہ میں کئی نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں

بعد ازاں گورنرسند ھ نے قومی پروجیکٹ مقابلہ کا باضابطہ افتتاح کیا اور مختلف جامعات کے اسٹالز پر جاکر ان کے پروجیکٹس کے بارے میں معلومات حاصل کیں

مقابلے میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر فیض اللہ عباسی، داﺅد فاﺅنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سبرینہ داﺅد، فیکلٹی ممبرز، سابق اور موجودہ طالب علموں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔

 اس قومی مقابلہ میں ملک کی 35 جامعات اور تعلیمی ادارے شرکت کررہے ہیں جن کے 120 پروجیکٹس اس مقابلہ کا حصہ ہیں۔

کراچی: جامعہ کراچی نےایم اے سال اول پرائیوٹ بین الاقوامی تعلقات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
 
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے سال اول پرائیوٹ بین الاقوامی تعلقات سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
 
نتائج کے مطابق امتحانات میں 1779 طلبہ شریک ہوئے،882 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 897 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 49.58 فیصدرہا۔
کراچی: پی ایس ایل سیزن 5 کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف حاصل ہے۔
 
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہےپی ایس ایل 5 کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی۔ کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا، واٹسن صرف 8 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کا شکار بنے۔
 
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے احمد شہزاد بھی صرف 12 رنز ہی بناسکے تاہم اوپننگ بلے باز جیسن روئے نے ذمہ دارنہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محتاط انداز میں نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ بڑی شارٹس مارنے میں ناکام رہے۔ کپتان سرفراز احمد نے 25 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی۔
 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں کامیابی سے ہمکنار کروانے والے اعظم خان 9 گیندوں پر صرف 5 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ جیسن روئے 73 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جب کہ عامر خان اور ڈیرن سیمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی: پی ایس ایل 5 کےچوتھے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ تیسرے روزکےپہلےمیچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
 
کوئٹہ گلیڈیٹرزکی جانب سے جیسن روئے اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا، واٹسن صرف 8 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کا شکار بنے۔
 
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے احمد شہزاد بھی صرف 12 رنز ہی بناسکے تاہم اوپننگ بلے باز جیسن روئے نے ذمہ دارنہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محتاط انداز میں نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ بڑی شارٹس مارنے میں ناکام رہے۔ کپتان سرفراز احمد نے 25 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی۔
 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں کامیابی سے ہمکنار کروانے والے اعظم خان 9 گیندوں پر صرف 5 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔
 
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جب کہ عامر خان اور ڈیرن سیمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پشاور زلمی کو اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 

 کراچی:سی ایس ایس کی تیاری کے کورس میں داخلے کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں13 مارچ تک توسیع  کردی گئی۔

 ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس گائیڈنس کونسلینگ اینڈ پلیسمنٹ بیورو جامعہ کراچی ڈاکٹر غزل خواجہ ہمایوں کے مطابق سی ایس ایس کی تیاری کے کورس میں داخلے کے لئے فارم حاصل اورجمع کرانے کی تاریخ میں 13 مارچ2020 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔

داخلے کے خواہشمند افرادرجسٹریشن فارم 200 روپے کے عوض اسٹوڈنٹس گائیڈنس کونسلینگ اینڈ پلیسمنٹ بیورو کے دفتر واقع ایڈمنسٹریشن بلاک گراﺅنڈفلو سے صبح 9:30 تاشام 4:00 بجے تک حاصل اور جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ کورس میں داخلے کی اہلیت کم ازکم سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ گریجوکیشن ہے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں قصر بہبود کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع ہر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین کی تربیت کیلئے بنائے گئے کلاس رومز کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تربیت حاصل کرنے والی خواتین سے ان کے مسائل دریافت کئے۔
 
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ آپ کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ قصر بہبود میں خواتین کو 8 مختلف فنون میں بلامعاوضہ تربیت دی جا رہی ہے۔
 
ان کا مزید کہنا تھاکہ اس منصوبے پر تقریباً 6 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ خواتین کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت مہیا کی جائے گی۔
 
 

لاہور: پاکستان کرکٹ کےلیے خدمات کے اعتراف میں صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور ایوارڈ دینےکافیصلہ کیاہے۔

ویسٹ انڈین کرکٹر نہ صرف خود تسلسل کے ساتھ پی ایس ایل کے لیے پاکستان آتے رہے ہیں بلکہ انہوں نے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی یہاں آنے کے لئے قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ جس کے بعد ڈیرن سیمی کو پاکستان کرکٹ کی خدمات کےاعتراف میں صدرِپاکستان کی جانب سے 23 مارچ کوایوارڈ اور اعزازی شہریت سے نوازاجائیگا۔

پاکستان میں ڈیرن سیمی کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اور انہیں ڈیرن سیمی خان کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

اراولپنڈی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ  دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل ہونے پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارے شہید ہمارا فخرہیں، ہم اپنے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج ملکی سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

اسی متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخارکا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کا آغاز 22 فروری 2017 کو ہوا، آپریشن کا مقصد دہشتگردی اورشدت پسندی سے بلا تفریق نمٹا تھا، دہشتگردی سے سیاحت تک سیکیورٹی فورسز کوقوم کی مکمل حاصل رہی۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کامیابی میں جان ومال کا نظرانہ دینا پڑا، تما م شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

 

 کراچی: پی ایس ایل5 کےتیسرے روز کا دوسرا میچ میں آج لاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں اسلام آبادیونائٹیڈ اورملتان سلطانز کےدرمیان ہوگا ۔

قذافی اسٹیڈیم میں آج شام 7:00 بجےاسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز ٹکرائیں گے۔

 شاداب خان کی زیرقیادت کھیلنے والی ٹیم اسلام آباد بھی پہلا میچ ہارنے کے بعد اب فتح کیلیے کوشاں ہے، اس کے پاس ، ڈیوڈ میلان۔ لیوک رونکی اور کولن منرو اور آصف علی جیسے جارح مزاج بیٹسمین موجود ہیں۔ بولنگ میں فہیم اشرف اور محمد موسیٰ سے امیدیں وابستہ ہیں، عاکف جاوید بھی ساتھ دینے کیلیے موجود ہونگے۔

دوسری جانب شان مسعود کو رلی روسو، جیمز ونس، وائن میڈسن اور خوشدل شاہ کی خدمات میسر ہیں،آل راؤنڈرز میں شاہد آفریدی جیسا بڑا نام بھی موجود ہے، معین علی اور روی بوپارا بھی موجود ہوں گے،عمران طاہر لیگ اسپن کے جادوگر ہیں، جنید خان اور محمد عرفان سے بھی بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہوں گی

 

 کراچی: پی ایس ایل5 کے چوتھے میچ میں آج  کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز کا ٹکراؤ ہوگا، اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنےہوں گی۔

تفصیلات کےمطابق ہفتے کی دوپہر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی کا سامنا کرنا ہے۔ سرفراز احمد کی زیرقیادت کھیلنے والی ٹیم میں احمد شہزاد، احسن علی، شین واٹسن اور جیسن رائےان فارم بین کٹنگ جیسے اسٹار بیٹسمین شامل ہیں۔

دفاعی چیمپئن نے افتتاحی میچ میں 2بار ٹائٹل جیتنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کو زیر کرتے ہوئے سفر کا کامیاب آغاز کیا تھا۔

دوسری جانب  ایک بار پی ایس ایل چیمپئن بننے والی ٹیم پشاور زلمی کو گذشتہ روز کراچی کنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ اس کا ازالہ کرنے کی کوشش کرے گی،قیادت ڈیرن سیمی کر رہے ہیں،کامران اکمل، ٹام بینٹن اور شعیب ملک بیٹنگ کی جان ہیں۔

کراچی کیخلاف ففٹی بنانے والے لیونگ اسٹون اور لیام ڈاسن بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں،ٹیم کو حسن علی اور وہاب ریاض جیسے پیسرز بھی دستیاب ہیں،البتہ پہلے میچ میں دونوں کی بولنگ اچھی نہیں رہی تھی۔