جمعرات, 16 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق صدر آصف علی زرداری کی 62 ویں سالگرہ آج منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور آصف علی زرداری کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی جائیں گی۔آصف علی زرداری 26جولائی 1955کو کراچی میں پیدا ہوئے وہ 18 دسمبر 1987ءکو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم) صوبائی محکمہ کالج ایجوکیشن نے انٹر سال اول کے داخلوں کے لئے مرکزی داخلہ کمیٹی کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے، داخلہ کمیٹی کا چیئرمین ڈائریکٹر جنرل کالجز کو مقرر کیا گیا ہے یہ عہدہ 20روز سے خالی پڑا ہے،ریجنل ڈائریکٹر کالجز، کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپورخاص، نواب شاہ اور سکھر وائس چیئرمین ہوں گے، ڈی جی کالجز کے ڈائریکٹر معائنہ بطور سکریٹری/ رکن ہوں گے، ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن محمد افضال فوکل پرسن ہوں گے، داخلہ کمیٹی کے چیئرمین کو یہ اختیار حاصل ہوگا وہ کالجوں کے پرنسپلز کو کمیٹی بطوراراکین شامل کرسکے۔ مرکزی داخلہ کمیٹی کے تحت کراچی کے طلبہ کے لئے داخلہ فارم آن لائن دستاب ہونگے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور برٹش کونسل پاکستان کے مابین مشترکہ تربیتی اور تدریسی سرگرمیاں کرنے کا معاہدہ ہوا ․ معاہدے پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی اور برٹش کونسل کے نمائندے حسن خٹک نے دستخط کئے ․ معاہدے کے مطابق برٹش کونسل مہران یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے وقتاََ با وقتاََ IELTSکے آگاہی پروگرام کرائے گی ․ اور مہران یونیورسٹی کے استاتذہ کے لئے بھی تربیتی ورکشاپ منعقد کرائے جائینگے ․

معاہدے میں یہ بھی طے کیا گیا کہ IELTS کے ٹیسٹ مہران یونیورسٹی میں بھی لی جائینگے ․ یاد رہے کہ دنیا کے 140ممالک کے 9000سرکاری اور نجی اداروں میں روزگار اور تعلیم کے لئے IELTSکے سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ، جس کی سہولت مہران یونیورسٹی کے طلبہ کو اب آسانی سے حاصل ہوگی ․ مہران یونیورسٹی کا برٹش کونسل سے معاہدہ کرانے میں انگلش لینگویج ڈولپمینٹ سینٹر ( ای ایل ڈی سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حبیب اللہ پٹھان کی کوششیں شامل ہیں ․جنہیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی ، پرووائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی ، چاروں فیکلٹیز کے ڈینز سے سراہا ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی (فیصل آباد/تعلیم)میٹرک بورڈ کے امتحان میں سرکاری اسکول کے طالب علم اور غریب ڈرائیور کے بیٹے نے تیسری پوزیشن لے لی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق فیصل آباد بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں سرکاری اسکول کے طالب علم حافظ محمد زید نے تیسری پوزیشن لے کر ثابت کردیا کہ مقصد نیک، ارادے مضبوط اور جذبے جواں ہوں تو کامیابی قدم چومتی ہے۔
گورنمنٹ ہائی اسکول فیصل آباد کے طالب علم حافظ محمد زید نے میٹرک جنرل گروپ میں 975 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حافظ محمد زید کے والد نجی کمپنی میں 15 ہزار ماہانہ تنخواہ پر ڈرائیور ہیں۔
 
 
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہونہار طالب علم نے بتایا کہ والد نے بھاری اخراجات کے باوجود انہیں تعلیم دلائی۔ حافط زید نے درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں سے اسکول بہت دور ہے، روزانہ طویل فاصلہ طے کرکے اسکول پہنچنا پڑتا ہے، اگرچہ آنے جانے میں مشکلات کا سامنا رہا لیکن ہمت نہیں ہاری اور پڑھائی مکمل کی تاہم باقی بھائیوں کے لئے اسکول جانے کی سہولت نہیں جس کی وجہ سے ان کی تعلیم میں رکاوٹیں حائل ہیں۔ پوزیشن ہولڈر طالب علم کے والد محمد اسلم نے کہا کہ کم آمدنی کے باوجود بچوں کو تعلیم دلوانا ان کا خواب ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور)پنجاب حکومت نے لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب خود کش دھماکے پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے پر پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بارے میں نوٹی فیکیشن جلد جاری کیا جائے گا، جے آئی ٹی میں پولیس کے علاوہ ایم آئی، آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے شامل ہوں گے جب کہ کمیٹی اپنی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کرے گی واضح رہے کہ گزشتہ روز فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید اور 52 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان بیرونی قوتوں کےآلہ کار بنے ہوئے ہیں ان کا مقصد ملکی ترقی کے خلاف کام کرنا اور ملک میں انتشارپھیلانا ہے، وزیر اعظم نے تو عدالت کے سامنے نا کچھ چھپایا اور ناہی کوئی غلط بیانی کی لیکن عمران خان کے وکیل بیرونی امداد تسلیم کرچکے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان 1 لاکھ 26 ہزار پاؤنڈز کا جواب دینے سے قاصر رہے جب کہ ان کے وکیل اب بن گالہ اراضی پر یوٹرن لے رہے ہیں انہوں نے اراضی سے متعلق جو دستاویزات پیش کیں وہ مصدقہ نہیں ان پر بینک کی جانب سے بھی کوئی تصدیق نہیں کی گئی جب کہ عدالت میں فوٹو کاپی کی کوئی اہمیت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو کنواں کھودا تھا خود اس میں ہی گرگئے آئندہ چند روز میں عمران خان کے خفیہ اکاؤنٹس بھی بتاؤں گا وہ اب نااہل ہونے جارہے ہیں انہیں اب نیند نہیں آئے گی۔
اس موقع پرطلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان منی ٹریل کے کنویں میں گرنے جارہے ہیں عدالت نے منی ٹریل مانگی وہ منی ٹریل لے آئے اب سپریم کورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم نے ان کا پکڑنا نہیں بلکہ بھگانا ہے اور ایک ایک پائی کا حساب لینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تو وہ ہیں جنہوں نے لندن کے میئر کے انتخابات میں ایک یہودی کو سپورٹ کیا، یہ فراڈیئے کپتان ہیں جنہوں نے 25 ہزار ڈالر کی خاطر پاکستان سے کرکٹ چھوڑدی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے بنی گالہ کی منی ٹریل بھی نہیں دی اب ان کی سیاست منی ٹریل کے کنویں میں دفن ہونے جارہی ہے جب کہ سپریم کورٹ کے باہر لنگر لینے والے سیاسی یتیموں کا قبرستان بنی گالہ میں بنے گا۔
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانات اور دستاویزات میں تضاد ہے نوازشریف کے خلاف تو جے آئی ٹی بھی کوئی ثبوت نہیں لاسکی جب کہ عمران خان نے تو اپنے اثاثے بھی چھپائے، کیری پیکر کے دور میں تو پاؤنڈز اور ڈالر میں ڈیڑھ گنا کا فرق تھا جب کہ عمران خان کہتے ہیں کہ دونوں میں کوئی فرق نہیں تھا۔
دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کے بعد عدالت میں بھی روایتی قلابازیاں کھارہے ہیں انہوں نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے بھی جعلی دستاویزات جمع کروائیں قوم کے سامنے ان کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے اب انہیں نیب قوانین کے تحت 12 سال قید ہوگی بھارتی کمپنی سے تنخواہ لینے والے عمران خان الطاف حسین بھی بدتر ہیں۔
 

 

ایمزٹی وی (کراچی)سندھ اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف سے فوری مستعفی ہونے کی قراردادیں کثرت رائے سے منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے خرم شیرزمان اورپیپلز پارٹی کی خیرالنسا مغل نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کی الگ الگ قراردادیں پیش کیں، ان قراردادوں میں کہا گیا تھا کہ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی لیکن جے آئی ٹی کوسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے حکومت کے ہر دباؤ کو رد کردیا، نواز شریف عہدے کا اخلاقی جوازکھوچکے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کےخلاف جھوٹے کیس بنائے گئے، سیف الرحمان اورچوہدری شجاعت نےتسلیم کیا کہ وہ غلط کیس تھے، شریف خاندان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ قہر خداوندی ہے، وزیر اعظم کا عہدہ وقار اور ایمانداری کا متقاضی ہے، وزیراعظم نوازشریف پرسنگین الزامات ہیں، یوسف رضا گیلانی نے بھی وزارت عظمی کے عہدے کو قربان کردیا تھا، نواز شریف کی عہدے پر موجودگی ہر لمحہ پاکستان کے وقار کو کم کررہی ہے، ملک بحران میں گھرا ہے لیکن حکومت کہیں نظر نہیں آرہی، ملک میں جب بھی بحران آیا وفاقی وزیر داخلہ کی کمرمیں درد ہوجاتا ہے، حکومت کی توجہ صرف جے آئی ٹی اور پاناما کی طرف ہے۔

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) معروف ماہر تعلیم ، دانشوراور سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن پروفیسر انوار احمد زئی نے ڈاکٹر ضیاءالدین یونیورسٹی کے گروپ آف ایجوکیشن میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، اس طرح وہ ضیاءالدین یونیورسٹی کے تحت چلنے والے کالجوں، اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی نگرانی کریں گے، اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے پروفیسر انوار احمد زئی کا کہنا تھا کہ ضیاءالدین یونیورسٹی کےبینرتلے چلنے والے اور نئے قائم ہونے والے تعلیمی اداروں کو مختلف انداز میں سامنے لانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس میں جدید خطوط پر تعلیم کے علاوہ غیرتجارتی بنیاد پر طلباءکی کردارسازی پر زور ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ ضیاءالدین کالج برائے اعلیٰ تعلیم میں نئے سیشن کی کلاسیں 27جولائی سے شروع کی جارہی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم) گورنر سندھ محمد زبیر نے پرو فیسر ڈاکٹر محمد یوسف کو سندھ میڈیکل کالج ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی بیسک میڈیکل سائنس فیکلٹی کا ڈین مقر ر کردیا ہے۔ تقرری ان کی ریٹائر منٹ کی تاریخ 7 اگست 2018ءتک ہوگی۔دریں اثناءگورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ڈاکٹر گلشن علی میمن کو پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز برائے خواتین ، شہید بینظیر آباد کی فیکلٹی سرجری اینڈ الائیڈ سائنسز کا ڈین مقرر کردیا ہے۔

تقرری ان کی ریٹا ئر منٹ کی تاریخ 26 مارچ 2020ءتک ہوگی۔علا وہ ازیں گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ڈاکٹر ناہید قادر میمن کو پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز برائے خواتین ، شہید بینظیر آبادکی فیکلٹی بیسک میڈیکل سائنس کا ڈین مقرر کردیا ہے۔تقرری ان کی ریٹا ئر منٹ کی تاریخ 18 مئی 2018 ءتک ہوگی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم)روس میں دنیا کی پہلی برفانی لائبریری کا افتتاح کردیا گیا۔ اس انوکھی لائبریری میں برف کی دیواروں پر مختلف جملے لکھے گئے ہیں۔ اپنی نوعیت کی منفرد اس لائبریری کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے اپنے پسندیدہ عبارات و منتخب جملے بھیجے جنہیں برف سے بنی دیواروں پر کندہ کیا گیا۔ اس لائبریری میں انگریزی، روسی اور چینی زبان میں مختلف کتابوں سے لی گئی عبارتیں درج ہیں