ایمز ٹی وی (کراچی) اٹھارہ اکتوبرکوحیدرآباد میں ہونے والے جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پیپلزپارٹی کی رہنما ایم این اےفریال تالپور کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا اجلاس زرداری ھاوس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو وقار مہدی ،راشد ربانی، سعید غنی اور دیگرنے شرکت کی، پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو نے اجلاس میں فریال تالپور کو 18 اکتوبر کو حیدر آباد جلسہ کے تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں جیالے اپنے قائد کے استقبال کے لئیے بےتاب ہیں۔ اس موقع پر فریال تالپورکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 2018 کے انتخابات میں پتہ لگ جائے گا کہ سندھ کے عوام کس کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ بھٹو کے جیالے ہر جگہ پی ٹی آئی کو شکست دیں گے اورسندھ سے پی ٹی آئی کا صفایا کردیں گے۔
ایمز ٹی وی (کراچی/تعلیم ) جامعہ کراچی کے شعبہ اُردو کے زیر اہتمام اور ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان اور انجمن ترقی اُردو کے اشتراک سے سرسید احمد خان کے دوسوسالہ یوم پیدائش کے موقع پر تین روزہ بین الاقوامی یادگاری کانفرنس بعنوان: ’’ادب ،تاریخ اور ثقافت : جنوب ایشیائی تناظر اور سرسید احمد خان‘‘ 16 تا18 اکتوبر2017 ء کلیہ سماجی علوم میں منعقد ہورہی ہے۔ صدرنشین شعبہ اُردو پروفیسر ڈاکٹر تنظیم الفردوس کے مطابق مذکورہ کانفرنس میں پاکستان سمیت امریکہ ،ترکی ،سوئیڈن ،ایران ،بھارت ،بنگلہ دیش اور مصر کے ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے۔
ایمز ٹی وی (کراچی /تعلیم )جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان کی صدارت میںمنعقدہ مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے حالیہ اجلاس میں17 طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی ،19 طلبہ کو ایم فل جبکہ 03 طلبہ کو ایم ایس(ماسٹرآف سرجری) اور ایک طالبعلم کو ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) کی ڈگری تفویض کی گئی۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ میں برکت علی(سندھی)،عابدہ بیگم (پولیٹیکل سائنس)،احمد رضا المصطفیٰ (اکنامکس)، آصف نوید(اصول الدین)، سید سعود حسن(فارما کولوجی بی ایم ایس آئی)،انعم گل(مالیکیولر میڈیسن)،ثوبیہ ناز شوکت(مائیکروبائیولوجی)،زوبی فاطمہ(ایریااسٹڈی سینٹر فاریورپ)،عفت عظیم (کیمسٹری)، بینش مرزا(بائیوکیمسٹری)، عطرت فاطمہ(کیمسٹری ایچ ای جے)،شائستہ زیب (باٹنی) ،عبدالرزاق شہزاد سیالوی(وویمن اسٹڈیز)، کاشف رضوان (کمپیوٹرسائنس)،سید نسیم حسین شاہ(فزکس) ،سمراسرفرازخان(جنرل ہسٹری)، شازیہ ناز(فارماسیوٹیکس)جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میںردا ماریہ قاضی (مالیکیولر میڈیسن )خیر بخش ،مریم اشتیاق،وردا مظہر،محمد خرم طفیل ،مہوش صدیقی،عروج گل،Ina، نزاکت علی،سید عارف خالد،ماجد خان،فضا ء ارشد،رابعہ صادق (کیمسٹری ایچ ای جے)،حمیراقرۃ العین(کلینکل سائیکولوجی) ،ہُداکنول (میرین بائیولوجی)،عبدالحفیظ (مارماسیوٹیکس) ،سحر صبا،محمد کاشف (اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر)،طاہر ہ ناز انور(مائیکروبائیولوجی)، ایم ایس (ماسٹر آف سرجری ) کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر عابد شفیع(آرتھوپیڈک جے پی ایم سی)،ڈاکٹر محمد قیصر عزیز خان(کارڈیک سرجری ایل این ایچ)اور ڈاکٹررنجیت کمار (آرتھوپیڈک جے پی ایم سی ) جبکہ ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن ) کی ڈگر ی حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر مستغفر عالم (نیپرولوجی کے ایم ڈی سی )شامل ہیں۔
ایمز ٹی وی (کراچی /تعلیم)صوبائی محکمہ تعلیم نے چھٹی مرتبہ سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے پرائمری اور مڈل اسکولوں کے طلبہ کی تعلیمی قابلیت جانچنے کے لئے تحریری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کروڑوں روپے لاگت آئے گی۔ ٹیسٹ کے لئے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کردیا ہے سرکاری اسکولوں میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء سے تین مضامین ریاضی، سائنس اور انگریزی کے تحریری ٹیسٹ لئے جائیں گے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ تعلیم باقاعدگی سے ٹیسٹ کراکر ٹیسٹ لینے والے ادارے کو کروڑوں روپے دے رہا ہے۔
تاہم ٹیسٹ کے ذریعے اسکولوں اور طلباء میں کوئی بہتری نہیں آرہی ہر سال ٹیسٹ میں یکساں یا ملتے جلتے نتائج ہی ہوتے ہیں،
ساتویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ کا ٹیسٹ لینے والے ادارے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سکھر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نثار صدیقی نے جنگ کو بتایا کہ انہوں نے کئی مرتبہ ساتویں اور آٹھویں جماعت کے ڈیڑھ لاکھ طلبہ کا اضلاع کی بنیاد پر تحریری ٹیسٹ لیا تھا جس کے پانچ کروڑ ملے تھے اب ایک بار پھر ٹیسٹ لینے کے لئے کہا گیا ہے تاہم ہم نے اس سے قبل بھی ٹیسٹ لئے تھے لیکن اس کا فائدہ کچھ نہیں ہوا قوم کی رقم ضائع ہوئی کیونکہ اگلے ٹیسٹ میں تو نتائج بہتر آنے چاہئے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا ہر سال نتائج خراب سے خراب ہورہے ہیں ٹیسٹ لینے کے بعد جو نتائج مرتب کرتے ہیں اس کی بنیاد پر محکمہ تعلیم کو طلبہ اور اسکولوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز مرتب کرکے عمل کرنا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا صرف ٹیسٹ کراکے اور نتائج حاصل کرکے سرکاری اسکولوں اور طلبہ کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔
ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کو آج 40 کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکے گا، صبح 6سے شام 6 بجے تک بجلی کی بندش کی وجہ سے دھابیجی گھارو پمپنگ اسٹیشنز بند رہیں گے۔ ترجمان واٹر بورڈ کی شہریوں کے لیے بری خبر کہا کہ آج کراچی شہرکو 350سے400 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکے گا اور پانی کی اس کمی سے شہر کے تمام علاقے متاثر ہوں گے۔ واٹر بورڈ کے مطابق آج صبح 6سے شام 6 بجے تک دھابیجی گھارو سرکٹ کی بجلی بند رہے گی، بجلی کی عدم فراہمی سے دھابیجی و گھارو پمپنگ اسٹیشن بھی متاثر ہوں گے۔
ترجمان واٹر بورڈ کا بتانا ہے کہ کے الیکٹرک اور این ٹی ڈی سی نے 3 دن 12،12گھنٹے بریک ڈاون کی اجازت مانگی تھی، تاہم شہریوں کے مفاد میں صرف ایک دن 12 گھنٹے کیلئے شٹ ڈاون کی اجازت دی گئی ہے۔
تحریر : عاصم کاظمی