ایمز ٹی وی (تعلیم) نان ٹیچنگ اسٹاف کالج سائیڈ ملازمین نے برطرفی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت محمد ارشاد، ریاض احمد ودیگر نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2011میں گریڈ ایک سے لیکر گریڈ 12تک ملازمین کو بھرتی کیا گیا، ڈائریکٹر کالجز نے تنخواہیں بند کرادی ہیں انہوں نے تنخواہیں ادا کرنے اور بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایمز ٹی وی (صحت) محکمہ صحت کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے ہیپاٹائٹس کے حوالے سے سول اسپتال مکلی کے سول سرجن ڈاکٹر لعل میر شاہ شیرازی، فوکل پرسن ڈاکٹر قمرالدین بارن، ڈاکٹر امان اللہ جھتیال، ڈاکٹر تہمینہ میمن و دیگر کی قیادت میں سول اسپتال مکلی میں ایک آگاہی ریلی نکالی گئی، جس میں محکمہ صحت کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر لعل میر شاہ، ڈاکٹر قمرالدین بارن و دیگر مقررین نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کا مرض ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے صرف ضلع ٹھٹھہ میں ہیپاٹائٹس کے پانچ ہزار مریض رجسٹرڈ ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس اے اور بی کے مریضوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس) انھوں نے گال ٹیسٹ کے ابتدائی روز لنچ اور چائے کے وقفے کے دوران 90 اوورز میں 126 رنز بنائے، اس طرح وہ ایک سیشن میں زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بھارتی بن گئے، ملکی ریکارڈ وریندر سہواگ کے پاس ہے جنھوں نے سری لنکا کے ہی خلاف 2009 میں 133 رنز اسکور کیے تھے، لکشمن نے آسٹریلیا کیخلاف سڈنی میں 2000ء میں ایک سیشن کے دوران 121 رنز بنائے تھے۔ درمیانی سیشن میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا عالمی ریکارڈ ڈینس کامپٹن کے پاس ہے جنھوں نے پاکستان کیخلاف 1954 میں ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں 173 رنز اسکور کیے تھے۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس) ورلڈ ایکواٹکس چیمپئن شپ میں امریکی خاتون سوئمر کیٹی لیڈسکی نے 1500 میٹر فری اسٹائل میں بھی گولڈ میڈل جیت کر مجموعی طور پر 12واں ورلڈ ٹائٹل جیت کر ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز ان کی ہم وطن مسی فرینکلن کو حاصل تھا جو 11 ورلڈ گولڈ میڈلزاپنے قبضے میں رکھتی ہیں۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرکٹ میں تنہا نہیں کیا جا سکتا، ورلڈ الیون کا ٹور ضرور ہو گا میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ناقابل یقین کوششیں کر رہا ہے، پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنا بہت مشکل ہے۔ ورلڈ الیون پاکستان کا ٹور ضرور کرے گی اور انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آئے گی۔
سری لنکن ٹیم کا ایک بار پھر پاکستان آنے سے انکار
مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی ابھی کوئی سیریز شیڈول نہیں ہے تاہم تمام پلیئرز اس وقت انٹرنیشنل لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی، کھلاڑیوں میں جب یقین بڑھتا گیا تو ان کو فتوحات ملتی گئیں۔ مکی آرتھر نے کہا کہ ہمارا اگلا ہدف چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد جیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس) پی ایس ایل کو کمپنی بنانے کی مہم ختم ہوگئی،بطور چیئرمین انتخاب کے بعد نجم سیٹھی کو ’’بی‘‘ پلان پر عمل درآمد کی ضرورت نہیں رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن مکمل ہونے کے بعد گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ لیگ کو ایک کمپنی کا درجہ دیںگے،کرکٹ حلقوں میں بحث چھڑی رہی کہ فیصلے کا مقصد اپنے اقتدار کو دوام بخشنا ہے
پی سی بی کا چیئرمین تبدیل بھی ہوجائے تو پی ایس ایل کی الگ سلطنت پر ان کی حکمرانی برقرار رہے گی،اس حوالے سے پیش رفت جاری تھی۔ سابق کرکٹرز کی جانب سے آواز اٹھائے جانے پر یہ مجوزہ فارمولا بھی پیش کیا گیاکہ کمپنی میں 2ڈائریکٹرز پی سی بی جبکہ دیگر 3باہر سے لیے جائیں گے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے قواعد کو دیکھا جائے تو پی سی بی کے عہدیداروں کو کمپنی کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا،اس رکاوٹ کو دور کرنے کیلیے ترمیم کی بھی توقع ہو رہی تھی،مگر چیف پیٹرن وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے نجم سیٹھی کو دوبارہ رکن گورننگ بورڈ نامزد کیے جانے اور بطور چیئرمین پی سی بی انتخاب یقینی نظر آنے کے بعد پی ایس ایل کو کمپنی بنانے کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہی،اب لیگ کے معاملات بدستور بورڈ کے ہی زیر انتظام رہیں گے،یوں نجم سیٹھی بطور چیئرمین پی سی بی اورپی ایس ایل گورننگ کونسل کی کمان اپنے ہاتھ میں رکھیں گے۔
ایمزٹی وی (کراچی)پاک سر زمین کے سربراہ مصطفی کمال نے پریس کانفنرنس کی، پریس کانفرنس کے دوران ان کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ہی ہیں اور ایم کیو ایم کے نام کو ہر حال میں ختم کرنا ہے۔ایم کیو ایم کے ساتھ عوام کو کوئی فائدہ نہیں، جس کسی کے ساتھ ایم کیو ایم کا نام جڑا ہےاسے بانی ایم کیو ایم کا ساتھی سمجھتا ہوں اور جب تک ایم کیو ایم کا نام چلتا رہے گا معصوموں کانام خون ہوتا رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ونگ فاروق ستار کےحوالے کردیا گیا ہے اربوں روپے بانی متحدہ کی عیاشی کے لئے لندن بھیج دیا گیا.
ایمز ٹی وی(کراچی) چین اورپاکستانی ماہرین کے مشترکہ تعاون سے جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) میں سائنو پاکستان ہائبرڈ رائس ریسرچ سینٹر کے قیام سے دونوں ممالک میں اعلیٰ اقسام کے چاولوں کی پیداوار کو مزید فروغ ملے گا پاکستان کی ترقی سائنس میں سرمایہ کاری سے مشروط ہے اعلیٰ تعلیمی بجٹ میں کٹوتی تعلیمی اداروں کے ساتھ زیادتی ہے۔ ا
ن خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان ،بین الاقوامی مرکز کے سرپرستِ اعلیٰ اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن، چینی قونصل جنرل وینگ یو، چینی تحقیقی ادارے چائنا نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی این آرآر آئی) کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر چینگ شیہوا اورآئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے بدھ کوسائنو پاکستان ہائبرڈ رائس ریسرچ سینٹر کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا، تقریب کا انعقادالاقوامی مرکز کے پروفیسر سلیم الزماںصدیقی آڈیٹوریم میں ہوا تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹرتسنیم آدم علی نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل شیخ الجامعہ کراچی نے تحقیقی مرکز کا افتتاح کیا،شیخ الجامعہ کراچی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی سائنس میں طویل اورکثیر سرمایہ کاری سے مشروط ہے اس حوالے سے چین اعلیٰ مثال ہے جہاں سرمایہ کاری اور حقیقی قیادت نے چین کوترقی کی بلندی تک پہنچایا ہے، پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی بجٹ میں کٹوتی تعلیمی اداروں کے ساتھ زیادتی ہے پاکستان میں 10کروڑ آبادی 20 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے جسے تربیت اور تعلیم کی ضرورت ہے، کسی بھی ملک کی ترقی کے4 ستون ہیں جس میں اعلیٰ تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی،جدت و کار جوئی اور قائدانہ بصیرت شامل ہیں،
چینی قونصل جنرل وینگ یو نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کے چاول پیدا ہوتے ہیں،چین پاکستانی چاولوں کو درآمدکرتا ہے، بین الاقوامی مرکز میں اعلیٰ معیار کے اسکالر اور جدید تحقیقی ساز و سامان موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تحقیقی ادارے کا افتتاح چین پاکستان دوستی کی زندہ مثال ہے پروفیسراقبال چوہدری نے کہا چین اور پاکستان کے سائنسدان اعلیٰ اقسام کے چاول پیدا کریں گے دونوں ممالک کے سائنسدان تحقیق سے چاولوں کے معیار کومزید بلند کریں گے جس سے دونوں ممالک کی معیشت کو باہم فائدہ ہوگا سائنو پاکستان ہائبرڈ رائس ریسرچ سینٹر کا قیام ان ہی مقاصد کی ایک کڑی ہے،پروفیسر ڈاکٹر چینگ شیہوا کہا پاکستان کا سب سے اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے دونوں ممالک کے لیے غذائی تحفظ ایک اہم ترین مسئلہ ہے، پاکستان اور چین باہمی طور پر چاولوں کی نئی اقسام پیدا کریں گے، بعد ازاںپروفیسراقبال چوہدری نے شرکا کو پابک کے تحت رپورٹ کے اجرا سے متعلق آگاہ کیا، انھوںنے کہا کہ پاکستان دنیا میں ساتواں بائیو ٹیک ملک ہے،شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان اور پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے پابک کے تحت رپورٹ کے اجراکی رسم ادا کی