ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں غلط ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ سزائے موت یافتہ بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیوسے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے پاک آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کیس میں نظرثانی سے متعلق قانونی پہلو زیر غور ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی حتمی فیصلے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے حکومت نے ڈرافٹ بھی تیار کرلیا ہے۔

کراچی: سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ٹماٹروں کی ہوشربا قیمت پر مزاحیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے حکمرانوں کی توجہ ملک میں جاری مہنگائی کی جانب مبذول کرائی ہے۔

ملک بھر میں ٹماٹروں کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے اور کہیں ٹماٹر 250  توکہیں 300 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں، جس کے باعث ٹماٹر عام عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں ۔ سونے پر سہاگہ مشیر خزانہ کے ٹماٹروں کی قیمت سے متعلق بیان جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سبزی منڈی میں ٹماٹر 300 روپے کلو نہیں بلکہ 17 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں نے عوام کے غصے کو مزید ہوا دی ہے۔

سوشل میڈیاصارفین نے حفیظ شیخ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ  جنہیں یہ معلوم نہیں کہ ملک میں ٹماٹروں کی کیاقیمت ہے وہ ملک کیا چلائیں گے اور اب شنیر ا اکرم نے بھی مزاحیہ انداز میں حکمرانوں کی توجہ ملک میں جاری مہنگائی کی جانب کرائی ہے۔

شنیرا نے ٹوئٹر پر ٹماٹر اورچلغوزوں کی آسمان کو چھوتی  قیمتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا پاکستان میں اس وقت ایسے حالات ہیں جب ٹماٹروں اور چلغوزوں سے بناہوا گلدستہ شادیوں میں
بخوشی تحفے کے طور پر قبول کیا جائے گا۔
 
سوشل میڈیا پر شنیرا اکرم کے اس ٹوئٹ پر لوگوں نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں مختلف مشوروں سے نوازا ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا آپ اپنے لان میں ٹماٹر اگاسکتی ہیں جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ آپ مجھے میری شادی میں یہ تحفہ دے دیں

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

 ذرائع کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے کی کمی سے155روپے40 پیسے پربند ہوا تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوگیا اور عالمی  مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1465 ڈالر پر پہنچ گئی۔

 قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 86 ہزار 450 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 74  ہزار 117 روپے ہوگئی۔

 

کراچی: ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے حکومت نے جائیداد اور زیورات خریدنے والوں کے کوائف جمع کرانا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے جیولرز اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹس و ڈیلرز کے لئے خریداروں کے کوائف کی فراہمی کے لئے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور جیولرز کو خریداری کے لئے آنے والے صارفین سے فارم پُر کروانا ہوگا۔

خریداری کیلئے آنے والے شخص کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر، متعلقہ شخص کا نام ، پتہ، رابطہ نمبر اور رقم کی ادائیگی کا ذریعہ بھی بتانا ہوگا۔

ایف بی آرکے مطابق قواعد کا بنیادی مقصد ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پرعمل درآمد کویقینی بنانا ہے، اسٹیک ہولڈرز کو 7 دن کے اندر اپنی آرا بھجوانا ہوں گی جب کہ معیاد کے بعد موصول ہونے والی آراء و تجاویزکوقبول نہیں کیا جائے۔

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام (ف) نے پلان بی کے تحت قومی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عطاء الرحمان نے اگلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پلان بی پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اہم شاہراہوں کو بلاک کیا چکا ہے جبکہ بلوچستان میں چمن کوئٹہ شاہراہ پردھرنا دیاگیا ہے۔

مولاناعطاء الرحمان نے کہا کہ کل دوپہردوبجےسے خیبرپختونخوا کو راولپنڈی سے ملانے والے اہم شاہراہوں کو بند کیا جائے گا جبکہ پنجاب میں بزدار شاہراہ کو بھی بند کیا جائے گا، شاہراہ ریشم کو بھی بند کردیا گیا ہے، اب لوئر دیرمیں چکدرہ چوک،انڈس ہائی وے کو بھی بند کریں گے۔

مولانا راشدسومرو نے کہا کہ کارکن کل دوبجےسےپہلے پر ان مقامات پر پہنچیں لیکن ہرگزڈنڈے نہ اٹھائیں اور ایمبولینس کوراستہ دیں، کل سے کراچی میں حب ریورروڈ، سکھر میں موٹر وے، گھوٹکی سےپنجاب میں داخل ہونےوالی شاہراہ اور کندھ کوٹ سےپنجاب میں داخل ہونےوالے راستے کوبندکردیاجائےگا

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ پر دوسرے روز بھی میزائل حملے جاری رکھے جس کی زد میں آکر 18 فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
 
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے 2 روز سے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے جب کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
 
حملوں کے سلسلے کا آغاز گزشتہ روز ایک گھر پر میزائل حملے سے شروع ہوا جس میں فلسطینی جہادی تنظیم ’اسلامک جہاد‘ کے کمانڈر ابو العطا اپنی اہلیہ سمیت شہید اور ان کے 4 بچے زخمی ہوگئے تھے۔ جس پر جہادی تنظیم نے ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔
 
آج اسرائیلی فضائیہ نے غزہ سے راکٹ داغے جانے کے جواب میں رہائشی علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 تک جاپہنچی جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ قبل ازیں اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت میں ایک کارروائی میں ’اسلامک جہاد‘ کے ہی ایک اور لیڈر کو ان کے گھر پر بمباری کرکے شہید کردیا تھا۔
 
واضح رہے کہ اسرائیل میں انتہائی قدامت پسند اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینٹ کی تعیناتی کے بعد سے نہ صرف غزہ پر فضائی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے بلکہ فلسطینی جہادی تنظیم کے کمابڈرز کو شام میں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا ڈرافٹ بھی تیار کرلیا ہے۔

ترمیم کے بعد کلبھوشن یادیو کو سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا حق ملے گا جب کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم صرف عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کے معاملے پر لاگو ہو سکے گی، ترمیم کا مقصد فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا قانونی طریقہ طے کرنا ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی منصوبہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی وہ کیا کریں؟، لیکن ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں، (پلان بی) کے تحت کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں جو آپ کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔

کراچی: نامورپاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے ملکہ ترنم نورجہاں کو منفردانداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستانی میک اپ آرٹسٹ اوربیوٹی بلاگرشعیب خان نے انسٹاگرام پراپنی تصاویرشیئر کی ہیں جن میں انہوں نے میک اپ کے ذریعے خود کو ملکہ ترنم نور جہاں کے روپ میں ڈھالا ہوا ہے۔ شعیب خان نے اتنی مہارت سے میک اپ کیا ہے کہ پہلی نظر میں انہیں پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ میڈم نور جہاں نہیں بلکہ ایک مَرد میک اپ آرٹسٹ ہے۔

شعیب خان نے میڈم نورجہاں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچپن ہی سے ان کی خوبصورتی کے بہت بڑے مداح ہیں۔