بدھ, 15 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرے یہ نہ ہو کہیں اوردھماکا ہوجائے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 5 عظیم ججوں اورجے آئی ٹی کے سپر سکس کو خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اس پیسے پر تھوکا تک نہیں۔

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی معاونت کرنے والے افسران اور ان کے خاندانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، سپریم کورٹ کا فرض ان کا تحفظ کرنا ہے جو عدالت کے کہنے پرکھڑے ہوئے۔ سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرے ایسا نا نہ ہوکہیں اور دھماکا ہو جائے۔ نوازشریف کے بعد خواجہ آصف کے اقامہ پرشیخ رشید نے کہا کہ چوروں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، بہت سارے بیوروکریٹس کی فہرست بھی سامنے آرہی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) داﺅد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلرڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا ہے کہ جامعہ کا درجہ ملنے کے بعد گزشتہ چار سال کے دوران فیکلٹی اور انتظامی ارکان کی انتھک محنت و جدوجہد رنگ لارہی ہے ، ترقی کا تسلسل جاری رکھیں گے اور آنے والے چار سال میں داﺅد یونیورسٹی ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گی ، فیکلٹی ارکان اور انتظامیہ کے بغیر کامیابیوںکا تسلسل برقرار رکھنا ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیکلٹی ممبرز ، پرنسپل آفیسرز اور اسٹاف ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈ نے نتائج کااعلان ملتوی کردیا۔ تفصیلات کےمطابق ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج ملتوی کرتے ہوئے نئی تاریخ کااعلان کردیا۔

جاری کردہ اعلان کے مطابق میٹرک جنرل گروپ کے نتائج 2 اگست 2017، سائنس گروپ کے نتائج 5اگست کو کیا جائےگا۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے سے ایک نیا باب کھلے گا جب کہ پوری (ن) لیگ کی قیادت ردی کی ٹوکری میں چلی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پاناما کیس اٹھانے کے جرم کی سزا دی جارہی ہے لیکن ان کے خلاف وہ مقدمہ داخل کیا گیا جس میں کچھ بھی نہیں اور یہ کیس ردی کی ٹوکری ہے

ان کی منی ٹریل عدالت میں جمع ہوچکی ہے اور انہوں نے ڈھائی ڈھائی اور 5،5 ہزار روپے کا بھی حساب دے دیا اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان کی طرح کون ایسا رہنما ہے جو اپنی منی ٹریل دکھائے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان 1971 میں قومی ٹیم میں شامل ہوئے اور 1983 میں فلیٹ خریداوہی فلیٹ فروخت کرکے بنی گالہ کی جائیداد خریدی گئی، عمران خان نے بینک ٹرانزیکشن سے ثابت کیا انھوں نے کہاں سے کمایا اور کہاں لگایا کمائی حلال کی ہوتو جعلی دستاویزات اور قطری خط کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب عدالت میں فنڈنگ کیس شروع ہونے والا ہے ہم نے پہلے سے ہی 30 ہزار ڈونرز کی فہرست عدالت میں جمع کرادی ہے، پی ٹی آئی آج جس مقام پر کھڑی ہے

وہ اوور سیز پاکستانیوں کےبغیر ممکن نہ تھا اوور سیز پاکستانیوں کی عزت کی جائے، ان کی توہین نہ کی جائے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے سے نیا باب کھلے گا اور جب فیصلہ آئےگا (ن) لیگ کی پوری قیادت ردی کی ٹوکری میں چلی جائے گی اب دانیال عزیز اور طلال چوہدری اپنا غصہ سپریم کورٹ کے باہر نہیں بلکہ اپنی قیادت سے سامنے جاکر نکالا کریں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) آئل ٹینکرزمالکان اورمختلف ایسوسی ایشنزکی ہڑتال دوسرےروز بھی جاری ہے، ہڑتال کے باعث کیماڑی ،پورٹ قاسم اور مختلف ڈپوز سے تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جبکہ وزارت پیٹرولیم میں حکام اور آئل ٹینکرز مالکان کے مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے باعث مختلف پیٹرول پمپ پرتیل کی سپلائی نہ ہوسکی۔

احمد پور شرقیہ واقعے کے بعد موٹر وے پولیس سمیت دیگر سرکاری اداروں کی سختی کے باعث آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن نے ملک بھر میں تیل سپلائی معطل کرنے کااعلان کر رکھا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ صارفین خدشات پرمبنی خریداری سے گریز کریں جبکہ وزیرپیٹرولیم نے ہڑتالی دھڑے کو آج مذاکرات کے لیے بلالیا ہے۔ آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کے رہنماوں کا دعویٰ ہے کہ ٹینکرز پر 10 ہزار روپے تک بھاری جرمانے، 12 ، 12 گھنٹے بندش اور ڈرائیورز کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے

کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن نے بھی ہڑتال کی حمایت کر دی ہے۔ کراچی پورٹ سے متصل آئل ایریا اور پورٹ قاسم سے روزآنہ 900 سے 1000 ٹرکس کی نقل و حمل شدید متاثر ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا، ملک کے اہم محمود کوٹ ڈپو سے بھی تیل سپلائی شدید متاثر رہی جس سے پی ایس او سمیت نجی کمپنیو ں کی تیل ترسیل معمول پر نہ رہ سکی۔ ٹینکرز مالکان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پیٹرول کی پائپ لائن ڈالنے کی حکومتی ارادے اورٹینکرز کو معیار بہتر کرنے پر سختی اس ہڑتال کا اصل سبب ہے اور یہ کہ ماضی میں وزارت پیٹرولیم، اوگرا، موٹر وے پولیس اور اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے گاڑیوں کے معیار کے معاملے پر انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وکلا ءتنظیموں نے لاہور بم دھماکے کے خلاف آج بروز منگل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج لاہور بم دھماکے کے خلاف جنرل ہاؤس کا مذمتی اجلاس بھی طلب کر لیا ۔ وکلاءلاہور بم دھماکے کے خلاف بطور احتجاج یوم سیاہ منائیں گے اور عدالتوں کا بائیکاٹ کرینگے، بار رومز پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔

وکلاءرہنماؤں احسن بھون، چوہدری ذوالفقار علی، محمد رمضان چوہدری، عامر سعید راں، عامر شاہین ملک سمیت دیگر وکلاءنے لاہور بم دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی اسطرح کی بز دلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ انہوں نے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے اظہار افسوس اور زخمیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) شہر کے بیشترپمپس پرپیٹرول اور ڈیزل دستیاب ہے تاہم کچھ پمپس پر پیٹرول ختم ہونا شروع ہوگیا ہے۔ چند بند پمپس کے اسٹاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات زائد فروخت کے سبب پیٹرول ختم ہوا۔ کراچی کے اکا دکا پمپس کے علاوہ اسٹیشنز پر معمول کے مطابق پیٹرول سپلائی جاری ہے۔انڈسٹری ذرائع کاکہنا ہے کہ مختلف آئل کمپنیوں کی جانب سے تیل سپلائی بحال رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ آئل ٹینکرزمالکان اورمختلف ایسوسی ایشنزکی ہڑتال دوسر ے روز بھی جاری ہے، ہڑتال کے باعث کیماڑی ،پورٹ قاسم اور مختلف ڈپوز سے تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جبکہ وزارت پیٹرولیم میں حکام اور آئل ٹینکرز مالکان کے مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی)لاہور کے علاقے میں دھماکے کے تناظر میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سندھ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیئے ہیں،آئی جی سندھ نے جاری کی گئی ہدایات میں کہا کہ تمام سرکاری، غیرسرکاری عمارتوں،دفاتر، رہائشی علاقوں ، تمام پبلک مقامات بشمول شاپنگ سینٹرز،بچت بازاروں، صرافہ مارکیٹس وغیرہ کے ساتھ ساتھ ائرپورٹس،ریلوے اسٹیشنز بس ٹرمینلزاور ان کے علاوہ مساجد، امام بارگاہوں، مدارس،مزارات، درگاہوں پر بھی حفاظتی انتظامات کو ہر سطح پر مؤثر اور غیرمعمولی بنایا جائے،آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ تمام شہروں کے داخلی وخارجی راستوں کے علاوہ تھانوں کی سطح پر ناکہ بندی، کڑی نگرانی کے ساتھ ساتھ رینڈم اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ، پکٹنگ اور علاقہ انٹیلی جینس کلیکشن سسٹم کو مزید مربوط اور مؤثر بنایا جائے

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) گورننگ بورڈ کے اجلاس میں نجم سیٹھی پاکستان سپر لیگ2018 میں چھٹی ٹیم ملتان کی شمولیت اور دیگر معاملات کے بارے میں اپ ڈیٹ دیں گے۔ بورڈ نیشنل اسٹیڈیم سمیت ملک کے کئی سینٹرز پر کام کا آغاز کرا چکا جس پر بھاری رقم خرچ ہو گی، پچز کو بھی عالمی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے، پی سی بی نے ریجنل کوچز اور سپورٹ اسٹاف کی کارکردگی کا گزشتہ دنوں تجزیہ کرایا تھا اس کی رپورٹ بھی میٹنگ میں پیش ہوگی جبکہ گراؤنڈز اور پچز کی اپ گریڈیشن کے بارے میں رپورٹ بھی پیش ہونی ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ اجلاس میں پیش کردہ قراردادوں کے سرکلرز میں اگر کوئی غلطی پائی گئی تو اسے بھی ٹھیک کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ چاغی اور پاک پتن کو ایسوسی ایٹ ممبر شپ دینے کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

 

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان کا کہنا ہے کہ جسٹس قیوم رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جاتا تو پی ایس ایل اسکینڈل کی شرمندگی نہ اٹھانا پڑتی، کوئی کھلاڑی یا عہدیدار ملک کی عزت سے زیادہ اہم نہیں ہوتا۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ جسٹس قیوم رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کردیا جاتا تو آج ہمیں پی ایس ایل اسکینڈل کی شرمندگی نہ اٹھانا پڑتی، ملک کا ٹیلنٹ بھی ضائع ہونے سے بچ جاتا، ایک باپ گھر کی عزت اور بھرم قائم رکھنے کیلیے پالیسی بناتا ہے

یہ کردار کرکٹ میں پی سی بی کا ہونا چاہیے لیکن جب عہدیدار ٹیم کے ہارنے اور اپنی کرسیاں بچانے کے خوف سے کرپشن کرنے والے کرکٹرز کو باہر نکالنے سے گریز کریں تو معاملات بہتر ہونے کی کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ محسن خان نے کہا کہ کوئی کھلاڑی یا عہدیدار ملک کی عزت سے زیادہ اہم نہیں ہوتا،لارڈز ٹیسٹ 2010کے دوران جائلز کلارک ڈبل سنچری میکر ہونے کی بنا پر میری عزت افرائی کرنا چاہتے تھے، ان کے مدعو کرنے پر میں لندن گیا، وہاں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل ہوا تو سخت تکلیف ہوئی،شرم سے سر جھک گیا،میدان میں جانے کی جرات نہیں کرسکا،اس کیس میں کرکٹرز کو کراؤن کورٹ نے سزائیں دیں۔ انھوں نے انگلینڈ نہیں پاکستان کے دامن پر داغ لگایا تھا، ملک میں بھی کھلاڑیوں کو سزا دی جاتی تو نشان عبرت بنتے اور آئندہ نوجوان کرکٹرز میں سے کسی کو جرات نہ ہوتی۔