ایمزٹی وی(کراچی)میئر کراچی وسیم اختر نے محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو کی پیشگوئی کے بعد کے ایم سی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے,محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ دو نوں میں شدید گرمی ہوگی ۔ میئر کراچی وسیم اختر نے ہدایت جاری کی ہے کہ عباسی شہید ہسپتال سمیت کے ایم سی کے بارہ ہسپتالوں میں فوری طور پر ہیٹ اسٹروک مینجمنٹ سینٹر کو فعال کردیا جائے۔ اس سلسلے میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ گرمی سے متاثرہ افراد کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کئے جائیں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف اور ضروری ادویات کا وافر ذخیرہ رکھا جائے ۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے میں ہیٹ اسٹروک یا لو لگنے کی صورت میں شہری بلدیہ کے ہسپتالوں سے رجوع کرسکتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کے الیکٹرک سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کیلئے بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے حکام نے شدید گرمی میں شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے، طبی ماہرین کے مطابق گرمی میں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں اور دھوپ میں سرڈھانپنے کے ساتھر چھتری کا بھی استعمال کریں، گرمی میں ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، مشروبات زیادہ استعمال کریں اور ہیٹ ویو کی صورت میں پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
ایمزٹی وی(واشنگٹن) امریکا پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف کھل کر سامنے آگیا۔ بھارت کو سی پیک منصوبہ ایک آنکھ نہیں بھاتا اور وہ بہانے بہانے سے اسے متنازع اور ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ سی پیک کو ناکام بنانے کی اس مہم میں امریکا بھی کھل کر بھارت کا ہمنوا بن گیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے بھارت کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری متنازع علاقے سے گزر رہی ہے۔ امریکی وزیر دفاع جم میٹس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور ارکان کانگریس کو پاک افغان خطے کی موجوہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر دفاع جم میٹس نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ متنازع علاقے سے بھی گزرتا ہے جو بجائے خود کسی نئے تنازعے کو جنم دے سکتا ہے، امریکا اصولی طور پر ’ون بیلٹ ون روڈ‘ کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ آج کی ترقی یافتہ دنیا میں ایک سے زیادہ سڑکیں اور گزرگاہیں موجود ہیں لہذا کسی بھی ملک کو صرف ’ایک گزرگاہ اور ایک سڑک‘ کے ذریعے اپنی اجارہ داری قائم نہیں کرنی چاہیے، امریکا پاکستان میں اس منصوبے کی مخالفت اس لیے بھی کرتا ہے کیونکہ وہ متنازع علاقے سے گزرتا ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جہاں تک افغانستان کا تعلق ہے تو ہم انسداد دہشت گردی کے حوالے سے چین کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں تاہم جہاں چین کی سمت غلط ہے وہاں ہمیں اس کی مخالفت بھی کرنی ہوگی۔ سی پیک پر امریکا کا نیا موقف دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے کشیدہ مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے جب کہ پاکستان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں بھارت کو زیادہ بڑا اور اہم کردار دینے کی بھی مخالفت کرتا ہے۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ایران کی سرفہرست ’شاطر‘ جسے سکارف پہننے سے انکار پر ٹیم سے نکال دیا گیا تھا، اب امریکہ کی جانب سے کھیلے گی جس کا اعلان یو ایس چیس فیڈریشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ کہ تہران میں پیدا ہونے والی 19 سالہ دورسا درخشانی پر جبرالٹر چیس فیسٹیول میں سکارف پہن کر کھیلنے سے انکار پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کے بعد وہ امریکہ منتقل ہو گئی۔ وہاں اس نے سینیٹ لوئس یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور سکول کی ٹیم کی جانب سے کھیلنے لگی تاہم اب وہ قومی سطح پر امریکہ کی نمائندگی کریں گی۔ اس اعلان پر درخشانی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔۔۔ ایسی فیڈریشن کیلئے کھیلنا بہت اچھا ہے جس نے مجھے خوش آمدید کہا اور میری حمایت کی۔“ گزشتہ ہفتے امریکی ریڈیو پر گفتگو کرتے ہوئے درخشانی کا کہنا تھا کہ ”اب میں ایک مستحکم ٹرینر اور ٹیم کی منتظر ہوں اور گرینڈ ماسٹر بننے کی خواہشمند ہوں۔“ درخشانی نے انٹرنیشنل شطرنج کی عالمی فیڈریشن سے ماسٹر اور ویمن گرینڈ ماسٹر کے اعزازات بھی حاصل کر رکھے ہیں۔ واضح رہے کہ جبرالٹر مقابلوں کے بعد شطرنج سے متعلق ایران کی فیڈریشن نے حجاب نہ پہننے پر درخشانی پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فیڈریشن کی جانب سے درخشانی کے بھائی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی جس نے ایک اسرائیلی کھلاڑی کیساتھ مقابلہ کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے قومی ریڈیو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس سے پہلے بھی سکارف پہنے بغیر کھیل چکی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ اس پابندی کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے۔
ایمزٹی وی(صوابی)خیبرپختونخوا کی باہمت سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کو ان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی شہرت یافتہ ’انا پولیتکوسکایا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور وہ ملالہ یوسفزئی کے بعد پاکستان کی دوسری خاتون ہیں جنہیں اس ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کی باہمت خاتون سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کو ’را ان وار‘ نامی تنظیم کی جانب سے انتہا پسندی کے خلاف کوششوں پر’آنا پولیتکو فسکایا‘ ایوارڈ دیا گیا ہے جو اس سے قبل 2013 میں ملالہ یوسف زئی کو دیا گیا تھا۔ ایوارڈ کا نام انا پولیتکوسکایا دراصل ایک روسی صحافی کے نام پر ہے جو بالخصوص جنگ زدہ علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے کام کرتی تھیں تاہم انھیں 2006 میں قتل کردیا گیا۔ بین القوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے گلالئی کا کہنا تھا کہ وہ خیبرپختونخوا میں کافی عرصے سے انتہا پسندی کے خلاف کام کررہی ہیں، ان کا کام خاص طورپرنوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانا اورجڑ سے اکھاڑنا ہے۔ اس سے قبل گلالئی اسماعیل کو2 سال قبل لندن میں برطانیہ کا ایکسی لینسی ایوارڈ برائے یوتھ ڈیولپمنٹ دیا گیا تھا اور2014 میں انہوں نے انٹرنیشنل ہیومنسٹ ایوارڈ بھی حاصل کیا جب کہ فارن پالیسی میگزین 2013 کی نمایاں عالمی مفکروں کی فہرست میں ان کا نام شامل کیا گیا تھا۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) سری لنکن اننگز میں پاکستانی بولرز پہلی وکٹ کے متلاشی تھے، کوشل سلوا نے محمد عباس کی گیند پر اسٹروک کھیلا اور سنگل کیلیے دوڑ پڑے، گیند شارٹ کورمیں شان مسعود کی طرف گئی تو وہ ذرا غافل نظر آئے، تھرو بھی تاخیر سے ہوئی تو سرفراز احمد نے شدید غصے کا اظہار کیا، شان مسعود کے چہرے سے شرمندگی ٹپکتی نظر آئی۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس)سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے 10قومی کرکٹرز لاہور سے دبئی پہنچے ہیں،ان میں فخر زمان، احمد شہزاد،امام الحق، محمد حفیظ،عماد وسیم، فہیم اشرف،شاداب خان، رومان رئیس اور جنید خان شامل ہیں، ایک روزہ میچز کیلیے منتخب سرفراز احمد(کپتان)، بابر اعظم، حارث سہیل،محمد عامر اور حسن علی ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں جب کہ شعیب ملک پہلے سے دبئی میں موجود ہیں۔ دبئی میں طویل فارمیٹ کا ڈے اینڈ نائٹ میچ مکمل ہونے کے بعد اظہر علی، اسد شفیق، شان مسعود، سمیع اسلم،عثمان صلاح الدین،محمد عباس، میر حمزہ،وہاب ریاض،بلال آصف اور محمد اصغر پاکستان واپس آجائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ون ڈے 13 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا مقابلہ 16 اکتوبر کو ابوظبی، تیسرا میچ 18اکتوبر کو اسی وینیوپر ہوگا، چوتھا میچ 20اکتوبر، پانچواں اور آخری 23 اکتوبر کو شارجہ اسٹیڈیم میں شیڈول کیا گیا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام باد) ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا کہ مسلح افواج میں باہمی تعاون ہمارا قیمتی اثاثہ ہے جس پرفخر ہے اورپاکستان کادفاع ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے۔پاک بحریہ کے سبکدوش سربراہ ایڈمرل (ر) محمد ذکاءاللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کوپاک بحریہ کا سربراہ بننے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں، باہمت اورپرعزم افسروں کی قیادت میرے لیے باعث فخرہے، پاکستان اللہ کا خاص انعام ہے، پاکستان بحریہ سے وابستگی ہماری خوش قسمتی ہے، میری زندگی کا حاصل یہ بہترین اورشاندارسروس رہی اورالحمداللہ پاک بحریہ دنیا کی بہترین بحریہ میں شامل ہے۔ ایڈمرل (ر) محمد ذکاءاللہ نے کہا کہ مجھے پاکستان کے دفاع کا موقع دیا، ہم اپنے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان کا دفاع ہمیں جان سے زیادہ عزیزہے، مسلح افواج میں باہمی تعاون ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جس پرفخر ہے، خطے میں سیکیورٹی حالات پیچیدہ ہیں، ہم اپنے روایتی حریف کے دن بدن بڑھتے ہوئے جنگی سازوسامان سے لاعلم نہیں رکھ سکتے۔ ایڈمرل (ر) ذکااللہ نے خطاب میں کہا کہ ہم خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنا چاہتے ہیں، پاکستان کے چیلنجز ختم نہیں ہوئے، 8 نئی آبدوزوں کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ سی پیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی خوشحالی کی ضمانت ہے، سی پیک کے پورے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے، چین کے ساتھ فریگیٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔