جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

دبئی: دنیا بھر میں ایک کہاوت بہت مشہور ہے کہ اللہ تعالیٰ جب بھی دیتا ہے انسان کو تو ’’چھپڑ‘‘ پھاڑ کر دیتا ہے یہ کہاوت شارجہ میں موجود ایک پاکستانی کیلئے سچ ثابت ہو گئی، جہاں پر ایک پاکستانی شہری، جس کا نام محمد حسن ہے نے 20 ملین درہم (تقریباً 80 کروڑ روپے) کی لاٹری جیت لی۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’گلف نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان کے شہری محمد حسن، جو شارجہ میں کام کرتے ہیں، کروڑ پتی بن گئے ہیں، انھوں نے شارجہ میں 20 ملین درہم (تقریباً 80 کروڑ روپے) کی لاٹری جیتی ہے، یہ لاٹری انھوں نے جمعے کی رات کو جیتی، لاٹری کا انعام نکالنے والے رچرڈ کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ 20 ملین درہم (تقریباً 80 کروڑ روپے) کی لاٹری جیتنے والا پاکستانی شہری محمد حسن ہے۔
 
پاکستانی شہری کا کہنا تھا کہ مجھے یہ نہ بتاؤ کہ لاٹری جیتنے والا میں ہوں، محمد حسن نے جب سنا کہ لاٹری میں نے جیتی تو سب سے پہلے ان سے پوچھا کیا آپ کو یقین ہے کہ لاٹری میں جیتا ہوں، کیا آپ مجھ سے مذاق تو نہیں کر رہے، مجھے کچھ چیز چاہیے آپ پر بھروسہ کرنے کے لیے، کیا یہ کال جھوٹی تو نہیں، متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی میں آٹھ سال سے مقیم فلپائن کی ایک نرس نے 12 ملین درہم (تقریباً 50 کروڑ روپے) کی بڑی ٹکٹ ڈرا جیتی تھی۔
معروف کینیڈین نژاد امریکی پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے 4 سال بعد اپنا پہلا گانا ریلیز کردیا جس کے شائقین کو امید ہے کہ جلد وہ اپنا نیا ایلبم بھی ریلیز کریں گے۔
 
جسٹن بیبر نے پہلے ہی اعلان رکھا ہے کہ وہ 2020 میں اپنا پانچواں میوزک ایلبم ریلیز کریں گے۔
 
جسٹن بیبر کا آخری میوزک ایلبم ’پرپوز‘ 2015 میں ریلیز ہوا تھا جب کہ ان کا آخری سنگل گانا بھی 2016 میں ریلیز ہوا تھا۔
 
گزشتہ 4 سال سے جسٹن بیبر نے کوئی بھی نیا گانا ریلیز نہیں کیا تھا اور ان کی جانب سے گانا ریلیز نہ کیے جانے کی وجہ سے ان کے مداح مایوس تھے۔
 
جسٹن بیبر کی جانب سے میوزک سے دوری کی وجہ سے لوگوں کا خیال تھا کہ ان کا کیریئر ختم ہو چکا ہے، تاہم گلوکار وقتا بوقتا جلد میوزک کی دنیا میں واپسی کا اعلان کرتے رہے۔
 
گزشتہ 5 سال کے دوران جسٹن بیبر کی زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے اور انہوں نے دیرینہ گرل فرینڈ سیلینا گومز سے تعلقات ختم کرنے کے بعد خود کو سوشل میڈیا اور میوزک دنیا سے دور کر رکھا تھا۔
 
بعد ازاں جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی ہالڈ وین سے منگنی کرکے سب کو حیران کیا اور گزشتہ برس ہی انہوں نے ماڈل سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔
 
جسٹن بیبر نے گزشتہ سال سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ وہ ذہنی مسائل اور صحت کا بھی شکار رہے جس وجہ سے وہ موسیقی کی دنیا سے تقریبا دور تھے۔
 
کینیڈین نژاد امریکی گلوکار کی جانب سے 4 سال بعد نیا گانا ’یمی‘ سال نو کے موقع پر 2 جنوری 2020 کو ریلیز کیا گیا اور ان کا گانا آتے ہی وائرل ہوگیا۔
 
اس گانے کو اب تک یوٹیوب پر ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
 
سنگل گانے کو ریلیز کرنے سے قبل جسٹن بیبر کی زندگی پر ’یوٹیوب‘ کی جانب سے بنائی جانے والی دستاویزی فلم کا ٹریلر بھی سامنے آیا تھا اور ان کی زندگی پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری کو رواں ماہ 27 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔
 
خیال رہے کہ جسٹن بیبر نے 2006 میں گلوکاری کا آغاز کیا اور انہیں 2007 میں اس وقت شہرت ملی تھی جب ان کا گانا ’یوٹیوب‘ پر وائرل ہوا تھا۔
ہم چہرے پر مہنگی مہنگی پروڈکٹس یا ٹوٹکوں کا استعمال کر کے جِلد کو خوبصورت بنانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو چمکدار جِلد بنانے کے لیے کسی بھی قسم کے ٹوٹکے یا پروڈکٹس کے بارے میں نہیں بتانے والے۔
 
اب آپ بھی یہی سوچ رہے ہوں گے کہ ٹوٹکوں یا اسکن پروڈکٹس کا استعمال کیے بغیر جِلد کیسے چمکدار ہوگی تو ہم آپ کو یہی بتانے والے ہیں۔
 
جیسا کہ ہم سب کو ہی یہ بات معلوم ہے کہ ورزش انسان کے دل، پھیپھڑے اور دماغی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے لیکن ورزش کا تعلق انسان کی جِلد سے بھی ہوتا ہے۔
 
ورزش انسان کا مزاج بہتر کرکے دباؤ کی کیفیت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ آکسیڈیٹو اسٹریس کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
 
پولینڈ کی یونیورسٹی آف سیزیسن کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق روزانہ ورزش کرنے سے انسانی جسم میں قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈینٹس پیدا ہوتے ہیں جو کہ جسم کے خلیوں یعنی (سیلز) کے محافظ ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس سے جِلد چمکدار ہوجاتی ہے۔
 
علاوہ ازیں یونیورسٹی آف ویلنسیا کی جانب سے بھی ایک تحقیق کی گئی ہے جس کے مطابق روزانہ ورزش کرنے سے جسم میں اینٹی آکسیڈینٹس بنتے ہیں جس کی وجہ سے جِلد چمکدار ہوجاتی ہے۔
 
اگر آپ بھی جوان دکھنا اور چمکدار جِلد کے خواہاں ہیں تو روزانہ ورزش کرنے کو معمول بنا لیجیے۔
لاہور: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 47 جونیئر کلرکوں کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔
 
مستقل ہونے والوں میں محمد تیمور، محمد نفیس، علی محمد سہیل ،نبیل اکرام اور دیگر شامل ہیں ۔جونیئر کلرک دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے کوٹہ میں بھرتی ہوئے تھے ۔
مانیٹرنگ ڈیسک: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سربراہ ٹِم کُک نے گزشتہ برس یعنی 2019 میں ایک کروڑ 15لاکھ ڈالرز (تقریباً ایک ارب 79 کروڑ روپے) سے زائد صرف تنخواہ کی مد میں کمائے۔
 
ایپل کی جانب سےامریکا کی سیکیورٹی اینڈ ایکسچیج کمیشن میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ٹم کک نے گزشتہ برس بنیادی تنخواہ کی مد میں 30 لاکھ ڈالرز کمائے جب کہ انہیں ملنے والی دیگر مراعات 77 لاکھ ڈالرز سے لگ بھگ تھیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹم کک کی تنخواہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 15 لاکھ 55 ہزار 466 ڈالرز تھی۔
 
گزشتہ برس کک کی کمائی 2018 کی نسبت 40 لاکھ ڈالرز کم ہے کیونکہ سال 2018 میں انہوں نے ڈیڑھ کروڑ ڈالرز سے زیادہ تنخواہ کی مد میں کمائے تھے۔
 
تاہم، کک کی کمائی میں 2019 میں اسٹاک مارکیٹ سے ملنے والے ایوارڈ شامل نہیں ہیں جو کہ 11 کروڑ ڈالرز سالانہ سے زائد ہے۔
 
ایپل مین دیگر افسران کی بنیادی تنخواہ بھی 10 لاکھ ڈالرز سالانہ کے قریب ہیں اور انہیں اسٹاک شیئرز اور مراعات کی مد میں مزید دو کروڑ سے ڈھائی کروڑ ڈالرز بھی ملتے ہیں۔
 
تمام ایپل افسران کی کمائی کمپنی میں کام کرنے والے دیگر ملازمین کی اوسط تنخواہ 57 ہزار 5 سو 96 ڈالرز سے کئی گنا زیادہ ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک:  پاکستان بھی زیادہ ٹک ٹاک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا۔ حال ہی میں ’پریوری ڈیٹا‘ کی جانب سے ایپ کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں جس میں ان ممالک کی فہرست ہے جہاں 2019 میں سب سے زیادہ ٹک ٹاک ایپ ڈاؤن لوڈ کی گئی۔

فہرست کے مطابق بھارت ’’190.6ملین‘‘ امریکا ’’41.0ملین‘‘ ترکی ’’23.2ملین‘‘ روس ’’19.9ملین‘‘ پاکستان ’19.2 ملین‘‘ لوگ ایپ استعمال کرتے ہیں اس فہرست کے مطابق 2019 میں ٹک ٹاک ایپ سب سے زیادہ بھارت میں ڈاؤن لوڈ کی گئی، بھارت میں 2019 میں 19 کروڑ سے زائد صارفین نے ایپ ڈاؤن لوڈ کی۔اگر امریکا کی بات کی جائے تو گزشتہ برس امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کو 4 کروڑ 10 لاکھ صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا جب کہ ترکی میں یہ تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ رہی۔فہرست میں چوتھا اور پانچواں نمبر بالترتیب روس اور پاکستان کا ہے جہاں ایک کروڑ 90 لاکھ افراد نے ٹک ٹاک ایپ ڈاؤن لوڈ کی

۔چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ جس کی بنیاد 2012 میں رکھی گئی تھی، یہ کمپنی اب مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک کی مالک ہے، 2016 میں ’بائٹ ڈانس‘ نے ایک ایپلیکیشن متعارف کرائی جس کا نام ’ڈوین‘ تھا۔یہ ویڈیو شیئرنگ ایپ صرف چین میں ہی متعارف کرائی گئی تھی اور ایک سال بعد 2017 میں ہی اس کمپنی نے دنیا بھر میں ’میوزکلی‘ نامی ایپ متعارف کرائی جسے بعد ازاں ٹک ٹاک ایپ میں تبدیل کر دیا گیا۔

اسلام آباد: امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے پاکستانی طالبعلم کو ہدایت جاری کرتے ہوئےکہاہے کہ  امریکہ میں قیام کے دوران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیم پرتوجہ مرکوز رکھیں تاکہ انکی استعداد کار میں اضافہ ہوسکے۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکہ میں قیام کے دوران پاکستانی طالبعلم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیم پرتوجہ مرکوز رکھیں تاکہ انکے استعداد کار میں اضافہ ہوسکے، مقامی لوگوں کے ساتھ روابط بڑھا کر سرگرمیوں حصہ لینے سے وہ اپنا دورہ امریکہ مزید مفید بنا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی سفارتخانے میں امریکہ کے دورے پر آئے 98پاکستانی طلباء کے اعزازمیں منعقدہ ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسد مجید خان نے کہا کہ طلباء یہاں گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام (گلوبل یو جی آر اے ڈی) کے تحت آئے ہوئے ہیں،جو امریکی محکمہ خارجہ کے تعلیمی اور ثقافتی امور کےبیورو کے زیر اہتمام کام کررہا ہے۔

جدہ :  جدہ یونیورسٹی نے تدریس، ریسرچ اور علمی تحقیقات کی دوسری زبان چینی مقرر کردی ہے۔سعودی اخبارکے مطابق جدہ یونیورسٹی کونسل کے اجلاس میں تدریس کی دوسری زبان چینی مقرر کی گئی ہے۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر عدنان الحمیدان نے کی جس میں یونیورسٹیز کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی شریک تھے۔

کونسل نے یونیورسٹی میں چائنیز لینگویج انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا فیصلہ کیا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں مشی گن یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عدنان الحمیدان نے کہا کہ چین کے ساتھ سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور تمام سطحوں پر اسٹراٹیجک شراکت کو گہرا کرنے کے لیے چینی زبان سعودی نصاب تعلیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی: پاک بحریہ کے فضائی ونگ میں اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹس اور خود کار ڈرونز شامل کرلیے گئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کے فضائی ونگ میں اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹس اور خود کار ڈرونز کی شمولیت ہوئی ہے، جس کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کراچی میں ہوا اور اس کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف تھے، جب کہ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، تینوں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ایوی ایٹرز اور متعلقہ سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نیول ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ جدید آلات اور ہتھیاروں سے لیس بحری آپریشنز کی صلاحیت رکھنے والے ائیر کرافٹ کی نیول فلیٹ میں شمولیت سے پاک بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہوگا، کارگو اور تربیتی مقاصد کے لیے نیو ل فلیٹ میں شامل کیے جانے والے دوسرے جہاز سے اسپیشل فورسز کے آپریشنز میں بھی مزید وسعت اور بہتری آئے گی، آئندہ منصوبوں میں میری ٹائم آپریشنز کو مزید فعال بنانے کے لیے جنگی صلاحیتوں کے حامل خود کار ڈرونز کا حصول بھی شامل ہے۔