ایمز ٹی وی(کراچی)پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے نواز شریف کی سیاست نے ہی ان کو نقصان پہنچایا ہے ،نواز شریف کی سب سے بڑی غلطی ان کا تکبر ہے اس تکبر نے ان کو مارا،ہم فرشتے نہیں ہم سے بھی کوتاہیاں ہوتی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھاوزارت عظمیٰ کے امیدوارکیلئے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت جاری ہے،ہوسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کاوزارت عظمیٰ کیلئے امیدوارمشترکہ ہولیکن متفقہ امیدوارلانے کافیصلہ عمران خان کے رویے پرمنحصرہے،اگر عمران خان نے دشمنی والا رویہ رکھا تومشترکہ امیدوارنہیں ہوگا۔
پی پی رہنما نے کہا نوازشریف اس بحران کوپہلے بھی ٹال سکتے تھے،گھسیٹ کراقتدارچلانے سے بہترتھا نوازشریف پہلے استعفا دے دیتے،نوازشریف عدالتی فیصلے سے پہلے عہدے سے الگ ہوجاتے وہ باوقارطریقہ تھا،ان کا کہنا تھا عمران خان نے جب دھرنا دیا تو ہم نے جمہوریت کا ساتھ دیا،بھٹو صاحب سے لے کر آج تک ہماری بنیادی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوئی ہیں
ایمز ٹی وی(تعلیم) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرسال دوئم ہوم اکنامکس، خصوصی طلبہ برائے آرٹس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کےامتحانات برائے ۲۰۱۷ کےنتائج کا اعلان پیر ۳۱ جولائی کو دوپہر ڈیڑھ بجےکیا جائے گا۔
بورڈ نے صحافیوں کے سوالات سے بچنے کے لئے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس اقدام سے نہ صرف پوزیشن ہولڈر طلبہ حوصلہ افزائی سے محروم رہ جائیں گے بلکہ انھیں انعامی رقم بھی نہیں مل سکے گی،
یاد رہے کہ سابق چیئرمین اختر غوری کے دور میں پہلے پوزیشن ہولڈر کو ایک لاکھ، دوسری پوزیشن کو ۵۰ ہزار روپے اور تیسری پوزیشن کو ۲۵ ہزار روپے تقریب میں دیئے جاتے تھے۔
ایمز ٹی وی(تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سالانہ اور ضمنی امتحانات 2015کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین کے مطابق طلبہ کے سرٹیفکیٹ ان کی درسگاہوں کو جاری کر دیئے جائیں گے اور طلبا و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔ ا
نہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوںمیں میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن گرائونڈ فلور کمرہ نمبر 23بلاک بی میں صبح9:30بجے سے سہ پہر 1بجے تک سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یکم اگست سے 2اگست2017 کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ۔3سے4 اگست کوجمشید ٹائون، گلشن اقبال، لیاقت آباد7سے8اگست کوگارڈن، صدر، لیاری ٹائون۔9سے 10اگست کوکیماڑی، سائٹ، اورنگی ٹائون،
بلدیہ ٹائون ۔11سے 14اگست کو لانڈھی، شاہ فیصل ٹائون، کورنگی ٹائون جبکہ 15سے 16اگست 2017 کو ملیر، بن قاسم اور گڈاپ کے سرٹیفکیٹ حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت طلبہ سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔بعد ازاں 7فروری 2018کے بعد بورڈ کے رو لز کے مطابق لیٹ فیس وصول کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی(صحت )کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہاہے کہ انسداد پولیو کی خصو صی مہم پیر سے شروع ہو گی،13حساس یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔والدین اور کمیونٹی کا تعاون حا صل کر نے کی حکمت عملی اختیار کریں والدین اور کمیونٹی کا تعاون حا صل ہو گا تو انسداد پولیو کی کوششیں یقننا بار آور ہوں گی۔وہ جمعہ کو اپنے دفتر میں انسداد پولیو مہم کی کار کردگی کا جائزہ لینے والے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ کمشنر کراچی کو انسداد پولیو مہم اور ماحولیاتی تجزیاتی رپورٹ کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی
۔اجلاس میں انسداد پولیو مہم کی کوششوں کو سراہا گیا او ر کراچی میں پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کے حوالہ سے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ گذشتہ ایک سال سے زائد عرصہ کے دوران کراچی میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ اجلاس نے انسداد پولیو کے حوالہ سے ان نتائج کو خو ش آئند قرار دیا۔ کمشنر نے کہا کہ یہ کامیابی اجتماعی کوششوں ک نتیجہ ہے ۔
انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی کوششوں کے حوالہ سے ضرور ت اس بات کی ہے پولیو کے خاتمہ کے لئے جدوجہد کر نے والی پوری ٹیم میں یہ جذبہ اسی طرح برقرار رہے اور وہ پولیو کے خاتمہ تک اسی جذبہ سے کام کر تے رہیں کمشنر کو بتایا گیا کہ کر اچی کے تین اضلاع وسطی، غربی اور وسطی کی تیرہ یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلانے کی موثر مہم شروع کر نے کی ضرورت ہے
ایمز ٹی وی(تجارت)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ممبران اسمبلی اور سینیٹ ارکان کی ٹیکس تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ٹیکس تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے 25 لاکھ 24 ہزار، عمران خان نے ایک لاکھ 64 ہزار اور شہباز شریف نے 95 لاکھ 31 ہزار 60 روپے ٹیکس ادا کیا. ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق سینیٹر روزی خان کاکڑ نے 4 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک لاکھ 24 ہزار 215 روپے کا ٹیکس جمع کرایا۔ سینیٹر تاج محمد آفریدی اور سینیٹر محمد طلحہ محمودنے تین، تین کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ فاروق حمید نائیک نے 78 لاکھ 51 ہزار روپے ٹیکس جمع کرایا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار نے 39 ہزار 758 روپے ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 34 ہزار 941 روپے، جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 50 ہزار181 روپے ٹیکس ادا کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک لاکھ 4 ہزار 853 روپے ٹیکس ادا کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے 39 لاکھ 83 ہزار491 روپے ، سینیٹر محمد طلحہ محمودنے 3 کروڑ 24 لاکھ 95 ہزار 268 روپے کا ٹیکس جمع کرایا۔ سینیٹر فروغ نسیم نے 2 کروڑ 2 لاکھ 33 ہزار725 روپے جبکہ اعتزاز احسن نے ایک کروڑ38 لاکھ54 ہزار 837 روپے کا ٹیکس جمع کرایا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 46 لاکھ 17 ہزار اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے11 لاکھ 92 ہزار 618 روپے ٹیکس ادا کیا۔ ایف بی آر کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک لاکھ 16 ہزار 600، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے 8 لاکھ 13 ہزار 869 اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے 14 لاکھ 11 ہزار رپے ٹیکس جمع کرایا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے 14 لاکھ 82 ہزار، وزیر دفاع خواجہ آصف نے 8 لاکھ 31 ہزار، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے 63 لاکھ 68 ہزار جبکہ پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور 19 لاکھ 3 ہزار 571 روپے ٹیکس دیا۔
ایمز ٹی وی(تجارت) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے1248 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوںمیں بالترتیب100 روپے اور85 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر50800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43542 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے730 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 625.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔
ایمزٹی وی(تعلیم) چینی قونصل جنرل وینگ یو نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مرکز میں اعلیٰ معیار کے اسکالر اور جدید تحقیقی ساز و سامان موجود ہے، وہ بدھ کوسائنو پاکستان ہائبرڈ چاول مرکز تحقیق کے قیام کی تقریب سے خطاب کررہے تھے انھوں نے کہا پاکستان ہائبرڈ رائس ریسرچ سینٹر کے قیام سے چین اور پاکستان میں اعلیٰ اقسام کے چاولوں کی پیداوار کو مزید فروغ ملے گا۔اس موقع پر چینی تحقیقی ادارے چائنا نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی این آرآر آئی) کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر چینگ شیہوا اورآئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوھدری اور پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن، نے بھی خطاب کیا، تقریب کا انعقادالاقوامی مرکز کے پروفیسر سلیم الزماںصدیقی آڈیٹوریم میں ہوا، تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹرتسنیم آدم علی نے بھی شرکت کی پروفیسراقبال چوھدری نے کہا چین اور پاکستان کے سائنسدان اعلیٰ اقسام کے چاول پیدا کرینگے، دونوں ممالک کے سائنسدان تحقیق سے چاولوں کے معیار کومزید بلند کرینگے جس سے دونوں ممالک کی معیشت کو باہم فائدہ ہوگا، سائنو پاکستان ہائبرڈ رائس ریسرچ سینٹر کا قیام ان ہی مقاصد کی ایک کڑی ہے، پروفیسر ڈاکٹر چینگ شیہوا کہا پاکستان کا سب سے اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے، دونوں ممالک کے لئے غذائی تحفظ ایک اہم ترین مسئلہ ہے، پاکستان اور چین باہمی طور پر چاولوں کی نئی اقسام پیدا کریں گے۔