بدھ, 15 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(لاہور) کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں دھماکے کے بعد شہرکی فضاسوگوار ہے جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کاکام جاری ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ لاہور میں کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں دھماکے کے بعد شہرکی فضا سوگوار ہے، دھماکے والی سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، شواہد اکٹھے کرنے کا کام جاری ہے جب کہ تحقیقاتی ٹیموں کوسیف سٹی پراجیکٹ کیمروں سے کوئی خاص مددنہ ملی۔ جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے میتیں ورثا کے سپرد کردی گئیں جب کہ شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ بھی ادا کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق سبزی منڈی میں ایل ڈی اے کا آپریشن عارضی طور پرروک دیا گیا اورسانحہ کی جگہ کو قناتیں لگاکر سیل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب دھماکے کے نتیجے میں 50 سے زائد زخمی افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے جنرل اسپتال میں 34، اتفاق اسپتال میں 13 اورسروسز اسپتال میں 10 زخمی زیرعلاج ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزکوٹ لکھپت سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید اور 52 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(آٰنٹرٹینمنٹ)دو دہائیوں سے فلم شائقین کے دلوں پر راج کرنے والے کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ مرنے کے بعد وہ اپنے تینوں بچوں کیلئے گھر اور اچھی تعلیم کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑیں گے اور اپنی وراثت میں سے ایک پیسہ بھی اپنے بچوں کو نہیں دیں گے۔

یہ دنیا کا دستور ہے کہ والدین کے مرنے کے بعد ان کی دولت اور جائیداد کی حقدار ان کی اولاد ہوتی ہے لیکن بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دنیا کے امیرترین شخص بل گیٹس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کیلئے وراثت میں پیسوں کے بجائے اچھی تعلیم اور گھرکے علاوہ کچھ نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں تعلیم سے بڑی کوئی دولت نہیں، اگر انسان کے پاس اچھی اور معیاری تعلیم ہے تو وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دنیا کا مقابلہ کرسکتا ہے، میں اپنے بچوں کو دنیا کی بہترین تعلیم دلوا رہا ہوں تاکہ مستقبل میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 700 سے زائد صفحات پر مشتمل جواب میں حنیف عباسی کے ممنوعہ و غیرملکی فنڈنگ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔ پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں کہا کہ اس کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے اور پارٹی کے اکاوٴنٹس کا آڈٹ ماضی کا حصہ بن چکا ہے، تمام تفصیلات عدالت کو فراہم کر دی ہیں، شفافیت کے لئے بیرون ملک فنڈ ریزنگ کی گئی۔ تحریک انصاف نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھی بیرون ملک فنڈ ریزنگ کی ہے لیکن تفصیلات فراہم نہیں کیں، یہ الزام لگا کر پاکستان کی اقلیتی برادری کے منہ پر طمانچہ مارا گیا کہ پی ٹی آئی نے غیرمسلموں سے ممنوعہ اور غیرملکی فنڈنگ لی، درحقیقت تحریک انصاف نے دوہری شہریت رکھنے والوں سے فنڈز اکٹھے کیے، پی ٹٰی آئی کی فارن ایجنٹ کمپنی کو ذرائع سے ملنے والے فنڈ ممنوعہ یا غیرملکی نہیں۔ پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ حنیف عباسی کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں اور انہوں نے اپنے الزامات ثابت کرنے کے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دیئے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے کمر میں تکلیف کے باعث ملتوی کی گئی پریس کانفرنس آج ہو گی۔ میڈیاذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کمر میں شدید درد کے باعث پریس کانفرنس ملتوی کر دی تھی جو آج دوبارہ دوبارہ ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے چوہدری نثار کو آرام کا مشورہ دیا تھا۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کل شام 5 بجے پنجاب ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کرنا تھی جس میں انہوں نے حالیہ سیاسی معاملات سمیت اپنے متعلق میڈیا میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر تفصیلی بات چیت کرنی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے (ن) لیگ سے ناراضگی کے باعث عہدے سے مستعفیٰ ہونے سمیت مختلف معاملات پر بھی بات کرنی تھی ۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی قیادت چوہدری نثار کو منانے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے اور وزیر داخلہ کے وزیراعظم سے براہ راست رابطے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چوہدری نثار کو ٹیلی فون کیا لیکن دونوں کی بات نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی ناراضگی کی بنیادی وجہ ان سے متعلق پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں کی گئی باتیں اور ان پر وزیر اعظم کی جانب سے خاموشی اختیار کیے رکھنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم ہاوس میں کچھ لوگوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو ظفر حجازی کے خلاف تحقیقات روکنی چاہیئے تھیں جب کہ جے آئی ٹی کے سربراہ پر اثر انداز نہ ہونے پر بھی وزیراعظم کے کان بھرنے کی کوشش کی گئی۔ چوہدری نثار کو اس بات کا گلہ ہے کہ وزیراعظم نے ایسے مشورے دینے والوں کو روکا کیوں نہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (بین الاقوامی) پاک سر زمین پارٹی کے کارکنوں نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی لندن میں واقع رہائش گاہ کے باہر کراچی میں قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رضا ہارون کا کہنا تھا کہ آج پھر کراچی میں معصوم لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے، ہم متحدہ بانی کے گھر کے باہر کھڑے ہو کر بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ڈرنے والے نہیں۔ پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی )کے درجنوں کارکنوں نے لندن میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں رضا ہارون سمیت متعدد پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کراچی میں دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کو انصاف کی فراہمی کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی سزرمین دہشتگردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ار پاک سرزمین پارٹی کراچی میں دہشتگردی کے خلاف دیوار بن کر کھڑی ہو گی۔ Raza Haroon, PSP,

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا جیسے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ ایک طرف جہاں یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ بڑے کھلاڑی سیکیورٹی صورتحال کو وجہ قرار دے کر پاکستان آنے سے انکار کررہے ہیں وہیں پر پی سی بی چیئرمین شہریار خان کوستمبر میں مجوزہ طور پر دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں کئی بڑے نام موجود ہوں گے۔ انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور ہوں گے، میں نے سنا ہے کہ اس میں ہاشم آملا اور مائیکل کلارک کے ساتھ نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی اور آسٹریلیا کے ٹیم پن بھی شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد صرف 2015 میں زمبابوے نے پاکستان کا مختصر ٹور کیا تھا تاہم رواں برس لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے انعقاد کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ الیون پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے حتمی طور پر کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم)سیکرٹری اسکولز پنجاب ڈاکٹر اﷲ بخش نے کہا ہےکہ اپ گریڈیشن کے حوالے سے پی ایس ٹیکو گریڈ14، ای ایس ٹی کوگریڈ16،ایس ایس ٹی کو گریڈ 17دینے جبکہ گریڈ 14،16،17،18،19اور 20میں کام کرنے والے اساتذہ کو 2اضافی ترقیاں و دیگر مراعات پر مشتمل سمری مجاز اتھارٹی کوبھیج دی گئی ہے جس کی منظوری آئندہ ماہ متوقع ہے۔ انسروس پروموشن کیلئے ڈپٹی کمشنر کی بجائے سی ای او اور ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ڈی پی سی کی ذمہ داری سونپی جائے گی جوہر ماہ ڈیپیسی کا انعقادکرنے کے پابند ہوں گے۔ میونسپل ٹیچرز کے مسائل 1ماہ میں حل کردئیے جائیں گے کیونکہ اس کا فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کر لیا گیا ہے اور اب اِن کو ہمارے دائرہ اختیار میں دے دیا گیا ہے۔ٹیچرز ٹریننگ میں تحصیل سطح پر اساتذہ کو ساز گار ماحول اور ٹی اے ڈی اےبھی دیا جائے گا۔کسی کو ملازمت سے برخاست نہیں کیا جائے گا۔فی الحال کسی اسکول کو آوٹ سورس نہیں کیا جارہا ۔ہمیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا۔4237 اسکولز جو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشنکو دئیے گئے تھے اگر ان کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو ان کو واپس لے لیا جائے گا۔لاہور کے 13اسکولوں سمیت کوئی اسکول دانش اتھارٹی کے حوالے نہیں کیا جارہا۔اساتذہ کو بلاجواز سزائیں دینے کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔ اس کیلئے ٹھوس پالیسی بنائی جارہی ہے جس میں ہر پہلو کا جائزہ لیا جائے گا۔ٹیچرز فائونڈیشن کو فعال کرنے کیلئے حکمت عملی طے کی جارہی ہے جس سے اساتذہ کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف ، قرض حسنہ اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گے۔اساتذہ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی ۔اچھے نتائج پر انعامات واعزازات دینے کا سلسلہ شروع کیا جارہاہے۔اساتذہ کی عزت ووقار کی بحالی میرا اولین مقصد ہے۔میری خواہش ہے کہ پرائمر ی و ایلیمنٹری اساتذہ کو گریڈ 17ملے۔2،3ماہ کے اندر اساتذہ کے مسائل حل کر دئیے جائیں گے۔احتجاج اساتذہ کا حق ہے لیکن مسائل و مطالبات کے حل کیلئے کچھ وقت کا انتظار کیا جائے ۔یہ بات انھوں نے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کےمرکزی صدرچوہدری محمد سرفراز کی قیادت میں ایک وفد سے کی ۔اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری محمد اختر ،ڈی پی آئی پنجاب سید ممتاز شاہ ، مشتاق سیال، آصف مجیداودیگر افسران موجود تھے۔دریں اثناء اساتذہ نے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھےگی۔اگر مسائل کے حل اور مطالبات پر 15اگست تک ٹھوس اقدامات نہ کئے گئے تو احتجاجی شیڈول کے مطابق 24اگست کو ضلعی سطح پر مظاہرے اور 16ستمبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)انگلینڈ نے ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 9 رنز سے شکست دیکر چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انگلینڈ کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم 229 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 49 ویں اوور میں ہمت ہار گئی اور پوری ٹیم 219 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے آنیا شربسول نے شاندار بولنگ کا مظاہرے کرتے ہوئے 6 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ دو وکٹیں ایلکس ہارٹلے کے حصے میں آئیں۔ بھارت کی جانب سے اوپنر پونم راوت نے 86 اور ہرمنپریت کور نے 51 رنز کی اننگز کھیلیں لیکن دونوں کھلاڑی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ ویدا کرشنا مورتھی نے 35 اور کپتان متھالی راج نے 17 رنز بنائے۔ ایک وقت میں بھارت کی جیت کے امکانات نظر آ رہے تھے لیکن بھارت کی آخری 7 وکٹیں صرف 28 رنز کے عوض گر گئیں۔

 

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) برطانوی شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بنی ڈاکیومنٹری فلم کی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ شہزادہ ولیم اور ہیری نے پہلی بار کھل کر اپنی ماں کے بارے میں باتیں کیں۔ دیومالائی کہانیوں کی شہزادی جیسی، ڈیانا کی زندگی پر بنی ڈاکیومنٹری کی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ شہزادی ڈیانا کی 20 ویں برسی کے موقع پر بنائی گئی فلمDiana, Our Mother: Her Life and Legacy ان کے بیٹوں شہزادہ ولیم اور ہیری کے اپنی ماں کے بارے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔ شہزادوں ولیم اور ہیری نے اپنی ماں کی یادیں تازہ کیں۔ ان کے ساتھ گزرے خوشگوار لمحے، ان کے والدین کی طلاق اور شہزادی ڈیانا کی حادثے میں موت نے انہیں کیسے متاثر کیا۔ فلم میں شہزادی ڈیانا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے، جن میں ان کے اپنے دوستوں سے تعلقات اور فلاحی کاموں میں شرکت شامل ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) پنجاب بھر میں میٹرک سالانہ امتحان2017ءکے نتائج کا اعلان کل 25جولائی کو کیا جائے گا۔ اس حوالے سےتعلیمی بورڈ ملتان 25جولائی کی صبح 10بجےایک تقریب میں نتائج کا اعلان کرئےگا۔تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات ‘ ان کے والدین اور اسکولز سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ کنٹرولر امتحانات حیدر گردیزی رزلٹ کا اعلان کریں گے ۔تقریب کے مہمانان خصوصی صوبائی وزرا آصف سعید منہیس اور نغمہ مشتاق لانگ ہوں گے۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی تقریب کی صدارت کریں گے ۔ تقریب میں پو زیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کو انعامات دئیے جائیں گے ۔حکام کے مطابق پوزیشن ہولڈرز طلباوطالبات کے ناموں کااعلان آج24جولائی کو شام 6بجے کردیا جائے گا۔