بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: پاکستانی نجی کمپنی اے ایف سی او پرائیویٹ لمیٹڈ اور برطانیہ کی ایم ایم سی ہیلتھ کیئر لمیٹڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کےمطابق 80 ہزار سے ایک لاکھ نرس، 25 ہزار ڈاکٹر، 10 ہزار فارماسسٹ اور 20 ہزار پیرامیڈکس کو برطانیہ بھیجا جائے گااور پاکستانی ماہرین کو باقاعدہ طور پر اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی جائے گی۔

معاہدے پر دستخط کے بعد گورنر ہاؤس پنجاب میں ملازمتوں کا ایک پورٹل بھی قائم کیاگیا ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ویب پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئےکہا کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی بھرتی اور برطانیہ میں ملازمتوں کے ساتھ ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوگی اور زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

مزید کہا کہ وہ برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کی طرز پر پاکستان کے دوردراز علاقوں میں سستی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں۔

 

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل گروپ کے ضمنی امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا ہے، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیس انعام احمد نےنتائج کی تفصیلات بتاتےہوئے کہاکہ سائنس پر ی  میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 7364امیدوارں نے رجسٹریشن کرائی جبکہ 7091 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں 2370 امیدوار کامیاب ہوئے،کامیابی کا تناسب 33۔42 فیصد رہا، نتاج بورڈ کی ویب سائٹ  www.biek.edu.pk  پر اپلوڈ کردیئے گئے ہیں۔

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیر خان نے ملاقات کی
پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر نے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی اردوکی واحدجامعہ ہے جس کے چانسلر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ہیں۔جامعہ اردو ملک کی ایک بڑی سرکاری یونیورسٹی ہے جس کے دو کیمپسز کراچی اور ایک اسلام آباد میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق کے اس ادارے کی ترقی کے لئے سب مل کر کام کریں گے اور یہ تیزی سے ترقی کی منازل طے کرے گا۔ یہ بہت امید افزا ء بات ہے کہ یہاں تمام تر دفتری خط وکتابت اردو زبان میں کی جاتی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ اردو زبان کی ترویج اور ترقی کیلئے اس جامعہ کو مزید بہتر بنائیں جس کیلئے ہم جلد ہی جامعہ میں کانووکیشن کا انعقاد کررہے ہیں جس میں طلبہ کوگولڈ میڈلز اور ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیر خان نے کہا کہ جیسے ہی ایم این اے فنڈزجاری ہوں گے جامعہ اردو کے جو بھی ترقیاتی مسائل ہیں انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جن میں فوری طور پر جامعہ سے متصل گراؤنڈ کو پلے گراؤنڈ اور جامعہ کی اندرونی راستے کو از سر نو تعمیر کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے گزارش کرینگے کہ وہ جامعہ اردو کے کانووکیشن میں بطور چانسلر شرکت کریں۔رجسٹرارڈاکٹر ساجد جہانگیر نے کہا کہ دنیا بھر میں وہی اقوام ترقی کرتی ہیں جو اپنی قومی زبان میں تعلیم حاصل کرتی ہیں۔اردو لشکری زبان ہے جس میں دیگر زبانوں کے الفاظ شامل کرنے کی بہت گنجائش ہوتی ہے اس لئے اسے رائج کرنا زیادہ مشکل امر نہیں ہے۔ ہم طلبہ کو بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ یہ ملک کی واحد جامعہ ہے جہاں ملک بھر کے طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیر،سعد اللہ اور شاہ زیب بھی موجود تھے۔

کراچی : سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے حج کی انیسویں قرعہ اندازی کی تقریب کردی ۔
سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام حج کی انیسویں قرعہ اندازی میں چار خوش نصیب کامیاب قرار پائے جن میں عظمیٰ عتیق (آفس اسسٹینٹ) ،عبدالباسط (آفس اسسٹینٹ ) ، زبیر احمد ( الیکٹریکل سپروائزر ) اور لیکچرار فیاض علی (شعبہ سافٹ وئیر انجینئرنگ) شامل ہیں ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے حج قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے چاروں خوش نصیبوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی عبادات میں مسلم اُمہ کی بہتری و خوش حالی اور یونیورسٹی کی ترقی کے لئے بھی دعا کریں ۔
س
انہوں نے کہا کہ اللہ کی رضا سے انہیں فریضہ حج کی ادائیگی کا سنہری موقع ملا ہے لہذا وہ ہر کام میں اللہ کی خوشنودی کو پیشِ نظر رکھیں ۔ رجسٹرار سید سرفراز علی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

 

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی روک تھام کےلئےایرانی سرحد بند کردی گئی۔

جام کمال خان کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس کی صورتحال کے بعد ہماری ٹیم سدرن کمانڈ کے ساتھ تفتان سرحد گئی جب کہ ایران کے ساتھ سرحد احتیاطی طور پر بند کر دی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں، بلوچستان میں وقت سے پہلے احتیاطی تدابیر بہت ضروری ہیں۔ جام کمال خان کا کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ حکومت اکیلے روک تھام نہیں کر سکتی، اس کے لیے ہمیں عوام کا تعاون بھی درکار ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے سامنے آ رہے ہیں اور وائرس کے باعث 50 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں لیکن ایران کے نائب وزیر صحت 50 افراد کی ہلاکت کی خبر کی تردید کر چکے ہیں۔

 

ایران کے نائب وزیر صحت ارج ہریرچی نےکورونا سے 50 اموات کی رپورٹ مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ 'میں واضح طور پر اس اطلاع کو مسترد کرتا ہوں، کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے، یہ سیاسی مخالفت کا وقت نہیں ہے
خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک 26 سو سے زائد افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ 2 ہزار 592 ہلاکتیں چین میں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ ایران اور جنوبی کوریا کے علاوہ افغانستان، بحرین اور کویت میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث پاکستان، ترکی، افغانستان اور ارمینیا نے ایران سے ملحقہ اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔

ایران کی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ قم میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔
ایرانی قانون ساز احمد امیر آبادی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے ہلاکتوں کو چھپا رہی ہے۔
دوسری جانب ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ایلنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے شہر قم میں کورونا وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔
ایران کے سرکاری حکام نے کورونا وائرس سے ملک میں اب تک 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم امریکی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہے
ایلنا نے قم کے سرکاری اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر میں 250 افراد کو قرنطینہ یعنی طبی قید میں رکھا گیا ہے۔
اہلکار کا مزید کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 13 فروری سے شروع ہوگئی تھیں۔ تاہم، ایران میں سرکاری سطح پر 19 فروری کو پہلے کیس کی تصدیق کی۔

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نےکورونا وائرس کے سبب بیجنگ کے لیے پروازوں پر 15 مارچ تک پابندی لگا دی ۔

ذرائع کاکہناہے کہ پی آئی اے کی بیجنگ کے لیے پروازیں کی بندش کا فیصلہ کورونا وائرس کے باعث کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق بیجنگ کے لیے پروازوں پر پابندی میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آئندہ ماہ ہو گا۔

خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے اب تک 2500 کے قریب افراد ہلاک اور 80 ہزار کے قریب متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ایران اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک میں بھی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس پر عالمی ادارہ صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے