ھفتہ, 18 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ چیمپینز ٹرافی جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری کیلئے وقت دیا جانا چاہیے۔
قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست پر رد عمل دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی ٹیم کے لڑکوں نے آپ کیلئے چیمپینز ٹرافی جیتی ہے۔
 
آفریدی ، مصباح اور یونس خان کی کمی ایک ہی رات میں پوری نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں بہتر ہونے کیلئے وقت دیا جائے اور قوم بھروسہ رکھے کہ یہ اچھا پرفارم کریں گے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کا سامنا کیا ہے۔ سری لنکا نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شاہینوں کو وائٹ واش کیا ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)سری لنکا نے پاکستان کوٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرکے عالمی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر دھکیل دیا۔
دبئی میں کھیلے گئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے آخری روز میزبان ٹیم 317 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 248 رنز پر ڈھیر ہوئی تو آئی لینڈرز نے 2-0سے کلین سوئپ مکمل کرلیا، گرین کیپس کو یواے ای میں 15سال بعد پہلی بار کسی ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے 2002 میں یہاں سیریز جیتی تھی،دونوں میچز میں ناکامی کے بعد پاکستان ٹیم عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر چلی گئی جبکہ چھٹی پوزیشن پر سری لنکا نے قبضہ جمالیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 68 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
سری لنکا کے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 248 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، آج آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی سرفراز احمد تھے جو کہ 68 رنز بنا کر پریرا کا شکار ہوئے، ان کے بعد آنے والے کھلاڑی محمد عامر بھی 4 رنزبنا کر پریرا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، یاسر شاہ بھی زیادہ دیر تک اسد شفیق کا ساتھ نہ دے سکے اور 5 رنزبنا کرہیراتھ کا شکار ہوگئے، 244 کے مجموعی اسکور پر اسد شفیق بھی ہمت ہار بیٹھے اور 112 رنزبنا کر لکمل کا شکار ہوگئے ،جب کہ پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وہاب ریاض تھے جو کہ ایک رنز بنا کر ہیراتھ کو وکٹ تھما بیٹھے۔
سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 5 شکار کیئے جب کہ ہیراتھ نے 2، لکمل ،گماگے اورفرنینڈو نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی، واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں یہ پہلی شکست ہے۔
اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا نے 482 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 220 رنز کی سبقت حاصل ہوئی تھی تاہم اپنی دوسری اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
واضح رہے کہ ابو ظہبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھی سری لنکا نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دی تھی

 

 

ایمزٹی وی(صحت)جناح اسپتال کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر آف سائیکاٹری ڈاکٹر جاوید اکبر درس نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن وامان کی مخدوش صورتحال، معاشی تنگی اور رویوں کی تبدیلی کے باعث ملک میں ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے تاہم یہ امراض قابل علاج ہیں اورانفرادی اور اجتماعی کوششوں کے ساتھ سائیکوتھراپی اور ادویات سے ان کا علاج ممکن ہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی آف سول اسپتال کے شعبہ طب نفسیات کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر رضا الرحمن بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی میں ہرفرد کی اہمیت ہے ہر فرد کا اپنا مقام ہے اس لئے ایسے مریضوں کی بحالی میں کمیونٹی کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تب ہی ان افراد کو صحت مند بنایا اور ان بیماریوں کو روکا جاسکے گا۔
ڈاکٹر رضا الرحمن نے بتایا کہ یہ مرض عموماًجوانی میں لاحق ہوتا ہے اور افعال کو متاثر کرتا ہے ۔دنیا میں معذوری کی ایک بڑی وجہ ڈپریشن بھی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک عام مینٹل ڈس آرڈر ہے جس سے موڈ خراب رہتا ،کام کی طرف دھیان نہیں جاتا،انرجی کم ہو جاتی ہے ، شرمندگی کا احساس رہتا ہے، نیند ڈسٹرب رہتی ہے جبکہ کسی کام پر فوکس کرنا مشکل ہو جاتاہے تاہم یہ قابل علاج ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی سے کشمور تک جتنے بچے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پسماندہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان کے لیے امید کی کرن صرف پاک سرزمین پارٹی ہے۔

پی ایس پی سندھ کے مظلوم عوام کی آواز بنے گی جو اپنے مسائل تلے دب کر اپنے لیے آواز نہیں اٹھا سکتے۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ سندھ کے مختلف علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جدوجہد کا مقصد سندھ کی عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا اور ان کے بنیادی حقوق عزت، انصاف اور اختیار کے ساتھ دلانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سندھ کے دورے کے دوران مختلف ڈسٹرکٹس میں جائیں گے جن میں پاک سر زمین پارٹی کا سیٹ اپ پہلے سے موجود ہے اور وہاں تنظیمی امور کا جائزہ لیں گے۔ کراچی سے روانہ ہونے کے بعد مصطفیٰ کمال کا قائد آباد اسٹیل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 

یمز ٹی وی( ڈی آئی خان )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بڑے ڈاکوؤں کو جیل میں ڈال کر دکھائیں گے،آصف زرداری سینما کے ٹکٹ بلیک کرتا تھا،آج زرداری کے پاس سندھ میں ایک لاکھ ایکڑ اراضی اور19 شوگر ملوں کا مالک ہے، ہم نے قانون کو سب کے لیے ایک بنانا ہے،کسی طاقتور کو پکڑا جائے تو یہ نہ کہے کہ مجھے کیوں نکالا۔ ڈی آئی خان میں تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جو ملک دنیا میں آگے نکلا اس میں میرٹ کا نظام بہتر تھا،مسلمان بادشاہت کی طرف چلے گئے اور یورپ والے میرٹ پر آگئے۔ اگر ن لیگ میں میرٹ ہوتی تو مریم بی بی کیسے آگے آجاتیں،اگر پیپلزپارٹی میں میرٹ ہوتی تو اعتزاز احسن اور بلاول میں کیا مقابلہ تھا،بینظیربھٹو کے بعد زرداری نے کاغذ دکھایا کہ میں اور بلاول پارٹی سربراہ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ 2018 میں تحریک انصاف پاکستان کے سارے صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کو دنیا بھر میں مانا گیا۔ پاکستان میں گزشتہ 2سال میں 2ڈگری گرمی بڑھی، بارشیں کم ہوئیں،ہم سارے پاکستان کو ہرا بھرا کرنے کا پروگرام لائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ جانور تو اتنا کھاتا ہے جس سے اس کا پیٹ بھر جائے،انسان جب جانوربنتا ہےتو کھاکھاکربھی اس کاپیٹ نہیں بھرتا،انسان میں انسانیت ختم ہوجائے تو وہ جانور سےبھی نیچےچلاجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کا راز یہ ہےکہ برےوقت سےخوف زدہ نہیں ہونا چاہیے،انسان نے سوچا کہ چاند پر چلا جائے اور وہ چلا گیا،میں نے9 سال کی عمرمیں فیصلہ کیاکہ ٹیسٹ کرکٹربنوں گا اور بن گیا،میرے کزن کہتے تھے کہ میں ٹیسٹ کرکٹر نہیں بن سکتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب تک انسان ہار نہیں مانتا ہار انسان کو ہرا نہیں سکتی،میچ کےبعد اس وقت تک نہیں سوتا تھا جب تک اپنی غلطیوں پر سوچ نہ لوں۔

 

 

ایمزٹی وی(صحت)قومی اسمبلی نے انسانی اعضا کی پینودکاری سے متعلق ایم کیو ایم کا بل منظور کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رکن اسمبلی کشور زہرہ نے انسانی اعضاء کی پیوندکاری کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ بل کو منظوری روکنے لیے وزیر مملکت ڈاکٹر درشن نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اعضا کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔
یہ بل حکومت پہلے بھی لے کر آئی تھی اوراب دوبارہ لا رہی ہے کیونکہ یہ تمام انسانوں کا مسئلہ ہے اس لیے اسے ایک ماہ کے لئے موخر کر دیا جائے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدا مرزا نے کہا کہ خواتین بڑی محنت سے بل تیار کرتی ہیں جسے اہمیت دینی چاہیئے۔
کشور زہرا نے بل کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے فوری منظوری کا مطالبہ کیا تو حکومتی رکن ماروی میمن نے بھی بل کی حمایت کردی، انہوں نے کہا کہ کہ میرے پیش کردہ 6 بل مسترد کیے گئے لیکن انسانی اعضاء کی ناجائز تجارت سے متعلق اپوزیشن کے بل کی حمایت کرتی ہوں۔ جس کے بعد ایوان نے اعضا کی پیوند کاری سے متعلق ترمیمی بل منظور کرلیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی/ تعلیم ) این ای ڈی یونیورسٹی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں این ای ڈی اور جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے مابین ایم اویو پر دستخط کیے گئے، اس ایم او یو معاہدے کے تحت جامعہ کراچی اور جامعہ این ای ڈی 2017-2018 بیجزکے تمام طالبِ علموں کو ایک برس چینی زبان کا کورس لازمی پڑھایا جائے گا۔ جامعات کی جانب سے یہ معاہدہ ایک خوش آِئند اقدام ہے

 

ایمزٹی وی(صحت)سندھ میں تھیلیسیمیا کی روک تھام کےلئے بنائے گئے قانون پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز محکمہ نے باقائدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا جس کے تحت شادی سے قبل دولہا اوردلہن کو تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا اور نکاح خواں کو نکاح سے قبل ٹیسٹ دیکھ کر ایک پروفارما بھرنا ہوگا۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو ان کا نکاح رجسٹرڈ نہیں ہوگا جبکہ اس پر 3ماہ کی سزا اور 50ہزار روپے جرمانہ بھی عائد ہو سکتاہے ۔
گزشتہ روز سینیٹر حسیب خان نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے میں نے 19اکتوبر 2004کو ایک صفحہ پر سادہ بل قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا جو توجہ حاصل نہ کرسکاپھر 14اپریل 2009کو قومی اسمبلی میں بل پیش کیا جس کی مخالفت کر دی گئی تاہم جدوجہد جاری رکھی اور 19مئی 2013کو گورنر سندھ نے اس بل کو منظور کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کر دیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 19ستمبر 2013کو اسے سندھ اسمبلی سے منظور کر لیا گیا تاہم 4سال گزرنے کے باوجود اس کو نافذ نہیں کیا جاسکا ۔
اب اس پر عملدرآمد کے لئے محکمہ نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے اس قانون کی رو سے دولہا ، دلہن اور دلہن کے ولی کی طرف سے مقررکردہ فارم پر ایک قانونی اقرار نامہ رجسٹرڈ نکاح خواں /خطیب کو دینا لازم ہے اس سے انحراف پر تادیبی کاروائی ہو سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سالانہ 5 ہزار بچے تھیلیسیمیاکا مرض لے کر پیدا ہو رہے ہیں اس وقت ملک میں ایک لاکھ بچے تھیلیسیما میں مبتلا ہیں جبکہ ایک کروڑ افراد تھیلیسیمیامائنرکا شکار ہیں۔
تھیلیسیمیا مائنر کے مریض بظاہر صحت مند ہوتے ہیں مگر ان کی شادی تھیلیسیمیا مائنر کے ساتھ ہوجائے تو اس سے تھیلیسیمیا میجر کا بچہ جنم لے سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل تھیلیسیمیاٹیسٹ کے ذریعے اس کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے والدین سے بھی درخواست کی کہ ٹیسٹ سے کوئی حرج نہیں اس ٹیسٹ سے آئندہ بچوں کو اس مرض سے بچایا جاسکتا ہے ۔

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد/تعلیم ) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز میں کورین لینگوئج ڈے کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی ریپبلک آف کوریا کے ناظم الامور کم جن ووک تھے ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیا الدین نجم، ڈائریکٹر جنرل بریگیڈ ئر محمد ابراہیم ،ڈین لینگوئجز،رجسٹرار،ڈائریکٹرز اور طلبہ کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔