بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جامعہ کراچی میں روڈ سیفٹی آگاہی واک اور سیمینار19 فروری کو ہوگا

جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ کے زیر اہتمام اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے اشتراک سے بروز بدھ 19 فروری 2020 ء صبح 8:30 بجے روڈ سیفٹی آگاہی واک سلورجوبلی گیٹ تا آرٹس آڈیٹوریم منعقد ہوگی جبکہ سیمینار کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس جاوید علی مہر مہمان خصوصی ہوں گے۔

لاہور:  پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی ۔اسکواش کے چیمپئن جہانگیر خان خوبصورت ٹرافی کو اسٹیڈیم میں لے کر آئیں گے اور اسے دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے سپرد کریں گے۔

تقریب کے دوران سرفراز احمد ٹرافی چیئرمین آف پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کے سپرد کریں گے جو تمام فرنچائز مالکان اور کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی برطانیہ کی کمپنی اوٹ ول سلور اسمٹس نے تیار کی ہے جس کے اوپر ایک چاند اور ستارہ پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔ٹرافی کی لمبائی 65 سینٹی میٹر ہے اور اس کا کل وزن 8 کلو ہے۔رواں سال متعارف کرائی جانے والی ٹرافی اب پاکستان سپر لیگ کے مستقبل کے تمام مقابلوں میں استعمال کی جائے گی اور ہر سال ایونٹ جیتنے والی ٹیم کا نام اس ٹرافی پر درج کیا جائے گا۔اب دیکھنا یہ ہے کے پی ایس ایل سال 2020 کی خوبصورت ٹرافی کونسی ٹیم اپنے نام کرتی ہے۔

کراچی : سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کےزیرِ اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے آل سندھ انٹر یونیورسٹی وومن والی بال چیمپئن شپ 19 فروری سے گلستان اسکاوٹ کراچی میں منعقد کرنے جارہی ہے۔.

 ایکٹنگ کنوینیر ا سپورٹس سرسید یونیورسٹی قاضی ناصر عباس کے مطابق سرسید یونیورسٹی  ماضی میں بھی ایچ ایی سی گیمز کا انعقاد کرتی رہی ہے جس  میں ہاکی, فٹبال اور والی بال شامل ہیں. قاضی نصر عباس نے چیمپین شپ کے انعقاد کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی  کے اراکین کے ناموں کا اعلان بھی کیاہے. چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ سیکرٹری مبشر مختار ہوں گے. آرگنائزنگ کمیٹی کہ دیگر اراکین میں جاوید اقبال بیگ, نعمان الدین, طارق خان اور شہروز علوی شامل ہیں,

 چمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اور ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار کے مطابق, چمپئن شپ میں سندھ بھر سے آٹھ سے زیادہ ٹیموں کی شرکت کی توقع ہے. میچز کا انعقاد گلستان اسکاؤٹ اسپورٹس جمنازیم میں کیا جائے گا,  

 سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد مسعود  ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دیں گے ان کے ساتھ ٹیکنیکل آفیشلز میں مسرور یار خان, فرقان حسین, آفتاب احمد,  محمدجمال, لبنہ ناز اور  شافع  علی بھٹی شامل ہیں مینیجرز میٹنگ سرسید یونیورسٹی میں 18 فروری بروز منگل دن کے 2:00 بجے ہوگی چیمپئن شپ کے ڈراز بھی مینیجرز میٹنگ کے دوران تمام مینیجرز کی موجودگی میں ڈالے جائیں گے.

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ جہاں قومی ثقافت کو فروغ دیا جائے وہی علاقائی ثقافت کو بھی فروغ دیا جائے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہماری زبانیں اور مذہب  مختلف ہو سکتے ہیں لیکن ہمارا دل پاکستانی ہےہم سب میں پاکستان ایک مشترکہ چیز ہے،، ہم سب ایک ہیں،  ہماری کوشش ہے کہ جہاں قومی ثقافت کو فروغ دیا جائے وہی علاقائی ثقافت کو بھی فروغ دیا جائے، ہمیں مختلف مشکلات کا سامنا ہےجسے ہم سب کو مل کر حل کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اقلیتوں کو پاکستان میں ہر طرح کی آزادی میسر ہے، وزیراعظم کی وژن کے مطابق کرتار پور کوریڈور کھولا گیا جس کے بعد گورو نانک یونیورسٹی بھی بنائی جا رہی ہے، ہم تمام اقلیتوں کو سہولیات دینا چاہتے ہیں جب کہ بھارت میں مسلمانوں کو حقوق نہیں دیے جا رہے، کشمیر میں بھی لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے.

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلیمی نظام 3 طبقات میں بٹا ہوا ہے، ہم نے بچوں کو سرکاری اسکول، ایلیٹ اسکول اور مدارس میں بانٹ کررکھ دیا ہے، ہم نے تہیہ کیا کہ ہم یہ تفریق ختم کریں گے، یہ ہم سب کا پاکستان ہے تو مذاہب کے علاوہ تعلیم بھی ہم سب کو برابر دینی ہے، ہمیں یکساں نصاب تعلیم بنانا ہے، یہ نصاب تمام پاکستان کے اسکولوں میں ہوگا، تمام اسکولوں میں نصاب ایک ہی ہو گا۔

 

کوئٹہ:پریس کلب کے قریب ہونے والے دھماکے کے دوسرے روزبھی شہر کی فضا سوگوار ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کی اہم شاہراہ شارع اقبال پر پریس کلب کے قریب خودکش دھماکے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھےجس کےبعد دہشتگردی کی گھناؤنی واردات کے دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار ہے

 شہربھرمیں انجمن تاجران اور پشتونخوا میپ کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث شہر کے اہم بازار، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند ہیں، بم دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی تھانے میں خودکش حملے کا مقدمہ  درج کر لیا گیا ہے، ایس ایچ او سول لائن شان محمد کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات، اقدام قتل اور  قتل شامل ہیں جب کہ مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا  گیا ہے۔

 

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کی یونین کونسل مڈی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود ہیڈ کانسٹیبل شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس موبائل کو سڑک کنارے پہلے سے نصب بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام ریاض ہے جب کہ زخمیوں میں ڈرائیور عطاء اللہ  اور  ہیڈ کانسٹیبل شکیل شامل ہیں۔ علاقے کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا جب کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

لاہور:  ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان نے کہا ہے کہ الحمراء آرٹ کے فروغ میں اپنی اعلی ادبی وثقافتی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
ہم طلبہ وطالبات کو باقاعدہ مدعو کررہے ہیں،ہمارا آج کا نوجوان آرٹ شناش ہے،ادب وثقافت میں بے حد دلچسپی رکھتاہے.

اسی شوق کے پیش نظر مختلف وفد الحمراء آرٹ میوزیم کا دورہ کرتے ہیں ۔اس حوالے سے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی اسکول ،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول والٹن روڈ اور گورنمنٹ دراالنساء ا سکول جیل روڈ سنٹراسکول کی600طالبات نے الحمراء آرٹ میوزیم کا دورہ کیا۔

کراچی: سجاول اور ٹھٹھہ کے سرکاری گوداموں سے گندم کی 10 ہزار سے زائد بوریاںغائب،سجاول کے گودام سے 6 ہزار 247 اور ضلع ٹھٹھہ میں مکلی کے گودام سے 4 ہزار 485 بوریاں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور گودام میں موجود گندم کی بوریوں سے گھاس اور بھوسہ برآمد ہوا۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ان گوداموں کے انچارچ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے درمیان تنازع پیدا ہوا۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نزاکت عباسی کا کہنا ہے کہ مکلی کے گودام کے انچارچ یوسف چنہ اور سجاول گودام کے انچارچ یاسین شاہ کو معطل کر کے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن سندھ کو کہا گیا ہے۔

امریکہ: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نےامریکی شہر سیاٹل میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس نے افریقہ میں وبائی صورت اختیار کی تو یہ ایک کروڑ اموات کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ وائرس افریقی ملکوں تک پہنچا تو ناقابل کنٹرول وبا کی صورت اختیار کر جائے گا ۔

جو نظام صحت معیشتوں کی تباہی اور لاکھوں اموات کی وجہ بن سکتی ہے۔جہاں صحت کی سہولیات اس کی نگرانی اور کنٹرول نہیں کر سکیں گی۔