جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی : زونگ نےتھائی لینڈکےلئےدلچسپ نیارومنگ بنڈل متعارف کرادیا۔ پاکستان میں وسیع تر4G رومنگ خدمات فراہم کرنے والی معروف ٹیلی مواصلات کی کمپنی زونگ4 G ان لوگوں کیلئے ایک اور زبردست آفر متعارف کروا رہی جو تھائی لینڈ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مواصلات کو زیادہ آسان بنانے کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے ،تھائی لینڈ جانے والے پوسٹ پیڈ صارفین کے لئے زونگ4Gکا ہائبرڈ بنڈل یقینی بناتا ہے کہ وہ اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں اور اخراجات کی فکر کیے بغیر اپنوں سے رہیں رابطوں میں۔

ہائبرڈ بنڈل 30 منٹ ، 30 ایس ایم ایس ، 1جی بی ڈیٹا کا حامل ہے جس کی قیمت مبلغ3ہزارروپے +ٹیکس ہے۔ دوران سفر صارفین پہلے سے موجود زونگ4G کے نمبر کے ساتھ منسلک رہیں گے اور بہترین اور صاف آواز کے ساتھ ڈیٹا سروسز بھی حاصل کریں گے۔

کراچی: پاکستانی طالبعلم نے حیران کن عالمی ریکارڈ قائم کر دکھایااس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں قابلیت کی کمی نہیں ہے- متعدد پاکستانی نوجوان طلبا کئی تعلیمی اور کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں فتح حاصل کرنے کر کے اپنے ملک کا نام روشن کر چکے ہیں-

ایسی ہی ایک مثال گزشتہ ماہ پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے ذہین طالبعلم 11 سالہ عماز علی ابڑو نے نیا عالمی ریکارڈ بنا کر قائم کی-

عماز نے یہ عالمی ریکارڈ عالمی نقشے میں موجود صرف آؤٹ لائن کی مدد سے ایک منٹ میں 57 ممالک کی شناخت کر کے قائم کیا- یقیناً صرف آؤٹ لائن کی مدد سے صرف ایک منٹ میں 57 ممالک کو شناخت کرنا کسی کے لیے آسان نہیں ہے-

عماز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی ہیں اور اتنی کم عمر میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد مزید آگے بڑھنے کے منصوبے بنا رہے ہیں-

 

مانیٹرنگ ڈیسک : سام سنگ نے بغیر فریم والا دنیا کا پہلا ’ایل ای ڈی‘ ٹیلی وژن تیار کرلیا ہے جس کی ممکنہ رونمائی آئندہ ہفتے کی جائے گی

الیکڑانکس اشیاء، موبائل فونز اور ٹیلی وژن ٹیکنالوجی کے معروف ادارے سام سنگ نے نئے سال کی ابتدا میں ہی اپنے صارفین کو حیران کردینے کا نسخہ تیار کرلیا ہے۔ نت نئی ٹیکنالوجی سے لیس، سلم اینڈ اسمارٹ اسکرین ٹیلی وژن کے بعد اب ایل ای ڈی کی دنیا میں نئی جدت متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Image result for samsung frameless tv

خبریں گرم ہیں کہ سام سنگ آئندہ ہفتے لاس ویگاس میں ہونے ’کنزیومر الیکڑونکس شو‘ یعنی (CES) میں اپنی نوعیت کا سب سے جدید اور انوکھا ایل ای ڈی ٹیلی وژن متعارف کرارہی ہے۔ یہ بغیر فریم والا ایل ای ڈی ٹی وی ماڈل ’8K QLED‘ ہوگا جس میں ایک ایک انچ اسکرین ہی ہوگئی۔

کراچی: سال 2019 میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اتارچڑھاو رہا۔ گزشتہ  سال  2019   کے چھ  مہینوں میں پیٹرول کی قیمت بڑھی اور چارمہینوں میں کمی ہوئی جب کہ دو  ماہ قیمت کو مستحکم رکھا گیاسال 2019  میں چھ  بار اضافے سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 28روپے 33 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی جب کہ چار بار کمی سے پیٹرول کی قیمت میں10 روپے 29 پیسے کمی ہوئی ۔

سال کے دوران 2 مرتبہ پیٹرول کی ماہانہ قیمتیں برقرار رکھی گئیں اور  یوں سال بھر میں پیٹرول کی قیمت 18 روپے4 پیسے بڑھی۔گزشتہ سال کے دوران ڈیزل کی قیمت چھ مرتبہ اضافے سے فی لیٹر قیمت 26 روپے 6پیسے بڑھی جب کہ 3 مرتبہ کمی سے فی لیٹر ڈیزل 11روپے 9پیسے سستا کیا گیا ،3 مرتبہ ڈیزل کی ماہانہ قیمت میں ردوبدل نہیں کیا گیا ، یوں سال بھر میں ڈیزل 14روپے 7 پیسے مہنگا ہوا ۔

 گزشتہ سال مٹی کا تیل پانچ ماہ سستا اور پانچ مرتبہ مہنگا ہوا جب کہ 2 ماہ ایسے تھے کہ مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رہی، مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی بیشی کے بعد سال بھر میں مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 79 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا

نئی دہلی:  بھارت میں  نیو ایئر  ۲۰۲۰  کا استقبال  ایک طرف تو شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف مظاہروں سے کیا گیا ہے تو  دوسری جانب ایک تعلیمی ادارے، آئی آئی ٹی کانپور نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس بات کا تعین کرے گی کہ فیض احمد فیض کی نظم’ہم دیکھیں گے’ کہیں ہندو مخالف تو نہیں  ہے-  

یہ کمیٹی ایک فیکلٹی ممبر کی شکایت پر بنائی گئی ہے اور فیکلٹی ممبر نے دعویٰ کیا ہے کہ نظم کا ایک یہ مصرعہ’’جب ارضِ خدا کے کعبے سے، سب بت اٹھوائے جائیں گے" اور دوسرا "بس نام رہے گا اللہ کا" ہندو مذہب کے خلاف ہے۔

 اس درخواست اور کمیٹی سے متعلق طلبہ کا کہنا ہے کہ شکایت کنندہ فرقہ وارانہ ذہنیت کا مالک ہے اور فرقہ وارانہ مواد پوسٹ کرنے کی وجہ سے ایک سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ نے ان پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ساتھ ہی  یہ  بھی خیال رہے کہ بھارت میں جاری مظاہروں میں یہ نظم خوب مقبول ہو رہی ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں خواتین، طلبہ، فن کاروں اور سیاسی و سماجی کارکنوں نے متعدد مقامات پر رات گئے مظاہرے کیے۔اس کے علاوہ حبیب جالب کی نظم ’’دستور‘‘ بھی بہت پڑھی جا رہی ہے۔ 

جکارتا : انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے باعث مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔غیر ملکی خبر  رساں ادارےکے مطابق بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے باعث 30 ہزار افراد بے گھر ہو گئے  اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ، ہائپو تھرمیا، ڈوبنے اور کرنٹ سے ہوئیں۔تاہم ذخمیوں کی تعداد کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے

دوسری جانب ماہرین موسمیات نے جکارتا میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔انڈونیشیا کی الیکٹرک ایجنسی کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں فیڈرز بند کر دیئے گئے ہیں جس سے تقریباً 3 کروڑ کی آبادی متاثر ہو گی۔

اس سے پہلے بھی  انڈونیشیا میں آنے والے سیلاب میں 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

 

لاہور:  لاہور ميں موچی گیٹ کے قریب رات گئے چمڑے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

دھوئيں کے باعث گودام میں موجود 22 افراد متاثر ہوئے جنہیں میواسپتال  لاہور منتقل کیا گیا تاہم 4 افراد دوران علاج چل بسے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عبدالمالک ، عبدالودود ، داد خدا اورفيروزخان شامل ہيں

ابتدائی رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ سے چنگاری بھڑکی اور گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائربريگيڈ کی 5 گاڑيوں نے2 گھنٹے بعدآگ پر قابو پايا۔ريسکيوکے مطابق چاروں افراد مزدورہيں جو اسی عمارت کی بالائی منزل پرقيام پذيرتھے۔آگ سے گودام ميں موجود لاکھوں روپے ماليت کا سامان بھی جل کرخاکستر ہوگيا-واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک : لیورپول اسکول آف ٹراپیکل میڈیسن  ، لندن کے سائنسدانوں نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ ملیریا پھیلانے والے دو اقسام کے مچھر اپنی ٹانگوں سے خود کے لیے ہلاکت خیز دوا پہچان سکتےہیں۔ مثلاً کسی بستر کے قریب مچھرکو ہلاک کرنے والی جالی لگی ہے تو مچھراپنی ٹانگوں سے محسوس کرسکتا ہےکہ یہ جگہ اس کے لیے خطرناک ہے۔اور وہ اس جگہ سے دور جانے کی کوشش کرتا ہے

لیورپول اسکول آف ٹراپیکل میڈیسن کےماہرین نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ مغربی افریقہ کے اینوفیلس گیمبیائی اور اینوفیلس کولیوزائی کی ٹانگوں پر خاص پروٹین انہیں مچھر مار جالیوں سے دو رہنے میں مدد کرتے ہیں ۔ ایسی جالیوں پر مچھر بیٹھتے ہی مرجاتے ہیںاب سے کئی عشروں قبل اینوفیلس مچھروں کو ملیریا کی وجہ قرار دینے کے بعد اسے مارنے کے لیے طرح طرح کی دوائیاں بنائی جاتی رہی ہیں۔ لیکن یہ مچھر ہر قسم کی دوا سے مزاحمت پیدا کرچکا ہے۔ اب بھی پوری دنیا میں سب سےانسان دشمن کیڑا یہی ہے اور پانچ لاکھ سے زائد افراد مچھر کے کاٹنے ڈینگی اور ملیریا سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا ہوکر مرجاتے ہیں۔

لیورپول اسکول آف ٹراپیکل میڈیسن کے پروفیسر ہیلری رینسن اور نے جینیاتی تدابیر سے مچھر کی اس صلاحیت کا پتا لگایا ہے۔ انہوں نے مچھر میں ایس اے پی ٹو بنانے والا ایک خاص جین بے عمل کردیا تو وہ بستروں کی جالیوں پر لگائی جانے والے مچھر مار دوا پائرتھرائیڈز کے قریب جانے لگا۔ لیکن جیسے ہی جین اور پروٹین کو سرگرم کیا گیا مچھر پائرتھرائیڈز سے دور بھاگنے لگے اور یوں معلوم ہوا کہ ان کی پیروں میں خاص پروٹین انہیں ہلاکت خیز دوا سے دوررکھتے ہیں۔اس وجہ سے    ماہرین پر امید ہیں کہ اس دریافت سے مچھر مار دواؤں کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

کوئٹہ: موسم سرما اورسال نوکی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور درجہ حرارت منفی 2 تک گرگیا۔
 
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاجب کہ وادی نےسفیدچادراوڑھ لی۔ منچلےخوبصورت ٹھنڈےموسم اوربرف سے لطف اندوزہونے کے لیے گھروں سے نکل آئے اوربرف باری سے خوب محظوظ ہوئے۔
 
بارش کے بعد کوئٹہ کے اکثرعلاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا جب کہ گیس پریشرمیں کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں ميں صبح سویرے بونداباندی سے موسم مزيد سرد ہوگيا ہے۔

يونيورسٹي  ، صفورہ ، ملير، ماڈل کالونی،گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہرميں آج موسم ابرآلود رہے گا جبکہ چند مقامات پرمزید بونداباندی کاامکان ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3 جنوری سے بارش اور سردی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا تھا جس سے درجہ حرارت مزید گرے گا۔کراچی میں گزشتہ روز یکم جنوری 2020 کو درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا