ھفتہ, 18 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے افواجِ پاکستان میں احمدیوں کی بھرتی پر پابندی کیلیے قرارداد لانے کا اعلان کیاہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب میں انھوں نے کہاکہ پاکستان میں فوج سمیت کسی بھی محکمے میں اعلیٰ عہدوں میں بیٹھے ہوئے احمدی ملک کیلیے خطرہ ہیں اس لیے اْنھیں فوری طور پرعہدوں سے ہٹادینا چاہیے۔
کیپٹن رٹائرڈ صفدرنے کہاکہ احمدی ملک کیلیے زہرقاتل ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ختم نبوت کاحلف عدلیہ سمیت22ویں گریڈ کے افسر پر بھی لاگو کیا جائے۔ انھوں نے عدلیہ میں بیٹھے لوگوں سے ختم نبوت سرٹیفکیٹ پر دستخط لینے کامطالبہ کیااور کہاکہ انصاف کی کرسی پر کسی بھی ایسے شخص کو نہیں بٹھاناچاہیے جس کاتعلق احمدی برادری سے ہو۔
رہنما ن لیگ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سیاسی جماعتیں بھی ٹکٹ دیتے ہوئے اپنے امیدواروں سے ختم نبوت کے سرٹیفکیٹ پر حلف لیں۔انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر کا انقلاب فوجی انقلاب نہیں بلکہ قاد یانیوں کاانقلاب تھاکیوں کہ مشرف کا سسرال قادیانی ہے۔
۔

 

 

ایمز ٹی (سندھ / تعلیم ) صوبائی محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے سندھ میں جاری تعلیمی نصاب کی تبدیلی کے مرحلے میں میٹرک کی سطح پر تعلیمی نصاب نجی پبلشرز سے تیار کرانے کا فیصلہ کیا ہے اورسندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نویں، دسویں جماعتوں میں نیا نصاب تیار کرنے کے لیے دو معروف پبلشرز آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور آفاق پبلیکشن کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔

مذکورہ دونوں پبلشرز سائنسی مضامین کا نصاب تیار کریں گے تاہم نویں اور دسویں کے نصاب میں تبدیلی اور نئے نصاب کی دستیابی اپریل 2018سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کے موقع پر ممکن نہیں ہوگی اورممکنہ طورپرنجی پبلیشرزکی جانب سے تیار کیا گیا یہ نصاب 2019سے شروع ہونے والے تعلیمی سیشن میں دستیاب ہوگا.

بیوروآف کریکولم اورسندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی سطح پر نویں اوردسویں میں محض اردو، سندھی اورانگریزی کے مضامین کے نصاب میں تبدیلی کی جارہی ہے جبکہ سائنس کے مضامین کے نئے نصاب کے لیے مذکورہ دوپبلیشرزکی خدمات لینے کافیصلہ کیا گیا ہے جس میں حیاتیات، طبعیات، ریاضی، کیمیا اورکمپیوٹرسائنس کے مضامین شامل ہونگے.

اعلیٰ افسرکے مطابق ابتدائی طورپر آفاق پبلیکیشن کی جانب سے نصاب کی تیاری کے سلسلے میں ہونے والے اخراجات کاتخمینہ بھی جمع کرادیا گیا ہے جبکہ آکسفورڈیونیورسٹی پریس کی جانب سے اخراجات کے تخمینے کا انتظار ہے، سائنسی مضامین کا نصاب نجی پبلیشرز سے تیارکرانے کامقصد بین الاقوامی سطح پر گزشتہ پیش کیے گئے سائنسی نظریات میں آنے والی تبدیلیاں اورنئے سائنسی نظریات و رجحانات کونصاب کا حصہ بنانا ہے تاکہ سندھ میں پڑھائے جانے والے نصاب کوبین الااقوامی سطح پر پڑھائے جانے والے سائنسی نصاب سے مطابقت حاصل ہوسکے۔ جس کے لیے نصابی مواد متعلقہ پبلشرز کی فراہم کریں گے، فراہم کردہ مواد کی منظوری محکمہ کی جانب سے دی جائے گی جس کے بعد سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اسے شائع کروائے گا۔

منیجنگ ڈائریکٹر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس امینہ سید کے مطابق صوبائی محکمہ اسکولز ایجوکیشن سے اس سلسلے میں ابتدائی بات چیت ہو چکی ہے اور آکسفورڈ یونیورسٹی پریس سائنسی مضامین کے نصاب کی تیاری کا خاصا تجربہ رکھتا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اورورلڈ بینک نےکہہ دیا اسحاق ڈارقبول نہیں، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو ہٹائیں۔ پ

ارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں شدید مالی بحران آنےوالاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی معاہدے کی کاپی کے لیےکوششیں کرتےکرتےتھک گیا اب سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ پائوں باندھ کر کراچی کے مسائل حل کرنے نہیں دیئے جا رہے‘ کے ایم سی کے بجٹ کا ایک ایک پیسہ کراچی کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہوگا .

وزیراعظم پیکیج کے تحت کراچی میں جوبھی کام ہوگا وہ انتہائی شفاف ہوگا اور اس پیکیج کے تحت جو فنڈز آئیں گے اسے گورنر ہائوس میں قائم کمیٹی کے ذریعے استعمال کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو ہر طرح سے برقرار رکھا جاسکے.

کراچی کی تعمیر و ترقی کا بجٹ نہ خود کھائوں گا اور نہ کسی کو کھانے نہیں دوں گا‘وزیر اعلیٰ سندھ کے پیکیج سے نہ ہمیں پیسہ چاہئے اور نہ ہی ملے گا ‘

ہم نے اسکیمیں بنا کر انہیں دے دی ہیں وہ ان پر عملدرآمد کرائیں۔ وہ منگل کی دوپہر ضلع وسطی کے مختلف علاقوں رہبر چوک، گجر نالہ، لیاقت آباد سپر مارکیٹ، خاموش کالونی اور دیگر علاقوں کا دورہ کررہے تھے۔

وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی کم وسائل کے باوجود جو کچھ ممکن ہوسکا وہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ‘وہ محکمے جن کا براہ راست تعلق شہری مسائل کے حل سے ہے وہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہیں

 

 

ایمزٹی وی(صحت)پشاور میں ڈینگی سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے،ہلاکتوں کی تعداد52 ہو گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،آج بھی مزید 2 مریض ڈینگی وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد52 ہو گئی جبکہ مزید 121 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں اب بھی ہزاروں مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور مزید افرادمیں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے جبکہ حکومت مرض پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے جس پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(امریکا) امریکا کی سابق وزیرخارجہ اور سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ خطرناک صدر قرار دیدیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو خطرناک صدر قرارد دیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ اشتعال دلاتے ہیں اور خود بھی اپنے کنٹرول میں نہیں رہتے۔
 
واضح رہے کہ ٹرمپ 12 اکتوبر کو ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنے فیصلے سے کانگریس کو آگاہ کریں گے اور ایران کے سلسلے میں امریکا کی مستقبل کی حکمت عملی کا بھی اعلان کریں گے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)ولڈ الیون کے پاکستان کے کامیاب دورے نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار کردی ہیں اورآج آئی سی سی کا چیف ایگزیکٹیو کا اجلاس ہوگا جس میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس آج آکلینڈ میں منعقد ہو گا،اس موقع پر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا، ورلڈ الیون کے دورے کی سیکیورٹی رپورٹ بھی زیر بحث آئے گی، میٹنگ میں سی ای او پی سی بی سبحان احمد پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ چیئرمین نجم سیٹھی بھی نیوزی لینڈ میں ہی موجود ہیں، وہ سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی میچ اور ویسٹ انڈین بورڈ کو سیریز کیلیے پاکستان آمد پرقائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد /تعلیم ) نمل نے یس نیٹ ورک اور برٹش کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ چینج میکنگ مقابلہ جیت لیا ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈ ئر محمد ابراہیم، یس نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو علی رضا خان، برٹش کونسل کی ڈائریکٹرایجوکیشن نشاط ریاض ، بلیو سنک کے چیف ایگز یکٹو عاطف مصطفی، ڈائریکٹر اورک ، رجسٹرار، ڈین سوشل سائنسز، صدور شعبہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

مقابلہ جیتنے پر نمل کوئٹہ کیمپس کے شمعون مسیح کو ایک لاکھ روپے دئیے گئے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی ) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقا ت کی ۔ ملاقات میں کشمیر کی جاری صورتحال ،حق خود ارادیت تحریک میں پاکستان کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت، مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کی جدوجہد ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے حل،صوبہ میں آباد کشمیریوں کو سہولیات کی فراہمی اور دیگر اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کے بغیر تکمیل پاکستان نا مکمل ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دینا اقوام عالم کے لیے سوالیہ نشان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کی پامالی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ گورنرمحمد زبیر نے کہا کہ سندھ میں آباد کشمیری کمیونٹی صوبہ کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ،وفاقی حکومت ملک کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے وژن کے تحت کام کر رہی ہے ۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ سے بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ درانی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جاری صورتحال، باہمی دلچسپی اور سندھ بلوچستان کے مختلف امور سمیت اہمیت کے حامل دیگر موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر سندھ نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں، وفاق کے تعاون سے کراچی میں لیاری ایکسپریس وے ، گرین لائن اور پینے کے صاف کا پانی کا میگا پروجیکٹ K-IV تکمیل کے آخری مراحل میں ہے .

وفاق نے کراچی ترقیاتی پیکیج بھی دیا ہے ، جس کے تحت 25 ارب روپے مالیت کے منصوبے تشکیل دیئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بلوچستان سے ہو تا ہوا کراچی سے منسلک ہو جائے گا . قدرتی بندرگاہوں کے باعث کراچی کو تجارتی لحاظ سے اہمیت حاصل ہے ، اس ضمن میں صنعتی علاقوں اور بندر گاہوں کے اطراف میں انفرا اسٹرکچر کی ترقی و بحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔ اب جہاں ایمبولنس وین نہیں جا سکتی، وہاں فوری موٹر سائیکل ایمبولینس پہنچے گی۔ 900 موٹر بائیک ایمبولینسز 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں چلائی جائیں گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ یہ شاندار سروس پنجاب کے عوام کو سہولت دینے کیلئے شروع کی گئی ہے، سروس سے تنگ گلی محلوں میں بھی بروقت طبی امداد مہیا کی جا سکے گی۔

اس موقع پر شہباز شریف مخالفین پر بھی خوب گرجے برسے، بولے کچھ لوگ الزامات کی سیاست کر رہے ہیں اور جھوٹی اشتہاربازی سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں.

پشاور میں میٹرو بس تو بنا نہ سکے، لاہور میں روک رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ موٹر بائیک ایمبولینس سے زیادہ ریپڈ ایمبولینس سروس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ریسکیو ورکرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایک مہینے کے رسک الاؤنس کا بھی اعلان کر دیا۔