بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: ای او بی آئی کے ریٹائرڈ ملازمین یا ان کی بیوائیں اپنی پنشن کے لیے ای او بی آئی کے رجسٹریشن کارڈ یا پرانے یا نئے قومی شناختی کارڈ نمبر کے ذریعہ ای او بی آئی کی ویب سائٹ پر موجود فہرست میں اپنا نام چیک کرسکتے ہیں یا ان دستاویزات کے ساتھ اپنی پنشن کے لیے ای او بی آئی کے نزدیکی دفتر سے رجوع کرسکتے ہیں۔

پنشن کی عمر کو پہنچنے والے لیکن لاعلمی کے باعث اب تک اپنی پنشن حاصل نہ کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین یا ان کی بیواؤں کے لیے پنشن حاصل کرنے کا یہ ایک اہم موقع ہے۔ای او بی آئی کے اس اقدام سے ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیواؤں کو پنشن کا حق حاصل ہوگا۔

پاکستانی اسٹار اعصام الحق نے برطانوی پارٹنر ڈومنیک اگلوٹ کے ہمراہ اوپیلکا اورجانسن پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دی۔

ذرائع کے مطابق فاتح ٹیم نے پہلے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد 6-7 سے برتری ثابت کی پھر دوسرے میں بھی اس مارجن سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی اسٹار نے برطانوی کھلاڑی کیساتھ تال میل کو بہترین قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔یاد رہے کہ اعصام الحق کا اپنے نئے پارٹنر ڈومنیک اگلوٹ کے ہمراہ کھیلتے ہوئے یہ پہلا ٹائٹل ہے،

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میںڈراما سیریل ’عہد وفا‘ پر پابندی کے لیے درخواست دائر کرد گئی۔

ذرائع کے مطابق عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرامہ ’عہد وفا‘ میں ملک کے سیاستدانوں اور میڈیا کی کردارکشی کی جا رہی ہے، اس سے پوری دنیا میں پاکستان کا مجموعی طور پر منفی تاثر پیدا ہورہا ہے۔ اس لئے عدالت ’عہد وفا‘ نشر کئے جانے پر پابندی عائد کرے۔

واضح رہے کہ سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈراما ’عہدِ وفا‘ 4 دوستوں کی کہانی ہے، جس میں احمد علی اکبر، احد رضا میر،وہاج علی اور اسامہ خالد بٹ نے مرکزی
کردار ادا کیا ہے۔ ان کے ہمراہ علیزے شاہ، زارا نور عباس، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ ڈرامہ آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

کراچی: پی ایس ایل 5 کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد نیاناظم آبادمیں منعقد ہوا، تقریب میں گورنرسندھ عمران اسماعیل بطورمہمان خصوصی شریک تھے، تقریب میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیموں نے خصوصی شرکت کی۔

سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کاتقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا مکمل طور پر پاکستان میں انعقاد ہونا خوش آئند اور اسکے کامیاب انعقاد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں کھلیں گی، اسکواش اور ہاکی ہم کھوچکے صرف کرکٹ ہی رہ گئی تھی، پچھلے 10سال سے پاکستان میں کرکٹ نہیں ہوئی تھی، پاکستان آنے والے غیرملکی کرکٹرز کے شکر گزار ہیں۔

معروف بیٹسمین شین واٹسن نے کہا کہ دوسری مرتبہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل 4 میری زندگی کا بہترین ایونٹ تھا، پاکستان میں خود کومحفوظ سمجھتے ہیں، پی ایس ایل5 میں بہترین کھیل پیش کریں گے،کراچی کنگزکے ہیڈکوچ ڈین جونزودیگر نے لیگ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

کراچی: پشاور زلمی کی ٹیم نے آتے ہی سب کے دیل جیت لئے۔پاکستان سپر لیگ 5 سے قبل جہاں ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں، وہیں شہرقائد میں مداحوں کو بھی اپنے قومی ہیروز سے ملنے کا موقع مل رہا ہے۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم اور فاسٹ بولر حسن علی اچانک نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے پریکٹس ایریا کے قریب قائم چائے ڈھابے پر پہنچ گئے اور وہاں بیٹھ کر مداحوں کے ساتھ وقت گزارااور ان کی خواہش پر کھانا بھی کھایا جب کہ مداحوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بنائیں۔

پشاور: خیبر پختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہےکا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔ مہم کے دوران 5 سال عمر تک کے 67 لاکھ 52 ہزار 326 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

17 سے 21 فروری تک جاری رہنے والی نسداد پولیو مہم کے لئے تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز کی 28 ہزار 49 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
پولیو ٹیموں میں 24ہزار 900 موبائل، 1849 فکسڈ اور 1300 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

پولیو ٹیموں کی نگرانی کے لئے 6ہزار 833 ایریا انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔

انسداد پولیو مہم کے دوران رضاکار ٹیموں کی سیکیورٹی کو بھی دگنا کردیا ہے، ہر ٹیم کے ساتھ ایک سیکیورٹی اہلکار کی ڈیوٹی کو لازم بنایا گیا ہے۔
پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط کی جانب سے سول سوسائٹی اور میڈیا سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے مہم میں بھرپور حصہ لینےکی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال صوبے میں 10پولیو سے متاثرہ کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں 9 کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی حکومتیں فوری طور پر گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ گندم کی طلب و رسد کو پورا کرنے اور قیمتوں میں استحکام کے لیے گندم کی خرید کے اس سال کے اہداف کو دوگنا کرنے کافیصلہ کیا گیا۔

جس میں اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر فردوس عاشق اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ مثلاً گندم، چینی، آلو، ٹماٹر پیاز، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں استحکام کے بارے میں تجاویز زیر غور آئیں۔

اجلاس میں کہ گھی کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کیلئے کامرس ڈویژن کو طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ چینی کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ تھرڈ پارٹی ایویلیوئیشن کے ذریعے چینی کی قیمت کا تعین کرے گا اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم، پیاز، ٹماٹر اور دیگر اشیا کی مشرقی و مغربی سرحدوں کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ حکومت کی تمام تر توجہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے تاکہ ان کو بنیادی اشیائے ضروریہ مناسب قیمت پر میسر آئیں۔بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور ان میں ممکنہ حد تک کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےگندم چینی و دیگر اشیا ضروریہ کے اسٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب و رسد کے حوالے سے درست تخمینوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومتیں گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز پر فوری طور پر غور کیا جائے تاکہ اس کا باقاعدہ اعلان کیا جا سکے اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی اور روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے، ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ پر عائد ہونے والے ٹیکس میں کمی لانے کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے، ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامی اقدامات کو مزید تیز اور موثر کرنے کا فیصلہ کیا جائے۔


کراچی: کراچی پورٹ سے ملحقہ علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے اور 135 سے زائد افراد متاثر ہیں۔12 گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود اس پراسرار زہریلی گیس پھیلنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین ، ایک بچہ اور 3 مرد شامل ہیں جبکہ تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت رضوان، معمار بی بی، رابش ، عظیم اختر،یاسمین اوراحسن کے نام سے ہوئی۔
ڈاکٹرز کے مطابق سگریٹ پینے والے اور سانس کے مرض کا شکار مرد اس واقعے میں زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے ماہرین نے بھی واقعے کی تحقیقات کاآغازکردیاہے۔ نیوی کی ٹیم نے اسپتالوں میں متاثرہ افراد کا معائنہ کیا اور خون کے نمونے اورکیماڑی کے علاقے سے پانی کے نمونے بھی حاصل کئے۔
شواہدین کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر کسی کنٹینر سے گیس کا اخراج ہوا ہے۔ دوسری طرف کراچی پورٹ ٹرسٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ کے اندر کسی بھی کارگو یاجہاز سے کیمیکل یا گیس کااخراج نہیں ہوا۔
دوسری جانب سندھ کے محکمہ صحت نے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدیات جاری کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب کیماڑی اور اس کے متصل علاقے میں زہریلی گیس پھیل گئی تھی۔

کراچی: داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام میگاایونٹ نیشنل پروجیکٹ کمپٹیشن کا انعقاد کیاجارہاہے۔ داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کےوائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا ہےکہ جامعہ کے میگا ایونٹ نیشنل پروجیکٹ کمپٹیشن (NPC'20)کی تیاریاں جاری ہیں۔

22اور 23فروری کو ہونےوالے ملک گیر پروجیکٹ مقابلوں میں ملک بھر کی جامعاتحصہ لیں گی جن میں نسٹ ، بحریہ ، نیشنل کالج آف آرٹس لاہور، این ای ڈی ، مہران یونیورسٹی ، کیوسٹ ، ہمدرد ، یو آئی ٹی ، جامعہ کراچی ، آغا خان ، ضیاء الدین ، جناح یونیورسٹی برائے خواتین ، ماجو ، آئی آئی ای ای ، ڈاؤ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز ، لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا اور دیگر شامل ہیں ۔

وائس چانسلر کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر کی یونیورسٹی کے ہنر مند طلبہ و طالبات کے پروجیکٹ اور پوسٹرز مقابلے میں پیش کئے جائیں گے اور 100سے زائد بہترین آئیڈیاز بھی پیش ہوں گے۔پروجیکٹ مقابلوں کے فاتحین کا تعین کرنے کیلئے انڈسٹری اور اکیڈمیا سے معروف شخصیات جیوری ہوں گی۔

کراچی: امریکی سافٹ ویئر انجینئر فاربرجورڈن نے اسلام سے متاثر ہوکرمفتی محمد نعیم کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا۔
نو مسلم امریکی سافٹ ویئر انجینئر فارجورڈن کا تعلق شکاگو سے ہے۔

مفتی محمد نعیم نے نومسلم کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کرکے اسلامی نام محمد موسیٰ تجویز کیاہے
نومسلم کو بنیادی ارکان اسلام کے بارے میں رہنمائی کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم کاکہنا تھاکہ یورپ میں اسلام تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن چکا ہےاور دنیا کا سکون اور اخروی کامیابی کا راستہ اسلام ہے۔