ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل نے جامعہ کراچی میں پرووائس چانسلر کی تعیناتی کی مخالفت کردی ہے۔ چیرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے انتہائ قریبی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین جامعہ کراچی کی انتظامی معاملات کی بہتری کے لیے پرووائس چانسلر کی تقرری کے خواہشمند تھے اس لیے
انھوں نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سے کہا کہ پروائس چنانسلر کی تقرری ضروری ہے تاہم ڈاکٹر اجمل نے اس کی مخالفت کی اور آزدانہ طور پر اکیلے کام کرنے ہر اصرارکیا۔
ذرائع کے مطابق پیلز پارٹی کے رہنما نوید زبیری کی توسط سے ڈاکٹر اجمل کی ڈاکٹر عاصم سے پہلی ملاقات ہوئی تھی جس میں انھیں تجویز دی گئی تھی کہ جامعہ کراچی میں انتظامی بہتری کے لیئے پرووائس چانسلر کی تقرری ہونی چاہیے بعدازاں دوسری ملاقات وائس چانسلرز کے اجلاس میں ہوئی جس میں ڈاکٹر اجمل سے دوبارہ پروائس چانسلر کے لیے پوچھا گیا اس موقع پر ایڈیشنل چیف سکریٹری محمد حسین سید بھی موجودتھے لیکن وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل پرووائس چانسلر کے لے تیار نہیں ہوئے۔
جامعہ کراچی کے ترجمان فاروق کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل نے پرووائس چانسلر کی تقرری پر مخالفت نہیں کی۔
ایمز ٹی وی (کراچی) گورنر سندھ محمد زبیر سے میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات ۔ گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں جاری ترقیاتی منصوبے ، کراچی ترقیاتی پیکج میں ہونے والی پیش رفت اور اہمیت کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کا معاشی حب کراچی قومی ترقی کا پیمانہ بھی ہے ،شہر کی ترقی سے معاشی ، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ یقینی ہے ، ملک کی خوشحالی کا انحصار بھی معاشی شہر رگ کراچی کی ترقی پر ہی ہے اس ضمن میں وفاق شہر کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کررہا ہے.
انہوں نے کہا کہ منی پاکستان کہلانے والے شہر کراچی میں ترقیاتی منصوبے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے انتہائی ناگزیر ہیں ، وفاق کی کوشش ہے کہ قومی ترقی کی ضمانت شہر بھی دیگر شہروں کی طرز پر تیزی سے ترقی کرے اس ضمن میں کراچی ترقیاتی پیکج کے منصوبوں کی تکمیل سے مکینوں کو زبردست ریلیف حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد کراچی کی ترقی و خوشحالی پر تمام توجہ مرکوز ہے ،شہر کے صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں ،معاشی سرگرمیوں میں روز بروز اضافہ اور سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے پیش نظر انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ، نئی صنعتوں کے قیام اور نجی سیکٹر کے فعال کردار سے لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہو رہے ہیں جس سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کی اصل وجہ امن و امان کی بحالی ہے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ۔
گورنر محمد زبیر نے کہا کہ کراچی اپنی استعداد کے لحاظ سے پوری دنیا میں سرفہرست شہر ہے جہاں پر کی جانے والی سرمایہ کاری کے فوری اور مطلوبہ نتائج سے بڑھ منافع سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش اہمیت کا حامل ہے ، شہر میں عرصہ دراز سے دنیا بھر کی ملٹی نیشنل کمپنیاں منافع بخش کاروبار سے منسلک ہیں اور مزید سرمایہ کاری میں بھی بھرپور دلچسپی رکھتی ہیں جو کہ خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،یکساں ترقی کے وژن پر وفاق کا ربند ہے ، وفاقی ، صوبائی حکومتیں اوربلدیاتی ادارے مل کر عوام کو بہتر انداز میں سہولیات فراہم کرسکتے ہیں ۔
ملاقات میں میئر کراچی وسیم اختر نے بتایا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے اور ایک میکانزم کے تحت ضروری اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہاہے، بلدیاتی ادارے شہر میں صفائی ستھرائی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے تحت جاری میگا پروجیکٹس کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کراچی ترقیاتی پیکج کے منصوبوں کی تکمیل سے مکینوں کو ریلیف حاصل ہوگا
ایمزٹی وی(اسلام آباد) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں اپوزیشن کی جانب سے نااہل شخص کے سیاسی جماعت كے سربراہ بننے پر پابندی کا بل پیش كیا جائے گا۔ پاكستان پیپلزپارٹی كے رہنما سید نوید قمر الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 203 میں ترمیم کا بل منظوری كے لئے قومی اسمبلی میں پیش كریں گے۔ یہ بل ایوان بالا سینیٹ میں كثرت رائے سے پہلے ہی منظور ہوچکا ہے۔ اس بل کو ناکام بنانے کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں 167 ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی شریک ہوئے جن کے پہنچنے پر ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکمراں جماعت کے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ آج اپوزیشن کا بل کسی صورت پاس نہ ہونے دیں
۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیر صدارت پیپلزپارٹی كی پارلیمانی پارٹی كا اجلاس ہوا جس میں بل كی منظوری كی حكمت عملی طے کرلی گئی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں عددی اکثریت حاصل ہے اور وہ اپنے تمام ارکان کے حاضر ہونے کی صورت میں باآسانی بل کو ناکام بناسکتی ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے اس بل پر پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق رائے ہے جو سینیٹ کی طرح قومی اسمبلی میں بھی بل کو کامیاب بنانے کی پوری کوشش کریں گی۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ساہیوال)کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا 112 واں کانووکیشن ساہیوال کیمپس میں منعقد ہوا۔ تقریب میں 369 طلبہ و طالبات نے مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں حاصل کیں ۔میڈلز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سجیلہ غلام نبی، عمارہ تبسم، وجیہہ رحمان، مریم اشفاق، شفیق احمد، خالد مقصود خٹک، محمد عمر، محمد عمر دراز، سیدہ طاہرہ ، رانا ولید منظور، عرفاہ حسین، اذکا یوسف، عائشہ امجد، حنا ذوالفقار، کومل اعجاز، مریم اختر، حمزہ بابر، افتخار امجد، سمیرا مغل شامل ہیں۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) مشہور باکسر محمد وسیم نے مالی مشکلات کے باعث پاکستانی شہریت چھوڑنے پر غور کردیا۔ کراچی میں ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ میں مالی مشکلات کا شکار ہوں، اپنے ملک پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں، تاہم مالی مشکلات کی وجہ سے شہریت ترک کرنے پر غور کررہا ہوں اور کوریا یا امریکا کی شہریت کے لیے درخواست دے سکتا ہوں۔ محمد وسیم نے کہا کہ اسپانسر نہ ہونے کے باعث بہت مسائل کا شکار ہوں، عالمی ٹائٹل کے لیے جلد ایک انٹرنیشنل فائٹ میں حصہ لوں گا جو شاید پاکستان کےلیے میری آخری فائٹ ہو۔ باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی شہریت ترک کرنا اور ملک کی نمائندگی کو چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے مجبور ہیں۔ واضح رہے کہ محمد وسیم نے 8 پروفیشنلز فائٹ کھیلی ہیں اور سب مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اب محمد وسیم ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ کی ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے امریکا روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ کولمبیا کے باکسرز سے مقابلہ کریں گے۔
ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ورچوئل یونیورسٹی کے زیرِاہتمام چوتھی انٹرنیشنل فاصلاتی نظام تعلیم کانفرنس کا باقاعدہ آغازایم اے جناح کیمپس میں ہوگیا۔کانفرنس میں 30سے زائد تحقیقی مقالات پیش کیے جارہے ہیں۔ ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خورطاب کرتے ہوئے تمام شرکا کوخوش آمدید کہا۔ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی مہمانِ خصوصی تھے ۔پہلے روز تین تکنیکی سیشن منعقد کئے گئے۔