بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی : نیشنل لائبریری ڈے کے سلسلے میں سر سید گرلز کالج کراچی میں کالج ایجوکیشن حکومت سندھ کے تحت تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کےمہمانِ خصوصی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کااس موقع پرکہنا تھا کہ بہت سے تعلیمی اداروں میں لائبریریز موجود ہیں لیکن جدید دور کے حساب کی نہیں ہیں.

انہوں نے کہا کہ لائبریریز تعلیم حاصل کرنے کا اہم زریعہ ہوتی ہیں. ٹیکنالوجی جیسے بدل رہی ہے ہمیں اپنی لائبریریز میں بھی تبدیلیاں لانی چاہیے. سعید غنی نے کہا کہ آج پورے ملک میں لائبریری ڈے کی مناسبت سے پروگرام کے انعقاد ہورہے ہیں. صوبہ سندھ کے کالجز میں اسٹینڈرڈ معیار کے انتظامات کرینگے. انہوں نے کہا کہ اسکول میں بھی لائبریری کی ضرورت کو آگے بڑھائیں. سعید غنی نے کہا کہ ہمیں پڑھنے کی عادت کو فروغ دینا چاہیے، جن بچوں میں کتابیں پڑھنے کی عادت نہیں ہیں انکے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی عادت ڈالیں.

کراچی: وزیراعلٰی سندھ سیدمرادعلی شاہ نےسرکاری ملازمین اور افسران پر پی ایس ایل5 کے مفت ٹکٹس حا صل کرنے پر پابندی عائد کردی، اور اس حوالے سے وزیراعلٰی کے احکامات پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے حکمنامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے فری پاسز یا ٹکٹس کے حصول کی کوشش کرنے والے افسران کےخلاف سخت کاروائی ہوگی، کوئی افسر و ملازم پی ایس ایل میچز کے پاسز کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رجوع نہ کرے، جس افسر نے پی ایس ایل کا مفت ٹکٹ یا پاس حاصل کیا اس کے خلاف سول سرونٹس ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔

وزیراعلی مراد علی شاہ کے احکامات پر تمام محکموں کے انتظامی سربراہان کمشنرز کو خط ارسال کردیا گیا ہے، جس میں تمام محکموں کو احکامات پر یقینی عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کے بعض افسران کی جانب سےپی ایس ایل میچز کےفری ٹکٹس مانگنے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

کراچی:پی ایس ایل 5 کے آغاز سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو معطل کردیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طورپرمعطل کیاہے۔جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ میں آل راؤنڈر انور علی کو معطل کیے گئے عمراکمل کی جگہ شامل کیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی انور علی کے نام کی منظوری دے دی ہے ۔ بطور متبادل کرکٹر پی ایس ایل 5 میں انورعلی کا انتخاب سلور کٹیگری میں کیا گیا ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی میں ڈاکٹرسہیل سلیم، سمیر کھوسہ، مرینہ اقبال اور بازید خان شامل ہیں۔
انور علی قبل ازیں تمام ایڈیشنزمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

 

کراچی: جامعہ کراچی نے بی اے، بی ایس سی اوربی کام کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق کالجز کے طلبہ کے لئے بی اے،بی ایس سی اور بی کام سیشن برائے 2019-20 ءکے انرولمنٹ فارم وفیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

طلبہ اپنے متعلقہ کالجز میں 1700 روپے فیس کے ساتھ16 مارچ2020 ءتک انرولمنٹ فارم جمع کراسکتے ہیں۔جبکہ تاریخ گزرنے کے بعد 800 روپے لیٹ فیس کے ساتھ13 اپریل2020 ءتک انرولمنٹ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

کراچی: کپتانوں نے اگلی پی ایس ایل میں مزید غیرملکی کرکٹرز شامل ہونے کی امید ظاہر کر دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد نے کہاکہ ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے مجھے ٹیم سے نکالا کو شش ہوگی اچھا پرفارم کر کے پاکستان ٹیم میں واپس آؤں،امید ہے کہ لیگ میں اچھے میچزکھیلے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے شین واٹسن کو راضی کیا کہ پاکستان آکر کھیلیں، امید ہے کہ اگلے سال مزید غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کا رخ کریں گے، انھوں نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑی شائقین کے رویے سے بہت خوش ہیں، پاکستان نہ آنے والے باہر بیٹھ کرکہہ رہے ہیں کہ حالات خراب ہیں پاکستان آکر کھیلنے والے غیرملکی کرکٹرز حالات بہتر جانتے ہیں۔سرفراز نے کہا کہ میں حوصلہ افزائی کرنے پرمداحوں کا شکرگزار ہوں،ویوین رچرڈزمینٹور ہونے کے ناطے بہت سپورٹ کرتے ہیں،واٹسن کا تجربہ بھی کام آئے گا،امید ہے کہ لیگ میں ہائی اسکورنگ میچز ہوں گے اوراچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ شائقین کرکٹ سے گزارش ہے وہ ٹکٹ خریدیں اور میچ دیکھنے کے لیے آئیں،ہم دفاعی چیمپئن ہیں،دباؤکے باوجود اعزاز کا دفاع کرنے کی کوشش کریں گے، انھوں نے کہا کہ نسیم شاہ فٹ ہوئے توضرور کھیلیں گے، شائقین کا ملکی اور غیرملکی کرکٹرز کو سپورٹ کرنا خوش آئند ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے کہا کہ انگرام جیسے سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی میں ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز ہے، دباؤ ہرکھیل میں ہوتا ہے،فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں، انھوں نے کہا کہ میری ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی بہت خوش ہیں،ہم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے،ہمیں ابتدائی تین میچز میں ڈیل اسٹین کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا۔شاداب نے کہا کہ میں نے ڈیبیو سرفراز کی کپتانی میں کیا تھا اور قومی ٹیم میں ان کی کمی محسوس کرتا ہوں۔

کراچی: صوبائی حکومت نے سندھ کی جامعات کو خودمختاری ختم کرنے کے بعد آئی بی اے سکھر کے ذریعے بھرتی کرانے کے منصوبے کے بعد ایک اور منصوبہ ترتیب دیا ہے

نئے منصوبے کےمطابق سندھ کے محکموں میں مختلف اسامیوں کے سلسلے میں مختلف اضلاع سے بھرتی کیلئے موصولہ درخواستوں کو سندھ کی 36 جامعات اور انسٹیٹیوٹس میں کھپایا جائے گا اس سلسلے میں محکمہ جامعات و بورڈز کے مشیر نثار کھوڑو نے جمعرات 20 فروری کو سندھ کے وائس چانسلرز کا اجلاس طلب کر لیا ہے

۔ مشیر نثار کھوڑو کے پی ایس کی جانب سے بھیجے گئے ایجنڈے میں وائس چانسلرز سے کہا گیا ہے کہ یہ تقرریاں 6 ماہ کے اندر کردی جائیں گی۔ اجلاس میں بھرتیوں کے حوالے سے کمیٹی اور اس کے ارکان کا تقرر کیا جائے گا۔ اجلاس میں جامعات کا معیار بلند کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اور جامعات کے مختلف مسائل پر غور کیا جائے گا۔

کراچی: (فپواسا) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری، سکریٹری ڈاکٹر کلیم اللہ بریچ اور کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کی صدر پروفیسر انیلا امبر ملک نے جامعات میں آئی بی اے سکھر کی جانب سے گریڈ 5تا 15 کی اسامیوں کے ٹیسٹ لے کر بھرتی کرانے کے سندھ حکومت کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے، یوم سیاہ منائیں گےاور فیصلے کی واپسی تک تدریسی امور کا بائیکاٹ کریں گے۔

انھوں نے ایسے اقدامامت کو جامعات کی خودمختاری کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت جامعات کی خوودمختاری ختم کرنے کے اقدامات سے پرہیز کرے۔

کراچی : 11 سے 14 گریڈ میں کالج کلرک اسوسی ایشن کی جانب سے کا ڈریکٹریٹ میں احتجاج کیا گیا
احتجاج کے دوران کالج کلارک اسوسی ایشن نے پروموشن کمیٹی پر تحفظات ظاہر کر دیا
مظاہرین کرنے والے کلارک اسوسی ایشن کراچی کا کہنا ہے کہ کلرک اسوسی ایشن کے اتفاق پر آر ڈی کراچی نے کمیٹی بنائے تھی جس میں رفیق لاکھو اور دیگر شامل تھے ۔ کل رات گئے کمیٹی کے چیرمین اور میمبران تبدیل کر لیے گئے ہیں جن پر ہمیں تحفظات ہیں
انہوں نے دعوی ٰ کیاہے کہ موجودہ چیرمین کے دستخط سے جعلی پروموشن ہوئے ہیں جن کے ثبوت ہمارے پاس ہیں وزیر تعلیم سعید غنی اور سیکریٹری کالج سے مطالبہ کرتے ہیں کے کلارکس کے پروموشن میں میرٹ کو ترجی دی جائے

کراچی: ذوالفقار بھٹو کے والد سر شاہنواز بھٹو کے نام پر اسکول 12 سال سے بندہے اس حوالے سے ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے بند اسکول کی تصاویر سوشل میڈیاپر شیئر کردی

تصاویر کےساتھ ساتھ انہوں نے یہ پیغام  دیا ہے کہ سندھ کے اسکول بند ہونا عملی طور پر کرپشن و بدعنوانی ہےسجاول میں میرے دادا سرشاہ نواز بھٹو کے نام پر اسکول 12 سال سے بند ہےسجاول سے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی طاقتور لوگ ہیں، کیا طاقتور اراکین صوبائی وقومی اسمبلی اسکول نہیں چلوا سکتے۔

بھٹوعوام اپنے علاقے کے اسکولوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرے، عوام دیکھیں ان کے علاقے میں کتنے نسلوں سے کون منتخب اراکین صوبائی و قومی اسمبلی ہیں۔

جامعات کی عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارےدی ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے ابھرتی ہوئی معیشتوں کی جامعات کی درجہ بندی برائے 2020ء جاری کردی ہے جس کے مطابق اُبھرتی ہوئی معیشتوں کی 100؍ جامعات میں پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

جس میں ٹاپ 4 جامعات تسنگوا یونیورسٹی، پیکنگ یونیورسٹی ، زینجنگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا تعلق چین سے ہے جب کہ پانچویں نمبر پر روس کی لومونوسیو ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی ، آٹھویں نمبر پر تائیوان کی نیشنل تائیوان یونیورسٹی اور دسویں نمبر پر سائوتھ افریقا کی یونیورسٹی آف کیپ ٹائون ہے۔ٹاپ ٹین میں سات جامعات کا تعلق چین سے ہے

جبکہ اُبھرتی ہوئی معیشتوں کی 100؍ جامعات میں پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے قائد اعظم یونیورسٹی کا نمبر 85؍ ہے جبکہ کامسٹک 159؍ نمبر پر ہے پاکستان کی 14 جامعات 533؍ جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں مگر ان میں سندھ اور بلوچستان کی کوئی جامعہ شامل نہیں ہے۔

بھارت کی 56 جامعات 533؍ جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں جبکہ ترکی کی 34 جامعات 533 جامعات میں جگہ بناسکیں۔ بنگلہ دیش کی ایک یونیورسٹی جگہ بناسکی، یونیورسٹی آف ڈھاکا کا نمبر 401 رہا، انڈونیشیا کی چار اور سعودی عرب کی سات جامعات شامل ہیں جن میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کا نمبر 13واں اور الفیصل یونیورسٹی کا 20واں
نمبر رہا۔