پیر, 20 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں پاناما لیکس میں شامل تمام پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما لیکس میں شامل 436 افراد کیخلاف کارروائی کیلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی درخواستوں کی سماعت ہوئی،مقدمات کی سماعت جسٹس اعجاز افضل اورجسٹس مقبول باقر پر مشتمل بنچ نے کی ،درخواست گزار طارق اسد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاناما میں شامل دیگر افراد کا بھی احتساب کیا جائے،میرامقدمہ کرپشن اورمنی لانڈرنگ سے متعلق ہے۔
اس پر جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کاموقف ہے جس کانام پانامامیں آیااس کیخلاف کارروائی ہو؟،انہوں نے استفسار کیا کہ آمدن سے زائداثاثوں کاتعین کس نے کرنا ہے؟ ۔
درخواست گزار نے کہا کہ درخواست میں وفاق اور نیب کوبھی فریق بنایاہے، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست پرنیب اورفیڈریشن سے جواب طلب کی جائے اورمعاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیشن بنایاجائے۔
جسٹس اعجاز افضل یہ کام نیب کاہے،ہم تعین نہیں کرسکتے، درخواست کادائرہ بہت وسیع ہے،کارروائی کاکس کوکہیں؟،جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست پرکس سے جواب طلب کریں؟۔ عدالت نے دونوں درخواستیں یکجا کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور نیب کو نوٹس جاری کر دیئے اور سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

 

 

ایمزٹی وی(چارسدہ)چارسدہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور 5 دہشتگردوں کو دھماکا خیز مواد اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا.
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے شبقدر میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا جن کی نشاندہی پر زیرتعمیر پل کے نیچے سے اسلحہ و بارود ی مواد برآمد کر لیا.
بارودی مواد میں 40کلو بارود، 7مارٹرگولے،10دستی بم،2 آئی ای ڈیز،20 گزپریماکارڈ،11 ڈیٹونیٹراور 5سرکٹ بھی برآمدکر لیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے فیض آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے انتظامیہ کو معاملہ حل کر کے پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، دھرنے کے حوالے سے آئی بی اور آئی ایس آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس پربھی عدالت اعظمیٰ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل اشترااوصاف نے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی جانب سے دھرنے سے متعلق رپورٹس جمع کرائیں جن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت تمام حالات سے آگاہ تھی لیکن پھر بھی حکومت پنجاب نے اقدامات نہیں اٹھا ئے ۔جس پر جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تمام حالات سے آگاہ تھی لیکن کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ،ریاست کے اداروں کا کردار کدھر ہے ۔
انہوں نے استفسار کیا کہ دھرنے والوں کو چائے،کھانا اور موبائل سگنل کہاں سے آ رہے ہیں ،گولیاں نہ برسائی جائیں لیکن دھرنے والوں کی سہو لیات بند کردی جائیں ۔عدالت نے پوچھا کہ 17دنوں سے دھرنے والوں کے کھانے پینے کا بندو بست ہو رہا ہے جبکہ قریب کوئی ہوٹل بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنے میں جس زبان کا استعمال کیا جا رہا ہے ،اس کی اسلام میں کوئی اجازت نہیں ۔
دھرنے کے حوالے سے آئی بی اور آئی ایس آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس پر عدالت اعظمیٰ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ خفیہ اداروں کی رپورٹس پر مایوسی ہوئی ہے، ان میں کوئی تفصیل نہیں ہے ، رپورٹس دوبارہ پیش کی جائیں۔
انہوں نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا عدالت کو بتایا جائے کہ دھرنے کے پیچھے کون ہے اور اس کا فائدہ کس کو ہورہا ہے، دھرنے میں کون کون ہیں؟ کہیں غیر ملکی تو شامل نہیں؟ دھرنے والوں کو غیر ملکی فنڈنگ تو حاصل نہیں، انٹیلی جنس اپنا کام ٹھیک نہیں کر رہی ، آئی ایس آئی ملک کا مضبوط ادارہ ہے اسے ڈیلیور کرنا چاہیے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آئی بی اور آئی ایس آئی کے اعلیٰ حکام موجود ہوں تاکہ وہ دیکھ سکیں یہ ایمان اتحاد اور تنظیم والا پاکستان نہیں ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اپنی شہرت کے لیے سب کچھ ہو رہا ہے تاکہ نام بن جائے ،لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے ،راستہ بند کرنے کا ایک حوالہ دے دیں ،اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسلا م میں کہیں بھی ایسا نہیں لکھا ۔جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ پاکستان کو دلائل کی بنیاد پر بنا یا گیا ،جب دلیل کی بنیاد ہی ختم ہو جائے ،ڈنڈے کے زور پر صحیح بات اچھی نہیں لگتی ۔ان کا کہنا تھا کہ دشمنوں کے لیے بڑا آسان ہے کہیں آگ لگا دے اور ہم آپس میں لڑتے رہیں ۔انہوں نے کہا کہ احکام الہٰی پر عمل نہیں ہو رہا اور ریاست کا سرجھکا ہوا ہے ،جب ریاست ختم ہو گی تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے ۔جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ حکومت کی رٹ نظر نہیں آرہی ،ایک شخص کی رٹ قائم ہے ،ہمیں گالیا ں دی جا رہی ہیں ،اس پر دھرنے والوں کو شکریہ کہہ دیجیے گا ۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ فساد خراب ترین جرم ہے ،کیا میں بھی مسلمان نہیں رہا ؟۔انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ بتائیں کیاحکم کریں ،ہماری ذمے داری قانون کی تشریح ہے ،ذمے داری ریاست اور انتظامیہ کی ہے ،پھرآپ شکوہ کریں گے ہمارے کام میں مداخلت ہو رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے باعث ایک بچہ جاں بحق ہو گیا ،حکومت کی جانب سے کوئی متاثرہ خاندان کے گھر گیا ،لوگ اپنے دفاتر وقت پر نہیں پہنچ پا رہے ،عدالتی نظام درہم برہم ہو گیا ،وکلا وقت پرعدالت نہیں پہنچ رہے ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا لوگوں نے قرآن پاک پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا عدالتیں بند ہو گئی ہیں ،کل کوئی اور مسئلہ ہو گا تو کیا پھر شہر بند ہو جائیں گے ؟۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں سے شرح نمو 5 فیصد ہو گئی ، امن امان کی صورتحال اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جا رہا ہے ،

حالات بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔ وہ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے زیر اہتمام ‘‘ایمرجنگ میکرو اکنامکس ایشوز اور درپیش چیلنجز’’ کے عنوان سے منعقدہ نیشنل کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت کے مثبت انڈیکیٹرز بتا رہے ہیں

 

 

ایمز ٹی وی (لاہور) خصوصی پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے بچوں کو ڈبل ڈیکر بس میں شہر کے تاریخی مقامات کی سیر کرائی گئی اور انہیں ان کے متعلق معلومات بھی دی گئیں۔ بچوں نے گریٹر اقبال پارک کی بھی سیر کی۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) سندھ بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے 5ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سندھ سیکریٹریٹ میں دھرنا دیا جبکہ انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ بھی کیا اور شہر کے متعدد علاقوں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے ۔

بعد ازاں دھرنے کے شرکاءنے سندھ حکومت کی جانب سے آئند ہ ہفتے تک تنخواہیں اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیاہے۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ آج(جمعرات )سے پولیو مہم میں معمول کے مطابق حصہ لیں گی ۔بدھ کو لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پانچ ماہ کی تنخواہیں روکنے کے خلاف سندھ سیکریٹریٹ میں سیکرٹری خزانہ کے دفتر کے باہر صبح سے شام تک طویل دھرنا دیااور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی ۔

اس دوران حکومتی نمائندوں سے کئی بار مذاکرات بھی ہوئے جو کامیا ب نہ ہوسکے ۔لیڈی ہیلتھ ورکرز نے دھرنے کے باعث احتجاجاً کراچی سمیت صوبے بھر میں تین روز سے جاری پولیو مہم میں بھی حصہ نہیں لیاجس سے پولیو مہم بھی متاثر ہوئی۔ سہ پہر میں سیکرٹری فنانس حسن نقوی و دیگر حکومتی نمائندوں پر مشتمل وفد نے لیڈی ہیلتھ ورکرز سے ایک بار پھر مذاکرا ت کیے جو کامیاب ہوگئے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی/تعلیم) صو با ئی وزیر برا ئے تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ کالجز میں اسا تذہ خصوصاََ سائنس مضا مین کے اسا تذہ کی کمی کو فو ر ی طو ر پر پو را کیا جا ئے تا کہ نصا بی سر گر میا ں معمو ل کے مطا بق چلتی رہیں ۔ یہ با ت آج انہو ں نے سندھ اسمبلی کے دفتر میں ایک اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں سیکریٹری کا لجز پر ویز احمد سیہڑ اور سیکریٹری اسکو لز اقبا ل حسین درا نی نے بھی شر کت کی ۔

انہو ں نے کہا کہ تما م معا ملا ت کو جدید خطو ط پر چلایا جا ئے اور انرو لمنٹ اسکا لر شپ حا صل کر نے اور بیرو ن ملک تعلیم حا صل کر نے کےلئے جا نے والے طلباءسے متعلق معیا ر کو طے کیا جا ئے ۔ جا م مہتا ب حسین ڈہر نے سیکریٹری کا لجز کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں شفا فیت کو یقینی بنا ئیں تاکہ مستحق طالب علمو ں کو کو ئی تکلیف نہ ہو ۔

 

 

ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ تبدیلی کےنعرےلگانے والوں نے اپنا تمام وقت دھرنوں اور منفی سیاست میں برباد کیا،شعبدہ بازی ، دھرنوں اور الزامات کی سیاست عوام کی خدمت نہیں ہے۔ لاہورسےجاری بیان میں شہبازشریف نےکہاکہ تبدیلی کے دعوےداروں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،ان کاکہناتھاکہ انہوں نےعوام کی خدمت کے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے

۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ،جن کی تکمیل سے خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ عوام کو ان کی دہلیز پربنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے،ترقی کے ثمرات سے عوام پوری طرح مستفید ہو رہے ہیں،دکھی انسانیت کی خدمت ہی عبادت ہےاوروہ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کررہے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (دبئی) سابق صدرآصف زرداری نےنوازشریف کےساتھ ملاقات سے ایک بار پھرانکارکردیاہے۔ ذرائع کے مطابق 3ماہ میں نوازشریف کی آصف زرداری سےملاقات کی چوتھی کوشش بھی ناکام ہوگئی۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے ذمے دار نواز شریف ہیں، نوازشریف سے ملنا یا ہاتھ ملانا خارج از امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف کوصرف اپنی ذات کے لیےمیثاق جمہوریت یاد آتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارتی بہار کے ضلع گوپال گنج میں ہائی وولٹیج بجلی کے تار کی زد میں آنے سے آرکیسٹرا ٹیم کی ایک خاتون سمیت 7کارکنوں کی موت ہوگئی جبکہ 3شدیدجھلس گئے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ آرکیسٹرا پارٹی کے ارکان ایک ٹریکٹر پر شادی کی تقریب میں جارہے تھے ۔ ٹریکٹر راوا روڈ گاؤں کے نزدیک سڑک کے کنارے ٹوٹے ہوئے 11ہزار وولٹ کے بجلی کے تار کی زد میں آگیا ۔ کرنٹ لگنے سے 7افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3شدید طور پر جھلس گئے ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے گورکھپورہسپتال میں داخل کردیا گیاجبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے گوپال گنج صدر ہسپتال بھیج دیا گیا۔