جمعہ, 17 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی (سندھ)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ قائد کےخواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے، پاکستان بابائے قوم کے خواب پر پورا اترے گا۔
گورنر سندھ نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کےلیے معاشی ترقی بہت اہم ہے، قائد اعظم کےاصولوں پرعمل کر کے ملک کوامن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے، آج بابائے قوم کی برسی ہے یہاں حاضری دینا ہم سب کافرض ہے۔

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم) ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی سرکاری جامعہ کا وائس چانسلر اقلیتی برادری سے بننے جارہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کے لیےہندو برادری سے تعلق رکھنے والے شخص کا انتخاب کرلیا ہے، گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ نے تلاش کمیٹی کے انتخاب کردہ تین امیدواروں کے انٹرویو کیے جن میں ڈاکٹر رزاق شیخ،ڈاکٹر بیکھا رام اور ڈاکٹر اکبر نظامانی شامل تھے۔
 
وزیر اعلیٰ سندھ نےڈاکٹر بیکھا رام کا بطور وائس چانسلر انتخاب کرلیا جس کے بعد ان کے نام کی سمری نوٹیفکیشن کے لیے گورنر ہاؤس بھیج دی گئی جہاں گورنر سندھ بیکھا رام کی بطور وائس چانسلر منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیں گے اور یوں ملک میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے وا لے پہلےوائس چانسلر کا انتخاب ہوجائے گا۔واضح رہے کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلرڈاکٹر نوشاد شیخ اپنی دوسری چار سالہ مدت پوری کرچکے ہیں ان کی دوسری مدت دو ماہ قبل2جولائی کو مکمل ہوگئی تھی تاہم سیکرٹری بورڈ و جامعات اور تلاش کمیٹی وقت پر نہ تو وائس چانسلر کی تلاش کا اشتہار دے سکے نہ ہی انٹریو کا مرحلہ مکمل ہوسکا جس کے بعد گورنر سندھ نے ڈاکٹر نوشاد شیخ کی اچھی کارکردگی دیکھتے ہوئے نئے وائس چانسلر کی تقرری تک انھیں بطور وائس چانسلر کام کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی میں ہفتہ طلبہ کا آغاز ہوگیا۔ جامعہ کراچی کے مشیر امورطلبہ سید عاصم علی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی میں ہفتہ طلبہ برائے2017 ء 11 تا 15 ستمبر منایا جائے گاہفتہ طلباء کے دوران مارننگ کی کلاسز صبح11:00 بجے کے بعد معطل رہیں گی جبکہ ایوننگ پروگرام کی کلاسز شام 4:30 بجے کے بعد شروع ہوں گی۔
ہفتہ طلبہ کے دوران بحث ومباحثے ،قرات ،نعت ،کوئز ،بیت بازی کے مقابلے اور کتب میلے ونمائش کا اہتمام کیا جائے گا

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)سندھ مدرسۃ السلام یونیورسٹی میں 133 ویں یوم تاسیس کی تقریب کاانعقاد کیاگیا
تقریب میں لیڈرشپ پروگرام کے تحت بیرون ممالک کا دورہ کرنے والے طلبا و طالبات کی جانب سے چین ، ترکی، ملائیشیا اور برطانیہ کی قومی زبان میں نغمات پیش کیے ۔
پروگرام میں طالبعلموں کی جانب سے سندھی پروگرام اور ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے جامعہ کے 43ملازمین کوسال 2016/17 میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پرایکسی لینس ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔
ان میں ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی، چیئرپرسن ڈپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز ڈاکٹر امبرین فضل، چیئرمین ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن ڈاکٹر اسٹیفن جان، کنٹرولر ایگزامینیشن اینڈ ڈائریکٹر ایڈمیشن فرقان افتخار، ڈائریکٹر فنانس غلام علی سرھیو، رجسٹرار گلزار احمد مغل، ڈائریکٹر ایچ آر ایم شکیل احمد ابڑو اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ غلام مصطفیٰ شیخ شامل ہیں جبکہ مختلف ڈپارٹمنٹس کے 36ملازمین کو بھی پرفارمنس ایوارڈز بھی دیے گئے جن میں کوالٹی اینہانس مینٹ سیل، اوریک ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، ہیومن ریسورسز، ڈپارٹمنٹ آف فنانس، گرافک ڈیزائنرز، کیئر ٹیکرز، سیکورٹی گارڈزاور کلینگ ورکز وغیرہ شامل ہیں۔
تقریب کے دوران صدارتی خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ایس ایم آئی یو ڈاکٹر محمد علی شیخ نے 133ویں یوم تاسیس پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ ادارہ جامعہ کی سطح تک پہنچ چکا ہے اور ہم 132 سالہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے معیاری اور اعلیٰ قسم کی تعلیم نوجوان نسل کو فراہم کررہے ہیں۔پروگرام کے آخر میں صنم ماروی نے اپنے مخصوص انداز میں صوفیانہ اور روایتی سندھی کلاموں سے حاضرین محفل کو محصور کیا۔

 

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے پیٹرولیم اینڈ گیس شعبہ کی جانب سے " پیٹرو واک " کے عنوان سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر مہران یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ موجودہ دور کے اقتصادی ماہرین نے پیشگوئی کہ ہے کہ آنے والے 20سالوں میں دنیا میں پیٹرول پر چلنے والی گاڑیاں الیکٹرک پر منتقل ہو جائینگی جس سے پیٹرولیم انڈسٹری بڑے بحران کا شکار ہوجائیگی ․
انہوں نے کہا کہ کسی دور میں پیٹروڈالر کی سیاست ہوتی تھی لیکن اب اس کا مستقبل خطرہ میں ہے اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن میمن نے پیٹرو ڈائیلاگ پر روشنی ڈالی ․
جبکہ بعد میں طلبہ کے مختلف پروجیکٹس کی پوسٹر کومپیٹیشن کا دورہ بھی کیا گیا ․ وائس چانسلر کی جانب سے طلبہ سے ان کے پروجیکٹس کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا ․۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پر الزامات لگانے والے کرکٹر عمر اکمل نے اپنی غلطی تسلیم کرلی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پر الزامات لگانے والے کرکٹر عمر اکمل نے پی سی بی کی جانب سے دوسرے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا دیا جس میں انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی انجانے میں ہوئی۔
گذشتہ ماہ عمر اکمل نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر نازیبا زبان استعمال کرنے اور گالیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور انہوں نے جواب بھی جمع کروایا تاہم پی سی بی نے بیٹسمین کو دوسرا شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے مکی آرتھر کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر جواب طلب کیا تھا۔
عمر اکمل نے دوسرے شوکاز نوٹس کے جواب میں کہا ہے کہ مکی آرتھر سے براہ راست الجھنا ذہنی دباﺅ کا نتیجہ تھا، انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تاہم اس بات کا علم نہیں تھا کہ میری اس بات سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل کے سسر سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے کرکٹر کو تنازع میں مزید الجھنے کی بجائے غلطی تسلیم کرنے کا مشورہ دیا تھا

 

 

ایمزٹی وی (لاہور) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے آرمی میوزیم کا چند دن قبل افتتاح کیا گیا تھا جواب عوام کے لیے کھول دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہورمیں سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی میوزیم کا چند دن قبل افتتاح کیا تھا جواب عوام کے لئے کھول دیا گیا، میوزیم معاشرے کے لئے اطلاعات اورآگاہی کا ذریعہ ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی میوزیم میں لاہورتحریک پاکستان کی تاریخ اور ورثے کو پیش کیا گیا، میوزیم میں پیش ثقافت کا عنوان قوم کی ’پیدائش نو‘ رکھا گیا جب کہ قائد، مسلح افواج اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت جنگوں کی تاریخ کے شعبے قائم کیے گئے ہیں۔
میوزیم میں شہداء کارنر، نشان حیدرگیلری، سیاچن میں زندگی، کشمیرکارنرسمیت اقوام متحدہ میں پاکستان کا کردار، قوم سازی کی کوششوں اوراقلیتوں کی قربانیوں کا بھی احاطہ کیا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی کسی بھی خلاف ورزی کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کنٹرول لائن پر بٹل اور دوراندی سیکٹرز کا دورہ کیا اوروہاں تعینات دستوں سے ملاقات کی اور ان کے مورال کی تعریف کی۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دے رہے ہیں اور اگر دوبارہ بھارت کی جانب سے کنٹرول پر کوئی جارحیت ہوئی تو اس کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرڈیسک)سام سنگ نے رواں سال کے دوسرے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 8 کو پاکستان میں پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔
سام سنگ نے یہ فون 23 اگست کو نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کرتے ہوئے اسے نوٹ سیریز کا سب سے بہترین فون قرار دیا تھا۔
پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے پاکستان میں پری آرڈر پر بکنگ کرانےوالے افراد کے لیے کچھ انعامات بھی رکھے ہیں۔
اگر نوٹ ایٹ میں پری آرڈر کرائیں گے تو آپ کو آئی فلیکس کی ایک سال کی سبسکرائپشن مفت ملے گی۔
اسی طرح اتحاد ائیرویز کی ٹکٹوں پر بیس فیصد رعایت اور مفت انٹرنیٹ کی سہولت بھی ایسے صارفین کو دی جائے گی۔
یہ فون پاکستان میں مڈنائٹ بلیک، میپل گولڈ اور آرچڈ گرے رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس لنک پر جاکر آپ پری آرڈر کرسکتے ہیں۔
پاکستان میں اس فون کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔
فیچرز
یہ نیا فون دیکھنے میں تو گلیکسی ایس ایٹ پلس جیسا ہے مگر اس کا ڈسپلے کچھ بڑا یعنی 6.3 انچ کا ہے جبکہ اس کے کونے زیادہ گول جبکہ سائیڈ ایجز کم خم کے ساتھ ہیں۔
اس فون میں اسنیپ ڈراگون 835 یا سام سنگ کا اپنا ایکسینوس اوکٹا کور پراسیسر، 64 جی بی اسٹوریج (مائیکرو ایس ڈی سپورٹ موجود ہے) اور سکس جی بی ریم کے ساتھ ایس ایٹ سے زیادہ طاقتور فون ہے اور وائرلیس چارجنگ بھی اس کا حصہ ہے۔
اس فون کی بیٹری 3300 ایم اے ایچ ہے جس کا مقصد گزشتہ سال جیسے مسئلے سے بچنا ہے۔ یہ سام سنگ کا پہلا فون ہے جس میں ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے۔
یہ ڈوئل کیمرہ بارہ میگا پکسل کے سنسرز کے ساتھ ہے جس میں ایک کیمرہ ریگولر/ وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ ہے جس میں ایف 1.6 آپرچر دیا گیا جبکہ دوسرا ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ ہے جس میں ایف 2.4 آپرچر ہے۔
اس کے فرنٹ پر آٹھ میگا پکسل کا آٹو فوکس کیمرہ دیا گیا ہے، جبکہ فون کو آنکھوں کی مدد سے ان لاک کیا جاسکتا ہے اور یہ ایس ایٹ کی طرح واٹر ریزیزٹنٹ بھی ہے جو ڈیڑھ میٹر پانی میں 30 منٹ تک ڈوب کر بھی محفوظ رہتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیڑنگ ڈیسک)اگر اسمارٹ فونز کی بات کی جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ دنیا بھر میں بیشتر افراد جس کمپنی کی ڈیوائسز کو لینا پسند کرتے ہیں وہ سام سنگ ہے۔
مگر ہم میں سے بیشتر افراد ہزاروں روپے ایسے سام سنگ اسمارٹ فونز خریدنے پر ضائع کردیتے ہیں جو کہ جعلی ہوتے ہیں۔
حالانکہ دیکھنے میں وہ سام سنگ ڈیوائس ہی لگتی ہے مگر وہ جنوبی کورین کمپنی کی تیار کردہ نہیں ہوتی۔اگر آپ ایسے دھوکے سے بچنا چاہتے ہیں تو اگلی بار سام سنگ کا کوئی فون خریدتے ہوئے ان چند چیزوں کا جائزہ ضرور لے لیں
ڈسپلے:
سام سنگ کے بیشتر ماڈلز میں AMOLED ڈسپلے دیا گیا ہے اور یہی اصلی اور جعلی میں فرق بھی کرسکتا ہے۔ اس طرح کا ڈسپلے برائٹ بلیک کلر کا ہوتا ہے جیسا آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں، جعلی ڈیوائس میں عام طور پر گرے، بلیو یا براﺅن ڈسپلے نظر آتا ہے۔
 
59b2dfea9a4f6
آئی ڈی چیک کریں:
بیٹری کے نیچے چھپی ٹیبل ماڈل کوڈ، سیریل نمبر اور آئی ایم ای آئی کے ساتھ ہوتی ہے۔ اگر آپ #06#* انٹر کریں تو اسکرین پر آئی ایم ای آئی شو شو ہونے لگتا ہے جبکہ سیریل نمبر بھی دیکھا جاسکتا ہے (یہ طریقہ کچھ ماڈلز پر ہی کام کرتا ہے)۔
 
ID no
کوڈ چیک کریں:
فون میں سیکرٹ #7353#* کوڈ کا اندراج کریں، اصلی سام سنگ گلیکسی فون میں ایک خصوصی اپلیکشن ٹیسٹنگ مینیو کھول جائے گا،جس سے اسکرین، اسپیکر اور فون کے دیگر فنکشن کو ٹیسٹ کرنے میں مدد دیتا ہے 

code