پیر, 20 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(سکھر) سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے، افسوس کی بات ہے کہ چند لوگوں نے اسلام آباد کو سیل کیا ہوا ہے۔ حکومت اپنی آئینی طاقت بھی استعمال نہیں کرسکتی، حکومت اگر دھرنا دینے والوں کے خلاف ایکشن نہیں لے سکتی تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔ دھرنا حکومتی کمزوری اور رٹ ختم ہونے کی نشانی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف ریفرنڈم کی بات کرکے غیر آئینی راستے پر جارہےہیں، جس سے وہ مزید پھنس جائیں گے۔ سابق وزیراعظم نے اگر آئینی راستہ چھوڑ دیا تو نقصان پہنچے گا، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، اسحاق ڈار کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔ پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں، تاہم وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ غیر ضروری ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کا حق ہے کہ وہ کوئی بھی مطالبہ کر سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کو نوازشریف نے خود باہر جانے کی اجازت دی۔

 

 

ایمز ٹی وی (کوئٹہ)پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے سمنگلی ایئر بیس مشترکہ ایئرشوکا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور چینی فضائیہ نے شاندار فضائی مظاہرہ کیا،تقریب میں پاکستان اورچین کے اعلیٰ سول اورعسکری حکام کی شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق سی پیک کے حوالے سے پاکستان اور چین کی فضائیہ نے مشترکہ ایئر شو کا انعقاد کیا جس میں دونوں ملکوں کی فضائیہ نے فضا میں شاندار فضائی مظاہرہ کیا جس سے پاکستان اور چین کے اعلیٰ سول اور عسکری حکام کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے ایف7پی جی،چینی ایئرفورس کے جے ایف10طیاروں نے ایک دلچسپ فضائی مظاہرہ پیش کیا جبکہ آرمی کے ہیلی کاپٹرزنے فلائی پاسٹ پیش کیااورفضا میں مختلف رنگ بکھیر دیئے جس پر شائقین نے دل کھول کر تالیاں بجائی اور دونوں ملکوں کی فضائیہ کی پائلٹس کی مہارت کو سراہا۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت )ین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ کر1295 ڈالر پر پہنچ گئی۔ فی اونس سونے کی قیمت11 ڈالر بڑھ کر1295 ڈالر پر پہنچنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 550 اور 472 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس سے فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر53950 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 46243 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے بڑھ کر810 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.57 روپے بڑھ کر694.28 روپے ہوگئی

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس )شاہد آفریدی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج میچ نہیں کھیلے، ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی جانب سے تسلسل کیساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راﺅنڈر کو فلو اور گلے میں خراش کی شکایت ہے۔ کومیلا وکٹورینز کیخلاف میچ کیلیے شاہد آفریدی کی جگہ محمد عامر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈھاکا ڈائنا مائٹس گزشتہ6 میچز میں سے 4میں فتح حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، اس میں شاہد آفریدی کا کردار نمایاں رہا ہے۔ قومی آل راﺅنڈر ٹی ٹوئنٹی کریئر میں 11 بار میچ میں 4 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کارنامہ انجام دے چکے ہیں، آل راﺅنڈر یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی بولر ہیں، یاسر عرفات اور عمر گل 10،10 بار میچ میں 4 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پولیس نےآئی ایٹ پُل کے قریب سے ایک مشکوک شخص کوگرفتارکرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوارشخص دھماکاخیزمواددھرنےکی طرف لے جارہاتھا،گرفتارشخص کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (سندھ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار ی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہرحکومت میں نوجوانوں کوروزگارفراہم کیا ہے، پیپلزپارٹی روایتی سیاسی جماعت نہیں ایک خاندان کی طرح ہے، پاکستان کوترقی پسند ملک بنائیں گے۔ ہالا میں مخدوم امین کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے عوام کی فلاح لے لیےصوبے میں سو ارب سے زائد کے منصوبے شروع کیے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات عوام کا بنیادی حق ہے،

ہالاکا میڈیکل کالج ایسے شخص کے نام پر بن رہا ہے جو اپنی ذات میں انجمن تھے،ہالا جیسے چھوٹے شہر میں بننے والا میڈیکل کالج یہاں کے لوگوں کو ان کا حق دے گا

،پاکستان کوترقی پسند ملک بنائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ مخدوم جمیل الزماں،آپ اورمیں ایک ہی روایت کےامین ہیں۔ مخدوم صاحب ہم آپ کوکبھی بھول نہیں سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھر میں کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر بنایاگیا جہاں سب کا مفت علاج ہوتا ہے۔سول اسپتال کراچی میں ٹراما سینٹرقائم کیاہے۔

 

 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی پولیو کی قومی مہم آج سے شروع ہو رہی ہے ۔مہم پنجاب کے تمام اضلاع ، تحصیلوں اور یونین کونسلوں میں بھی منعقد کی جائے گی۔ کو ارڈینیٹر ایمر جنسی آپریشن سنٹر ڈاکٹر منیر احمد کے مطابق پنجاب بھرمیں اس مہم میں تقریباً ایک کروڑ پچاسی لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یہ اس سال کی پانچویں قومی مہم منعقدہے۔اس سے پہلے قومی مہمات جنوری، اپریل، مئی اور ستمبر میں منعقد کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر منیر احمد نے بتایا کہ اس سال صوبہ بھر میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ جبکہ پاکستان میں اس کے علاوہ اب تک 5بچے پولیو کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دنیا پولو کی بیماری کی خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے اور پاکستان میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہو ئی ہے۔ ا نہوں نے بتا یا کہ بین الاصوبا ¾ ئی بارڈرز پر ویکسین پلانے کے لئے خصوصی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہا ں سے دوسرے صوبوں سے آنے والے بچوں کو قطرے پلا ئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے لیے صوبہ بھر میں 44ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر یونین کونسل میں گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے بچوں کو پلائیںگی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں رواں سال راولپنڈی اور ملتان سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جو کہ بچوں کے لئے ایک خطرہ ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات ان کی دہلیز پر مہیا کی جارہی ہیں، جون 2018ء تک ہیپاٹائٹس کے 1 لاکھ مریضوں کو انکے گھروں پر ادویات کی فراہمی کا ہدف پورا کرینگے۔ جدید اصلاحات اوراربوں روپے کے وسائل کی فراہمی کے باعث صوبے میں صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری آئی ہے، اب عام آدمی کو بھی وہی ادویات مل رہی ہیں جو اشرافیہ استعمال کرتی ہے ۔وہ ویڈ یولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اجلاس میں شعبہ صحت میں جاری اصلاحاتی پروگرام پر عملدر آمد اور ہیلتھ پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت 5 ہزار مریضوں کو مفت ادویات انکے گھروں پر مہیا کی جاچکی ہیں اور مریضوں کو معیاری ادویات کی انکے گھروں میں فراہمی پنجاب حکومت کا ایک تاریخی اقدام ہے۔ملک کی 70سالہ تاریخ میں پہلے کبھی مریضوں کو پارسل کے ذریعے ان کے گھروں میں ادویات فراہم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع میں جدید ہیپاٹائٹس فلٹرکلینکس کے قیام کے پروگرام کو بھی تیزی سے آگے بڑھایا جارہا ہے اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سطح پر 60چھوٹے ہیپاٹائٹس کلینکس فنکشنل کیے گئے ہیں ۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ قصور،بھکر،لیہ،وہاڑی اورمیانوالی کے ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں پہنچ چکی ہیں اور سی ٹی سکین مشینوں کی تنصیب سے لوگوں کو 24گھنٹے سی ٹی سکین کی سہولت ملے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ادویات کی خریداری ،ترسیل اور فراہمی کا ڈیجیٹل نظام بنایاگیا ہے اور اب عام آدمی کو بھی وہی ادویات مل رہی ہیں جو اشرافیہ استعمال کرتی ہے ۔وزیراعلیٰ سے ترک سفیر صادق بابر گرگن نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترک تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہبازشریف نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان اور ترکی کے مابین برادرانہ دوستی کا سفر تاریخی ،مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھا ہو اہے - پاکستان اور ترکی باہمی احترام ، محبت اور پیار کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں - ترکی نے ہر مشکل حالات میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر سچے دوست کا ثبوت دیاہے اور سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی ترکی پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہاہے -

انہوں نے کہاکہ ترکی کی کئی سرمایہ کار کمپنیاں پنجاب میں کام کر رہی ہیں۔ پنجاب میں ہائوسنگ، انفراسٹرکچر، صحت، ووکیشنل ٹریننگ اوردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نےبچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا عالمی دن منانے کا مقصددنیا بھر میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آگاہی پیدا کرنا کرنا ہے۔

 

 

یمز ٹی وی (کراچی)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور اس ضمن میں درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے رینج،ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر باہم مشاورت اور پاکستان رینجرز سندھ سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں وانٹیلی جینس ایجنسیوں سے مربوط روابط پر مشتمل بارہ ربیع الاول کنٹی جینسی پلان جلد مرتب کیا جائے تاکہ صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کو مذید مستحکم بناتے ہوئے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹی جینسی پلان کے تحت ضلعوں کی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے بین المسالک ہم آہنگی فروغ کے اقدامات سمیت دل آزار وال چاکنگ،مذہبی، مسلکی منافرت،اشتعال انگیز پمفلٹس،بینرز، ہینڈ آؤٹس یا دیگر مواد کی تقسیم،اشتعال انگیز تقاریر کی روک تھام کے علاوہ لاؤڈ اسپیکرز ایکٹ پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے روٹس مرکزی اجتماع گاہ پر سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کے تحت بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ،کلیئرنس،واچ ٹاورز کے قیام، منتخب کردہ بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز کی تعیناتیوں ، ہر قسم کی پارکنگ کو مناسب فاصلوں پر رکھنے، پارکنگ لاٹس پر نگرانی، انر آؤٹر کارڈن، ہیڈ اینڈ ٹیل پر پولیس کمانڈوز کو فرائض تفویض کرنے،ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن وشیئرنگ کو مزید تقویت دینے،رینڈم اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ پکٹنگ وغیرہ کے امور کو ہر سطح پر انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں،مدارس، مزارات، درگاہوں وغیرہ پر سیکیورٹی مذید سخت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ایسے کھلے مقامات کہ جن پر نعتیہ محافل،وعظ، درس بیان وغیرہ کا اہتمام کیا جارہا ہو تھانہ جات کے لحاظ سے جملہ سیکیورٹی اقدامات کو فول پروف بنایا جائے،

سیکیورٹی پلان کے تحت پولیس ریزرو پلاٹونز اینٹی رائٹس پلاٹونز کو بھی تیار اور الرٹ حالت میں رکھا جائے جبکہ ضلعوں کی سطح پر تمام پولیس کنٹرول رومز اور مرکزی کنٹرول روم کے مابین مضبوط روابط کے ساتھ ساتھ اطلاعات، احکامات،ہدایات کی بروقت شیئرنگ اور تعمیلی رپورٹس کا بھی وائرلیس اسٹاف کو پابند بنایا جائے۔ ٹریفک پولیس کو ہدایات کی کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لیئے 12ربیع الاول کی مناسبت سے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیکر اسے نافذالعمل بنایا جائے۔

 

 

ایمزٹی وی(تربت)تربت میں قتل ہونے والے 5 نوجوانوں کو کوئٹہ بھیجنے والا انسانی اسمگلر سہیل شکیل گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا زرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں قتل ہونے والے 5 افراد کو جرمنی بھیجنے کی لالچ دے کر موت کی وادی میں دھکیلنے والا انسانی اسمگلر سہیل شکیل گرفتار ہو گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل شکیل جرمنی میں مقیم اپنے بھائی کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتا ہے اور نوجوانوں کو پہلے کوئٹہ میں صادق نامی اپنے دوست کے پاس ٹھہراتا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم صادق کو کوئٹہ اور ملزم سہیل شکیل کو گجرات سے گرفتارکیا گیا، دونوں ملزمان نے اعترافِ جرم کرلیا ہے اور سہیل شکیل نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ نوجوانوں کو بھاری رقم کے عوض جرمنی بھجواتا تھا اور کوئٹہ میں 50 ہزار روپے فی کس کے عوض صادق کے پاس ٹھہراتا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تربت میں قتل ہونے والے 15 افراد بھی سہیل شکیل اور صادق کے دیے گئے لالچ میں پھنس کر جرمنی جانا چاہتے تھے۔