ھفتہ, 18 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں بھی اکثر گھرانوں میں مچھر بھگانے والے ریپیلر اور اسپرے خریدے جاتے ہیں لیکن افریقا اور دیگر ایشیائی ممالک میں مچھروں کی بہتات انسانی ہلاکتوں کی اب بھی بڑی وجہ ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فون الٹراسونک لہریں خارج کرکے مچھروں کو آپ سے دور رکھتا ہے۔
ایل جی کا سیون آئی اسمارٹ فون بہت مہنگا نہیں اور اسے گزشتہ ہفتے بھارتی موبائل کانگریس میں پیش کیا گیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فون مچھروں سے پریشان ممالک میں اچھی فروخت حاصل کرسکتا ہے تاہم اس کی تکنیکی خواص زیادہ متاثر کن نہیں
مچھر بھگائے (موسکیٹو اوے ) اس فون کا دوسرا نام بھی ہے جو خون آشام مچھروں کو خاص صوتی لہروں سے دور بھگاتا ہے۔ اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ مچھر بھگانے والا یہ آلہ ایل جی کی دیگر مصنوعات مثلاً ٹی وی اور ایئرکنڈیشنر سے منسلک ہوسکتا ہے۔ اس میں نہ ہی کوئی دوا ہے اور نہ کوئی کیمیکل بلکہ یہ 30 کلو ہرٹز کی الٹراسونک امواج خارج کرتا ہے جو اس کی کسینگ کی پچھلی طرف سے خارج ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ فون کو سیدھا رکھنے والا ایک اسٹینڈ بھی دستیاب ہے۔
 
 
مچھر بھگائے (موسکیٹو اوے ) اس فون کا دوسرا نام بھی ہے جو خون آشام مچھروں کو خاص صوتی لہروں سے دور بھگاتا ہے۔ اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ مچھر بھگانے والا یہ آلہ ایل جی کی دیگر مصنوعات مثلاً ٹی وی اور ایئرکنڈیشنر سے منسلک ہوسکتا ہے۔ اس میں نہ ہی کوئی دوا ہے اور نہ کوئی کیمیکل بلکہ یہ 30 کلو ہرٹز کی الٹراسونک امواج خارج کرتا ہے جو اس کی کسینگ کی پچھلی طرف سے خارج ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ فون کو سیدھا رکھنے والا ایک اسٹینڈ بھی دستیاب ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ انسانوں کے لیے مکمل طور پر بے ضرر ہے جسے پہلے بھارت میں اور اس کے بعد دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ تاہم امریکن موسکیٹو کنٹرول ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ 15 برس میں مچھر بھگانے والے الٹراسونک آلات پر 10 مطالعے ہوئے ہیں اور یہ تمام آلات مچھر بھگانے میں ناکام رہے ہیں۔ اسی بنا پر یہ فون بھی کوئی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے گا۔ تاہم ایل جی نے کہا ہے کہ اس نے مچھر بھگاؤ فون کو کئی ٹیسٹ سے گزارا ہے۔ اسے بھارت میں بائیوٹیکنالوجی اینڈ ٹیکسیکولوجی انسٹی ٹیوٹ نے افادیت کا سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) حکومت اور اپوزیشن نے نئے چیئرمین نیب کےلیے تین تین نام تجویز کردئیے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سےجمعرات کو ملاقات میں اس معاملے پر مزید مشاورت ہو گی۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں چیئرمین نیب کےلیے 6 ناموں پر مشاورت ہوئی جن میں سے تین نام حکومت اور تین اپوزیشن کی جانب سے دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جسٹس رٹائرڈ رحمت جعفری ، جسٹس رٹائرڈ چوہدری اعجاز اور ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان شامل ہیں، جبکہ اپوزیشن کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر، جسٹس ر یٹائرڈ جاوید اقبال اور الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری اشیاق احمد خان کے نام شامل ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میں اپنی قیادت اور وزیر اعظم اپنے رفقا سے ان ناموں پر مزید مشاورت کریں گے۔ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سے بار بار ان کے نام مانگے لیکن انہوں نے نہیں دئیے۔ جماعت اسلامی نے جو نام دیا وہ شامل کر لیا ہے

نہوں نے کہا کہ آٹھ اکتوبر سے پہلے نئے چیئرمین کا فیصلہ کر لیا جائے گا

 

 

ایمز ٹی وی(ہری پور)انسداد دہشت گردی عدالت میں مشال خان قتل کیس کی سماعت سینٹرل جیل ہری پور ایبٹ آباد میں ہوئی ، سماعت کے دوران مشال خان قتل کیس میں مزید پانچ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئےبعد ازاں سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ 19 ستمبر کوہونے والی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں گرفتار 57 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تھی، جب کہ جج فضل سبحان نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد 17 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کیس کو مرکزی جیل ہری پور منتقل کرنے کا حکم دیاتھا۔
مردان یونیورسٹی کے طالبعلم مشال خان کو رواں سال 13 اپریل کو مشتعل ہجوم نے تشدد اور فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا ، ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ مبینہ طور پر توہین مذہب کے مرتکب ہوئے ہیں لیکن مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش کے دوران ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ پارلیمنٹ ایک خودمختار ادارہ ہے اس پر تلوار نہیں لٹکنی چاہیے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جہانگیرترین کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔ جہانگیرترین کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ یہ درخواست کسی دوسرے کے کہنے پر پاناما کیس کے بدلے میں دائر کی گئی ہے اوردرخواست گزار نے غلط موقف پیش کیا ہے، جس پرجسٹس عمرعطا بندیال نے استفسارکیا ہے کہ یہ درخواست عوامی مفاد میں نہیں تو کس کے مفاد میں دائرہوئی ہے، کیا جہانگیر ترین عوامی عہدہ نہیں رکھتے، کیا جو اصول پاناما میں طے ہوئے ان کا اطلاق آپ پر نہیں ہوگا، کیا جہانگیر ترین کی ویسی ہی جانچ پڑتال نہیں ہونی چاہیے۔ سکندربشیر نے کہا کہ ان کے موکل عوامی عہدہ رکھتے ہیں، عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج نہیں کر رہا لیکن میرا موقف ہے کہ درخواست گزار کے اپنے ہاتھ صاف نہیں، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض ہے، جس پر سکندر بشیر نے کہا کہ انہیں درخواست پر اعتراض نہیں لیکن درخواست گزار نے اپنی درخواست میں عدالت کے سامنے غلط بیانی کی، ایف بی آر آف شور کمپنی پر جہانگیرترین کو نوٹس جاری کرچکا ہے۔ آرٹیکل 184 کے تحت مقدمے میں نااہلی غیرمتنازعہ اور تسلیم شدہ حقائق پر ہوتی ہے، جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے کہ بینک ڈیفالٹرہونے پر قرض معافی کا معاملہ ہوسکتا ہے، جس پر سکندر بشیر نے کہا کہ قرض معافی اور ڈیفالٹرہونے میں فرق ہے، جہانگیر ترین پر بینک ڈیفالٹر ہونے کا الزام نہیں ہے اور نا ہی انہوں نے قرض معاف کرایا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جہانگیرترین پر الزام ہے کہ وہ بطوروزیر کمپنی کے قرض معافی کے لیے اثرانداز ہوئے، یہ ایک مفروضہ ہے کیونکہ اس کا کوئی ثبوت نہیں، بغیرثبوت کے اثرانداز ہونے کا الزام کیسے لگایا جا سکتا ہے۔ اکرم شیخ کا موقف درست ہے کہ پاناما کیس اور ان درخواستوں میں معاملہ ایک جیسا ہے، میرا خیال ہے کہ پاناما کیس ان درخواستوں کے ساتھ سننا چاہیے تھا لیکن سابق چیف جسٹس نے ان درخواستوں کو الگ سے سننے کا فیصلہ کیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا میں کہا گیا کہ مقدمے کی 36 سماعتیں ہوچکی ہیں لیکن کسی نے تحمل سے کیس سننے کی ستائش نہیں کی، ہمیں سب کو ایک ترازو میں پرکھنا ہے کیوں کہ پارلیمنینٹرینز ہمارے نمائندے ہیں، پارلیمنٹ ایک خودمختار ادارہ ہے اور اس پر تلوار نہیں لٹکنی چاہیے ، چیف جسٹس نے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کو سراہتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ ابھی زیرسماعت ہے کئی مشترکہ قانونی سوالات ہیں، عمران خان کے کیس میں گزشتہ روزآپ نے دریا کو کوزے میں بند کیا، کل آپ نے کہا کہ 3 چیزیں عمران خان نے ظاہر نہیں کیں، ایک یہ کہ عمران خان نے اہلیہ سے لیا گیا قرض ظاہرنہیں کیا، دوسرا نیازی سروسز آف شور کمپنی کا اکاونٹ بھی ڈکلیئر نہیں اور تیسرا یہ کہ شاہراہ دستورپرفلیٹ کی ایڈوانس ادائیگی ظاہر نہیں کی، یہ بات بھی کہ جمائما کے نام پر بے نامی جائیداد بھی ظاہر نہیں کی۔ کیس کی مزید سماعت جمعرات کو ہوگی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن بل 2017 کی منظوری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔
میڈیا زرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بیرسٹر فروغ نسیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نااہل شخص کے لیے قانون میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔
الیکشن بل 2017 آئین کے آرٹیکل 2اے ،227 اور 10اے کی خلاف ورزی ہے، اس کے علاوہ نوازشریف کا بطور پارٹی صدر انتخاب بھی آئین اورقانون کے خلاف ہے ،اس لیے اس ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود سینیٹ اورقومی اسمبلی سے الیکشن بل 2017 میں ترمیم منظورکرائی تھی جس کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال اورعدالت کی جانب سے نااہل قرار دیئے شخص کو پارٹی عہدہ رکھنے کا اہل قراردیا گیا تھا۔

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد )مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے بتایا ہے کہ 2010 سے پہلے کا ریکارڈ جمع نہیں کروا سکتے عدالت میں ، نواز شریف سے 1962 تک کا ریکارڈ مانگا گیا,لیکن جہانگیر ترین نے سوالات کا جواب نہیں دیا،ڈیڑھ ارب روپے جہانگیر ترین نے بچوں کو تحفہ دیا،2015 میں 70 ملین کے تحائف دئیے گئے، اور جب عدالت نے ان سے اس کا طریقہ کار کے باری میں پوچھا کہ کیسے دیا گیا تو آف شورز کمنپنی میں شئیر کا طریقہ تک نہیں بتایا گیا،تحفوں کا اربوں روپے کا ہیر پھیر کیا گیا،

عدالت نے ان سے کیش کا ریکارڈ مانگا تو رسیدیں دکھا دیں لیکن پورا بینک ریکارڈ نہیں دکھایا گیا۔ کیش کا ریکارڈ مانگا جاتا ہے تو کہتے ہے ریکارڈ نہیں۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ کہ 2010 کا ریکارڈ بھیانک صورتحال دکھا رہا ہے ۔ ، عدالت میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ ای سی پی میں بار بار شریک ہوئے لیکن جب ای سی پی سے ریکارڈ مانگا جاتا ہے تو وہ نہیں دیتے۔ جہانگیر ترین عدالت کو ریکارڈ دینے سے قاصر ہے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سے ریکارڈ منگوانے کے موقف پر قائم ہے۔ 6 تاریخ کو ایک اشتہاری کا بھی وہاں کیس لگا ہوا ہے۔

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر دیہی آبادی کو اپنی اشتعال انگیزی کا نشانہ بناتے ہوئے 2 بچوں کو شہید کردیا جب کہ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کاکوٹا، شفر، سیریان اور نارا کوٹ کی دیہی آبادی پر مارٹر گولے داغے اور شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے شفر میں سخی کیانی نامی شخص کے گھر پر لگے، بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 بچے شہید ہوگئے۔
پاک فوج نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر اور بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

 

 

یمز ٹی وی (اسلام آباد)وفاقی وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسحاق ڈارکی فرد جرم کارروائی روکنے کی درخواست کوخارج کرناقابل افسوس ہےکیا کبھی ایسا ہواکہ نیب کا ریفرنس سپریم کورٹ کے حکم پردائرہو. احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوشہ رحمان نے کہا کہ کل اسحاق ڈارنے احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا،ہائیکورٹ کے جج کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ جائیں کیونکہ تمام اختیارات سپریم کورٹ کے پاس ہیں اورکوئی بھی درخواست دائرکرنی ہے توسپریم کورٹ جائیں۔

انوشہ رحمان نے کہا کہ ہمیں بتایا تو جائے کہ الزامات کیا ہیںا بھی توچارج شیٹ ہی نہیں ملی اورٹرائل شروع کردیاگیا.

وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے زیادہ جلدی کسی کیس میں نہیں ہوئی،رینجرزکی تعیناتی کس کے حکم پرہوئی تھی؟سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو بہت کچھ بیان کرتی ہے۔

انوشہ رحمان نے کہا کہ نوازشریف،انکے بچے اوراسحاق ڈارانصاف کے منتظرہیں. پاکستان کی تاریخ میں نئے قوانین سامنے آ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نیب نے درختوں پربھی جے آئی ٹی کی کاپیاں لگائی ہوئی ہیں،23 میں سے11والیوم جے آئی ٹی کی ہی رپورٹ ہیں۔

 

 

یمز ٹی وی(واشنگٹن)وزیرخارجہ خواجہ آصف امریکا کے دورے پرواشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ آج امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے ملاقات کریں گے ۔ پاک امریکاسفارتی دوروں کاشیڈول وزیراعظم اورامریکی نائب صدرکی ملاقات کے دوران طے پایاتھا، خواجہ آصف امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی پر تبادلہ خیال کریں گے اس کے علاوہ کشمیر،افغانستان میں قیام امن اور باہمی تعلقات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف امریکی قومی سلامتی کے مشیرمک ماسٹرسے بھی ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال سمیت اہم امورپر تبادلہ کیا جائے گا،دونوں ملکوں میں سفارتی دوروں کاشیڈول وزیراعظم اورامریکی نائب صدرکی ملاقات کے دوران طے پایاتھا.

رواں ماہ امریکی وفد بھی پاکستان کادورہ کرے گا،ملاقاتوں میں جنوبی ایشیاسے متعلق پالیسی پربھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/بونیر)بونیر میں نجی گرلز اسکول کی بس حادثے کاشکار ہوگئی حادثے کے نتیجے میں 3 طالبات جاں بحق ہوگئیں
اتفصیلات کے مطابق وین نجی گرلز اسکول کی طالبات کو لے کر اسکول جارہی تھی کہ اچانک وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دکان سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 3 طالبات جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئیں۔
لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرڈی ایچ کیو اسپتال ڈگرمنتقل کیا گیا جہاں زخمی طالبات کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے