جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 
 
مانہٹرنگ ڈیسک : واٹس ایپ نے تمام موبائل ایپس کو ماتدے کرتاریخ رقم کردی۔واٹس ایپ نے ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سالِ نو کے 100 ارب پیغامات کا تبادلہ ممکن بنایا جن میں 12 ارب تصاویر بھی شامل تھیں
 
تاریخ میں پہلی بار کسی آن لائن پلیٹ فارم میں چند روز میں پیغامات کا اتنا زیادہ تبادلہ کیا گیا ہے۔ اس طرح کسی بھی ایپ کی تاریخ میں بھیجے گئے پیغامات کا یہ سب سے بڑا ریکارڈ بھی ہے۔ پیغامات کی اتنی بڑی تعداد سے واٹس ایپ کی مقبولیت سامنے آئی ہے اور یوں اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
 
ماسوائے چین کے واٹس ایپ دنیا کے کئی ممالک کے لیے کارآمد ہےجبکہ بعض خلیجی ممالک میں بھی متبادل ایپس استعمال ہو رہی ہیں۔
صرف چند دنوں میں واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات کو دنیا کے ہر فرد پر تقسیم کیا جائے تو دنیا میں سانس لینے والے ہر فرد کے حصے میں 13 پیغامات آئیں گے۔ اس میں 20 ارب پیغامات بھارت سے کیے گئے اور برطانیہ سے نئے سال کی مبارکباد کے 90 کروڑ پیغامات بھیجے گئے۔
 
اس موقع پر واٹس ایپ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ عشرے کے اختتام پر دنیا بھر کے لوگوں نے اپنے دوستوں اور عزیزوں سے رابطہ کیا اور واٹس ایپ فون اور ای میل کا متبادل ثابت ہوئی ہے۔
 
واٹس ایپ کا خیال ہے کہ ایک صارف سے دوسرے صارف تک پیغام کو خفیہ رکھنے (انکرپشن) ٹیکنالوجی سے پیغامات کی نوعیت تک معلوم نہیں ہوسکی لیکن اتنا ضرور پتا ہے کہ یہ نئے سال کی مبارکباد کے پیغامات ہوسکتے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک : حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی ایک رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا نے نیواڈا میں اپنی ’ٹونوپاہ ٹیسٹ رینج‘ کی فوجی تنصیبات میں ممکنہ طور پر کئی جدید ترین اور خفیہ لڑاکا طیارے چھپائے ہوئے ہیں۔

یہ رپورٹ ’’دی ڈرائیو‘‘ کی ذیلی ویب سائٹ ’’وار زون‘‘ پر گزشتہ ماہ شائع کی گئی ہےجو بطورِ خاص جنگوں، فوجیوں، جنگی ہتھیاروں اور عسکری تحقیق کے بارے میں تازہ ترین خبریں اور تجزیئے شائع کرتی ہے۔

ٹائلر روگوے نے اپنے دعوے کے ثبوت میں ایک پرائیویٹ سٹیلائٹ کمپنی ’’پلینٹ لیب‘‘ کے مصنوعی سیارچے ’’پلینٹ اسکوپ‘‘ سے کھینچی گئی ایک بڑی تصویر پیش کی ہے جس میں ٹونوپاہ ٹیسٹ رینج کی عمارتیں دکھائی دے رہی ہیں، جن میں وہاں بڑے لڑاکا طیاروں کےلیے بنائے گئے درجنوں ہینگرز بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر میں یوں تو چار سے پانچ ہینگرز ایسے ہیں جن میں سے لڑاکا طیاروں کے اگلے یا پچھلے حصے باہر کو نکلے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں لیکن کم سے کم ایک چیز ایسی ہے جسے کھلی جگہ پر کھڑا ہوا لڑاکا طیارہ ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک : انٹرنیٹ سے منسلک گھروں اور اسمارٹ گھرانوں کے لیے ایپل، ایمیزون اور گوگل نے مشترکہ طور پر کام کرنے کے ایک منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

تینوں کمپنیاں انٹرنیٹ سے جڑے گھر کے لیے اوپن سورس معیار پر کام کریں گے اور اسمارٹ اسپیکر سمیت کئی اہم ہارڈویئر پر تحقیق کریں گی۔

اگرچہ اس ضمن میں اب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا لیکن ابتدائی طور پر تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ تینوں کمپنیاں مل کر ’زگ بی الائنس‘ کے ساتھ کام کریں گی۔ اس کے علاوہ سام سنگ، آکیا اور دیگر کمپنیاں بھی اس میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس پروجیکٹ پر ادارے مل کر کام کریں گے اور مباحثے کے بعد شاید کسی معیار یا معاہدے پر اتفاق ہوسکے گا۔

لاہور: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ، امتحانات 12 فروری سے شروع ہونگے ۔

پہلے روز دو پرچے ہونگے ۔ صبح میں انگریزی مضمون نویسی جبکہ دوپہر میں انگریزی زبان کا امتحان ہوگا ۔ امتحانات 18 فروری تک جاری رہینگے ۔ آخری روز 5مضامین کے امتحانات ہونگے۔
 
 کراچی: جامعہ کراچی میں نئے تعلیمی سال کے موقع پر مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی کی جانب سے طلبہ کےلئے ایک ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے۔اس ضابطہ اخلاق میں طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسلام، نظریہ پاکستان اور ملکی وقومی سا لمیت کی معروف تعبیر کے مطابق ان کے خلاف کوئی سرگرمی ،کوئی نعرہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جامعہ میں تعلیم کے معیار کی بہتری ،تعلیمی مواقع کی ترقی اور تعلیمی مسائل کے حل کو مقدم جانئے۔جامعہ کے انتظامی امور میں مداخلت ممنوع ہے۔جامعہ کے تقدس کا احترام سب پر لازم ہے کلاس کے اندر اورباہر ایسی تمام سرگرمیوں سے اجتناب کیا جائے جو اس کے تقدس کو پامال کریں۔جامعہ کی اخلاقی فضا کے بارے میں منفی تاثرات ،پروپیگنڈے اور تنقید کی شدت کو کم کرنے کے لئے اور جامعہ کی اخلاقی فضا کی پاکیزگی کے تحفظ کے لئے ایسے طالب علم اور غیر طالب علم عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جو جامعہ کو تفریح گاہ سمجھ کر یہاں چلے آتے ہیں اور پورادن یہاں غیر تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف نظر آتے ہیں ہر طالب علم کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ باہر سے آنے والے ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور جامعہ سے ان کے فوری اخراج کے لئے اساتذہ اور انتظامیہ کی مددحاصل کریں۔
 
اساتذہ کا احترام کیا جائے اور کلاس کے اندر اور باہر ان کی ہدایات اور مشوروں کو عزت اور احترام سے قبول کیا جائے گا جس طرح گھروں میں بزرگان خانہ اور والدین کے فرمودات کو واجب التعمیل سمجھاجاتاہے،نظریہ یا مکتبہ فکر کے کسی اختلاف کو اساتذہ کے احترام کو ختم کرنے کی بنیاد نہیں بنایا جائے گا۔جامعہ کی پراپرٹی بشمول ٹرانسپورٹ کا کسی طرح بھی خلاف ضابطہ استعمال ممنوع ہے۔سیکیورٹی کے عملے سے تعاون کیا جائے تاکہ نظم وضبط قائم رکھا جاسکے۔جامعہ کراچی کو سگریٹ نوشی اور دیگر ناپسندیدہ اشیاء(پان چھالیہ وغیرہ) سے پاک کرنے میں اپنا کردار اداکیجئے،کسی قسم کی نشہ آور اشیاءکا کاروبار اور استعمال سختی سے ممنوع ہے۔جامعہ کی حدود میں کسی قسم کا آتشی اسلحہ، تیز دھار ہتھیار رکھناسخت منع ہے،خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
 
سوشل میڈیاکو استعمال کرتے ہوئے اخلاقی پاسداری کا خاص خیال رکھا جائے۔علاقائی، گروہی ،لسانی اور فرقہ وارانہ حوالوں کو طلبا برادری کی یکجہتی کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔جامعہ کی درودیوار کو صاف ستھرا رکھنے میں تعاون کیجئے کسی قسم کے پوسٹر لگانے اور لکھنے (وال چاکنگ)سے مکمل اجتناب کیجئے۔طالب علم انفرادی واجتماعی طور پر یونیورسٹی کے کوڈ اور دوسرے تمام انتظامی وتعلیمی قواعد کا پابند ہے بشمول 75فیصد حاضری کی پابندی کے۔تمام غیر نصابی سرگرمیاں صرف شعبہ جاتی مشیر امور طلبہ کی رہنمائی میں ہی کی جاسکتی ہیں۔طلباءوطالبات رہائشی علاقے میں جانے سے گریز کریں اور اپنے آپ کو اکیڈمک ایریاتک محدودرکھیں۔جامعہ کراچی کی حدود میں کسی پروگرام کے انعقاد کے لئے صدر شعبہ اور دفتر ہذا سے۵یوم قبل تحریری طور پر اجازت لینا لازمی ہے۔واضح رہے کہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کاروائی کی جائے گی اور سنگین خلاف ورزی کی صورت میں جوکہ قانون کے زمرے میں آتی ہو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
کراچی: جامعہ کراچی نے ایوننگ پروگرام کی لیٹ فیس میں 50 فیصد کمی کردی
 
جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر نبیل احمدزبیری کے مطابق شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالدمحمود عراقی کی منظوری سے ایوننگ پروگرام کے ایسے طلباوطالبات جنہوں نے تاحال اپنی فیس جمع نہیں کرائی ۔ ان کی لیٹ فیس میں 50 فیصد کی کمی کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ سہولت15 جنوری2020 ءتک ہے ، اس کے بعد کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

کراچی: اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی “دُرج” کے بعد نئی فلم “دہلی گیٹ ” سے ایک بار پھر سلوراسکرین پر جگمگانے کیلئے تیار ہیں ۔نئے سال کے آغاز کے موقع پر شمعون نے انسٹا گرام پر فلم کی پہلی جھلک شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ دہلی گیٹ سال 2020 میں ریلیزکی جائے گی

یہ فلم رومانٹک تھرلر ہے جس میں شمعون عباسی “ملک گولڈ ” نامی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم اندرون لاہور کے 13 دروازوں میں سے ایک کے نام پر بنائی گئی ہےفلم کے ڈائریکٹر ندیم چیمہ ہیں جبکہ شمعون عباسی کے علاوہ نمایاں کرداروں میں جاوید شیخ، روما مائیکل، یاسرخان، راشد محمود، خالد بٹ ، سعود اور شہریار چیمہ شامل ہیں۔فی الحال فلم کی شوٹنگ جاری ہے اورامکان ہے کہ اسے رواں سال کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔

 کراچی : ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے لاری اڈوں سے ٹرانسپورٹ مکمل بند کرتے ہوئے جرمانوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کردی۔

ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے جرمانوں میں اضافے کیخلاف بس اڈوں سے ٹرانسپورٹ مکمل بند کرتے ہوئے ہڑتال کردی، جس کے باعث مسافرسخت مشکلات سے دوچار ہیں۔

ٹرانسپورٹرزکا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بے جا جرمانوں سے ہمارا نقصان ہورہا ہے، جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ موخرکرنے تک ہڑتال جاری رہے گی۔ ٹرانسپورٹرز نے موٹروے، ہائی وے، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ جرمانوں سمیت دیگر اضافی ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری طرف  مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے خلاف ہرطرف احتجاج اورہڑتالیں ہورہی ہیں، حکومت جلد ازجلد ٹرانسپورٹرز کے ساتھ معاملات حل کرے تاکہ مسافروں کی پریشانی ختم ہو۔