جمعرات, 16 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(تجارت)اوگرا نے یکم اگست سے پیٹرول 3 روپے 63 پیسے ، ڈیزل 5 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کرنے اور مٹی کا تیل 13 روپے جبکہ لائیٹ ڈیزل 10روپے فی لیٹرمہنگا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی۔ اوگراسمری کے مطابق کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 67روپے 63پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 74روپے 83پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ دوسری جانب مٹی کے تیل کی نئی قیمت 57روپے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 54روپے ایک پیسے فی لیٹرہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ )معروف امریکی اداکار اور مارشل آرٹس کے ماہر بروس لی کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ امریکن مارشل آرٹس ڈرامہ فلم ’برتھ آف دی ڈریگن‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ جارج نولفی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1965میں بروس لی کی جانب سے کنگ فو لیجنڈ وونگ جیک مین کو دیئے گئے چیلنج کے گرد گھوم رہی ہے۔ فلم میں بروس لی کا مرکزی کردار فلپ این جی نبھار ہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ڑیا یو،جن ڑنگ،بلے میگنوسن اور سیمون ین شامل ہیں۔ مائیکل لندن اور کرسٹوفر ولکنسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 25اگست کوسینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

ایمز ٹی وی (بین الاقوامی )ترکی کے شہراستنبول سمیت مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور خوفناک ژالہ باری سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق استنبول میں اچانک طوفانی بارش او ر ژالہ باری سے نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔

بارش کے ساتھ ساتھ گولف کی گیند کے برابر برسنے والے اولوں سے کئی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ تیز ہواؤں سے کئی مقامات پر درخت گر گئے۔ اولہ باری سے استنبول سے سفر کرنے والے نجی ایئرلائن کے طیارے کو بھی شدید نقصان پہنچا، جسے طوفان کے دوران ہنگامی طور پراُتار لیا گیا۔

 

ایمز ٹی وی (ایپٹ آباد)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پہلی بار قانون اور عدالتی نظام نے کسی بڑے کو آنکھیں دکھائی ہیں، احتساب چھوٹوں سے نہیں بڑوں سے شروع ہونا چاہئے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے الیکشن مینڈیٹ کو چیلنج نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن اپنے وقت پر ہوں۔ سراج الحق نے کہا کہ احتساب کا آغاز ہو چکا ہے اس کو جاری رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملک پر ہر قسم کا مافیا مسلط ہے۔ غریب آدمی باہر مزدوری کرکے پیسہ ملک بھیجتا ہے۔ امیر ظالم یہاں کما کر باہر بھیج دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر سے کراچی تک لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ 5سے 6 ہزار کرپٹ لوگوں کو اڈیالہ جیل بھیجنا ہوگا ۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)سابق امریکی صدر لنڈن بی جانسن کے گرد گھومتی ہالی ووڈپولیٹیکل ڈرامہ فلم ’ایل بی جے‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ راب رینرکی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی امریکا کے 36ویں صدر لنڈن بینس جانسن کی سیاسی زندگی اور صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد درپیش مشکلات کے گرد گھوم رہی ہے۔ فلم میں لنڈن جانسن کا مرکزی کردارہالی ووڈ کے معروف اداکار ووڈی ہارلسن نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں رچرڈ جینکنز،کِم ایلن،جینیفر جیسن،ڈوہ میک کون،برینٹ بیلے اور رچ سومر سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم 3نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

ایمز ٹی وی(لاہور) کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات کا شیڈول اگلے ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے جبکہ ضمنی انتخاب ستمبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہیں۔ حلقہ این اے 120 کی نشست نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کی رو سے ضمنی انتخاب 60 روز میں کرانے کے پابند ہیں اس لیے عین ممکن ہے کہ انتخاب ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوں۔ واضح رہے کہ این اے 120 سے نواز شریف نے 91ہزار 683 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی .

جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد نے 52 ہزار 354 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاسل کی تھی

 

ایمزٹی وی(لاہور) مقامی عدالت نے قانون کی طالبہ خدیجہ پر حملہ کے کیس کے مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔ خدیجہ صدیقی کا کہنا ہے کہ کیس میں جن لوگوں نے ان کی مدد کی وہ شکریہ کے مستحق ہیں، یہ ان کے ایمان کا امتحان تھا، آج 23 خنجروں کا حساب لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوا سال پہلے لاہور میں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر اس کے کلاس فیلو شاہ حسین نے خدیجہ کی چھوٹی بہن کے سامنے خنجروں سے حملہ کردیا تھا۔ ملزم نے خدیجہ کو 23 خنجر مارے تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئی جس کے بعد کیس مقامی عدالت میں زیر سماعت تھا جہاں عدالت نے آج مجرم شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔ مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کیس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ صدیقی نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، یہ کیس میرے ایمان کا امتحان تھا۔ کیس کے دوران میری کردار کشی کی گئی لیکن جس اللہ نے زندگی دی اس نے عزت بھی دی ہے،جن لوگوںنے ساتھ دیا ان کی شکر گزار ہوں۔

خدیجہ نے مزید کہا کہ اس کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے بلکہ اس نے 23 خنجروں کا حساب لینا تھا وہ لے لیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالرکی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1259 ڈالر کی سطح پر رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 51 ہزار 200 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 85 روپے بڑھ کر 43 ہزار 885 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 5روپے کی کمی سے 730روپے کی سطح پر آ گئی۔

 

ایمزٹی وی(کراچی)رفاعی پلاٹس کی چائنا کٹنگ سے متعلق کیس کی احتساب عدالت میں سماعت،ملزم شاکرلنگڑاسمیت کے ڈی اے کے دیگر افسران کو پیش کر دیا گیا۔نیب کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 168 ملین روپے کانقصان پہنچایا،ملزمان پرفرد جرم عائد ہوچکی،آج گواہوں کے بیان رکارڈکئے جانے تھے۔

دیگر ملزمان میں فیروز بنگالی،عارف خان،عارف حسین نقوی شامل ہیں ،عدالت نے سماعت بغیرکسی کارروائی کے 11 اگست تک ملتوی کردی۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجا رت)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کا دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ پاناما کیس کے فیصلے پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رد کے اظہار میں کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور اس سے سی پیک منصوبے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھے دوست ہونے کی وجہ سے ہمیں امید ہے کہ تمام جماعتیں پاکستان کے قومی مفاد کو ترجیح دیں گی اور اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنے کے لیے اتحاد و استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشی اور سماجی ترقی پر توجہ مرکوز رکھیں گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین ون بیلٹ اور ون روڈ منصوبے پر پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔