جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: پورے ملک کی جامعات میں ایک وقت میں ایڈمشن شروع اور ختم کرنے کے لیے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان وقت سے پہلے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ تاہم پنجاب کا محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیصلے سے بے خبر ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق اس اہم فیصلے سے پنجاب کے ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مطلع نہیں کیا گیا ۔ وفاقی وزیر برائے ایجوکیشن شفقت محمود کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ نتائج کا اعلان 15 اگست کو کریں گے ۔
 
وفاقی وزارت برائے تعلیم کی تمام صوبائی منسٹریز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس سے قبل انٹرمیڈیٹ کے نتائج کو ماہ جولائی کے آخر تک جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،تاہم اس حوالے سے ہائر ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ بے خبر ہے ۔
 
ایچ ای ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وفاق کی جانب سے ان کو آگاہ نہیں کیا گیا ۔ فیصلے کے بعد جامعات کو بھی 15 ستمبر تک داخلے مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔
اسکردو: یونیورسٹی آف گلگت بلتستان سکردو کے طلباء کے 80 رکنی وفد نے وائس چانسلریونیورسٹی آف بلتستان، سکردو، گلگت بلتستان محمد نعیم خاں عباسی کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کا مطالعاتی دورہ کیا۔
 
ڈی جی پارلیمانی افیئرز عنایت اللہ لک نے وفد کا والہانہ استقبال کیا۔ ڈی جی نے کہا کہ ہمارے سٹوڈنٹس کا وژن غیر ملکی سٹوڈنٹس کی نسبت زیادہ وسیع ہے بشرطیکہ انہیں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں
 
ڈی جی نے امید ظاہر کی کہ وفد میں شریک تمام طلباء اپنی عملی زندگی میں ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دیں گے

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سپلیمنٹری2019ء اور ایل ایل بی (پانچ سالہ)پارٹ ون،، ٹو اور تھرڈ سپلیمنٹری 2019 کےامتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کر دی ہیں۔

کراچی: کراچی میں موسم سرما کی پہلی باران رحمت آج برسےگی
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کاموسم جزوی ابرآلود رہےگا جبکہ ایران سےبارش برسانےوالاسسٹم بلوچستان میں داخل ہوچکا ہے
کراچی میں شام سےکل تک بونداباندی کاامکان ہے بارش کاسلسلہ 7 جنوری تک جاری رہےگا۔
کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی اور نیب کی کاوش سےآل کراچی فوٹوگرافی کامقابلہ منعقد کیا گیا
 
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی اور نیب کی کاوش سے آل کراچی فوٹوگرافی کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں عکس بندی کے شوقین افراد نے حصہ لیا۔ مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا۔ مختلف شعرا اور طلبہ نے اشعار پیش کیے۔
کراچی:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں اتوار کی صبح سے بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ برفباری کی وجہ سے وادی زیارت نے سفید چادر اڑھ لی ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوا ہے، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت اور گرد ونواح میں تقریباً 6 انچ تک برف پڑ چکی ہے اور برفباری کا یہ سلسلہ پیرتک جاری رہنے کا امکان ہے۔
 
خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی گزشتہ رات سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔وانا،اعظم ورسک، شاہ عالمل، وادی شکئی، رغزئی اورپاک افغان بارڈر انگوراڈہ میں برف باری کے باعث کئی مقامات پر سڑکیں بند ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے کئی علاقوں کا ملک سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ جنوبی ایشیاکی طویل ترین سرنگ لواری ٹنل کو جانے والی سڑک پر برف جمع ہونے سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔
 
بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے علاوہ جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان اور اس کے متصل علاقوں کے علاوہ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی پھلکی بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
 
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اتوار اورپیر کے دوران بلوچستان کے میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری کا امکان ہے جبکہ شمالی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے
پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم اکبر ایوب خان میٹرک پاس نکلے، وہ اس سے قبل محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے وزیر تھے۔
 
خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ اکبر ایوب خان میٹرک پاس ہیں، انھوں نے اکبر ایوب کی تقرری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں تعلیم کے لیے کسی قسم کی پابندی نہیں ہے، ایسا نہیں ہے کہ کوئی ڈاکٹر نہیں تو صحت کا محکمہ نہیں دیا جا سکتا۔ ماضی میں پرائمری پاس وزیر تعلیم بھی رہے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ اکبر ایوب اعلیٰ معیار کے ادارے کے فارغ التحصیل ہیں،محکمہ چلانے کے لیے جو صلاحیت چاہیے وہ اکبر ایوب کے پاس ہے۔ وہ پہلے بھی ایک محکمہ چلا چکے ہیں۔ سب سے بڑی بات عوام نے ان کو منتخب کیا ہے۔

مظفرآباد: آزاد کشمیر کےتمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کااضافہ کردیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ہدایت پر موسم کی شدت کے پیش نظر اور والدین کے مطالبے پر آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 12 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

اسکردو: پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے یورپ کی بلند ترین چوٹی مونٹ بلانک سر کر لی ہے۔
 
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے مہم جوئی کاآغازدسمبر کے آخری ایام میں کیا تھا۔اس سے قبل مونٹ بلانک چوٹی1976میں سرکی گئی تھی۔ یورپ کی بلند ترین چوٹی مونٹ بلانک یہ چوٹی4808میٹر بلند ہے۔
 
محمد علی سدپارہ 8 ہزار میٹر بلند کے ٹو، گشہ بروم1،گشہ بروم 2، براڈ پیک، ننگا پربت، مناسلو اور دیگر چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2019 میں شریک امیدواروں کو انرولمنٹ فارم جمع کروانے کے لیے خصوصی موقع دینے کا اعلان کیا ہے۔
 
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ اور پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے تمام گروپس کے صرف ایسے امیدواروں کو انرولمنٹ فارم جمع کروانے کے لیے خصوصی موقع دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2019 میں شریک ہوچکے ہیں لیکن کسی وجہ سے ابھی تک اپنے انرولمنٹ فارم جمع نہیں کراسکے ہیں۔
 
بورڈ کی طرف سے جاری لیٹرکے مطابق گورنمنٹ اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ایسے طالب علم اپنے انرولمنٹ فارم 31جنوری 2020ءتک مبلغ 3000 روپے فیس کے ساتھ جب کہ پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباءاپنے انرولمنٹ فارم مبلغ 3750روپے فیس کے ساتھ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد انٹربورڈ میں قائم یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔
 
اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے کسی ایسے طالب علم کے انرولمنٹ فارم کو قبول نہیں کیا جائے گا جس کے نمبرز کیپ پالیسی 2018-19 کے کٹ آف مارکس کے مطابق نہیں ہوں گے۔