ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: ٹی 10 لیگ کیلیے دہلی بلز نے پاکستانی کرکٹرز کے متبادل منتخب کرلئے۔

شعیب ملک کی جگہ سری لنکن آل راؤنڈر اینجیلو میتھیوز لیں گے اور سہیل تنویر کا خلا انگلش پیسر ڈیوڈ ولی پر کریں گے۔ محمد حسنین کی بجائے اب سری لنکن فاسٹ بولر دشمانتھا چمیرا کی صلاحیتوں پر انحصار کیا جائے گا اور عامر یامین کی جگہ روی رامپال لیں گے۔

ٹیم مینٹور انیس ساجن کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے شعیب ملک اور سہیل تنویر کو لیگ میں شرکت کیلئے این او سی ملنے کی امید کر رہے تھے لیکن دونوں کو اجازت نہیں دی گئی۔

 پی سی بی کے اس فیصلے کے پیچھے کوئی منطق نظر نہیں آتی اور بورڈ نے یہ فیصلہ ڈرافٹ  کے بعد کیا، اس لیے لوگ زیادہ ناراض ہیں

چمن: جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ بند کردی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے آزادی مارچ کے پلان بی کے تحت سید حمید کراس کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

چمن شاہراہ کی بندش سے سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس گئیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

 لاہور: بسمہ معروف کو آئندہ برس آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے، آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی20 میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گی۔ اقبال امام کو  ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ قومی ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر اقبال امام نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں، بہترین نتائج حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ویمنز ٹیم اب مزید ترقی کی جانب گامزن ہو گی، چیف سلیکٹر ویمنز ٹیم عروج ممتاز نے کہا کہ بسمعہ معروف تجربہ کار کرکٹر اور کپتانی کے عہدے کی اہل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف  سیریز کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا، سیریز  تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز پر مشتمل ہو گی۔

پاکستان اور انگلینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز ملائیشیا میں کھیلی جائے گی، ون ڈے میچز 9 دسمبر ، 12 دسمبر اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں، تین ٹی 20 میچز 17، 19 اور 20 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

اسلام آباد: ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی ضلع کے 6 کالجز کو سائنس، آئی ٹی لیبز کی تزئین و آرائش کیلئے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کردیئے اور ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کیا جائے تاکہ زیر تعلیم طلباء و طالبات ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے راولپنڈی ضلع کے 6کالجز میں سائنس، آئی ٹی لیبز کی تزئین وآرائش کیلئے 2018 میں 6 کروڑ روپے کی منظوری دی تھے، اس فنڈ سے منصوبہ پر 4کروڑ 50لاکھ روپے خرچ کردیئے گئے تھے جبکہ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز موجودہ حکومت نے روک لیے تھے جو اب جاری کردیئے گئے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ فنڈز کی مانیٹرنگ کی جائے ۔ اور ان منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کیا جائے

اسلام آباد: پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام رنگا رنگ سالانہ سپورٹس ڈے 2019 کاانعقاد گزشتہ روز کیا گیا جس میں 50 سے زائد نجی تعلیمی اداروں کے 5000 کے لگ بھگ طلباو طالبات شریک ہوئے ۔ مارچ پاسٹ میں 1000 طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔پروگرام صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔

اسلام آباد: نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملہ پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منسوخ ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز وزیر قانون فروغ نسیم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جوبے نتیجہ رہا، طویل اجلاس کے بعد بھی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا تاہم اس بارے میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا آج اجلاس ہونا تھا جو منسوخ ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملہ  پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا آج اجلاس نہیں ہوگا، ذیلی کمیٹی نے اپنی صرف سفارشات مرتب کرنا ہیں اور معاملہ کابینہ کو بھیجا جائے گا، ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔

سیکرٹری صحت پنجاب مومن آغا اور نواز شریف میڈیکل بورڈ کے سربراہ  ذیلی کمیٹی  کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزارت قانون پہنچے لیکن اجلاس نہ ہونے پر واپس روانہ ہوگئے۔ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ اجلاس نہیں ہورہا، شریف خاندان کے نمائندے عطا تارڑ کا کہنا تھا کابینہ ذیلی کمیٹی کا نہ تو بایئکاٹ کیا اور نہ ہی اس میٹنگ کے لیے بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کی منظوری دی تھی تاہم سابق وزیراعظم نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے پر حکومتی شرائط تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

لاہور: صفدر آباد اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ٹرین کو حادثہ پیش آیا اور ٹرین پٹری سے اترگئی۔

ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے نیچے اتریں جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت چند مسافر زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ٹرین کا انجن اوور شوٹ ہوگیا تھا جس سے انجن کی بریکیں فیل ہوگئیں۔

حادثے کے باعث لاہور فیصل آباد سیکشن مکمل طور پر بند ہوگیا اور ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈپٹی ڈی ایس ریلوے کاشف یوسفانی اور دیگر حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

 اسلام آباد:نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے یا نہیں، اس بارے میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی آج فیصلہ کرے گی۔

گزشتہ روز وزیر قانون فروغ نسیم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جوبے نتیجہ رہا، طویل اجلاس کے بعد بھی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا تاہم اس بارے میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی آج فیصلہ کرے گی۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نیب کوآج صبح تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے جب کہ ن لیگ بھی اپنے مؤقف میں کسی تبدیلی کے بارے میں آگاہ کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کی منظوری دی تھی تاہم سابق وزیراعظم نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے پر حکومتی شرائط تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اسلام آباد: وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی میں مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے۔

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نوازشریف کی صحت پرسیاست نہ کرے اورواپسی کی گارنٹی کا بندوبست کرے۔ بغیرکوئی لائحہ عمل اختیارکئے باہربھیجنا عملی طورپرناممکن ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی مثال آصف زرداری اورکئی دیگرملزمان کے لیے بھی کافی ہے، حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے جس سے شریف فیملی میں مسلم لیگ کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے پرنوازشریف نے حکومتی شرائط تسلیم کرنے سے انکارکردیا تھا۔

لاہور: بھارت نے کرتارپور راہداری کے راستے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کے طریقہ کارکو انتہائی مشکل بنادیاہے جس کی وجہ سے دربارصاحب آنیوالوں کی تعدادانتہائی کم ہو رہی ہے۔

بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ کاراس قدرمشکل بنا دیا کہ یاتری زیادہ تعدا میں رجسٹریشن نہ کراسکیں، 9 سے 11 نومبرتک تین دنوں میں ایک ہزارکے قریب یاتری گوردوارہ دربارصاحب آئے۔

منگل کے روز یاتریوں کی تعداد ساڑھے پانچ سو رہ گئی، بھارت سے آئے ایک یاتری ترن جیت سنگھ نے بتایا کہ خاندان کے ہرفردکے لئے الگ سے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔